Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں لڑکی چھیڑنے سے منع کرنے پرامیر زادے نےگولیاں چلا دیں

    لاہور میں لڑکی چھیڑنے سے منع کرنے پرامیر زادے نےگولیاں چلا دیں

    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کیفے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک امیرزادے نے کیفے کے عملے پر گولیاں چلا دیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیفے کے عملے نے ملزم کو وہاں موجود ایک لڑکی کو ہراساں کرنے سے روکا۔فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کالے رنگ کی ویگو ڈالے میں آئے تھے، جس پر جعلی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگے ہوئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    لوئر کرم میں آپریشن، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی

    الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

    پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

  • عظمی بخاری نصیبو لال کی خیریت دریافت کرنے اداکارہ کے گھر پہنچ گئیں

    عظمی بخاری نصیبو لال کی خیریت دریافت کرنے اداکارہ کے گھر پہنچ گئیں

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گھر پہنچیں، انہوں نے گلوکارہ کی خیریت بھی دریافت کی۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نصیبو لال کو گلدستہ دیا اور گلوکارہ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

    نصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی،گلوکارہ نے کہا کہ مریم نواز والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے۔

    پارلیمنٹ کی راہداری میں بیرسٹر گوہر اور خواجہ آصف کی خوشگوار ملاقات

    واضح رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کیے جانے پر اس کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کروایا تھا،نصیبو لال نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ گڑوی کالونی کالا خطائی روڈ امامیہ کالونی کی رہائشی ہیں، 14مارچ کو وہ گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ شوہر نوید حسین نے گالیاں دینا شروع کر دیں، اور چہرے پر اینٹ مار دی، جس سےچہرے کے بائیں حصے اور ناک پر شدید چوٹ آئی،شوہر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔

    غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

  • غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

    غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج جمعہ کو فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اورغزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا،خطبات جمعہ میں علماء کرام غزہ کےمظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے عنوان پر پڑھائیں گے،بعد نمازجمعہ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، سحر و افطار پروگراموں میں بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر کے علماءکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعہ کو خطبات جمعہ کے دوران اسرائیلی مظالم کو بیان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،اسرائیل نے امریکی شہہ پر جنگ بندی توڑی، ماہ رمضان میں بھی فلسطینی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ فلسطینیوں کی مدد و حمایت جاری رکھے گی.

  • کچے میں  45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کیا گیا ، مجتبیٰ شجاع الرحمان

    کچے میں 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کیا گیا ، مجتبیٰ شجاع الرحمان

    لاہور:پنجاب میں صوبائی پارلیمانی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے،دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیا اب وہ دوبارہ ابھر کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیرپارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے، 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کرلیا گیا ہے51 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں اور 61 ہزار 500 سو ایکڑ علاقہ واگزار کروایا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے کیونکہ نوازشریف نے جنرل راحیل اور جنرل باجوہ سے مل کر آپریشن کیا تھا، پاک فوج دن رات دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے، 428 دہشت گرد گرفتار ہوئے، 34 دہشت گرد ہلاک اور 349 دہشت گردی پر مبنی مقدمات اور 9 حملہ پسپا کیے جدید اقدامات عوامی تحفظ پر حکومت نے سیف سٹی منصوبے سے ہر چیز کو مانیٹر کیا، ایک سال میں قصور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی کے کیمرے لگا دیئے ہیں اور 20 اضلاع میں اس سال کے آخر میں کیمرہ لگا دیں گے۔

    مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے خواتین کو بہت مدد ملی، اپریل 2014 سے اب تک دو لاکھ 62 مقدمات پر کارروائی ہوئی، عثمان بزدار نے تو سیف سٹی کیمرہ ٹھیک ہی نہیں کروائے تھے لیکن ہم اگلے سال تمام شہروں تک سیف سٹی پروجیکٹ لے کر جائیں گے، ڈولفن فورس تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں لے کر جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں، جدید اسلحہ بلٹ پروف گاڑیاں جیکٹس دے رہے ہیں، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں اور پولیس میں فرق پڑا ہے پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وسیم اکرم پلس فرح گوگی پنکی پیرنی جب پیسے لے کر ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پی لگائیں گے اور بھتہ وصول کریں گے تو جو لوگ کرپٹ نہیں تھے وہ بھی کرپٹ ہو گئے۔

  • ٹویٹر کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے

    ٹویٹر کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے

    لاہور ہائیکورٹ میں ٹوئٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی

    پی ٹی اے کی جانب سے تحریری جواب لاہو رہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹوئٹر کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی؟جواب جمع کرانے کےلیے وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں.جواب جمع نہ کرایا گیا تو کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس کوئی سسٹم نہیں کہ کون کیا استعمال کر رہا ہے، وزارتِ داخلہ کے پاس ٹوئٹر بند کرنے کانظام ہے ،عدالت نے کہا کہ ٹوئٹرکون استعمال کر رہا ہے کیا وزارت داخلہ کے پاس یہ سسٹم نہیں ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ پی ٹی اے نے کمیٹی بنا دی ہے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ کمیٹی عدالت کو بتی کے پیچھے لگانے کے لیے ہے،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ٹوئٹر کے حوالے سے انتظامیہ کو لکھا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ کیا ٹوئٹرکا حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ حکومت کا ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے ، عدالت نے کہا کہ اگر معاہدہ نہیں ہے تو ٹوئٹرانتظامیہ آپکو کیوں جواب دے گی؟یہ بینچ اس لیے نہیں بیٹھا کہ جواب جمع کرا کے آئی واش کرا دیا،

    جسٹس علی ضیا باجوہ نےچیئرمین پی ٹی اے سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی اے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چل رہا ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت میں کہا کہ جی ہمارا ٹوئٹر اکاؤنٹ چل رہا ہے، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ آپ خود ہی پابندی لگا کر خود استعمال بھی کر رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں یوزرز وی پی این استعمال کر رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا آپ خود وی پی این استعمال کر رہے ہیں؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ میں ذاتی طور پر وی پی این استعمال نہیں کر رہا،پی ٹی اے بھی وی پی این استعمال کر رہا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ وی پی این کا استعمال تو غیر قانونی ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ معافی چاہتا ہوں ابھی بتایا گیا کہ ہم وی پی این استعمال نہیں کر رہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ یہاں کیا لینے آئے ہیں؟ آپکو خود پتہ نہیں اور اتنا بڑا بیان دے دیا ،

    جسٹس فاروق حیدر نےچیئرمین پی ٹی اے سےسوال کیا کہ کیا وی پی این کو بلاک کیا جا سکتا ہے؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این کو فوری بند نہیں کیا جا سکتالیکن کچھ عرصے میں بند کر سکتے ہیں، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ ایک سال ہو گیا آپ نے کچھ نہیں کیا ،آپ ابھی بھی ایک ماہ کا کہہ رہے ہیں ،جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر ٹوئٹر کو بند کرنا تھا تو وی پی این کیسے چل رہا ہے؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سافٹ وئیر، بینک سمیت فری لانسنگ میں استعمال ہوتا ہے،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ٹوئٹربلاک کیا اور وہ ہی خود چلارہاہے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وی پی این کا استعمال کسی حد تک قانونی بھی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اتنی بڑی سیٹ پر بیٹھے ہے اورآپ کے پاس ڈیٹا ہی نہیں ، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ خود کہا کہ اگر عدالت حکم کرےتو فوراً ٹوئٹر کھول دیں گے،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ عدالت حکم کرے تو ہم فوری ٹوئٹر کھول دیں گے،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے سے غلط کام ہو گیا ہے اب سہارا ڈھونڈ رہے ہیں،رولز کے تحت کسی حد تک کنٹینٹ بلاک کیا جا سکتا ہے،کسی بھی پلیٹ فارم کو بند نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کی؟چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کرنے پر مایوسی ہوئی انکو نہیں پتہ،ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے،بینچ کا وقت ضائع کرنے پر کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی.

  • جدہ سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    جدہ سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ذرائع نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا، پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،عامر میر

    موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے

  • چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،عامر میر

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،عامر میر

    لاہور: پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزرعامرمیر نے وضاحت دی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزرعامرمیر نے پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا، چیمپئنزٹرافی کے لیے آئی سی سی کا 70 ملین ڈالر کا بجٹ تھا۔

    عامر میر نے کہا کہ بورڈ نے کوئی رقم خرچ نہیں کی، چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا ایونٹ تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نقصان ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے حقائق بیان کرنا ضروری ہیں، محسن نقوی کے آنے کے بعد بورڈ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

    موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

    اس موقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضی نے نیوز کانفرنس میں بتاہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، بورڈ کو تین ارب منافع کا تخمینہ ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہم کوئی بھی بڑا ایونٹ کروا سکتے ہیں، پی سی بی نے کامیابی سے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کروایا۔

    ظلم ظلم کا راگ الاپنے والے اپنا دور بھول گئے؟تجزیہ:شہزاد قریشی

  • رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے.حافظ طلحہ سعید

    رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے.حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے قومی اتحاد ناگزیر ہے. بلوچستان و خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے تمام قوتوں کا اتفاق ضروری ہے. خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک گیر سحر و افطار پروگرام آخری عشرے میں بھی جاری رہیں گے.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری ،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے سحرو افطار پروگراموں اور کارکنان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ حکمران ، اپوزیشن سمیت تمام محب وطن جماعتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ آئیں متحد ہوکر پاکستان کے استحکام کے لیے سیاست کریں،پاکستان دشمنوں کی سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں ،کلمے کے نام پرقائم ہونے والے پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہو گا.

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ رمضان میں قرآن سے مضبوط تعلق جوڑنا ضروری ہے،ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ یہ مہینہ مغفرت اور رحمت کا مہینہ ہے۔خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک گیر سحر و افطار پروگرام آخری عشرے میں بھی جاری رہیں گے، اس مہم کے تحت ہزاروں سحر دسترخوان اور افطار پروگرام ہو رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔

    حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے،دشمن بم دھماکوں ،دہشت گردی سے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،عید کے بعد تمام محب وطن جماعتوں کو جمع کریں گے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے.

  • پنجاب:جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    پنجاب:جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    لاہور: جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب میں جیلوں میں قیداپنوں سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا،شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔

    آئی جی جیل کے مطابق ملاقاتی آن لائن ملاقات کے لئے ٹائم حاصل کریں گے، دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کرملاقاتی شیڈ میں ملاقات کروائی جائے گی،شہری ویب سائٹ، واٹس ایپ پرکوائف بھیج کرملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے، پائلٹ پراجیکٹ کے بعد پنجاب کی جیلوں میں اپریل سے آغاز کیا جائے گا۔

    ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل نے کیمپ جیل میں ایڈؤانس بکنگ کے فروغ کے لئے آگاہی کا حکم دیا تھا، ایڈوانس بکنگ کے بعد روزانہ سینکڑوں شہری ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کر رہے ہیں، ایڈوانس بکنگ سے جیلوں کی انتظار گاہ میں زیادہ رش نہیں رہے گا، پنجاب بھرکی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہمی کیلئےملاقاتوں میں کمی آئی ہے۔

    جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

  • حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا-

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عوامی جدوجہد نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دروازہ کھول دیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی خبریں خوش آئند ہیں، پہلے حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں حکومت معاہدوں پر نظر ثانی پر مجبور ہوئی اور یوں قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کی بچت ہوئی۔

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط لاگت پر ہونی چاہیے، بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح حکمرانوں کو تنخواہوں پر ٹیکس کی ظالمانہ شرح میں بھی کمی لانا ہوگی، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی۔

    نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے