Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور:پنجاب پولیس میں‌بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

    لاہور:پنجاب پولیس میں‌بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

    لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے میں‌امن وامان کو صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کر دئیے ہیں .اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے 6 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈاکٹر مسعود سلیم ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن تعینات کیا ہے جبکہ جواد ڈوگر کو ڈی آئی جی لیگل تعینات کردیا گیا.حکومت پنجاب نے انکسار خان ڈی آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی مقرر کردیا گیاجبکہ راجہ رفعت مختار کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کردیا گیا.حکومت پنجاب نے مقصودالحسن کو ڈی آئی جی اسٹیبشلمنٹ ٹو تعینات کردیا گیا.محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرروتبادلہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی پولیس میں‌اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے کیےگئے

  • عبدالعلیم خان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    عبدالعلیم خان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، ایف بی آر اور ان لینڈ ریونیواتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے،

    عبد العلیم خان کی طرف سے دائر کی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اورشریعت کے مطابق زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہے اور ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، عبد العلیم خان نے کہا کہ تاہم انکم ٹیکس لیوی سپورٹ ایکٹ 2013 آرٹیکل 73 کے سیکشن 2 اے سے متصادم ہے،

    پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے اس درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت سوشل ویلفیئر صوبائی معاملہ ہے مگر ایف بی آر نے خلاف آئین درخواستگزار انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کا نوٹس جاری کیا ہے۔جس کا کوئی جواز نہیں بنتا

    عبدالعلیم خان نے عدالت سے کہا کہ انکم سپورٹ لیوی ایکٹ خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کرے اور ان لینڈ ریونیو اتھارٹی کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔

  • وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے وزارت اینٹی نارکوٹکس نے پنجاب پولیس کو مراسلہ لکھ دیا. جس میں دہشت گرد تنظیموں اور منی لانڈرنگ کے حوالہ سے ریکارڈ پوچھا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے وزارت اینٹی نارکوٹکس نے پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا ہے، جس میں رانا ثناء اللہ و دیگر ملزمان کا ریکارڈ طلب کیا ہے .

    ذرائع کے مطابق وزارت اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے پنجاب پولیس کو مراسلے کے بعد پنجاب پولیس نے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی اور دیگر گرفتار ملزمان کے کرمینل ریکارڈ، منی لانڈرنگ ،دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق، فنڈنگ اور منیشات کی لین دین کا ریکارڈ طلب کیا ہے، پنجبا ب پولیس کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع 15 جولائی تک متعلقہ ریکارڈ بھجوا دیں.

     

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے.

    گو سلیکٹیڈ گو! گو سازشی گو!، مریم نواز نے نعرہ لگا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نےمریم نوازپر 12 لاکھ 57 ہزار 907 روپےٹیکس عائدکردیا،مریم نوازکے سال 2013 کے اثاثہ جات 13کروڑ14لاکھ44ہزار578 روپے پرٹیکس عائدکیا گیا تھا .

    نصرت شہبازپر بھی ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپےکاٹیکس عائد کیا گیا ہے، نصرت شہباز پرانکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 میں90ہزار210روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا،ایف بی آرنے مریم نوازاورنصرت شہبازکو ٹیکس ادائیگی کیلئے23جولائی تک کی مہلت دے دی .

    واضح رہے کہ مریم نواز نے احتساب عدالت نے بھی 19 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟

     

    تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

  • شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر

    شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر

    شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، برطانوی اخبار کی خبر کی بحث ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور خبر آ گئی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اثاثوں کو منجمند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    شہباز شریف کی کمردرد پھر سے شروع، عدالت پیش نہ ہوئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ مقدمات میں کیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف تحقیقات کےدوران تسلی بخش جوابات نہیں دے پائے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں.

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    نیب ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ناجائز اثاثے منجمد بعدازاں قبضے میں لینے کے لیے کارروائی ہو گی ،شہباز شریف کے اثاثوں میں قیمتی گاڑیوں سمیت لاہور میں 96 ماڈل ٹاؤن والا گھر،ڈنگہ گلی میں بنگلہ ،کے پی کے میں گھر شامل ہے .

    بچے خودمختار،میری تذلیل کی جارہی ہے، شہباز شریف

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔

    شہباز شریف کے خلاف نیب میں آشیانہ ہاوسنگ سمیت دیگر کیسز بھی چل رہے ہیں.

  • خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    حکومت پاکستان نے بھارت کے اعتراض کے بعد پربندھک کمیٹی سے پاکستانی سکھ گوپال سنگھ چاولہ کو علیحدہ کر دیا، گوپال سنگھ چاولہ نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مودی کے دباؤ میں ہے، پاکستان کے لئے ایسی ہزاروں کمیٹیاں قربان کرتے ہیں.

     

    سکھوں‌ کی پاکستان اور خالصتان کے حق میں نعروں‌ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستانی سکھ گوپال سنگھ چاولہ کو پربندھک کمیٹی سے علیحدہ کیا ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے گوپال سنگھ چاولہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوپال کا تعلق خالصتان تحریک سے ہے اس لئے گوپال کو پربندھک کمیٹی سے ہٹایا جائے.

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    بھارت سرکار نے پربندھک کمیٹی کے جن اراکین کو کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا اس میں بشن سنگھ، نرمندر سنگھ، نارو سنگھ اور کلجیت سنگھ بھی شامل ہیں، بھارت نے الزام عائد کیا کہ ان پانچ سکھ افراد کو خالصتان تحریک سے تعلق ہے.

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    گوپال سنگھ چاولہ کو اس وقت پر بندھک کمیٹی سے ہٹایا گیا جب بھارتی وفد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آ رہا تھا، بھارتی وفد کی آمد سے دو روز قبل اس کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا.

    سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نے باغی ٹی وی سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کے دباو میں ہے، مودی نے بذات خود پاکستان کی حکومت کو کہا ہے کہ چاولہ کو ہٹایا جائے،

    گوپال سنگھ چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر کرتار پور راہداری کے لئے پاکستان نے یہ فیصلہ لیا ہے، میں اس فیصلے کا احترام کرتا ہوں، گوپال نے اعتراف کیا کہ میں خالصتانی لیڈر ہوں اور ایسی ہزاروں پربندھک کمیٹیاں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں.

    واضح رہے کہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں مقیم سکھوں کی زمین، تعلیمی، مذہبی اور دیگر اداروں کی دیکھ بھال ٹرسٹ بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے ،اسی بورڈ کے ماتحت پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کام کرتی ہے جس کا کام سکھ برادری کی فلاح و بہبود ہے.

  • فواد حسن فواد کے ریمانڈ میں توسیع، 29 جولائی کو عدالت پیش کرنیکا حکم

    فواد حسن فواد کے ریمانڈ میں توسیع، 29 جولائی کو عدالت پیش کرنیکا حکم

    فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے ریمانڈ میں توسیع کر دی، عدالت نے فواد حسن فواد کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    شہباز شریف کی کمردرد پھر سے شروع، عدالت پیش نہ ہوئے

    نیب کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد نے اربوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے ، فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے .نیب نے فواد حسن فواد کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس دائر کررکھا ہے ،نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے راولپنڈی میں 50 کروڑ روپے مالیت کا کمرشل پلاٹ لیا،فواد حسن فواد کے راولپنڈی کے ایک 15 منزلہ پلازے میں 3 ارب 85 کروڑ روپے کے حصص سامنے آئے

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    سابقہ پیشی میں شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ، ، شہباز شریف کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی .کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں.

    ،

  • ریلوے ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر انجن روک لئے، ریلوے کا پہیہ جام

    ریلوے ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر انجن روک لئے، ریلوے کا پہیہ جام

    ریلوے ملازمین نے انجن روک دئیے، لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام کوروک دیا گیا.

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے‌ صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ریلوے ملازمین نے احتجاجا ریلوے کے انجن روک دئیے ہیں، ریلوے ملازمین کا ڈیزل شیڈ میں احتجاج جاری ہے، پہلے مرحلے میں تیز گام کا انجن روکا گیا ہے، تیز گام نے ایک بج کر بیس منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا تا ہم ریلوے ملازمین کی جانب سے انجن کو شیڈ میں ہی روکا گیا ہے، احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ انجن ٹرین کی روانگی کے وقت سے دو گھنٹہ قبل شیڈ سے نکالا جاتا ہے لیکن ہم نے تیز گام کا انجن روک دیا ہے.

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    ریلوے ملازمین نے ڈیزل شیڈ میں احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ اسکیل1تا16کی اپ گریڈیشن کی جائے،وزیراعظیم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیا جائے. مظاہرین نے مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کیا، مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں ریلوے کا پہیہ جام کر دیں گے .

