Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں چیئرمین نیب کی آڈیو ،ویڈیو لیک کرنے والی خاتون طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف ریفنس دائر کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کرلیا ہے.ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے چیرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا ،ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے ،ایڈمن جج جوادالحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئی ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

  • شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

    شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے خود شہباز شریف کو این آر او کی بھیک مانگتے دیکھا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی چیخیں نکل رہی ہیں،ن لیگ چیرمین نیب کوہٹانے کا مطالبہ اس لیے کررہی ہے کہ احتساب کا عمل رک جائے، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں ایڈز کیسز پر وزیر صحت سندھ کو استعفیٰ دینا چاہیے یہ ڈوب مریں شرم سےلاڑکانہ میں بچوں کاایک اسپتال نہیں، اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا کہ سندھ میں ایڈز کا مرض پھیل رہا ہے. شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف اندر سے ملے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں،گندے انڈے بھی ہیں .

     

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟.

    واضح رہے کہ سندھ میں ایڈز کی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے بلاول زرداری نے آج لاڑکانہ میں اجلاس بلایا ہوا ہے،.رتوڈیرو میں ایڈز کے مریضوں میں کافی اضافہ ہوا ہے.

     

     

  • عید کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں، کرایہ کتنا ہو گا، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    عید کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں، کرایہ کتنا ہو گا، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے روز پورے پاکستان میں ریلوے کا کرایہ آدھا ہوگا ،عید پر 3 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے15دن تک کراچی میں ریلوے کی زمین واگزارکروانے کا اپنا ٹاسک مکمل کرلیں گے ،سرکلرریلوے سے متعلق سندھ حکومت مجھےبلاوجہ نشانہ بنارہی ہے ،ہم نےریلوے ٹریک کے دونوں طرف کی مقررہ جگہ خالی کروا کردینی ہے،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک بھی فریٹ ٹرین خالی نہیں ہے8ہزار بھرتیوں کی تیاری کر لی ہے، میرٹ سےہٹ کربھرتیاں کرنےوالوں کومعاف نہیں کیا جائے گا ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلوے میں تقرریوں کے لیے قرعہ اندازی کا کہا ہے ریلوےلائنوں میں سرمایہ کاری کیلئے نجی کمپنیوں کودعوت دی ہے.

  • زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی، حکومتی رکن اسمبلی کا مطالبہ

    زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی، حکومتی رکن اسمبلی کا مطالبہ

    زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر نے قرارداد جمع کروائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ زینب زیادتی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی۔ بچیوں کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

    زینب کے واقعہ کے بعد کمسن بچوں سے زیادتی کے دو ہزار واقعات، افسوسناک خبر

    واضح رہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند دن پہلے 10 سالہ بچی فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

     

    اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

  • شہباز شریف کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود تھی، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود تھی، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے. اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے پنجاب کےعوام پر مسلط شخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا، شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈلائنز اوراخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی ، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023وزیراعظم کےمشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے، گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے،صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جائیگی، زراعت کی ترقی اور بے روزگاری کےخاتمےپر خصوصی توجہ دیں گے ،صوبے میں تعلیم و صحت کےشعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی .

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ چار سال کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی(بڑھوتری کی حکمت عملی) 2023 لانچ کر دی ہے، نئی پالیسی کے تحت ترقی کی شرح کا ہدف چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بیروزگاری میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کمی لائی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے آئندہ چار سال میں تیس لاکھ نئے گھر بنانے، غربت میں چھ فیصد کمی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تین اعشاریہ دو ٹریلین روپے تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

  • چیئرمین نیب کے معاملہ پراسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، حمزہ شہباز

    چیئرمین نیب کے معاملہ پراسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لےکر جانا چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے اور چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکرعوام کو بتائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے ،حمزہ شہبازکا مزید کہنا تھا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل وزیراعظم ہیں .

    واضح رہے کہ رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ہے اور شہباز شریف کو جون میں ٹیسٹوں کے فوری بعد پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے.

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

  • شہباز شریف عدالت میں پیش ہوں، عدالت نے حکم دے دیا

    شہباز شریف عدالت میں پیش ہوں، عدالت نے حکم دے دیا

    احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہباز شریف کو جون کے فوری بعد پیش ہونے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے رمضان شوگر ملز کیس کیس سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہبازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے، شہبازشریف کے وکلاء نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جس پر جج جواد الحسن نے سوال کیا کہ آپ خود کلیئرنہیں ہیں کہ وہ کب پاکستان آرہے ہیں، ہمیں کلیئر کریں کہ شہبازشریف کب ٹرائل جوائن کررہےہیں، شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کے استفسار پر کہا کہ بیرون ملک میں ڈاکٹرز شہبازشریف کا علاج کررہے ہیں، عدالت نے کہا کہ کیا رپورٹ ہے کہ واقعی شہباز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ
    7 جون کو بھی شہبازشریف کا ایک اہم ٹیسٹ ہے،میرے موکل علاج کے سلسلے میں باہرہیں جلد پاکستان آجائیں گے، جس پر عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو یاد ہے گزشتہ حکم نامے میں عدالت نے کیا کہا تھا، شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے،یہاں کے ڈاکٹرز نے باقاعدہ شہبازشریف کو باہرسے علاج کروانے کا مشورہ دیا ،عدالت دو ہفتوں کی حاضری معافی منظور کرے ،سرکاری وکیل نےعدالت میں کہا کہ شہبازشریف ٹرائل کو جوائن نہیں کررہے ،شہبازشریف بیرون ملک موجودہ عدالت کی اجازت کے بغیرگئے ،تمام ملزمان عدالت میں حاضرہورہےہیں ایک ملزم کی وجہ سے کیس التواکاشکارہے، عدالت نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کی اور شہہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دیا، احتساب عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی ،28 مئی کی تاریخ ملنے پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ 28 مئی کو شہباز شریف کے ٹیسٹ ہونے ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ جون کے فوری بعد شہبازشریف عدالت میں پیش ہوں.

  • چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا

    چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا

    چیئرمین نیب کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالہ سے مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، اختلافات سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوز ون نے چئیرمین نیب کے حوالہ سے خاتون سے گفتگو کی ویڈیو چلائی جس پر نیب نے تردید جاری کی بعد ازاں نیوز ون نے بھی معذرت کر لی، اس ویڈیو کو لے کر مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب سے متعلق اپنے موقف کا اظہار ہر فورم پر کریں گے، اپنے سیاسی بیانیے پر قائم ہیں مگر ن لیگ کا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    اس کے اگلے روز مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے فورم کے ذریعےاس معاملے پرتحقیقات ہونی چاہیے،چیئرمین نیب پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے،چیئرمین نیب پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں کی کرپشن چھپائی جائے یہ مسئلہ انتہائی سنگین اورسنجیدہ ہے اس میں چیئرمین نیب اوران کے ادارے کوملوث کیا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان، چیئرمین نیب دونوں کوحق حاصل ہےکہ اپنی بےگناہی ثابت کریں ،جب تک جرم ثابت نہیں ہوتا اس وقت بندہ معصوم ہوتا ہے ،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلیے پیرکوخواجہ آصف ایوان میں تحریک پیش کرینگے، قومی اسمبلی کےرول244بی کےتحت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے،ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو بھی انصاف ملے اوروزیراعظم کوبھی،آج جن پرالزام لگاجس نے لگایا وہ شخص بھی اپنے حقائق کمیٹی میں رکھے،

    شاہ خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں کہا کہ چئیرمین نیب کےگزشتہ روزواقعہ پرکل رات میں بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔اس معاملے میں وزیراعظم کےدوست کے چینل سےویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چئیرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اورحقائق عوام کےسامنے لائے

  • چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والے گروہ کے پی ٹی ایم کے ساتھ ساتھ افغانستان اور انڈیا تک رابطے ہیں، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ساتھ رابطے رکھنا اور پھر ان کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنا ان کا مشن ہے. کچھ سیاسی افراد اورسرکاری اہلکار فراڈ مافیا کے پیچھے ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رہنما اعظم رشید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طبیہ گل اور فاروق نول گروہ کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں تک رابطے ہیں۔ گروہ کا کام واٹس ایپ پر جعلی ویڈیوز بنانا اورمقدمات درج کروا کر پیسے بٹورنا ہے۔ اعظم رشید نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب کی کی ویڈیوز ریلیز کرنے والا ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ جھنگ کے ایک کوچوان انور کا بیٹا فاروق نول ہے جو کہ ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل کے ساتھ مل کر لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹتے ہیں۔ سردار اعظم رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والی ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل آج ارب پتی ہے۔ فاروق نول نے تین سے چار شادیاں کی ہیں۔ یہ پی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ اور ان کے ہاتھ افغانستان اور انڈیا تک ہیں .اعظم رشید نے کہا کہ طیبہ گل اور فاروق نول نے چیئرمین نیب کو ٹریپ کیا، ہمارے ساتھ بھی اس گروہ نے اسی طرح کا فراڈ کیا، اس نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی بلال کمیانہ، ڈی پی او رحیم یار خان رانا طاہر الرحمان، ایف آئی اے انسپکٹر ایاز مہر اور نیب کے چند افسران بھی ان کے گروہ میں شامل ہیں، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، فاروق نول زمین کے تنازع پر اپنی ماں کوبھی قتل کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے طاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا . طاہر اے خان نیوز ون کے مالک اور وزیراعظم کےمشیرکے عہدے پر فائز تھے۔

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا ہے، ہم کسی ایک تنظیم نہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ادارے پنجاب حکومت چلائے گی، تعلیم اور صحت کے ادارے تحویل میں لے لئے ہیں. صمصام بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے چند ہفتوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے. ہر تنظیم کے اکاونٹ کی تفصیل نہیں معلوم، انہوں نے مزید کہا کہ 4 مارچ کو کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا ،گوجرانوالہ سےکالعدم تنظیم کےکارکنوں زاہداورعرفان کوحراست میں لیا گیا ہے. کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے والےافراد کوسی ٹی ڈی نےحراست میں لیاہے، 581 اثاثہ جات قبضے میں لے کر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کر دیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دیگر صوبو ں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی . صمصام بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو نیب کا ترجمان کہتا ہے وہ نظر کیوں نہیں آتی .چیرمین نیب کے حوالہ سے جو خبر آئی اس پر تردید آ گئی اسلئے اس پر کوئی سوال نہیں بنتا.