Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی نے  مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست  دیدی

    پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دیدی

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دیدی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے بار بار درخواست دی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا ئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی ) مینار پاکستان پر پرامن جلسہ کرنے کی خواہاں ہے،گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے ملک میں امن و امان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کردی تھی۔ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو اپنے نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کے ذریعے اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔ حکم نامے میں ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی (ڈی آئی سی) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ڈی آئی سی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینا سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ممکن نہیں ہوگا۔

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    میکسیکو کے سیوریج سسٹم نے امریکہ کو پریشان کر دیا

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

  • پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا  ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

    پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

    پنجاب میں قیدیوں کی سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قیدیوں کے اہل خانہ صرف ایک میسج کے ذریعے رہائی کی تاریخ اور سزا میں معافی بارے جان سکیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا، ترجمان کے مطابق قیدیوں کے اہل خانہ ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ پتہ کر سکیں گے،جگہ اور قیدی نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کرکے معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی، جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں، سرکاری سطح پر معافی،تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے۔

    اس موقع پر نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ قیدیوں یا اہل خانہ کو ریکارڈ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا آن لائن کیا گیا ہے، اب قیدی کو مقررہ سزا سے اضافی قید نہیں دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گا بلکہ جیل اصلاحات کی جانب ایک سنجیدہ کوشش بھی ثابت ہوگا۔

    پاکستان میں دہشتگردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

    کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

  • حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ  کرے، اشفاق ورک

    حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے، اشفاق ورک

    لاہور ۔ مرکزی کسان تحریک نے حکومت کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہ کرنے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی 2300فی من فروخت ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک اور جنرل سیکرٹری میاں طیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے فی من کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، جس سے کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔دوسری طرف فلور ملز والے بھی صرف ضرورت کے تحت ہی گندم خرید رہے ہیں، جو کسانوں کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور ان سے گندم خرید کر اپنے وعدے کا پاس کرے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنی گندم کو ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولت نہ ہونے کے سبب اپنی فصل کو کھلے آسمان تلے رکھنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی فصل خراب ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں ناقابل تلافی مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں کسان اپنی فصل کو اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کی معاشی حالت مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ گندم نہیں خریدے گی، جبکہ دوسری طرف بیرون ملک سے گندم خریدنے کی بات کی جا رہی ہے۔ یہ حکومتی دوہری پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس سے نہ صرف کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے بلکہ ملکی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بھی بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور کسانوں سے گندم خرید کر اپنے وعدے کا پاس کرے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے لیے کسانوں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی فصل کو کھلے آسمان تلے رکھنے سے بچ سکیں اور نقصان سے بچ سکیں۔

  • شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ، نوازشریف

    شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ، نوازشریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ملک میں بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتہائی اہم اور عوامی فلاح کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ "بجلی کے نرخوں میں کمی نہ صرف گھریلو صارفین کے لیے ایک مثبت قدم ہے بلکہ صنعتی شعبے کو بھی فائدہ ہوگا، جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔” انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔”

    محمد نوازشریف نے مزید کہا کہ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور یہ بھی ہمارے دور کا ایک کامیاب پہلو رہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی آئی ہے، جو ہماری بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہیں اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔نوازشریف نے اس بات پر زور دیا کہ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں ترقی کی راہیں کھلی ہیں اور ہم نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملکی ایکسپورٹس بھی بڑھے گی جس سے معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔نوازشریف نے کہا کہ "پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان فیصلوں سے نہ صرف موجودہ حالات میں بہتری آئے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ترقی کے دروازے کھلیں گے۔”

    انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ ملک میں مزید ترقی ہوگی اور عوام کو معاشی استحکام ملے گا۔

