Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،مشتاق چینی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان رکارڈ کرا دیا ہے، ضمانت دی جائے، عدالت نے مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی .

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا ،مشتاق چینی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کا کہا،حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے میں کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھا گیا کہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھا گیا۔معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہباز کوبھیجی وہ ان کی ہی تھی،مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،

     

    واضح رہے کہ نیب نے مشتاق چینی کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی فرار ہو رہا تھا

  • چئیرمین نیب میڈیا مالکان کےاربوں کے اثاثوں کا بھی نوٹس لیں،صدر ایمرا آصف بٹ کا کھلا خظ

    چئیرمین نیب میڈیا مالکان کےاربوں کے اثاثوں کا بھی نوٹس لیں،صدر ایمرا آصف بٹ کا کھلا خظ

    میڈیا مالکان کی اپنے ملازمین اور کارکنان کے مالی استحصال، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بقایا جات نہ دیے جانے پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ کا چیئرمین نیب کے نام کھلا خط ، مظلوم کارکنان کی داد رسی کی استدعا

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق میڈیا مالکان کی اپنے ملازمین اور کارکنان کے مالی استحصال، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بقایا جات نہ دیے جانے پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ کا چیئرمین نیب کے نام کھلا خط لکھا ہےجس میں مظلوم کارکنان کی داد رسی کی استدعا کی ہے ، اپنے خط میں انہوں نے جناب چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نیب عوام کی دولت لوٹنے والے اور فراڈ اور جعلسازی سے ان کی رقم چھینے والے عناصر کے خلاف بننا ہے جس میں آج ہم آپ کی پاکستان میں سب سے زیادہ دولت لوٹنے والے عناصرز کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں جو چند سالوں میں اربوں روپے اثاثوں کے مالک بن گے ہیں میرے کہنے کا مطلب صحافتی اداروں کے مالکان ہیں جو ہر ماہ ہمارے صحافی ورکرز کی تنخواہیں ہڑپ کرجاتے ہیں کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں اور کئی سالوں تک اپنی زندگی ان اداروں کے نام پر وقف کرنے والے صحافتی ورکرز کو رولز اور شرائط کے مطابق کوئی سہولتیں نہیں دی جارہی ہے بلکہ ہر ماہ ان کی تنخواہوں سے میڈیکل ، اولڈ ایج بینفٹ انسٹیٹیوشن کے نام سے کٹواتی کی جاتی ہے

    جناب اعلی ان مالکان کے خلاف سینکڑوں درخواست مختلف ایشوز پر نیب میں چل رہی ہیں لیکن ان درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے بلکہ ان کے تمام غیر قانونی کاروبار ، فراڈ اور جعلسازی کو نظر انداز کیا جارہا ہے کیا پاکستان میں دو قانون ہے یہ ایک

    جناب چئیرمین نیب صاحب آپ خود بھی ایک ورکرز دشمن مالکان طاہر اے خان نیوز ون چینل کی بلیک میلنگ کا شکار ہوچکے ہیں اس بندے نے ابھی تک اپنے ہی ادارے کے ملازمین کی پانچ ماہ کی تنخواہیں دینی ہیں اس طرح جہاں پاکستان کے مالک میاں روف اور میاں اویس روف کی نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں اس طرح بول نیوز چینل ، نوائے وقت ، سیون نیوز چینل ، چینل فائیو، کیپٹل نیوز ، پنجاب نیوز ، اسٹار ایشیاء نیوز، رائل نیوز ، پبلک نیوز ، نیوز ون ، وقت نیوز ، جیو نیوز، کے کیسز بھی آپ کے پاس ہیں اور صحافیوں کی تنخواہوں اور بقایا جات کی مد میں کروڑوں کا فراڈ
    بھی شامل ہیں .جناب اعلی اس پر فوری میرٹ پر کارروائی جائے تاکہ ہمیں پتہ چلے نیب ایک آزاد ادارہ ہے.

    واضح رہے کہ ایک نجی چینل نے چیئرمین نیب کے خلاف ایک وڈیو اپنے چینل پر نشر کی تھی جس کا پیمرا نے بھی نوٹس لیا تھا.

  • پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے اکاونٹس میں کتنے پیسے آئے، نیب نے حمزہ شہباز سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے تفتیش کے بعد عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹس جبکہ 17 ذاتی اکاونٹس ہیں۔ نیب دستاویزات میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز سے متعلق 200 مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔ 2005 میں یہ رقم حمزہ شہباز کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔ 1جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالرحمزہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے.

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نیب دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازنے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر وصول کئے اسی طرح 17 جون 2005 کو 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے۔ 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے اور اسی دن 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سےمدنی ٹریڈر، شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن،  شریف ڈیری فامز اور شریف ملک پروڈکٹس کے اکاونٹس سے کے متعلق پوچھا گیا۔ حمزہ شہباز ان 5 کمپنیوں میں 19 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 479 روپے منتقل ہونے سے متعلق مطمن نہیں کر سکے۔

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسرد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے جس کی وجہ سے حمزہ شہباز اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

  • آئی جی  پنجاب کی جانب سے میڈیا پر پابندی کا کیسا حکم آگیا جانیےتفصیل  میں

    آئی جی پنجاب کی جانب سے میڈیا پر پابندی کا کیسا حکم آگیا جانیےتفصیل میں

    آئی جی پنجاب کی جانب سے میڈیا پر پابندیاں لگانے کا حکم جاری ہوگیا . بغیر اجازت میڈیا پرسن تھانے میں داخل نہیں ہو سکتا . میڈیا DSNG کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی . آر پی او اور ڈی پی او ہنگامی صورتحال پر میڈیا پر اپنا موقف دے گے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی پنجاب کی جانب سے میڈیا پر پابندیاں لگانے کا حکم جاری ہو گیا اس سلسلے میں بغیر اجازت میڈیا پرسن تھانے میں داخل نہیں ہو سکتا. میڈیا DSNG کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی . پنجاب پولیس نے میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی.چھوٹے رینک کے افسران میڈیا کو بیان نہیں دے سکیں گے.آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو صرف ہنگامی صورتحال میں ہی میڈیا کو بیان دینے کی اجازت ہو گی.میڈیا نمائندگان ڈی پی او کی اجازت کے بغیر تھانوں میں داخل نہیں ہوں گے.

    کرائم سین کے دوران بھی میڈیا کو کوریج کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی..میڈیا پرسن بغیر اجازت انکی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے.خاص قسم کے حالات کے سوا کسی بھی ملزم کو انٹرویو کرنے کی اجازت نہیں ہو گی

  • لاہورائیر پورٹ پربرآمد  سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورایئر پورٹ پرمسافرکے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امریکا سے آنےوالا محسن نواز نجی ایئر لائن پر لاہور پہنچا تھا ،ملزم شبہ ہونے پراپنے گولیوں سے بھرے بیگ چھوڑکرفرارہوگیا تھا.

    کسٹم حکام نے ٹیگ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گولیوں سے بھرے بیگ امریکا سے بک ہوئے تھے، مختلف اقسام کی گولیوں میں 308 بورکی گولیاں بھی شامل تھی، یہ گولی عام طور پراسنائپر رائفل میں استعمال ہوتی ہے
    ملزم نےاب تک گولیاں لانے سےمتعلق کسٹم حکام کو کوئی معلومات نہیں دیں .

    ڈپٹی کلکٹر معظم کا کہنا ہے کہ امریکا سے فلائٹ روانہ ہونے کے بعد کسٹم حکام کواطلاع ملی تھی،ملزم محسن نوازکی سفری دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کئے گئے۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

  • خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کا مزید 14 روزہ جوڈیشیل ریمانڈ دے دیا

    پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،خواجہ سعد رفیق پروڈکشن‌آرڈر جاری ہونے کی سے اسمبلی اجلاس میں گئے ہیں وہ پیش نہیں ہوئے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی، کمرا عدالت میں سلمان رفیق نے اپنے وکیل امجد پرویز سے مشاورت کی . عدالت میں آج خواجہ برادران کے کیس سے متعلق ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں ,نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ مالی فوائد لینے کا الزام ہے،
    عدالت نے سماعت کے بعد مزید 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا اور خواجہ برادران کو 11 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،

    خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے .

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک بار میرے بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو دل نے کہا بد دعا دوں لیکن نہیں دی،منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا،

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • اے پی سی فلاپ شو، عوام کی توجہ کرکٹ میچ کی جانب رہی، صمصام بخاری

    اے پی سی فلاپ شو، عوام کی توجہ کرکٹ میچ کی جانب رہی، صمصام بخاری

    پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کا پہلا شو ہی فلاپ ہو گیا۔عوام کو اے پی سی سے کہیں زیادہ دلچسپی  پاکستان کے کرکٹ میچ سے رہی۔ بلاول بھٹو کا اے پی سی سے قبل از وقت چلے جانا معنی خیز ہے۔ مولانا کا استعفوں اور بائیکاٹ کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔اے پی سی نے استعفوں کی بجائے کمیٹی بنانے کا بہتر فیصلہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبائی وزیر نے بدھ کو اے پی سی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ اے پی سی میں نان ایشوز پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی۔ مولانا کے سیاسی دسترخوان پر کرپشن پر سوچ بچار ہوئی۔ جبکہ اے پی سی کے شرکاء نے  ایک دوسرے سے دروغ گوئی کا مقابلہ کیا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ فنانس بل اور بجٹ کی کامیابی سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے عمل کا شاندار آغاز خوش آئندہے۔ مطالبات زر کے بعد فنانس بل بھی بھاری اکثریت سے منظور ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کہا تھا ناکہ یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔پنجاب میں 43مطالبات زر منظور ہوئے مگراپوزیشن کچھ نہیں کر سکی۔پنجاب کی طرح وفا ق میں بھی بجٹ کی منظوری یقینی ہے۔ اپوزیشن نے اپنے مفادات کیلئے بجٹ کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کی۔

    انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر سازشیں کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران خان کو دباؤ میں نہیں لا سکتے۔کوئی راستہ نہیں روک سکتا، نیا پاکستان بننے جا رہا ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی پیشی کہیں اور تھی اور وہ کہیں اور چلے گئے۔25 جولائی ہر محب وطن نے یوم تشکر کے طور پر منایا کیونکہ اس روز ہونے والے عام انتخابات میں دہائیوں سے باریاں لے کر ملکی خزانے سے کھلواڑ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی بساط لپیٹ دی۔ الیکشن کے بعد ایک سال مکمل ہونے پر قوم چوروں اور لٹیروں سے نجات کا دن منارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایجنڈا مولانا سے قطعی مختلف ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اے پی سی ناکام رہی ہے.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌کی اے پی سی میں‌ کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کیا جاسکا ہے جبکہ اسمبلیون سے استعفوں‌ پر پارٹیون میں‌اختلاف رہا.

  • لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کسٹم حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

    کسٹم حکام نے گولیوں کے بیگ ضبط کرکے یہ گولیاں‌ رکھنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے. کسٹم حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر سکیورٹی انتظاما ت بھی سخت کر دیے گئے ہیں.

  • اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

    اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں‌ ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں عوام کے لئے بلکہ اپنی کرسی بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں. آج کی اے پی سی بھی ناکام رہی ہے. اپوزیشن جماعتوں‌ کو پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا. ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں‌ ہے.

    انہوں نے کہاکہ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ جو لوگ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنا چاہتے ہیں‌ان کی جانب سے آج اے پی سی کا انعقاد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں‌ استعفوں پر اختلاف کے سبب حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌کر سکی ہیں.

  • جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی طرف سے جناح‌ ہسپتال میں‌ ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی کی گئی ہے جس پر ہیپا ٹائٹس کلینک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ جناح‌ ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک میں زائد المیعاد ادویات مریضوں‌ کو دی جارہی ہیں جس سے ان کی زندگیوں‌ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں. اینٹی کرپشن ٹیم نے ان اطلاعات پر آج چھاپہ مارا تو ہیپا ٹائٹس کلینک سے ایسی زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے.

    چھاپہ مارے جانے کے وقت اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے افسران بھی موجود تھے. واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سرکاری ہسپتالوں‌ سے زائد المیعاد ادویات برآمد کی جاتی رہی ہیں تاہم ابھی تک حکومت اس مسئلہ پر قابونہیں‌ پا سکی ہے.