Baaghi TV

Category: لاہور

  • جمعۃ الوداع، یوم القدس ،عیدالفطر  پرسخت سیکیورٹی کی ہدایات

    جمعۃ الوداع، یوم القدس ،عیدالفطر پرسخت سیکیورٹی کی ہدایات

    محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعۃ الوداع، یوم القدس اور عیدالفطر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں.

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ نماز کے دوران 3 ٹئیرز پر مبنی فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے اور تمام شہری اسی دروازے کو استعمال کریں۔ اہم مقامات پر خصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سیکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں۔ خواتین نمازیوں کے لیے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈز کے ذریعے ضروری آپریشن بروقت مکمل کیے جائیں۔ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں اور عبادت گاہوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر جسمانی تلاشی لی جائے۔ اسی طرح مناسب پارکنگ ایریاز پنڈال سے محفوظ فاصلے پر مختص کیے جائیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں موثر کومبنگ آپریشنز مکمل کیے جائیں۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، عید بازاروں اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ رہنماؤں سے رابطے میں رہیں۔ قابل اعتراض تقاریر اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر فوری کاروائی کی جائے اور عبادت گاہوں کے ارد گرد بھکاریوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ عبادت گاہوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔ پنجاب بھر میں آتشیں اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر پابندی کا نفاذ کیا جائے۔ تمام شہروں اور بین الصوبائی داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی جائیں۔ دوران عید تفریحی مقامات کی حفاظت کا بھی خیال رکھا جائے اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

  • عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے،چودھری شجاعت

    عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے،چودھری شجاعت

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاوں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے،نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا، فوج قومی ہے، قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے، دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نھیں ہم آنکھیں کھولنے کو کیوں تیار نہیں، دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے اسی لئے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے، سیاست میں دشمنی کا رحجان ختم ہونا چاہئے، سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناو ختم نہیں ہو گا، دہشت گردی کے خلاف اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔

  • پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت

    پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت

    پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دیدی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 24واں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    لاکھوں بینک کارڈز کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہو گیا

    پشاور کو شکست ،نیشنل ٹی 20کپ لاہور بلیوز نے جیت لیا

    کراچی ایئرپورٹ ، طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

    جعفر ایکسپریس حملہ، ایئر یونیورسٹی میں یکجہتی امن واک کا انعقاد

  • پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ  کی منظوری

    پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ کی منظوری

    پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا اورٹریفک چالان اورجرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب لیا ہے۔ کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔لاء آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ 25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی۔ 15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

  • لاہور:  خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    لاہورپولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے لاہورمیں ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو گرفتار کر لیا چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کر عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے، ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

    علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کردیا گیا پیدل اور سائیکل پر گشت کرتے اسکواڈ نے مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا ۔

    ہرسال عید کے آخری عشرے میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں ، ان کو روکنےکے لیےاس مرتبہ پولیس نے شہرکے 65 تجار تی مراکز کے بازاروں میں فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ تشکیل دیئے ہیں، جو پیدل اور سائیکلوں پر پٹرولنگ کررہے ہیں، اسکواڈ میں شامل پو لیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اورشاپنگ کے لیے آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کا کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نہ تو کوئی خواتین کو ہراساں کرے گا اور نہ واردات کرنے کی کوشش کرے گا دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کی تعیناتی سے انہیں تحٖفظ کا احساس ہوا ہے-

  • سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    لاہور،بادامی باغ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات برآمد کرلیے ہیں۔ اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو سرکاری دواخانے سے ادوایات چوری کر کے انہیں بازاروں میں فروخت کر رہے تھے۔ ان ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان کا سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہے۔ دیگر ملزمان میں بابر، باقر اور عمران شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری لیبل اتار کر ادوایات کو مارکیٹوں میں بیچتے تھے اور ایک منظم گروہ کی شکل میں سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں دوسرے اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 16 کاٹن برآمد ہوئے ہیں، جن میں مختلف قسم کی ادویات اور میڈیکل آلات تھے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ میو ہسپتال سے میڈیسن چوری کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔

    ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق عوام الناس کے علاج معالجہ کے لیے آئی سرکاری ادویات پر شب خون مارنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ایس ایچ او بادامی باغ اور سب انسپکٹر عدنان گجر سمیت ٹیم کی بروقت کارروائی کو شاباش دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • نومئی کے 8 مقدمات،درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے عمران کی درخواست

    نومئی کے 8 مقدمات،درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے عمران کی درخواست

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کےآٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سازش کے تحت ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ 24 مارچ کو دو رکنی بنچ نے ان کیسز کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کی تھی، لیکن بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی اور کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے نیا شیڈول مقرر کیا جائے تاکہ ان کے مقدمات کا فوری طور پر فیصلہ کیا جا سکے۔

  • نظربندی قانون کیس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہر صدیق کو چپ کروا دیا

    نظربندی قانون کیس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہر صدیق کو چپ کروا دیا

    لاہور ہائیکورٹ ،نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 27 اے کے نوٹس کا جواب فائل کیا جو ایک دو دن پہلے ملا ،یہ کیس سننے کا اختیار اس بینچ کے پاس نہیں ہے،یہ کیس جسٹس امجد رفیق کے پاس لگنا تھا بڑی تفصیل سے انہوں نے کیس سنا ،جسٹس امجد رفیق نے قانون کے مطابق حکم امتناع دیا،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کررہے ہیں ،وکیل درخواست گزاری نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق کا بنچ 21 مارچ کو لاہور میں تھا،یہ کیس اس بنچ میں فیکس نہیں ہوسکتا ،جب سے نظر بندی کا سیکشن 3 معطل ہوا ہے نا آسمان گرا نا زمین کو کچھ ہوا،اب حکومت کو کیا ایسی ایمرجنسی ہوئی ہے وہ نظر بندی کے قانون پر حکم امتناع ختم کرنا چاہتی ہے،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہماری متفرق درخواست صرف کیس پر جلد سماعت کی تھی،اس قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ یہ تمام دلائل اور سپریم کورٹ کے فیصلے جسٹس امجد رفیق سن چکے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ جسٹس امجد رفیق کون ہیں ،آپ خاموش رہے ایڈووکیٹ جنرل کو دلائل دینے دیں ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ مائی لارڈ آپ کو کیس کا علم نہیں ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ میں سارا کیس پڑھ کر آئی ہوں آپ خاموش رہو ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میں پرسوں سے بیمار تھا میں صرف اس کیس کے لیے آیا ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ لگ تو ٹھیک رہے ہو،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمارے ملک کی کسی عدالت نے نظر بندی کے قانون کے آپریشن کو معطل نہیں کیا .

  • بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال  ہو جائے گی

    بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال ہو جائے گی

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے آج 27 مارچ سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔حنیف عباسی نے کہا کہ 29 تاریخ کو عید کے لئے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی جب کہ عید کے پہلے تین دنوں کے لئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں دو دن چلتی تھی جب کہ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔

    حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے ایشوز ہیں جب کہ ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی جن میں 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں 1 ہزار مزید افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

    جے یو آئی کراچی کا رہنما کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

  • جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    جھوٹا نکاح کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔

    پولیس کے مطابق 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا رہا۔

    لڑکی کے والد کے مطابق 3ماہ تک ملزمان کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی بھاگ کر سلا نوالی ویگن اڈے پر پہنچی۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کامران اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم