Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

    محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    یہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں کی گئیں، جن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان آپریشنز کے دوران میانوالی میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جو بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔ اس دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اور پرائمہ کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمٰن، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللّٰہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور عوامی تحفظ کے لیے کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے اپنی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا پتہ لگا رہے ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔یہ کامیاب آپریشنز اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور سیکورٹی ادارے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

  • ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا، ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا جبکہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔کراچی میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن سمیت دیگر مساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی خواتین گھروں میں اعتکاف کریں گی۔ کئی مساجد میں معتکفین کے لیے سحر و افطار کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے. عالمگیری بادشاہی مسجد سمیت چھوٹی بڑی مساجد میں معتکفین عبادات الٰہی میں مشغول ہیں۔علاوہ ازیں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخںجرآزاد کا کہنا ہے اعتکاف قرب الٰہی کا بہترین زریعہ ہیں۔ منتظمین کےمطابق متعکفین کی سحری اور افطاری کے لیےخصوصی انتظامات کیے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر قرآنی درس و تربیتی سیشنز بھی منعقد ہوں گے۔معتکفین کا کہناہے کہ دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کے لیے رمضان کا آخری عشرہ مغفرت اور بخشش کا باعث ہے۔ تمام معتکفین شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں اعتکاف جاری رکھیں گئے۔

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

    بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

    لاہور قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز

    کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

  • نواز شریف کا بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

    نواز شریف کا بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا کی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اورصدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں بلوچستان سمیت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے زور دیا کہ نواز شریف قومی اور بلوچ سیاسی قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا اقدام کریں، تمام راہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کے حل پر قومی اتفاق رائے قائم کیا جا سکے گا جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے جمہوری طرز عمل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔

    اس مقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا بھی بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم نے صوبے میں امن کی بحالی کے لیے کردار بنھانے کا وعدہ کرتے ہوے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    بھارت میں کسانوں کےخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں جاری

    نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

  • میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حسن نواز کی والدہ نے کہا ہے کہ آج اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری نظر ہی نہ لگ جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیٹے کی شاندار کارکردگی پر 22 سالہ حسن نواز کے والدین خوشی سے نہال ہیں، ان کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھنے کے لیے سفر جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ میں بیٹے کی عمدہ کارکردگی پر خوش ہوں اور اپنے رب کا شکر گزار ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، آج کے میچ میں حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسن نواز کے کیریئر کا یہ تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل تھا، وہ اس سے قبل 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں متعدد نئے ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز کا کہنا ہے کہ سیریز کے پہلے دو میچز میں صفر پر آئوٹ ہونے کے باوجود شاداب اور سلمان نے میرا ساتھ دیا ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاندار سنچری سکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن نواز نے کہا کہ ” میں دو بار صفر پر آئوٹ ہوا تو شاداب اور سلمان نے میرا ساتھ دیا۔آج میرا ابتدائی خیال یہ تھا کہ میں سنگل حاصل کروں اور اپنے بین الاقوامی کیریئر میں پہلا رن بنائوں ۔ ایک بار جب میں نے ایسا کیا تو دباؤ ختم ہو گیا، اور میں نے گیم جیتنے پر توجہ دی۔”

    پاکستان کی طرف سے حسن نوازکی تیز ترین سینچری پہلا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سینچری صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی یہ تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

    بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

    لاہور قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز

    کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

  • لاہور  قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز

    لاہور قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7اور 8 کی لگاتار چمپئن اور نوجوانوں میں سب سے مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے ’’فرینڈز آف قلندرز ‘‘کے نام سے ایک منفرد اور دلچسپ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے جوڑنا اور یونیورسٹی کی سطح پر فین کلبز کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ منصوبہ سب سے پہلے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں لانچ کیا گیا اور جلد ہی دیگر جامعات میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔فرینڈز آف قلندرز طلبہ کو اپنی پسندیدہ ٹیم کے قریب لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے وہ لیڈرشپ اسکلز کو نکھار سکیں اور ایک مضبوط فین کمیونٹی بنا سکیں گے۔اس پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں میں میچ اسکریننگ، کھلاڑیوں کے ساتھ سوال و جواب سیشن، انٹرایونیورسٹی ٹورنامنٹس، کمیونٹی پروجیکٹس اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ہر یونیورسٹی میں فین کلب کی نگرانی ایک اسٹوڈنٹس کی ایکزیکٹو کمیٹی کرے گی تاکہ طلبہ کو ایک بھرپور اور منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔لاہور قلندرز کے سی ای اوعاطف رانا نے نے کہا کہ لاہور قلندرز ہمیشہ سے صرف کرکٹ سے بڑھ کر ایک مشن رہا ہے۔

    ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور مستقبل کے لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ فرینڈز آف قلندرز کے ذریعے ہم طلبہ کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ ٹیم کو اسپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی بھی کر سکیں۔یو ایم ٹی کے صدر،ابراہیم حسن مراد نے شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم سب سے پہلے فرینڈز آف قلندرز کو لانچ کرنے والی یونیورسٹی بنے۔یہ پروگرام ہماری نوجوان نسل کو کھیل، لیڈرشپ، اور کمیونٹی کے ذریعے مضبوط بنانے کے ویژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

    لاہور قلندرز کے ساتھ اس شراکت داری سے ہمارے طلبہ کو قیمتی مواقع میسر آئیں گے جن کے ذریعے وہ سیکھ سکیں گے ترقی کریں گیاور کرکٹ کی دنیا سے جڑ سکیں گے۔یہ پروگرام مختلف مراحل میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا آغاز یونیورسٹی آن بورڈنگ اور مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں سے ہوگا۔ بعد ازاں اس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات، مقابلے، اور اسکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔جو طلبہ فرینڈز آف قلندرز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ اپنی یونیورسٹی کے فین کلب کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اس سنسنی خیز موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    عرب امارات کا امریکا میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

    عرب امارات کا امریکا میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

  • لاہور سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے بارے میں اہم انکشافات

    لاہور سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے بارے میں اہم انکشافات

    لاہور: برکی لاہور سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد دہشت گردی کے نیٹ ورک اور ان کے طریقہ کار کی مزید تفصیلات سامنے آئیں۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی تھی۔ دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے اس بمبار کو تربیت دی اور اس کے بعد اسے چمن کے راستے پاکستان بھیجا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ قاسم خراسانی وہ شخص ہے جو پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے دوران انہیں نشے اور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا تاکہ ان کی ذہنی حالت پر قابو پایا جا سکے اور وہ اپنے مشن کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مکمل کریں۔

    مقامی سہولت کار علی کی بھی گرفتاری ہوئی ہے جس نے خودکش بمبار کو لاہور میں تین دن تک قیام کرنے کی سہولت فراہم کی اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علی کا کردار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پھیلانے میں اہم ہے اور ان کے ساتھ مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس انکشاف کے بعد سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف اپنے آپریشنز کو مزید تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ اس قسم کی دہشت گرد کارروائیوں کو روکا جا سکے اور اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

  • سپریم کورٹ آف پاکستان کا اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق وضاحتی اعلامیہ

    سپریم کورٹ آف پاکستان کا اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق وضاحتی اعلامیہ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق مقدمات اور انتظامی امور کے حوالے سے قائم کی گئی ہے۔

    عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات کی فکسنگ اور دیگر انتظامی معاملات کی شکایات درج کرنے کے لیے مختص ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اس ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ کے افسران اور عملے سے متعلق شکایات کو درج کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، سپریم کورٹ سے باہر کی شکایات اس ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی۔ عدالت عظمیٰ کے مطابق، دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا اور ان پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    یہ اقدام سپریم کورٹ کی جانب سے ادارے میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ صرف متعلقہ معاملات پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

  • لاہور ہائی کورٹ ،مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائی کورٹ ،مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکمل خان باری کی طرف سے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے رہنما نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں تحریکِ انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متعلقہ حکام نے درخواست مسترد کر دی ہے، تاہم اس فیصلے کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کے جواب کی نقول درخواست گزار کے وکیل کو دینے کی ہدایت کی، تاکہ درخواست گزار کے وکیل اس فیصلے کے خلاف مزید کارروائی کر سکیں۔

    کمشنر لاہور ڈویژن کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست پر جواب داخل کیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس ہے اور ڈی سی نے جلسے کی اجازت دینے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کر لیا ہے۔کمشنر لاہور نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کا اقدام ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

  • تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کو بیٹی نے نئی "نوکری” دے دی،بھارتی میڈیا

    تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کو بیٹی نے نئی "نوکری” دے دی،بھارتی میڈیا

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی بیٹی مریم نواز کی حکومت میں پنجاب صوبے کی لاہور کی وراثتی بحالی اتھارٹی کا پیٹرن ان چیف مقرر کیا گیا ہے۔ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف اب لاہور کے قدیم نوآبادیاتی دور کی عمارات کی بحالی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے نواز شریف کو لاہور کی وراثتی بحالی اتھارٹی کا پیٹرن ان چیف مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت نواز شریف لاہور کے قدیم شہر کی بحالی کی نگرانی کریں گے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت نے فوراً نواز شریف کی اس نئی سرکاری ذمہ داری پر مذاق اُڑایا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کو "حکومتی نوکری” ملنے پر انہیں مبارکباد دی جاتی ہے۔شوکت بسرا نے کہا کہ "نواز شریف 2024 کے انتخابات میں اپنی جماعت کی شرمناک شکست کے بعد ایک ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے۔ عمران خان کا مینڈیٹ چوری کر کے نواز اور زرداری کی جماعتوں، یعنی پی ایم ایل این اور پی پی پی کو دے دیا گیا۔ اب مریم نواز نے اپنے والد کو کچھ کام دینے کے لئے ان کی مدد کی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "نواز شریف لندن سے 2023 میں وزیر اعظم بننے کے لیے واپس آئے تھے، مگر نواز شریف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب نواز شریف کو لاہور کے قدیم عمارات کی بحالی کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔”

    پنجاب حکومت نے لاہور کی 100 سے زائد عمارات کو "تاریخی وراثتی مقامات” کے طور پر درجہ بندی کیا ہے۔ نواز شریف نے لاہور کی وراثت کی بحالی کے لئے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور سے ایک جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔نواز شریف نے اس حوالے سے کہا کہ "قدیم لاہور بے حد خوبصورت ہے اور اسے اپنی اصل حالت میں بحال کیا جانا چاہیے۔ ہماری کھوئی ہوئی وراثت کو بچانا ایک قومی فریضہ ہے۔”

  • لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی کیفے کے عملے پر فائرنگ

    لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی کیفے کے عملے پر فائرنگ

    لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک کیفے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بااثر نوجوان نے کیفے میں موجود ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس پر کیفے کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس مداخلت پر مشتعل ہو کر نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کیفے کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کا سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم اور اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزمان کالے رنگ کی ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، جس پر جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں اور گاڑی کے شیشے کالے تھے۔ اس واقعے کے بعد جوہر ٹاؤن کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