Baaghi TV

Category: لاہور

  • عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا، بڑے ٹی وی نیٹ ورک میں‌ چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی

    عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا، بڑے ٹی وی نیٹ ورک میں‌ چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی

    پاکستان کے سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور اینکر عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا ہے. گورمے کے چینل جی این این نے خبر نشر کی ہے کہ وہ ان کے چینل کا حصہ بن گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عارف حمید بھٹی اپنے منفرد تجزیوں‌ اور تبصروں‌ کی بدولت معروف ہیں اور ان کے پروگرام کو دلچسپی سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے. سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے جمعرات کے دن صابر شاکر کے ہمراہ اے آر وائی نیوز پر اپنا الوداعی پروگرام کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس دوران انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ آج ان کا اے آر وائی نیوز پر آخری پروگرام تھا جس کے بعد جی این این چینل نے بھی خبر نشر کردی کہ عارف حمید بھٹی ان کے ٹی وی چینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

    سینئر صحافی اور اینکر عارف حمید بھٹی پچھلے کئی برسوں سے اے آر وائی نیوز لاہور کے بیورو چیف تھے تاہم اب انہوں‌ نے جی این این چینل میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر ( سی او او) ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، بتایا گیا ہے کہ وہ وہ نئے چینل پر حالات حاضرہ کا پروگرام بھی کریں گے۔

    عارف حمید بھٹی صحافی برادری میں بہت معروف ہیں اور پی یو جے کے مرکزی عہدیدار بھی رہے ہیں.

  • 20 سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کر دیے، عمران خان اور انکے وزراء بھی ایسا کریں. شاہد خاقان عباسی

    20 سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کر دیے، عمران خان اور انکے وزراء بھی ایسا کریں. شاہد خاقان عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیس سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنے گوشوارے ویب سائٹ پر ڈال دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم فائلوں‌کا تھوڑا مطالعہ کر لیتے یا کسی سے پوچھ ہی لیتے تو انہیں‌ رات بارہ بجے یوں‌ ٹی وی پر نہ آنا پڑتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کےمطابق شاہد خاقان عباسی سے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کے دوران اپنے دور میں لئے گئے قرضوں‌کا حساب پیش کر دیا اور کہاکہ پانچ ہزار ارب سود کی ادائیگی میں دیا گیا اور 3800 ارب روپے دفاع میں خرچ کیا گیا. نوازشریف کے دس ہزار ارب نے کیا کیا وہ سب کے سامنے رکھ دیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کے دس ہزار ارب کیا کریں گے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے اگر دو سال مکمل کر لئے تو قرضوں میں دس ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگا. اسی طرح اگلے دو سال میں کوئی نیا منصوبہ نہیں بن سکے گا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے جاری ترقیاتی منصوبے ہی مکمل ہوں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم احتساب کی دھمکی دے رہے ہیں‌ اور کہتے ہیں‌ کہ کسی کو نہیں‌چھوڑیں گے. حقیقت یہ ہے کہ دس مہینے میں قومی اسمبلی اجلاسوں‌ میں دس منٹ بھی عوام کیلئے بات نہیں کی گئی. اگر حکومت کل سب کو گرفتار کرلے گی تو حکومت بھی خود چلا لے گی۔ اس وقت جمہوریت اور معیشت کو خطرات درپیش ہیں.

    پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ ملک میں کاروبار میں کمی آئے گی اور بیروزگاری بڑھے گی. ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس لگنے سے بیس تیس ہزار افراد بے روزگار ہوں گے، ترقی کی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کی طرف سے یہ پریس کانفرنس کی گئی ہے.

  • وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر نے لٹیروں کے ٹولے کی نیندیں حرام کر دی ہیں.

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ایک تقریرنے لٹیروں کے ٹولےکی نیندیں حرام کردیں،شاہد خاقان نیب ودیگراداروں پرکیچڑاچھالنے کے بجائےاپنےکھاتوں کا حساب دیں،

    عمران خان جہاز پر سیر کرتے رہے ،اس پر بھی کمیشن بنایا جائے، حمزہ

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ آپ جمہوریت کی آڑمیں احتساب سےنہیں بچ سکتے ملک لوٹنےوالےتمام چورایک بار پھراکٹھےہوگئےہیں ،شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ 10سالوں میں2خاندانوں کے اثاثوں میں ہزاروں گنااضافہ کیسےہوا؟ آپکی اخلاقی پستی کے تشفی طلب علاج کیلئے وزیراعظم نے کمیشن قائم کردیا ہے .

     

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

  • عمران خان جہاز پر سیر کرتے رہے ،اس پر بھی کمیشن بنایا جائے، حمزہ

    عمران خان جہاز پر سیر کرتے رہے ،اس پر بھی کمیشن بنایا جائے، حمزہ

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ خان صاحب جہا زپر سیر کرتے رہے ،اس پربھی کمیشن بنایا جائے .

     

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کونیب نے پنجاب اسمبلی پہنچا دیا کیونکہ حمزہ شہباز کے پروڈکیشن آرڈر سپیکر پنجاب اسمبلی نے جاری کئے تھے، حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں پہنچ کر اراکین سے ملاقات کی اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں ہیں،اب توعمران خان کچھ کرکےدکھائیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کمیشن ضروربنائیں،:احتساب سب کاہوناچاہیے، ہم اسکےحق میں ہیں

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ میرے دامن پرکوئی داغ نہیں ،جیل کی صعوبتوں کاگلہ کمزورلوگ کرتےہیں ،میرانام حمزہ ہےجسکامطلب شیرہے،ہم ڈرنے والے نہیں ، حمزہ شہباز نے وزیراعبم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ن لیگ کا نہیں بلکہ احتساب سب کا ہونا چاہئے.

  • بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ اگر مڈٹرم الیکشن ہوئے تو ہم الیکشن لڑیں گے

     

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کی آئین میں گنجائش موجودہے،اگرمڈٹرم الیکشن ہوئےتولڑیں گے ،جب تک آئینی حکومت قائم نہیں ہوگی یہ معاملات رہیں گے. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نےہمیشہ جھوٹ ہی بولاہے،پی ٹی آئی کاسپورٹرآج برقع پہن کرپھرتاہے، خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکربیٹھیں اورسوالات کاجواب دیں،ہم یہاں چاہتےہیں آئین کی حکومت ہو .

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ اسمبلی آنے پر بدتمیزی کی جاتی ہے، انہوں نے کہا تھا ہر بدھ کو اسمبلی میں سوالوں کے جواب دوں گا، ہم اس بدھ کا انتظار کر رہے ہیں، نواز شریف پر 300 بلین ڈالر بھارت بھجوانے کا الزام لگایا گیا۔

    اس موقع پر سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے تقریر کرنی تھی تو دن کی روشنی میں کرتے، ہمت ہے تو اسمبلی میں تقریر کرتے، کبھی کسی صدر، وزیراعظم نے رات کے 12 بجے تقریر نہیں کی۔ وزیراعظم اور ان کے وزرا گوشوارے ویب سائٹ پر ڈالیں،

  • شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    نواز شریف کے بعد حمزہ شہباز کی گرفتاری ، مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگ گئیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں پریس کانفرنس کی لیکن شہباز شریف لاہور میں موجود ہونے کے باوجود پریس کانفرنس میں نہ آئے، سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ اب ن لیگی رہنماوں کے آپس میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، مفتاح اسماعیل، ملک احمد خان، رانا مشہود احمد، خواجہ عمران نذیر ،رانا ارشد سمیت دیگر موجود تھے لیکن مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف لاہور میں ہونے کے باوجود پریس کانفرنس میں نہ آئے اور شاہد خاقان عباسی کو پریس کانفرنس کرنا پڑی.

