Baaghi TV

Category: لاہور

  • رانا ثناءاللہ سے تفتیش کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، سربراہ کون ہو گا؟ اہم خبر

    رانا ثناءاللہ سے تفتیش کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، سربراہ کون ہو گا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ سے متعلق منشیات کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے.

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ سے تفتیش کے لیے اے این ایف کی 5 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے. اےاین ایف ہیڈکوارٹرز کے سینئرڈائریکٹر تفتیشی ٹیم کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں. خصوصی تفتیشی ٹیم نے عدالت کی اجازت سے ڈسٹرکٹ جیل لاہورکا دورہ کیا ہے.

    حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    کہا گیا ہے کہ راناثنااللہ سمیت دیگرگرفتارملزمان سےجیل میں تفتیش کی گئی، منشیات کیس میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں.

  • مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ناجائز، وزیر اعظم عمران خان معاملات حل کروائیں، اپٹما عہدیداران

    مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ناجائز، وزیر اعظم عمران خان معاملات حل کروائیں، اپٹما عہدیداران

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کو سراسر ناجائز قرار دیا اور کہا ہے کہ تاجر مال نہیں‌ اٹھا رہے جس سے ملیں بند ہو رہی ہیں‌ اور لاکھوں مزدوروں کیلئے سخت مشکلات پیدا ہو رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن بھی کھل کر ایف بی آر کیخلاف میدان میں آ گئی ہے، اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ سات اعشاریہ پانچ فیصد جی ایس ٹی فیصلے کے باوجود ایس آر او جاری نہیں کیا گیا، اپٹما عہدیداران نے ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس کے ذریعہ حکومت کی توجہ اپنے مسائل کی جانب دلوانے کی کوشش کی. انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو معاملات میں مداخلت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہڑتال نہیں کر رہے مگر مارکیٹیں بند ہونے سے کاروبار نہیں چل رہا۔

    اپٹما عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس دینا چاہیے جبکہ حکومت کاروباری طبقے کے ساتھ بیٹھ کر ٹیکس کا نظام قابل عمل بنائے، واضح رہے کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر تنظیمیں بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں‌ اور ہڑتالیں‌ کی جارہی ہیں تاہم حکومت ابھی تک ان کے مسائل حل کرنے اور مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں‌ ہو سکی ہے.

  • مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال داخل

    مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال داخل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی چھوٹی بیٹی علیل ہوگئی ہیں‌ اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہ نورکی اچانک طبیعت خراب ہونےپردوپہرکونجی ہسپتال لایاگیا، ڈاکٹرنے طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےاسپتال میں داخل کرلیا ہے.

    ماہ نورکو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مریم نوازخود ہسپتال لےکر آئیں، مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ نور کی طبعیت خراب ہوئی تھی تاہم اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں.

  • جیپنیز کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران لاہور کے وفد کی منسٹر ایکسائز حافظ ممتاز سے ملاقات

    جیپنیز کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران لاہور کے وفد کی منسٹر ایکسائز حافظ ممتاز سے ملاقات

    جیپنیز کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران لاہور کے وفد نے منسٹر ایکسائز حافظ ممتاز سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد میں علی سلہری شاہد ڈوگر اور ناصر ڈولہ بھی شریک ہوئے، نائب صدر انجمن تاجران لاہور حافظ سجاد نے وفد کی قیادت کی، ملاقات کرنے والوں میں فرحان حافظ ابوبکر عدنان اسلم اور ابراہیم شبیر بھی شریک ہوئے.

    جپنیز کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران لاہور کے وفد کی منسٹر ایکسائز حافظ ممتاز سے ملاقات کےد وران کار ڈیلرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی. وفد نےکار شوروم کی رجسٹریشن اور سروس ٹیکس پر اپنے مطالبات پیش کئے.

  • دلجیت دوسانج کی زندگی کی کہانی

    دلجیت دوسانج کی زندگی کی کہانی

    دلجیت دوسانج (6 جنوری 1984 ء میں پیدا ہوئے) ایک بھارتی گلوکار، اداکار، ٹیلی ویژن کے مینیجر اور سوشل میڈیا مشہور شخصیت جو پنجابی اور ہندی سنیما میں کام کرتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق دلجت داسنج بھارتی موسیقی صنعت میں معروف فنکاروں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے. انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہیں، جن میں سے بہت سے قابل ذکر فلم ہیں جن میں جیٹ اور جولیٹ، جٹ اور جولیٹ 2، پنجاب 1984، سردار جی، امارسرہ، سردار جی 2، سپر سنگھ، سووما، سججن سنگھ رنگروٹ اور شادا شامل ہیں. تاریخ میں سب سے کامیاب پنجابی فلموں میں سے. ان کی پہلی ریکارڈ کی مرکزی دھارے کی کارکردگی فننون کیٹس کی طرف سے پیدا ہونے والے 2004 کے البم سے ان کے سولو ٹریک اور موسیقی ویڈیو اشق دا ادا عدا تھے. انہوں نے اپنی بالی ووڈ کے ساتھ 2016 ء میں اڈتا پنجاب کے ساتھ بنا دیا جس کے لئے انہوں نے بہترین مرد ڈیبٹ کے فلم فیز ایوارڈ حاصل کی. وہ زیادہ تر سفید وائٹ پروڈکشنز کے ساتھ کام کرتا ہے. رائٹنگ سٹار میں وہ بھی ایک جج ہے.

  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ لی .عدالت نے خاوند کو جیل بھیج دیا

    دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ لی .عدالت نے خاوند کو جیل بھیج دیا

    لاہور:پہلی کے بعد دوسری شادی کے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں .لاہور میں تو ایک عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر بڑی سزاسنا دی . جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 11 ماہ قید کی سزا دے دی گئی۔

    اطلاعات کےمطابق ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری راشد کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خاوند پر الزام تھا کہ اس نے پہلی بیوی شمیم کی اجازت کے بغیر شادی کی جبکہ اس کے تین بچے تھے، عدالت میں استغاثہ دائر ہونے پر عدالت نے باقاعدگی سے سماعت کی۔

    فیصلے کے فوری بعد پولیس نے راشد کو اپنی حراست میں لے لیا، راشد کی پہلی نے دعویٰ دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہےاس سے اجازت تک نہیں لی جبکہ قانون ہے کہ اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی کرے تو اسے سزا دی جائے۔

  • شاہد خاقان بتائیں شریف خاندان کا منظور پاپڑ والے اورمشتاق چینی سے کیا تعلق ہے؟ شہباز گل

    شاہد خاقان بتائیں شریف خاندان کا منظور پاپڑ والے اورمشتاق چینی سے کیا تعلق ہے؟ شہباز گل

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی پریس کانفرنس پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کی ڈیوٹی اپنےآقاؤں کےجھوٹ اورکالےکرتوتوں کادفاع کرناہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی نے شہبازشریف کےداماد کی کمپنی اورچیک وصولی کی تردید نہیں کی، شہبازشریف ایک دھیلےکی کرپشن بھی ثابت نہ ہونےکادعویٰ کرتے تھے، اربوں روپےکی کرپشن سامنےآنےپرشہبازشریف بوکھلاگئےہیں، ن لیگ کرپشن کےتمام ثبوتوں کومتنازع بنانےکی ناکام کوشش کرتی ہے،

    انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان بتائیں شریف خاندان کامنظورپاپڑوالےاورمشتاق چینی سےکیاتعلق ہے؟ ن لیگ کی سیاست گلوبٹ،پومی بٹ اورناصربٹ جیسےفراڈیوں کےگردگھومتی ہے، موجودہ حکومت کرپٹ عناصراورچوروں کےخلاف گھیراتنگ کررہی ہے، ن لیگ کرپٹ مفروروں اوراشتہاریوں کےدفاع کےمشن پرہے،

  • پنجاب بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے ڈنگ ٹپاؤ نکلے

    پنجاب بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے ڈنگ ٹپاؤ نکلے

    لاہور:سیف پنجاب تو دور کی بات سیف سٹی پر بھی عمل نہ ہوسکا .اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے وقت ٹپاو نکلے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کے کمروں اورحوالات میں نصب کیمروں کابیک اپ ہی موجود نہیں۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں عوامی شکایات کے حل کے لیے ایس ایچ اوزاور ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے حوالاتوں میں لگائے گئے کیمروں کا کسی بھی حادثے یا واقعہ کا آئی جی آفس کی جانب سے فوٹیج مانگنے پر بیک اپ ہی نہیں ہوتا ۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ کیمروں کو متعلقہ ضلع کے سسٹم کیساتھ منسلک ہی نہیں کیا گیا، اس حوالے سے متعلقہ برانچ نے تمام ڈی پی اوزکو15 روزکا بیک اپ رکھنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔آئی جی کے مراسلے میں تمام ڈی پی اوزکوہرپندرہ روزبعد کیمروں کے بیک اپ کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

    آئی جی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ کیمروں کا بیک اپ نہ ہونے پر متعلقہ افسرکیخلاف کارروائی ہوگی، ذرائع کے مطابق فوٹیج مانگنے پرپتہ چلا کہ کیمروں کا بیک اپ ہی نہیں رکھا گیا تھا، بیک اپ کے بغیر کیمروں کا مقصد پورانہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لاہور میں نصب کیمروں کے حوالے سے سکینڈل منظر عام ہوچکا ہے.

  • ہسپتالوں سے فضلہ تلف کرنے سے متعلق ڈی جی ہیلتھ سروسز نے نئی ہدایات جاری کر دیں

    ہسپتالوں سے فضلہ تلف کرنے سے متعلق ڈی جی ہیلتھ سروسز نے نئی ہدایات جاری کر دیں

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں سے فضلہ کو تلف کرنے کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے یہ احکامات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز اور ہیپاٹائٹس انفیکشن کنٹرول پروگرام کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالہ سے منعقدہ اہم کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاری کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر شعیب گرمانی، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ، ڈاکٹر مشتاق سلہریا اور ڈاکٹر یداللہ سمیت شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہسپتالوں کے فضلے کو تلف کرنے کا دائرہ کار دیہی اور بنیادی صحت مراکز تک بڑھایاجائے گا۔ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے تمام نجی ہسپتالوں اور کلینکس سے فضلہ تلف کرنے کے حوالہ سے مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر مشتاق سلہریا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو ایس او پی کے مطابق تلف کرنے کے حوالہ سے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ ساتھ باقی منسلک اداروں کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ نجی ہسپتالوں و کلینکس سے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالہ سے سوفیصد عمل درآمد کروایا جائے گا۔

  • سکھ زائرین کیلئے خوشخبری، ننکانہ صاحب میں‌ 13 کروڑ روپے لاگت سے ٹی ڈی سی پی موٹل مکمل

    سکھ زائرین کیلئے خوشخبری، ننکانہ صاحب میں‌ 13 کروڑ روپے لاگت سے ٹی ڈی سی پی موٹل مکمل

    صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹل میں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی عمدہ سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔   وزیر اوقاف نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے لاکھوں طلبا مستفید ہوں گے۔ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکساں طورپر شریک رکھا جائے گا۔پنجاب کے ہر شہر،ہرقصبے اورہر گاؤں کی ترقی کو فو قیت دی جا رہی ہے۔ ننکانہ صاحب جیسے نظرانداز اضلاع کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے گا