Baaghi TV

Category: لاہور

  • مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی .تابش قیوم

    مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی .تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے. پی ایف یو جے کے نئے منتخب قائدین اس مشن کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے

    ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے پی ایف یو جے کے انتخابات 2025-27 کے دوران نو منتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد ،دیگر عہدیداروں شہر بانو کو بطور سیکرٹری فنانس، احتشام الحق کوبطور سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، تابش قیوم نے نائب صدور کے طور پر منتخب ہونے پر اشرف مجید، دانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا، زبیر ایوب، فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح، اور صائمہ نواز سمیت اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر شاہد چودھری، اسماعیل، میاں ندیم، رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، قمر زمان، مدنی اعجاز، اور رضوان قاضی کو بھی مبارکباد دی ہے،

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کی جانب سے ایگزیکٹو کونسل میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو بھی کامیاب ہونے پر مبارکباد دی گئی، تابش قیوم نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائے گی اور آزادی صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی اور پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 جیسے قوانین کے خلاف پی ایف یو جے کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا

    ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں۔ صبح9بجے سے شام5تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائنhonhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کردوں۔پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں،ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔

  • غزہ پرٹرمپ کے بیانات، امت مسلمہ کے مضبوط ردعمل کی ضرورت ہے،سیف اللہ خالد

    غزہ پرٹرمپ کے بیانات، امت مسلمہ کے مضبوط ردعمل کی ضرورت ہے،سیف اللہ خالد

    مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطنیوں کا ہے، ٹرمپ کے بیان پر امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مضبوط ردعمل دے.دو ریاستی فارمولا مسئلہ فلسطین کا حل نہیں. اسرائیل غیر آئینی، غیر قانونی، غیر فطری ریاست ہے.بنگلہ دیش آج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے. ملکی دفاع کے ساتھ امت مسلمہ کا دفاع بھی ضروری ہے.حکمران رب کی خوشنودی کے لئے کام کریں گے تو آسمانوں سے مدد آئے گی.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدرحافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا.سیف اللہ خالد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر بنا تھا، کلمے سے بیوفائی اور پاکستان سے غداری کرنے والے سب کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے.پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کے ماحول سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکے گا. 3 برس پہلے مودی ڈھاکہ میں کہہ رہا تھا کہ ہم نے بنگلہ دیش بنانے میں اپنی رت بہائی تھی آج حالات نے پلٹا کھایا اور بنگلہ دیش کے حالات دیکھیں .بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کے دورے کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگ رہے ہیں.

    حافظ طلحہ سعید کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطین، کشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی ظلم و نا انصافی کا بازار گرم ہے وہاں امن قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔امریکی صدرکی پالیسیاں امریکہ کو لے ڈوبیں گی. ٹرمپ غزہ پر قبضے سے قبل افغانستان کو یاد رکھے. غزہ کی آزادی صرف دعاؤں سے نہیں،حکمرانوں کے عملی اتحاد اور اقدامات سے ہو گی. مرکزی مسلم لیگ فلسطینیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت اور اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست تصور کرتی ہے.

    غزہ پر او آئی سی کو متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.محمد یعقوب شیخ
    مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے معاہدوں سے دوررس اثرات مرتب ہوں گے. ہمیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ جتنے بھی اسلامی ممالک کے حکمران ہیں وہ کشمیر یا فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے بارے سوچیں. ٹرمپ کا غزہ بارےبیان دہشت گردی ہے. سعودی ولی عہد کے غز ہ بارے بیان کو سراہتے ہیں. امت مسلمہ متحد ہو اور امریکہ کے لئے غزہ موت کا گھاٹ ثابت ہونا چاہئے.

  • نومئی مقدمہ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ پر فردجرم عائد

    نومئی مقدمہ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ پر فردجرم عائد

    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

    عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنماؤں، بشمول یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے 31 دیگر ملزمان بھی اس فرد جرم کا سامنا کر رہے ہیں۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کیا ہے، تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔مزید کارروائی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

    یہ مقدمات سانحہ 9 مئی کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور مسلم لیگ ن کے دفتر پر حملے سے متعلق ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد ان ملزمان کی سزا کا فیصلہ آنے میں مزید وقت لگے گا۔

  • لاہور ، دو بڑے  خاندانوں میں صلح  ،گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا

    لاہور ، دو بڑے خاندانوں میں صلح ،گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا

    لاہور شہر میں گینگ وار کے خطرات میں کمی آگئی ہے اور دو بڑے دشمن دار خاندانوں کے درمیان صلح کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

    یہ صلح خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی، جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے درمیان تعلقات کی دراڑوں کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق، اس صلح کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں شفقت بگا بٹ، اسرار بٹ اور تاجر رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر دونوں گروپوں کے درمیان لڑائیوں اور دشمنیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔یہ صلح اس وقت ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے جب طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے سلسلے میں قیصر بٹ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس قتل کے واقعہ نے دونوں گروپوں کے درمیان تناؤ کی فضا پیدا کی تھی، جسے اب ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب، قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے اپنی لاتعلقی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ قیصربٹ گروپ نے اپنی پوزیشن صاف کر لی ہے اور اب اس گروپ کا کوئی تعلق امیر بالاج کے ساتھ نہیں ہے۔

  • ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

    ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

    لاہور: ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : مسلمان عبادات میں مشغول ہوکر مغفرت کی دعا کررہے ہیں جبکہ قبرستان میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی،شب برأت اسلامی سال کی وہ بابرکت رات، جو رحمت، مغفرت اور نجات کی نوید لیے آتی ہے، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص فضل فرماتا ہے اور توبہ کے دروازے کھول دیتا ہے۔

    شعبان کی پندرہویں شب کو شبِ برات کہا جاتا ہے، اس شب رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو پکارتا ہے“ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں؟“ یہ رات ہمیں اپنے گناہوں پر ندامت کا احساس دلاتی ہے اور توبہ کا موقع فراہم کرتی ہے۔

    بعض علماء کے مطابق شبِ برات وہ عظیم رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنی بے پایاں رحمت کے ساتھ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور مغفرت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اس رات کو توبہ، استغفار، اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین موقع سمجھا جاتا ہے۔ اور مانا جاتا ہے کہ جو بھی خلوصِ دل سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے، اللہ اسے معاف فرما دیتا ہے، کیونکہ وہ ”غفار“ ہے، یعنی بار بار معاف کرنے والا۔

    اس رات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شب میں آسمانِ دنیا پر تجلی فرماتا ہے اور اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے، سوائے ان کے جو کینہ پرور، والدین کے نافرمان، یا کسی کے حقوق تلف کرنے والے ہوں۔ اسی لیے شبِ برات کو عبادت، توبہ، استغفار، اور دعا کے لیے خاص طور پر اہم سمجھا جاتا ہے۔

    اس رات میں مسلمان نوافل ادا کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، درود و سلام پڑھتے ہیں اور اللہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ کچھ لوگ قبرستان بھی جاتے ہیں تاکہ اپنے مرحومین کے لیے دعا کریں۔

    روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنوقلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے، اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

  • رمضان شوگر مل کیس: شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    رمضان شوگر مل کیس: شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر مل میں وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن عدالت کے جج سرداد اقبال ڈوگر نے 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا فیصلے میں لکھا گیا کہ اس کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں، دونوں کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہوگا۔

    فیصلے میں لکھا گیا کہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کو کوئی درخواست نہیں دی، نالے کی تعمیر کے لیے تمام قانونی ضابطے پورے کیے گئے تھے، اینٹی کرپشن، رمضان شوگر مل نالے کی تعمیر میں بے ضابطگی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

    فیصلے میں لکھا گیا کہ شہباز شریف کی جانب سے نالے کی تعمیر کے لیے ڈائریکٹو اس وقت کے ایم پی اے کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا، شہباز شریف کبھی رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر نہیں رہے، نالے کی تعمیر کے وقت حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کے سی ای او نہیں تھے، کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایک لفظ کی گواہی بھی نہیں دی، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کرپشن کیس سے بری کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کونکاح ہے،مفتی قوی

    راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کونکاح ہے،مفتی قوی

    مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: مفتی قوی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، میزبان نے مفتی قوی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں اور نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت نے طے کی ہے،میزبان نے پوچھا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے۔

    راکھی ساونت کے لباس کے حوالے سےمفتی قوی کا کہنا تھا کہ راکھی کو مکمل اسلامی لباس پہننا ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے میرا لباس تبدیل ہوجائےنکاح ہوجانے کے بعد ہنی مون پر کہاں جانا ہے اس کا فیصلہ راکھی ساونت کریں گی، وہ کہیں گی دن ہے تو ہم بھی کہیں گے دن ہے، اگر وہ کہیں گی شام ہے تو ہم مان لیں گے کہ شام ہے۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

    پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جبکہ نکاح بیک وقت 4 بھی ہوسکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ان جیسا شخص ہو تو نکاح درجنوں بھی ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر کہا کہ ہر خوش نصیب شخص نے ان کی اور حریم شاہ کی ویڈیو دیکھی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خاتون کے پاس ان کا نمبر ہوتا ہے۔

    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی مفتوی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، جس پر بھارتی اداکارہ نے بھی مشروط رضامندی ظاہر کی تھی۔بعد ازاں مفتی قوی اور راکھی ساونت کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے متعدد ویڈیوز جاری کی گئیں جو پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئیں۔

  • ترک صدر کا دورہ   تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ سے ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار رہے ہیں، اور صدر اردگان کا یہ دورہ باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے.مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ پاک-ترک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایسے فیصلے ہوں گے جو دونوں اقوام کو مزید قریب لائیں گے.مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے صدر طیب اردگان کی مسلم اُمّہ کے لیے خدمات کو بھی سراہا اور ان کے دورے کو پاک-ترک دوستی کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا.

  • کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوجائیں گی ۔سبیل اکرام

    کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوجائیں گی ۔سبیل اکرام

    پاکستان کو دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک قرار دیا جانا بدنامی کا باعث اور ہمارے حکمرانوں کے لیے شرمناک ہے ۔کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے جرائم بڑھتے اور ملک کمزور ہوتے ہیں ۔ ملک میں ہر جگہ اختیارات سے تجاوز کیا جارہا اور وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ۔کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوجائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان 180ممالک کی درجہ بندی میں کرپشن کے اعتبار سے 135ویں نمبر پر آچکا ہے ۔ملک کے چہرے کو کرپشن ، بدعنوانی اور لاقانونیت سے داغدار کرنے کے ذمہ دار ہمارے سیاستدان ، حکمران اور افسر شاہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک کرپشن ،مہنگائی اور لاقانونیت میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ معاشی ترقی اور امن وامان کے قیام میں مسلسل پیچھے جارہا ہے ۔ عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ سیاستدان ،اراکین اسمبلی اور وزراءمراعات کے نام پر ملک کے خزانے کو لوٹ رہے ہیں ۔ پاکستان ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے اس کے قیام میں لاکھوں شہدا کا مقدس خون شامل ہے لیکن نالائق سیاستدانوں اور افسر شاہی نے ملک کا چہرہ بگاڑ دیا ہے ۔ وہ پاکستان جو کبھی معاشی اعتبار سے خطے میں دیگر ممالک کےلئے مثال تھا آج وہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور اس کی کرپشن کی رسوائیوں کے تذکرے عالمی میڈیا میں ہیں ۔ ہمارے سسٹم کی خرابی کی انتہا ہے کہ ایک شخص کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں وزیر اعظم ہاﺅس سے اٹھا کر باہر پھینکا جاتا ہے تو کچھ ہی عرصے بعد اسی کو دوبارہ قوم پر مسلط کردیا جاتا ہے ۔جس سے لوگوں کا جمہوری عمل پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ۔ کمزور حکمرانی ، سیاسی عدم استحکام اور احتساب نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن بڑھ رہی ہے ۔ ہر سال اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے ۔اگر ملک کو بچانا اور معاشی استحکام کی راہ پر لانا ہے تو بدعنوانی کے خاتمے کےلئے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا ۔