    پریس کانفرنس میں شہباز شریف کی عدم موجود گی پر سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے آپس میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اسی وجہ سے شہباز شریف پریس کانفرنس میں نہیں آئے.

    اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان صاحب فائلیں منگوا کر دیکھ لیتے تو رات 12 بجے خطاب کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ،مسلم لیگ ن کی حکومت میں ترقیاتی منصوبےسب کےسامنےہیں ،ملک میں ترقی کا جال بچھا،بجلی کے4کارخانے لگے ،حکومت جو پیسا لیتی ہے اس کا ریکارڈ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ کے حکمران تہمت لگاتے ہیں، وزیراعظم کی تقریردھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھی ،کمیشن کے سامنے پیش ہونے کےلیے تیارہوں،حقائق سامنے لاوَں گا .

  • زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے  عدالت میں درخواست دائر

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    سابق صدر آصف زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی ضمانت پر رہائی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق وکیل سینئر قانون دان اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 کے تحت گرفتاریاں غیر قانونی ہیں،نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور حمزہ شہباز کو بھی غیر قانونی گرفتار کیا ہے ،اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری پاکستان کے صدر مملکت رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں. عدالت دونوں کی گرفتاری کالعدم قرار دے اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے ضمانت میں‌توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر آصف زرداری کو اسلام آباد اور حمزہ شہباز کو لاہور سے نیب نے گرفتار کیا ہے

  • عمران خان نے خود کشی نہیں کی لیکن قوم کو خود کشی کیلئے مجبور کر دیا، نواز شریف

    عمران خان نے خود کشی نہیں کی لیکن قوم کو خود کشی کیلئے مجبور کر دیا، نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب کوئی خود اندر جانےوالا ہوتا تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے،موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے.عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،عمران خان نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا.

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کو سابق حکومت پر الزام لگارہے ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں ، نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی ملک میں بجلی بجلی کردی.

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، عدالت نیب پر برہم

     

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم نہ ہوتےتوآج ملک کی حالت بہتر ہوتی، عمران خان نے دس ماہ میں قوم کو مایوس کردیا،آج قوم کی چیخیں نکل رہی ہیں.

     

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

     

    ججز کے خلاف ریفرنس، نواز شریف نے اراکین اسمبلی کو کیا ہدایات دے دیں؟

     

    نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو…

    جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

  • میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں ولی، پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن یہ بتا سکتا ہوں کہ عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں

     

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، عدالت نیب پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والے لیگی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورعلیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا، نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہےجسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے،عمران خان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ،

     

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

     

    ججز کے خلاف ریفرنس، نواز شریف نے اراکین اسمبلی کو کیا ہدایات دے دیں؟

    نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو…

     

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایمپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے ،نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ میں ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا غیر ملکی ذخائر بڑھے، تیل کی قیمت کم ہوئی.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن مقرر ہے،

     

    جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

  • جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟

    جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟

    جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، اس حوالہ سے جماعت اسلامی کا پہلا احتجاجی پروگرام صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جماعت اسلامی کا سولہ جون کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑا پروگرام ہو گا، جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں. لاہور کے تاریخی مال روڈ پر جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف جلسہ کرے گی جس سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق و دیگر قائدین خطاب کریں گے.

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی دس ماہ کی کارکردگی سے کسی بہتری کی امید لگانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ، آئی ایم ایف کے مسلط کردہ ایجنڈے پر کاربند حکومت تیزی سے عوامی حمایت کھورہی ہے۔

    واضح رہے کہ رمضان میں بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں جماعت اسلامی نے بھی شرکت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے اور مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی جس میں آئندہ کا لایحہ عمل طے کیا جائے گا. جماعت اسلامی نے افطار پارٹی کے موقع پر ہونے والوں فیصلوں سے بغاوت کرتے ہوئے اے پی سی سے قبل ہی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے .