Baaghi TV

Category: لاہور

  • نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے شریف خاندان سے مشورہ کے بعد پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعظم کے معائنے کی درخواست دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو دن قبل سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھاکہ ان کے والد کی طبیعت سخت خراب ہے اور انہیں جیل میں تین مرتبہ انجائنا کا اٹیک ہو چکا ہے. ان خبروں‌کے بعد سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر معائنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو باضابطہ درخواست دی ہے۔

    ڈاکٹر عدنان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے لہٰذا حکومت پنجاب انہیں‌ نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے ان سے ملنے کی اجازت دے. اس درخواست کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پنجاب حکومت انہیں‌ ملاقات کی اجازت دے دے گی.

  • نواز شریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا

    نواز شریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کے طبی معائنہ کی اجازت طلب کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں ڈاکٹرعدنان نے حکومت پنجاب سے نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت طلب کی ہے، ڈاکٹر عدنان نے خط میں لکھا ہے کہ نوازشریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئرکی ضرورت ہے،طبی معائنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے،کئی بار حکومت سےنوازشریف کےمعائنے کی اجازت طلب کی مگرانکارکیا گیا، ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کو اسکے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے .

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادون پر رہا کیا تھا مگر ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر نواز شریف پھر جیل گئے اب وہ عید الفطر بھی جیل میں کریں گے .

  • عید کے موقع پر کرایوں میں اضافہ، عوام پریشان، اسمبلی میں قرارداد جمع

    عید کے موقع پر کرایوں میں اضافہ، عوام پریشان، اسمبلی میں قرارداد جمع

    عید الفطر سے قبل کرایوں میں اضافے سے عوام پریشان، ترانسپورٹر نے غریب عوام سے عیدی لینا شروع کر دی، کرایوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں سےعوام کی اپنے آبائی شہروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے. جس کی وجہ سے لاری اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے اور بس مالکان نے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے.جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں .عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے ٹرانسپورٹروں کے اس ظالمانہ رویہ کی وجہ سے بس اڈوں پر بے یارومدد گار نظر آتے ہیں. عید قریب آتے ہی کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے. قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،جس میں کہا گیا کہ عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے ،قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ مسافروں سے زائد کرائے لینے والے ٹرانسپورٹر کیخلاف ایکشن لیا جائے ،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کیا ہے ، ٹرانسپورٹرزمسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں زیادہ کرائے لے رہے ہیں

  • پنجاب کا بجٹ کب پیش ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    پنجاب کا بجٹ کب پیش ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    پنجاب کا بجٹ 14 جون پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ پیش کرنے کی سمری منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری میں تین تاریخیں دی گئی تھی، وزیراعلیٰ نے 14 جون کو بجٹ پیش کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ،بجٹ میں صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف 283 ارب مقرر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی تھی، وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو وزراء کے ان پٹ کو بھی بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت 14 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

    پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے. جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یکم جولائی سے فعال ہو گا، جس میں 18صوبائی محکموں کےدفاترقائم ہون گے ،ہرمحکمےکاسربراہ سپیشل سیکرٹری ھوگیاجبکہ سیکرٹریٹ کاسربراہ ایڈیشنل سیکرٹری ھوگا

  • پٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی ہے، شہباز شریف

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی ہے، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبا شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کا عید سے قبل پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ہے. اپوزیشن جماعتیں مل کر اس معاشی دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی، شہباز شریف نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. حکومت نے پاکستا ن کی غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب میں ڈال دیا.

    واضح رہے کہ حکومت نے عیدالفطر سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    گزشتہ ماہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پراپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا.

  • خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ، نیب نے ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں شہریوں سے 59 کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب وارث جنجوعہ نے خواجہ برادران ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ملزم عمر ضیاء، ملزم ندیم ضیاء اور ملزم فرحان علی کے خلاف ریفرنس دائر کیا. ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پیرا گون سٹی میں 93.6 فیصد شئیرز کے مالک ہیں. ملزمان نے پچاس کنال سے زیادہ سرکاری زمین پیرا گون سوسائٹی میں شامل کی اور کروڑوں کا فائدہ اٹھایا. نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے، خواجہ سلمان رفیق کیجانب سے 3 کروڑ 90 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کئے گئے.

    واضح رہے کہ خواجہ برداران جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، انہوں نے ضمانت کے لئے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے. تاہم وہ عیدالفطر جیل میں ہی گزاریں گے.

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بھائی عدالت سے گرفتار

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بھائی عدالت سے گرفتار

    رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی اقبال کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے ، ملزم کو ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ،درخواست پر سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کی اور ضمانت کو مسترد کیا، جس پر اینٹی کرپشن نے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا. ملزم پر ملزم پرکمالیہ میں اراضی میں فراڈ کرنےکا مقدمہ درج ہے .

    واضح رہے کہ ریاض فتیانہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف بھی ہیں. وہ این اے 113 سے منتخب ہوئے، ان کا تعلق حکومتی جماعت تحریک انصاف سے ہے.

  • نواز شریف نے جیل سے پارٹی رہنماؤں‌ کو کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف نے جیل سے پارٹی رہنماؤں‌ کو کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس وقت جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں‌کو ہدایات کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے. ادھر مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات نے بھی اخبار نویسوں‌ سے بات چیت کے دوران اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے یہ پیغام دیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لئے ڈٹ جائیں. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی سالمیت کیلئے ہر سزا برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں.

  • ججز کے خلاف ریفرنس، نواز شریف نے اراکین اسمبلی کو کیا ہدایات دے دیں؟

    ججز کے خلاف ریفرنس، نواز شریف نے اراکین اسمبلی کو کیا ہدایات دے دیں؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ملاقات کی ،نواز شریف نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر بھرپور آواز بلند کرنے کی ہدایت کر دی

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی، نواز شریف نے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ اگر میں قوم کاکفارہ ادا کررہا ہوں تو پارٹی ایم پی اے اورایم این اے کو کیا مسئلہ ہے، نوازشریف نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےمعاملے پربھرپورآوازبلند کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عدلیہ کےساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں ،نواز شریف نے کہا کہ اراکین اسمبلی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں عدلیہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں، ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے والا جیل میں ہے،نوازشریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی ،نوازشریف نےملک میں اندھیروں کا خاتمہ کیا. مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس بلایا ہے ،اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طےکریں گے ،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سیاسی قیدی ہیں،نوازشریف نے کہا میری فکر مت کرو.ملک میں تبدیلی نہیں ذلت کا سونامی آیا ہوا ہے .

  • فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو اہم عہدہ مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے 38 ترجمان مقرر کئے ہیں‌ جن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. وزیرا طلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جا رہے ہیں۔ نوٹیفکشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان، فیصل حیات، احمد چھٹہ، شوکت بسرا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا، عائشہ چوہدری، عثمان ڈار، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،سعدیہ سہیل، مومنہ وحید.مھمد اسلم ڈوگر و دیگر کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے .

    واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دیا تھا فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا