Baaghi TV

Category: لاہور

  • پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

    پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

    لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملا ت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلئےاجتماعی فیصلے کیے جائیں، ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان کے عوام غربت اور بے روز گاری کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کے عوام سیاست دانوں کی طر ف دیکھ رہے ہیں عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیئے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے، ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہےوزیراعظم سے اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے-

    پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

  • پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈو ل میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی۔

    جنوبی کوریا کے برطرف وزیراعظم بحال،دوبارہ بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنےکا امکان ہے، پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلےگی۔

    مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

  • اسرائیل کے غزہ کے ہسپتالوں پر حملے درندگی کی انتہا ہے۔سیف اللہ قصوری

    اسرائیل کے غزہ کے ہسپتالوں پر حملے درندگی کی انتہا ہے۔سیف اللہ قصوری

    فلسطینی پشیماں نہیں پرامید ہیں کہ اسرائیل سے آزادی ملے گی۔ ۔حافظ طلحہ سعید،حافظ خالد نیک

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سیف اللہ قصوری، حافظ طلحہ سعید ،حافظ خالد نیک نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے ہسپتالوں پر حملے درندگی کی انتہا ہے، غزہ میں مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی محض مذمت سے کچھ نہیں ملے گا۔ وقت کا تقاضاہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا ہر طرح سے ساتھ دیا جائے۔ فلسطینی اپنی قربانیوں پر پشیماں نہیں بلکہ پر امید ہیں کہ اسرائیل سے آزادی ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت کا رمضان مہم کے تحت سحر و افطار پروگراموں سے خطاب و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد وبیدار ہو کر لائحہ عمل دینا چاہئے،ڈیڑھ سال سے مذمتیں ہو رہی ہیں لیکن مسئلہ مذمتوں سے حل نہیں ہو گا، ہسپتالوں، اسکولوں اور عام شہری آبادی پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے .

    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ مسلمانوں نے جیتنی ہے ۔ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اللہ کے دین پر کھڑے ہوں گے تو حالات بدل جائیں گے۔رمضان میں قرآن مجید کو دلوں میں بسائیں۔ خدمت کا رمضان مہم ملک بھر میں جاری ہے. مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست ،منشور پر عمل پیرا اور ملک بھر میں عوام کی خدمت کر رہی ہے.

  • خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ نے "دھوکے” سے بلایا، عدالت میں بیان

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ نے "دھوکے” سے بلایا، عدالت میں بیان

    لاہور: مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔

    کیس میں ملزمہ آمنہ عروج، حسن شاہ اور دیگر 12 ملزمان کی موجودگی میں آج سماعت ہوئی۔آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت میں مدعی مقدمہ خلیل الرحمان قمر بطور گواہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت، ملزمان کے وکلاء نے خلیل الرحمان قمر کے بیان پر جرح کی، جبکہ تمام ملزمان کے وکلاء نے الگ الگ بیانات پر جرح کی۔خلیل الرحمان قمر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ دہی سے انہیں اپنے فلیٹ پر بلایا اور وہاں پر انہیں اغوا کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے ان سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

    سماعت کے دوران دیگر گواہان کی شہادتیں بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جنہوں نے ملزمان کے اغوا اور تاوان کے مطالبے کی تصدیق کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے، اور کل آخری گواہ، تفتیشی افسر عمران یوسف کے بیان پر جرح کی جائے گی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اس کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

  • خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گروہ میں دو مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔ ان ملزمان نے ایک شہری کو بینک سے نکلتے ہوئے روکا اور اس سے کرنسی ایکسچینج دفتر کا پتہ پوچھا۔ بات چیت کے دوران ملزمان نے پاکستانی کرنسی دیکھنے کی فرمائش کی۔ جیسے ہی شہری نے اپنی رقم نکالی، ملزمان رقم چھین کر فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ سیف سٹی آفیسرز نے کیمروں کے ذریعے ملزمان کو ٹریک کیا اور حاصل شدہ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا حادثے کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اجنبی افراد کی کسی بھی غیر معمولی درخواست پر محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک شخص سے فاصلہ رکھیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور مزید وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

    لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”ارتھ آور“ منایا جا رہا ہے، جس کے تحت رات ساڑھے آٹھ بجے سے نو بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں اور برقی آلات بند کر دیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی :یہ دن ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور زمین سے محبت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی ارتھ آور کی مناسبت سے روشنیاں بجھانے کا عمل کیا جائے گا۔

    ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے ارتھ آور کو 2007 میں متعارف کروایا تھا، جس کے بعد سے ہر سال مارچ کے آخر میں مخصوص دن پر یہ مہم دنیا بھر میں منائی جاتی ہے۔

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

  • حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے  پاکستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے.خالد مسعود سندھو

    حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے.خالد مسعود سندھو

    آزادی اظہار رائےبنیادی حق، کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، صحافیوں کو ڈیجیٹل تربیت دیں گے.تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے.بلوچستان پاکستان کی شان، مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں، دہشتگردخواہ کوئی بھی ہو، ہمدردیاں سمیٹنے کا موقع نہیں ملنا چاہئے، ایک قوم بن کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکتا ہے، پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے ڈائیلاگ بہت ضروری ہے،خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان لگائےگئے ہیں،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم،مرکزی مسلم لیگ ننکانہ کے سیکرٹری جنرل ثاقب مجید، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ بھی موجود تھے. خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی دہشت گردی کی زد میں ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر تشویش ہے، امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومتوں پر لازم ہے، پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے قومی سطح پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک 77 سال میں آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے چلا گیا،وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لیے صدر مملکت کو خط لکھا ہے.

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے گندم کا ریٹ تاحال مقرر نہیں کیا ،حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرے، مہنگائی کے خاتمے کے دعویدار حکمران اپنی تںخواہوں میں تو اضافے کر رہے ہیں لیکن عوام غربت کی چکی میں پستی چلی جا رہی ہے. آئی ایم ایف ودیگر عالمی اداروں سے قرضے لے کر ملک نہیں چلایا جا سکتا، اگر پاکستان کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو سب سے پہلے سودی نظام کو ختم کرنا ہوگا،

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ سیاست کو خدمت سمجھتی ہے، مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی بہتری کے لیے سیاست کر رہی ہے، پیکا قانون صحافت پر قدغن ہے، پاکستان کی صحافت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، پیکا ایکٹ کی وجہ سے صحافی ڈر، خوف کا شکار ہیں، آزادی اظہار رائےبنیادی حق، اس پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا،ہم ملک بھر میں صحافیوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کریں گے، سیاسی شعور سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے،مرکزی مسلم لیگ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کر رہی ہے ، پاکستان کو اس سیاست کی ضرورت ہے جو انتشار اور تفریق کی بجائے اتحادویکجہتی کے لئے ہو.

    پانی زندگی ہے، پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین بحران کی صورتحال اختیار کر چکا ،چولستان کینال منصوبے پریکطرفہ فیصلے کی بجائے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، حکومت ہنگامی بنیادوں پر ڈیموں کی تعمیر کرے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے، مرکزی مسلم لیگ عوام میں پانی کے درست استعمال اور بچت کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے گی.

  • پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سی او او سمیر احمد سید اور مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور دیگر حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

    عامر میر نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد کرکٹ کا فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، اگلے ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

    عامر میر نے کہا کہ اسکولوں سے انڈر16 تک کی کھیپ ملے گی، اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ میں بہتری آئے گی، ٹرائلز کے بعد میرٹ پر آنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کاحصہ بننے میں مدد دیں گے، اس سے بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے مدد ملے گی۔

    سی او او سمیر احمد نے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن10اپریل سے شروع ہوگی،انہوں نے کہا کہ ستمبرسے نومبر تک 40 اوور کے میچز کا ٹورنامنٹ ہو گا، میچز کے دوران آفیشلز اور امپائرز پی سی بی کے ہوں گے، بہترین کھلاڑیوں کو پی سی بی کوچنگ سمیت تمام سہولیات دیں گے، نئے آنے والے کھلاڑی ملکی کرکٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہمارے پاس کوچز موجود ہیں ان سے کام لیاجائےگا، اس میں ہم سپر کڈز کٹیگری بھی لا رہے ہیں، اسکول کالجز کے 10 ہزار طلبہ و طالبات ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل ہوں گے۔

    سیالکوٹ: جرائم کی وارداتیں، 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

    چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے سے متعلق سوال پر سمیر احمد کا کہنا تھا فائنل کے موقع پر موجود تھا لیکن اختتامی تقریب میں اسٹیج پر نہیں بلایا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی جا نہیں سکے تھے۔

    سی او او پی سی بی کا کہنا تھا آئی سی سی سے جواب طلب کیا تھا کیونکہ یہ آئی سی سی کی انتظامی بے نظمی تھی، اس کے پیچھے کون تھا سب کو پتا ہے، یہ مناسب چیز نہیں تھی اس لیے ہم نے جواب مانگا، اطمینان بخش جواب نہیں آیا تھا اس لیے آئی سی سی سے دوبارہ جواب مانگا ہے۔

    علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب

    نئے تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژر کی واش روم کی چھت ٹپکنے سے متعلق سوال پر سمیر احمد کا کہنا تھا ٹھیکیدار سے روف ٹریٹمنٹ میں کوتاہی ہوئی تھی، جہاں لیکیج ہوئی تھی ٹھیکیدار سے اس کی مرمت بھی کرائی ہے، ٹھیکیدار سے لیکیج کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بیوی نے بھائی سے شوہر کو پٹوا دیا، ملزم گرفتار

    بیوی نے بھائی سے شوہر کو پٹوا دیا، ملزم گرفتار

    لاہور میں لاقانونیت کا واقعہ، ستوکتلہ میں بیوی نے اپنے بھائی کےہاتھوں شوہر کو پٹوا دیا

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم یوسف کو گرفتار کر لیا ہے، جو گزشتہ دنوں ستوکتلہ کے علاقے میں اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کو گزشتہ روز اس تشدد کا ایک ویڈیو موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوری طور پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم یوسف کو گرفتار کیا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 کے تحت درج کیا گیا اور ملزم علی حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک گھریلو معاملے پر پیش آیا تھا، جس میں ملزم یوسف نے اپنے بہنوئی کو باندھ کر اس پر تشدد کیا۔ فیصل کامران نے مزید بتایا کہ یوسف کی بیوی اپنے میکے جانے کے بہانے ملزم یوسف کو اپنے ساتھ لے کر گئی تھی اور سسرال والوں نے گھریلو مسائل کا بہانہ بنا کر یوسف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔فیصل کامران نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو کڑی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

    فیصل کامران نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ پولیس ایسے واقعات پر ہرگز نظر انداز نہیں کرے گی اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کی لاقانونیت کے خلاف پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں امن قائم رکھا جا سکے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

    محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    یہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں کی گئیں، جن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان آپریشنز کے دوران میانوالی میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جو بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔ اس دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اور پرائمہ کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمٰن، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللّٰہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور عوامی تحفظ کے لیے کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے اپنی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا پتہ لگا رہے ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔یہ کامیاب آپریشنز اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور سیکورٹی ادارے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