Baaghi TV

Category: لاہور

  • ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والے آج خود اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرتی تھی، آج وہ خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے جو دوسروں کو چور کہتے تھے، آج ایک دوسرے کو چور قرار دے رہے ہیں تحریک انصاف کے دور حکومت میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو روک دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی، مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت کو استحکام ملا، سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچایا-

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 55 فیصد تک جا پہنچی تھی، جبکہ نواز شریف کے دور میں سی پیک آیا اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا بجلی کا یونٹ ہم نے 45 روپے تک نہیں پہنچایا، یہ کارنامہ پچھلی حکومت کا ہے، ہمارے دور میں بجلی کا نرخ 11 روپے تھا نواز شریف پر کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت نہ ہو سکا، ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا، اس کے باوجود انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

    خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت سے معیشت بہتر ہوئی اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی اقدامات کیے، بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں،ملک پر چھائی مایوسی اب چھٹ رہی ہے، اور عوام کو دوبارہ امید کی کرن نظر آ رہی ہے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ ان کی محنت اور فیصلوں کی تعریف کر رہا ہے، یہاں تک کہ ن لیگ سے تعلق نہ رکھنے والے بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا پانی آئینی حصوں کے مطابق ہے، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، ایسے معاملات کے لیے سی سی آئی کا فورم موجود ہے جہاں آئینی فیصلے ہوتے ہیں، مریم نواز نے پانی کے مسئلے پر سنجیدہ موقف اپنایا ہے اور گندم کی خریداری سے متعلق جلد اعلان کریں گی۔

  • حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    لاہور: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی-

    باغی ٹی وی : لاہور میں نیوز کانفرنس میں سردار یوسف نے کہا کہ 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حج، عمرے کا عقیدے کے ساتھ تعلق ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں بزر گ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے گا ، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی،حجاج کی سہولت کےلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کیے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو۔

    خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افسر ذمہ داری سے کام کرتا ہے تو یہ ہمارا عقیدہ بھی ہے، یہی وجہ ہے جب میں پہلے 2013 سے 2018 تک وزیر رہا، ہماری کوشش تھی کہ عام فرد حج کرسکے، اب انٹرنیشنل سطح پر حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے، شاٹ ٹرم، 21 سے 22 روز کےلئے ہوتا ہے وہ 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہو گا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کردیئے جاتے ہیں یہ حاجیوں کا حق ہے ان کو واپس دینا، باقی 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کے لئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

  • بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

    بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

    لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی،جس میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی، شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

    شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

    جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے شادی کرنے سے قبل سن 1989 میں بشریٰ بی بی نے بینظیر بھٹو کی کابینہ کے وفاقی وزیر غلام فرید مانیکا کے بیٹے اور سینئر کسٹمز آفیسر خاور مانیکا سے شادی کی تھی،سن 2017 میں بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے خلع لے لی پہلی شادی سے ان کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، ان کے بیٹوں موسٰی اور ابراہیم مانیکا نے سن 2013 میں ایچیسن کالج لاہور سے تعلیم پائی اور اعلیٰ تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی ان کی سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا سیاست دان میاں عطا محمد مانیکا کی بہو ہیں، ان کی دوسری بیٹیاں بھی شادی شدہ ہیں۔

    امریکا نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

  • 13  سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور:پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ رہا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن نے چوکی انچارج اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی،  پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز  بنانے  پر  پابندی

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    لاہور: پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی گئی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کے حکم پر عملدرآمد فوری ہوگا پابندی کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈ کےتحت کارروائی ہوگی، پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظریہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور خشک سالی نے زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دریائے سندھ، جو کبھی زندگی کی علامت تھا، اب ریگستان میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے پانی کی کمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ مویشیوں، پرند و ں اور آبی حیات کے لیے بھی شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں پانی کی شدید قلت کے باعث فصلیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، جس سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    ماہی گیروں کے لیے شکار کا ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے، اور کئی لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس کے علاوہ، کچے کے مکین بھی اپنے گھرو ں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں نقل مکانی کرنے لگے ہیں تاکہ زندگی گزارنے کے لیے ضروری وسائل حاصل کر سکیں۔

    دوسری جانب ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث گمبٹ کے روہڑی کینال خشک ہونے لگا، جس کے باعث کاشتکار بھی شدید پریشان ہیں دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث دریا کے کنارے بسنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں، علاقے میں قحط کی صورتحال پیدا ہونے لگی۔

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

    دریائے ستلج خشک ہونے سے ماہی گیری سے وابستہ افراد بے روزگار ہونےلگے، موسمیاتی تبدیلی یا ڈیمزکی کمی پنجاب میں بہنے والا دریائے ستلج خشک ہونے لگا دریا خشک ہونے سے ماہی گیروں کو روزی روٹی کے لالے پڑ گئے، ماہی گیر کہتے ہیں کہ جہاں پانی ملتا ہے، وہاں چلے جاتے ہیں، کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد ایک ادھ مچھلی ہاتھ آتی ہےحاسل پور میں مچھلی پکڑنے کے لائسنس کی فیس میں اضافے نے ماہی گیروں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ ماہی گیروں نے حکومت سے روزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو مزید تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور پورے خطے کی معیشت اور ماحولیاتی توازن پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

  • بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، نواز شریف

    بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، نواز شریف

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی و ی: اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہےحکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

    دریں اثنا محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کا ٹیلی فونک رابطہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کیا گیا تھا لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے،تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یوصارفین کے لیے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔

    تیسرا ون ڈے،پاکستانی ٹیم بارے افغان تماشائی کے نازیبا الفاظ،خوشدل شاہ الجھ پڑے

    گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

    اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے،آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا، بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

    بی ون صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی نرخ 40 روپے 3پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، بی ون صنعتی صارفین آن پیک کیٹگریز کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 59 پیسے فی یونٹ، بی ون آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 37 روپے 47 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔

    صدر مملکت کا علاج جاری،کل یا پرسوں ڈسچارج ہو جائیں گے،ذاتی معالج

    اس کے علاوہ بی ٹو صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ42 روپے 37 پیسے فی یونٹ، بی ٹو آن پیک صارفین کے لیے 44 روپے 51 پیسے فی یونٹ اور بی ٹو آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 41 روپے 5 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

    اعلان کے بعد بی تھری صارفین کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 51پیسے فی یونٹ، بی فور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 44 روپے51 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے عارضی بجلی سپلائی کے لیے نئے نرخ 51روپے 92 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

    مائیں بچوں کا خیال رکھیں،ہلاک خارجی کی والدہ کا پیغام

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 13 نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام عوام کو ضروری اشیاء کی سستی فراہمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر یہ منصوبے اگست تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو 13 نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ان سہولت بازاروں کی تعمیر نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ، اور جلال پور میں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان سہولت بازاروں کے قیام کے لیے اراضی مختص کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہے، خاص طور پر کمزور اور متوسط طبقے کے افراد کے لیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف توانائی کے اخراجات میں 70 فیصد تک کمی آئے گی، بلکہ اس کا فائدہ عوام تک پہنچاتے ہوئے اشیاء کے نرخوں میں بھی کمی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈز سے نئے سہولت بازاروں کی تعمیر اور توانائی کی فراہمی کے منصوبے کو تیز کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ان اضلاع کے انتظامی افسران کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تاکہ سہولت بازاروں کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لیے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراضی کی دستیابی سے ہی ان منصوبوں پر کام کا آغاز ہو سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازاروں کا قیام کمزور اور متوسط طبقے کو اشیاء خوردونوش کم نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی پر قابو پانے کی ایک اہم کڑی ہے۔ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ سہولت بازار عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوں گے اور مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط قدم ہوگا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اس فیصلے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سہولت بازاروں کا نیٹ ورک مضبوط ہو گا، جس سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ان منصوبوں کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور عوامی بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

  • آئی ایم ایف وفد کے پاکستان دورے کی تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے، خالد مسعود سندھو

    آئی ایم ایف وفد کے پاکستان دورے کی تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے، خالد مسعود سندھو