  • بارات  سے قبل دلہن کو قتل کرنے والا گرفتار

    بارات سے قبل دلہن کو قتل کرنے والا گرفتار

    لاہور کے علاقے سندر کی عزیز کالونی میں دو روز قبل بارات کے آنے سے قبل قتل ہونے والی دلہن عائشہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے، جسے پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق، عائشہ کی مہندی کی تقریب کے بعد اس کی پراسرار موت ہوئی تھی۔ عائشہ کو اس کے کمرے میں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ اہل خانہ جب کمرے میں پہنچے تو عائشہ کی لاش بیڈ پر پڑی ہوئی تھی۔ قتل کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ کے بہنوئی کا اس واقعے سے تعلق ہے، جو اس وقت غائب تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تو اس نے عائشہ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ عائشہ کو رشتہ کے تنازعہ پر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے آلہ قتل کو برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی ذیشان رضا نے اس کیس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل کی پوری تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں اور قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ خاندان کے اندرونی مسائل کی وجہ سے پیش آیا ہے، اور پولیس اس سلسلے میں مزید اقدامات کر رہی ہے۔مقتولہ کے اہل خانہ صدمے میں ہیں اور انہوں نے انصاف کی اپیل کی ہے تاکہ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • تکفیر بہت بڑا فتنہ، نوجوان نسل کو بچانا ہو گا ،  علما کرام کردار ادا کریں، حافظ طلحہ سعید

    تکفیر بہت بڑا فتنہ، نوجوان نسل کو بچانا ہو گا ، علما کرام کردار ادا کریں، حافظ طلحہ سعید

    سیاستدان سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچیں، سیف اللہ قصوری

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو مستحکم و محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو سیاسی و ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر سوچیں،تکفیر بہت بڑا فتنہ ،کسی کلمہ گو کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ فتنہ تکفیر سے نوجوان نسل کو بچانا ہو گا ، شوال کے چھ روزوں کی فضیلت بہت زیادہ ، ایک سال کے روزوں جتنا اجر ملتا ہے شوال کے روزے رکھ کر بابرکت ایام سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور بعد ازاں وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف دشمن سازشیں کر رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی استحکام، بد امنی، دہشت گردی،ان تمام مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی میں ہے،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،دین اسلام دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا ، علما کرام اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام کی سچی تعلیمات عام کریں،فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف مسلم حکمران جراتمندانہ کردار ادا کریں.

    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے جامع مسجد القادسیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے انتہا پسندی کا نہیں، دین اسلام میں آسانیاں ہیں۔ قرآن و سنت پر عمل کر کے دنیا و آخرت کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے،اپنی خواہشات کو دین اسلام کے تابع کریں حالات سنور جائیں گے۔ نیک عمل اور اسکی حفاظت بہت بڑی نعمت ہے۔ غرور اور تکبر رب کو پسند نہیں یہ ایسے عمل ہیں جو نیک اعمال کو ضائع کرتے ہیں ،عاجزی سے نیک اعمال کی حفاظت ہوتی ہے۔اسلام نے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ اہل علم اور علماء کرام بصیرت سے کام لیتے ہوئے نوجوانوں کو دشمنوں کی سازشوں سے بچائیں اور باہمی اختلافات ترک کر کے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کریں۔

  • لاہور :3 ماہ میں 27  خواتین قتل، 151 سےزیادتی اور 1100 اغوا

    لاہور :3 ماہ میں 27 خواتین قتل، 151 سےزیادتی اور 1100 اغوا

    لاہور (باغی ٹی وی)خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی لہر، 3 ماہ میں 27 قتل، 151 زیادتی اور 1100 اغوا

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دل کہلانے والا شہر لاہور ان دنوں خوفناک جرائم کی لپیٹ میں ہے، جہاں خواتین اور بچوں کے خلاف سنگین واقعات نے شہریوں کو دہشت زدہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے تازہ اعداد و شمار نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے، رواں سال جنوری سے مارچ تک محض تین ماہ میں 27 خواتین قتل، 151 سے زیادتی اور 1,182 اغوا ہوئیں۔ ان میں سے 988 کو تو بازیاب کرا لیا گیا، لیکن 194 اب بھی لاپتا ہیں.

    خوف کی یہ داستان صرف خواتین تک محدود نہیں۔ ان تین ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 کے بارے میں اب تک کچھ پتا نہیں۔ زیادتی کے واقعات نے بھی انسانیت کو شرمسار کیا،خواتین کے ساتھ 151 اور بچوں کے ساتھ 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ خواتین سے زیادتی کے 110 ملزمان کو دھر لیا گیا، لیکن 41 اب بھی قانون کے ہاتھوں سے باہر ہیں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 44 ملزمان گرفتار ہوئے، مگر 3 فرار ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جرائم کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام نے "زیرو ٹالرنس” کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ بیشتر مقدمات حل کر لیے گئے ہیں۔ لیکن ماہرین سماجیات اسے شہر کے امن کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں۔ شہریوں میں خوف اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور عوام حکام سے فوری انصاف اور بہتر تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا لاہور واقعی "پیرس آف پاکستان” رہ گیا، یا اب یہ صرف جرائم کی کہانیوں کا شہر بن کر رہ جائے گا؟

  • بی ایل اے کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

    بی ایل اے کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

    بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت مرکزی چیئرمین جان محمد رمضان نے کی، جبکہ اس میں متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔مرکزی چیئرمین جان محمد رمضان نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سازشیں کی ہیں بلکہ یہ بی ایل اے کے اہم سہولت کار ہیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں افراد غیر ملکی ایجنڈے پر پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    مظاہرے کے شرکاء نے اپیل کی کہ مہہ رنگ لانگو کے خلاف غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔

    مرکزی صدر رانا شہزادہ الطاف نے اپنے خطاب میں کہا، "پاکستانی مزدوروں کا قتل عام اور بی ایل اے کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیاں مہہ رنگ لانگو کی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔ ہمیں ان دہشت گردوں کے خلاف ایک مضبوط اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔” ہماری قوم اس جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے ارکان اس جنگ میں اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔”مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور تشویشناک حالات کے پیش نظر سخت اقدامات کیے جائیں اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔

    احتجاجی مظاہرے کا اختتام ایک پرامن انداز میں ہوا، اور شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا کر اس بات کا عہد کیا کہ وہ ملک کی سالمیت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

  • دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے ۔ ملک کی سالمیت سے کھیلنے ، بیگناہوں کاخون بہانے، دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوان قوم کے محسن ہیں جو وطن کے دفاع کےلئے اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا پاکستانی قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے سیکورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے ۔یہ وقت سیاستدانوں کی باہمی لڑائی اور سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو بچانے کا ہے ۔ سیاسی ، معاشی اور دفاعی اعتبار سے ہمارا ملک سنگین ترین صورت حال سے گزررہا ہے ۔ آئی ایم ایف ہماری معاشی اور پالیسیوں پر حاوی ہوچکا ہے ۔ حالت یہ ہے کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتے ان حالات میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہمارے ملک کےلے سخت نقصان دہ ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ، دفاعی ادارے اور سٹیک ہولڈرز ملک کو بچانے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے متحد ہوجائیں اگر ان حالات میں بھی ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہوشمندی سے کام نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ملک کی سالمیت سے کھیلنے ، بیگناہوں کاخون بہانے، دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے اور ان کے سہولت کار کسی قسم کی بھی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔ ہماری اولین ترجیح ہمارا ملک ہے ، ہماری سیاست ، عزت اور خودمختاری اس ملک کی وجہ سے ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ ہم ملک کی سلامتی کےلئے متحد ہوجائیں ۔

  • ہسپتال میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت، ورثا کا احتجاج

    ہسپتال میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت، ورثا کا احتجاج

    لاہور کے ہسپتال موت بانٹنے لگے، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں والد کے ہمراہ آیا پانچ سالہ بچہ بلال ہسپتال میں لگے کھمبے سے کرنٹ سے جان کی بازی ہار گیا۔

    لاہور کے ایک معروف ٹیچنگ اسپتال میں والد کے ہمراہ اپنی والدہ کا علاج کرانے کے لیے آنے والا بچہ کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔مقامی شہریوں کے مطابق، اسپتال میں ایمرجنسی کے ڈاکٹرز کی جانب سے بچہ کو فوری طبی امداد نہیں دی گئی، جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ بچے کی ہلاکت کے بعد، متاثرہ خاندان نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر بچے کی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

    احتجاج میں شریک افراد نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور اس واقعہ کے حوالے سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور احتجاج کو روکنے کی کوشش کی۔مزید برآں، بچے کے والد نے واقعہ کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے اور مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ والد کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ان کے بیٹے کی جان گئی، اور وہ انصاف کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

    اس واقعہ کے بعد اسپتال کے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ عوام کی جانب سے اسپتالوں میں سیکیورٹی اور حفاظتی تدابیر کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار کی 87 سال کی عمر میں موت

    "ڈائنگ فار سیکس” کے لیے میشیل ولیمز کا دماغ سے جسم تک کا سفر