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    ریلوے ملازمین نے باغی ٹی وی سی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے لاہور سے انجن روکا ، دو بجے تک کراچی سے بھی انجن روکیں گے اس کے بعد ملک بھر میں یہ سلسلہ شروع ہو گا اور شام تک ملک بھر میں ریلوے کا پہیہ جام ہو گا.

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

  • میں بات کروں گا تو اپوزیشن ارکان ٹھمکے ماریں گے، فیاض الحسن چوہان

    میں بات کروں گا تو اپوزیشن ارکان ٹھمکے ماریں گے، فیاض الحسن چوہان

    تحریک انصاف کے رہنما، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں بات کروں گا تو اپوزیشن ارکان ٹھمکے ماریں گے .

    مریم صفدر دھمکیاں دینا بند کریں ، فیاض چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں حمزہ شہباز کے پروڈکشن‌ آرڈر کو لے کر اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ کیا، جس پر فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی میں خطاب کیا، فیاض الحسن کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن اراکین نے خوب شورشرابا کیا.

    فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے،ن لیگ نے یتیموں کا پیسا بھی نہیں چھوڑا ،رانا مشہود تازہ تازہ خضاب لگا کرآئے ہیں ، جوان بننے کی کوشش کر رہے ہیں ، چوہان کا مزید کہنا تھا کہ میں بات کروں گا تو اپوزیشن ارکان ٹھمکے ماریں گے ، اپوزیشن میں سچ بات سننے کی ہمت نہیں .

     

    اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پروڈکشن آڈرجاری نہ کئے گئے تو ہاؤس نہیں چلنے دیں گے،اب سلیکشن سے نکل کرپارلیمانی روایات آگےبڑھائی جائیں ، جس پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے کہا کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے .

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لیڈرآف اپوزیشن کواجلاس بلانےکیلئے پروڈکشن آڈرجاری کئےجائیں،تھوڑی دیرکے لئے اجلاس ملتوی بھی کرنا پڑے توکر دیں . رانا مشہور نے کہا کہ آپ سب بھی کرپشن کی بنیاد پر اندر ہوں گے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر چکا سچ کا سامنا کریں،اتنا ہی کریں جتنا کل آپ خود برداشت کرسکیں،ہم مشرف کے خلاف بھی کھڑے ہوئے،جو آئین کیخلاف جائیگا اسکے خلاف کھڑے ہونگے ،اپوزیشن کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا،اس کی مذمت کرتے ہیں

    ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے دوران اجلاس ن لیگی اراکین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرمیں یقین دہانی کروا کر ایوان میں آکر مکر جاتے ہیں، آپ کی ایک زبان ہی نہیں ہے ،ایوان کا ماحول خراب نہ کریں .

  • حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر نہ ہونے پر اسمبلی میں ن لیگی اراکین کا ہنگامہ

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر نہ ہونے پر اسمبلی میں ن لیگی اراکین کا ہنگامہ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اسمبلی میں احتجاج کیا ہے

    حمزہ شہباز و دیگر کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر

    جج صاحب تنگ آ گیا یوں، حمزہ شہباز نے عدالت میں ظاہر کی بے بسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی زیر‌صدارت جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پروڈکشن آڈرجاری نہ کئے گئے تو ہاؤس نہیں چلنے دیں گے،اب سلیکشن سے نکل کرپارلیمانی روایات آگےبڑھائی جائیں ، جس پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے کہا کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے .

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لیڈرآف اپوزیشن کواجلاس بلانےکیلئے پروڈکشن آڈرجاری کئےجائیں،تھوڑی دیرکے لئے اجلاس ملتوی بھی کرنا پڑے توکر دیں . رانا مشہور نے کہا کہ آپ سب بھی کرپشن کی بنیاد پر اندر ہوں گے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر چکا سچ کا سامنا کریں،اتنا ہی کریں جتنا کل آپ خود برداشت کرسکیں،ہم مشرف کے خلاف بھی کھڑے ہوئے،جو آئین کیخلاف جائیگا اسکے خلاف کھڑے ہونگے ،اپوزیشن کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا،اس کی مذمت کرتے ہیں

    ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے دوران اجلاس ن لیگی اراکین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرمیں یقین دہانی کروا کر ایوان میں آکر مکر جاتے ہیں، آپ کی ایک زبان ہی نہیں ہے ،ایوان کا ماحول خراب نہ کریں .

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن ارکان کو غریب عوام کی پرواہ ہوتی تو عوام کی بات کرتے .فیاض الحسن کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شورشرابا کیا.