    کوئی بھی معاہدہ کرنے سے قبل حکومت قوم کو اعتماد میں لے.صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے پاکستان دورے کی تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے، حکومت وفد کے دورے کو خفیہ رکھ کر کیا کھچڑی پکا رہی؟بجٹ پاکستان کا اور ہدایات آئی ایم ایف کی، یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے،آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے لئے حکومت اپنی عیاشیاں کم ،آئی ایم ایف سے کوئی بھی معاہدہ کرنے سے قبل قوم کو اعتماد میں لے.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے لئے آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد پر حکومت کی جانب سے دورے کی تفصیلات کو خفیہ رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت پاکستان کے قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے،حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے ملک میں غربت ہے اور قوم قرضوں میں جکڑی جا رہی ہے،حکومت اپنی فضول خرچیاں کم کرے، وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج کو کم کرے، حکومت کو آئی ایم ایف سمیت کسی بین الاقوامی ادارے کی ڈکٹیشن پر نہیں چلنا چاہیے۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آزاد و خود مختار ملک ہے،آئی ایم ایف کی ہدایات پر تیار ہونے والا بجٹ عوامی نہیں بلکہ قوم کو مزید غربت کی طرف دھکیلے گا،حکمران قرض پر قرض لیتے جا رہے ہیں اور عوام غریب سے غریب تر ہوتی چلی جا رہی ہے، قرضوں کے بوجھ کا ذمہ دار کون ہے اس کا احتساب بھی ہونا چاہئے،آئی ایم ایف سے قرض کن شرائط پر لیا جا رہا اسکی تفصیلات بھی قوم کے سامنے لائی جائے.

  • مریم نواز، یہی کرنا تھا تو  ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیوں کیا تھا؟عفت عمر

    مریم نواز، یہی کرنا تھا تو ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیوں کیا تھا؟عفت عمر

    سینئر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے اپنے پسندیدہ سیاسی رہنما، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    عفت عمر معروف شخصیت جو کہ حالاتِ حاضرہ اور سیاست پر اپنے بے باک رائے کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ایکس” پر ایک نیا پیغام شیئر کیا۔عفت عمر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان سے بہت سے لوگ انباکس میں سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاست پر اپنی رائے دینا کیوں چھوڑ دیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ حکومت کے ساتھ اپنے ذاتی تجربے کے بعد وہ سمجھتی ہیں کہ اب سیاست کا کوئی فائدہ نہیں رہا، اور یہ اب ختم ہو چکی ہے۔

    https://x.com/OmarIffat/status/1907852271028940898

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں تحریکِ انصاف کے خلاف واحد وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامی کو تسلیم نہیں کرتی۔ عفت عمر نے اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حامی ہونے کے باوجود، مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، "مریم نواز، اگر آپ نے یہی کرنا تھا تو پہلے ہی کر لیتیں، آپ نے ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیوں کیا تھا؟”اداکارہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی سیاست کا خود ہی خاتمہ کر لیا ہے، جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔ عفت عمر نے اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے والے ہر شخص کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اقتدار صرف طاقت دیتا ہے، علم نہیں۔

  • پنجاب حکومت نے پولیس میں ایک اور ڈیپارٹمنٹ  بنا دیا

    پنجاب حکومت نے پولیس میں ایک اور ڈیپارٹمنٹ بنا دیا

    پنجاب حکومت نے پولیس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دیتے ہوئے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی و ی کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کر کے آرڈیننس کے زریعے بنائے گئے نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دیدی۔ نئے پولیس یونٹ کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی یونٹ میں افسران کے تبادلے کر سکے گا۔ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے تین تھانے ہوں گے۔

    آرڈینینس کے مطابق ڈکیتی، قتل، دوران ڈکیتی قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، بچوں کیساتھ زیادتی، خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی، چوری، گھروں میں ڈکیتی ، قبضہ مافیا سمیت 18 سنگین مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔ضلع میں درج کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو منتقل ہو گی۔اہم کیسز کی تفتیش منتقلی کیلئے مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ کے افسران فیصلہ کریں گے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی میں تعیناتی کیلئے جلد ہی ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن ہو گا۔

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ ،قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ

    ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس گرفتار

    ملتان سلطانزنے پی ایس ایل 10 کی تیاری کے لیے کیمپ لگا لیا

    امریکی ٹیرف،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں