Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو  لیک

    ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک

    سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں، حال ہی میں ان کی ٹک ٹاکر ایس کے کی گاڑی میں نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وائرل ویڈیو میں مناہل ملک اور ٹک ٹاکر ایس کے کو ایک گاڑی میں غیر اخلاقی انداز میں دیکھا گیا جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک “پبلسٹی اسٹنٹ” ہے،جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مناہل ملک کسی اسکینڈل کی زد میں آئی ہوں۔ اس سے قبل بھی ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہو چکی ہیں، جن میں وہ متنازع حرکات کرتی ہوئی نظر آ چکی ہیں۔ کچھ ویڈیوز کے بعد انہوں نے خاموشی اختیار کر لی تھی، جبکہ بعض مواقع پر انہوں نے اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش بھی کی۔

    سوشل میڈیا پر مناہل ملک کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ “فالوورز اور شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ” ہے، جبکہ کچھ نے اس ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مناہل ملک کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے “پرائیویسی کی خلاف ورزی” قرار دے رہے ہیں۔یہ معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پرائیویسی، اخلاقیات اور آزادیٔ اظہار پر بحث چھیڑ چکا ہے۔ پاکستانی سائبر کرائم قوانین کے مطابق ایسی لیک ویڈیوز شیئر کرنا اور وائرل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے، تاہم اس طرح کے واقعات بار بار سامنے آ رہے ہیں، جن پر سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

    آئی ایم ایف کے مزید 2 وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  • لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور حاضر سروس سینیئر فوجی و سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی بے مثال قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کی بے مثال قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کی مثال ہے، ہمارے بہادر بیٹے ملکی سلامتی، دفاع اور خود مختاری کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ٹرمپ کی روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں کو لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں،لاہور میں نندیتا داس نے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طورپربن گئی، میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ نندیتا داس کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رام چند میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا نندیتا اداکاری کے ساتھ اب ہدایتکارہ بھی ہیں اور کئی فلمیں بناچکی ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

  • سیاسی و معاشی استحکام کیلئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.قاری محمد یعقوب شیخ

    سیاسی و معاشی استحکام کیلئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.قاری محمد یعقوب شیخ

    چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں.اسلام آباد میں علما کرام جلد کنونشن سنٹر میں لائحہ عمل پیش کریں گے

    ان خیالات کا اظہار قاری محمد یعقوب شیخ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت مجلس مشاورت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا. مجلس مشاور ت میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی. مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں ترجمان تابش قیوم،صوبائی صدر خیبر پختون خواہ عارف اللہ بھی شامل تھے.مجلس مشاورت کا عنوان "دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد” تھا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کو متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔اجلاس میں چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔اجلاس میں امن و امان کے قیام ،فرقہ واریت کے‌خاتمے کے لئے ایک رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا اعلان جلد منظر عام پر آ جائے گا

    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں علما کرام کا بہت بڑا اجتماع ہوا ہے، اس سے قبل اسلام آباد میں مختلف جماعتوں کی قیادت جمع ہوئی تھی.مجلس مشاورت کا موضوع فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک میں امن و امان کا قیام تھا، کرم ایجنسی، پارا چنار میں فسادات، خیبر پختونخوا کے علاوہ بلوچستان میں بدامنی بھی زیر بحث آئی .قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مستحسن قدم اٹھایا ہے اور قیام امن کے لئے پاکستان کی مؤقر جماعتوں کے قائدین،علما کرام کو دعوت دی تھی،پاکستان میں امن و امان کا قیام ہر صورت ہونا چاہئے. امن و امان نہیں ہو گا تو معیشت، سیاست مستحکم نہیں ہو گی.آج مجلش مشاورت میں شریک علما کرام اور قائدین نے حکومت خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کروائی کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.

    قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ ہمار اپڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہت بڑا بارڈر لگتا ہے. افغانستان، ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری لازمی ہے، ان ممالک کے ساتھ دوریاں ختم ہونی چاہئے. عنقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں جلد علما کرام کا اکٹھ ہو گا جو پڑوسی ممالک کے ساتھ ملکر چلنے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کردار پیش کرے گا.پاکستان میں امن و امان کا قیام ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا

  • خواتین سے زیادتی،ہراسگی مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ، محمد نوید

    خواتین سے زیادتی،ہراسگی مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ، محمد نوید

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں فوکل پرسن مبشرہ اکرم، ڈویژن کے SSOIU انچارجز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

    میٹنگ کے دوران، عدم پتہ، پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز کی مکمل پیروی کریں۔ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ پر تفتیشی نہ کرنے والے افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں۔

    خواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر ایس ایس او آئی یو افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کریں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔محمد نوید نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔چالانی تناسب میں بہتری کے لیے ایس ایس پی نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائی جائے گی۔

    ایس ایس پی محمد نوید نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے عوام الناس کو ہر صورت بروقت انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔آخر میں، ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ مظلوموں کی داد رسی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتیں گے۔

  • لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب

    لاہور: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 28 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوگا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے-

    اجلاس میں پنجاب کے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا،راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان کے نام زیرغور آئیں گے، اسی طرح جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات

    حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیئے

    ایف بی آر کے اختیارات کم کرنا ملکی مفاد میں ہے، بزنس کمیونٹی

  • 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤمقدمہ میں سلمان اکرم راجہ قصوروارقرار

    5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤمقدمہ میں سلمان اکرم راجہ قصوروارقرار

    لاہور میں 5اکتوبر کو جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کے مقدمات میں پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماءسلمان اکرم راجہ سمیت 7ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا

    ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاو گھیراو اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ۔ عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں تفتیش رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں عدالت نے یاسمین راشد،اعجاز چوہدری، محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔

  • ،پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری

    ،پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری

    معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیا،چولستان کے اضلاع میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دے دئیے گئے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب نے 1000 جیری کین اور 10 واٹر باؤزرز روانہ کر دئیے،4 واٹر باؤزرز 12500 لیٹر پانی اور دوسرے 5000 لیٹر اسٹور کر سکتے ہیں۔محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15 جنوری 2025 تک 42 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔پنجاب کے 14 اضلاع میں اس وقت خشک سالی کی کیفیت ہے،متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہار،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں،پی ڈی ایم اے نے چولستان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

    اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں،ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے بنیادی ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ایم ڈی چولستان کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دئیے گئے ہیں، پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ڈی سیزصورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

    سعودی عرب میں بھی "عمران خان مردہ باد” کے نعرے

    افغان طالبان نے 34 ملین ڈالر کی 9 منزلہ تجارتی عمارت بنا لی

    واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ

    وفاقی حکومت کے قرض میں اضافے کا سلسلہ جاری

    سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

  • وسیم اختر رامے کی پی ٹی آئی میں واپسی، عہدہ بھی مل گیا

    وسیم اختر رامے کی پی ٹی آئی میں واپسی، عہدہ بھی مل گیا

    پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے وسیم اختر رامے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں واپس آ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے انہیں ایک اہم عہدہ بھی سونپ دیا ہے۔

    وسیم اختر رامے، جو کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے تھے، اب پی ٹی آئی کے سینٹرل پنجاب کا ایڈمنسٹریٹو ہیڈ مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب وہ اس اہم عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔اس نوٹیفکیشن کو پی ٹی آئی کے چئیرمین پارٹی مینجمنٹ سیل، شیر علی ارباب نے جاری کیا ہے۔ یہ تقرر پارٹی کے اندر ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور سیاسی حلقوں میں اس فیصلے پر تبصرے جاری ہیں۔

    وسیم اختر رامے کی واپسی کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی وابستگی ایک نئی سیاسی جہت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے، اور اس سے پارٹی کے اندر کی سیاست میں مزید تحریک کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • پیکا ایکٹ،صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

    پیکا ایکٹ،صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک گیر بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور پریس کلب سے گورنر ہائوس کے گیٹ کے باہر تک ریلی نکالی گئی۔

    اس موقع پر صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام منعقدہ کیمپ و ریلی میں پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری،سینئر صحافی حسین نقی ۔ انسانی کمیشن کے وائس چیئرمین راجہ اشرف ،پی یو جے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر کیمپ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری نے کہا کہ پیکا ایکٹ دراصل حکمرانوں کے جھوٹ کے تحفظ کا قانون ہے ۔ حکومت اور اس کے اہلکار جو مرضی اور جب جھوٹ بولیں ۔کسی پر تہمت لگائیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ صحافی ،شہری اور اپوزیشن سے اگر کوئی حکومت کے کردار پر انگلی اٹھائے ،سوال کرئے ان کے خلاف پیکا کا ٹیکا مقدمے کی شکل میں تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون اور وزیر اطلاعات اس معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کہ انہوں نے اس قانون پر سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کیے تھے ۔ ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت نے نہ پی ایف یوجے سے کوئی بات چیت کی اور نہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی مذاکرات کیے۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس قانون کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔ ہم 21 فروری تا 23 فروری تک تین دن اسلام آباد میں ہیں ۔ اس قانون کے خلاف ہم پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے جبکہ اس پر ہم عدالت میں بھی جنگ لڑیں گے ۔

    احتجاجی کیمپ س خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حسین نقی نے کہا کہ صحافیوں نے ہر دور میں ایسے کالے قوانین کا مقابلہ کیا ہے ۔ ہم نے کوڑے بھی کھائے اور جیلوں میں بھی گئے مگر یہ ظلم و ستم ہمارا راستہ روک نہیں سکا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ہے کہا کہ اس قانون کے خلاف لاہور سے ایک بڑا قافلہ لے کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔اب ہم جب پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کریں گے تو صحافی ایوان کے اندر ہوں گے اور حکمران ایوان سے باہر ہوں گے۔ ہم ان کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر نے کہا کہ پیکا کا قانون حکمرانوں کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے بہتر ہے کہ وہ اس قانون کو ختم کر کے اس کالے دھبے کو خود دھو دیں ۔ احتجاجی کیمپ میں شفیق اعوان ، افضال طالب ، ذوالفقار علی مہتو، جاوید فاروقی، یوسف رضا عباسی ،ندیم زعیم ، ارسلان رفیق بھٹی،سینئر صحافی محمد علی، عمران شیخ، سالک نواز ، شیر علی خالطی ، الفت مغل رانا شہزاد ، مدثر تتلہ ، عامر نوید ، اعجاز حفیظ خان ،رفیق خان ، مخدوم بلال ، پرویز الطاف ،صلاح الدین بٹ ، حامد نواز ،کاشف سلمان ،،خاور بیگ عمر حفیظ ،محمد بابر ،اعجاز مقبول ، مبشر حسن ، عطیہ زیدی ، جمال احمد،جاوید ہاشمی میڈیا ورکرز ایسوسی ایشن کے رہنما اصغر خان ، محمد علی جٹ معظم بھٹی،کاشف بٹ ، حافظ نعیم سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