Baaghi TV

Category: لاہور

  • غیر قانونی  کار واش اور سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کا حکم

    غیر قانونی کار واش اور سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کا حکم

    پنجاب میں حالیہ بارشوں کی کمی کے سبب پانی کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ ماحولیات پنجاب نے اہم احکامات جاری کیے ہیں تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے اور بچت کی جائے۔

    محکمہ ماحولیات کی جانب سے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ کار واش اور سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کا حکم دیا گیا ہے تاکہ پانی کے غیر ضروری استعمال کو روکا جا سکے۔ تمام کار واش اسٹیشنز کو 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس احکام کی خلاف ورزی کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور کار واش ایریا سیل کردیا جائے گا۔گھروں میں کار دھونے اور ہوز پائپ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔لان، باغات، گالف کورسز اور گرین بیلٹس میں اضافی پانی کے بہاؤ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔تعمیراتی کاموں میں زیر زمین پانی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صرف سطحی یا ری سائیکل شدہ پانی ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے پانی کی بچت، باکفایت استعمال اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (EPA) کو پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے باکفایت استعمال کے لیے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ جو افراد گھروں میں گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کریں گے، انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پانی ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ بغیر ری سائیکلنگ پلانٹ والے پٹرول پمپوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    عدالت نے مزید حکم دیا کہ پنجاب میں پانی کی بچت اور باکفایت استعمال کے لیے قانون منظور کیا جا چکا ہے، جس کے تحت وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں ایک اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ اس اتھارٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ علاوہ ازیں، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں گھروں اور تجارتی مراکز کی تعمیر کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

    یہ اقدامات پنجاب میں پانی کی کمی کو روکنے، ماحول کو بہتر بنانے اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ ان احکامات کے ذریعے یہ امید کی جا رہی ہے کہ پانی کا ضیاع کم ہوگا اور اس کے استعمال میں اضافہ کے بجائے بچت کی جائے گی، جو کہ قحط سالی اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

    پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا،اس سلسلے میں گھروں میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کے خلاف بھی فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز کو 28 فروری تک پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے جو سروس اسٹیشنز یہ سسٹم نصب نہیں کریں گے، ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا نئے احکامات کے تحت کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ تعمیراتی مقامات پر زمینی پانی کے استعمال کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے تمام احکامات کا فوری اطلاق پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان سے علی امین کی ملاقات،شیر افضل مروت سے متعلق کیا گفتگو کی؟

    محکمہ ماحولیات کے مطابق، پنجاب میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اسی تناظر میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں محکمہ ماحولیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان احکامات کی پاسداری کریں اور پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    رنویر الٰہ آبادیہ کا متنازع بیان ، عرفی جاوید، راکھی ساونت بھی مشکل میں پڑ گئیں

  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی شرکت

    پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی شرکت

    پاکستان میں متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف صحافیوں کے ملک گیر احتجاج،بھوک ہڑتالی کیمپ میں مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے شرکت کی اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صحافیوں کی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم لاہور پریس کلب پہنچے تو صدر ارشد انصاری سمیت دیگر صحافیوں نے استقبال کیا،اس موقع پر تابش قیوم نے پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب صحافی متحد ہوتے ہیں تو پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوتی ہیں. آج پاکستان میں صحافت قید ہو چکی ہے .ڈس انفارمیشن کا مقابلہ قومیں مل کر کرتی ہیں. 15 برس ہمارے پڑوسی ملک نے ڈس انفارمیشن پھیلائی اس وقت کسی کو خیال نہ آیا کہ ملک کے صحافیوں کو مضبوط کریں، فیکٹ چیکنگ کے لئے سہولیات فراہم کریں تا کہ ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کیا جا سکے.حکومت کو جہاں کردار ادا کرنا چاہئے وہاں کام نہیں کیا جاتا.

    تابش قیوم کامزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، آج آزادی صحافت کے لئے صحافی متحد ہیں،پیکا ایکٹ واپس ہو گا.

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،ملزمان پر 6 مارچ کو فردجرم عائد ہو گی

    جناح ہاؤس حملہ کیس،ملزمان پر 6 مارچ کو فردجرم عائد ہو گی

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کا جیل ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ عدالت نے ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 6 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

    جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران زیر حراست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید جیل میں حاضری مکمل کرانے کے لئے پیش ہوئے۔اس کے علاوہ ضمانت پر رہائی پانے والی ملزمائیں عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور روبینہ جمیل بھی جیل میں پیش ہوئیں۔عدالت نے تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ سماعت پر کوئی بھی ملزم غیر حاضری نہ کرے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کی کوشش کی۔ اس مقدمے میں ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزموں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور ملک کی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد  کر دیا

    آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، بیٹر سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیاشاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے اور غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور مخالف ٹیم کے بیٹر سے بحث بھی کی جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے قریب جا کر غیر مناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا، تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا-

    امریکا کےریویرامنصوبے پر اعتراض نہیں مگرفلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے،سعودی سفیر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تین ملکی سیریز کے جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی تھی-

    پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کےلیے نان اسٹرا ئیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے شاہین آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیئے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیااس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا ایک لمحے کےلیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔

    سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو جاری

  • ہوٹلز کی آڑ میں "فحاشی کا اڈہ”11 خواتین سمیت 23 ملزمان گرفتار

    ہوٹلز کی آڑ میں "فحاشی کا اڈہ”11 خواتین سمیت 23 ملزمان گرفتار

    لاہور میں غالب مارکیٹ اور فیصل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 خواتین سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ملزمان قحبہ خانوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے اور ہوٹلز کی آڑ میں یہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ پولیس کی یہ کارروائی شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

    پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ غالب مارکیٹ اور فیصل ٹاؤن کے مختلف ہوٹلز میں قحبہ خانوں کا دھندہ چل رہا ہے۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھاپے مارے اور متعدد ہوٹلوں سے ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ہونے والے افراد میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں جن کی تعداد 11 ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں حسن، آصف، عثمان، حمزہ صائم، بلال، علی رضا، فیاض، شہباز، زاہد، اربش، صبحات اور دعا شامل ہیں۔ خواتین میں ماہی، ثمرہ، زہرا عدنان، عمر، شکیل، ارشد، آصف، عمران اور نوید بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزمان کو تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف شہر میں قحبہ خانوں کی روک تھام ہو گی، بلکہ جرائم کی دیگر سرگرمیوں پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔پولیس کے مطابق ان ہوٹلوں میں منظم انداز میں غیر قانونی سرگرمیاں چل رہی تھیں، جن میں خاص طور پر خواتین کا استحصال کیا جا رہا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد اب پولیس ان کے نیٹ ورک کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

    یہ کارروائی شہر کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے اہم قدم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ معاشرتی بگاڑ کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی اور تعاون بھی بہت ضروری ہے۔

  • شوبز چھوڑنے کیلئے مولانا طارق جمیل نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی

    شوبز چھوڑنے کیلئے مولانا طارق جمیل نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی

    لاہور: دین کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی پاکستان اسٹیج ڈراموں کی معروف سابقہ اداکارہ و ڈانسر نرگس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دین کی جانب آنے میں اہم کردار معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا ہے۔

    باغی ٹی وی: غزالہ ادریس المعروف نرگس نے حال ہی میں ایک نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کئی عمرے اور 4 حج ادا کر چکی ہوں، اللہ تعالیٰ نے اگر اس سال موقع دیا تو اس سال میرا یہ پانچواں حج ہو گا، میں ہر سال کسی نہ کسی کی حج پر جانے کے لیے مدد بھی کرتی ہوں۔

    نرگس کا کہنا ہے کہ میں 7 وقت کی پابندی سے نماز ادا کرتی ہوں، ایک وقت تھا میں گانے سنے بغیر میک اپ نہیں کرواتی تھی اور اب میں بغیر الارم کے تہجد کے لیے اٹھ جاتی ہوں، میں تہجد اور اشراق کے علاوہ 5 فرض نمازوں کی باقاعدگی سے پابندی کرتی ہوں، مجھے مذہب کی جانب لانے والے مولانا طارق جمیل ہیں، میں نے پہلا حج انہی کے ساتھ ادا کیا تھا۔

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نےمجھے حج پر جانے کے لیے کہا، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے 3 کروڑ روپے بطور معاضہ لیے ہوئے ہیں، میں کیسے حج پر چلی جاؤں؟ مجھے پھر آ کر عبایا اتارنا پڑے گا اور کام کرنا ہو گا اس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وہ 3 کروڑ روپے تمہیں ہم دیتے ہیں مگر پہلے اس بات کا فیصلہ کر لو کہ ایک بار اس راہ پر چل پڑیں تو کبھی پچھتاوا یا دوبارہ انڈسٹری میں کام کر نے کا دل تو نہیں کرے گا؟

    کراچی، محسن نقوی نے ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا کیا افتتاح

    نرگس نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے مجھے کہا کہ پہلے دل سے تسلی کر لو، اس وقت بدلنا جب اندر سے بدل جاؤمولانا طارق جمیل نے مجھے تبلیغ میں بھی آنے کی دعوت دی، انہوں نے مجھے کہا کہ یہ جہاد ہے اس میں شامل ہو جاؤ اور دوسرے افراد کو بھی اس راہ پر لانے کی کوشش کرو۔

  • ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والاگرفتار

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والاگرفتار

    ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق، تین روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر یہ رقم ادا نہیں کی گئی تو ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو جان سے مار دیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ تین دن کے بعد ملزم کا سراغ لگایا گیا اور اُسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے تاکہ اس کے ساتھیوں اور اس کے جرم کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس کے دیگر جرائم کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔ اس کارروائی کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر حکام میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل لاہور میں حیا واک

    ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل لاہور میں حیا واک

    لاہور: جامعہ پنجاب میں ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل اسلامی جمیعت طلبہ کے زیر اہتمام ایک شاندار حیا واک کا انعقاد کیا گیا۔

    اس واک میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کا مقصد نوجوان نسل میں حیا اور اسلامی اقدار کے فروغ کا پیغام دینا تھا۔اس واک کا آغاز جامعہ پنجاب کے مرکزی دروازے سے ہوا اور یہ مختلف راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے دوران شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حیا ہماری پہچان ہے اور اسلامی اقدار کا تحفظ جیسے نعرے درج تھے۔ اسلامی جمیعت طلبہ کے رہنماؤں احسن فرید اور صہیب عامر فخری نے واک کے دوران خطاب کیا۔ احسن فرید نے کہا کہ حیا کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور اس کے بغیر معاشرتی سکون اور ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مغربی یلغار سے بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس واک میں جماعت اسلامی کی رہنما سمیعہ راحیل نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں حیا کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے اور خواتین کے حقوق کی اصل روح اسلامی تعلیمات میں ہے۔ سمیعہ راحیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمیعت طلبہ کے نوجوانوں سے جامعہ کی طالبات محفوظ ہیں، ان کے تحفظ اور اسلامی اقدار کے نفاذ کے لیے جمیعت کا کردار قابل تحسین ہے۔

    حیا واک کے دوران طلبہ میں جوش و خروش نمایاں رہا۔ ان کا عزم تھا کہ وہ اسلامی روایات کے تحفظ اور حیا کی اہمیت کے بارے میں معاشرے کو آگاہ کریں گے۔ اس واک میں شرکاء نے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور ان کو پھیلانے کا عہد کیا۔ اس واک میں شریک تمام افراد نے عہد کیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گے اور نوجوان نسل کو بھی حیا اور اسلامی اقدار کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کیا ہے

    پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغازکر دیا گیا،پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے،راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے،فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے،لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے،بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے،ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے،بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے، فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ بھی شامل ہیں، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگربھی تین مرلہ سکیم بھی شامل ہیں

    وزیراعلی مریم نواز شریف نےبے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا اور کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے۔نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وزیر کھیل سندھ کی ملاقات