Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  ہو گیا

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، ابھی آپ نے سنا کہ ایک ٹیم کے طور پر چاہے، کنٹریکٹرز ہیں یا مزدور اور محسن نقوی کی نگرانی میں اس کام کو ممکن کر دکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں بھرپور مدد کی ہے، میں آپ کا بھی اور حکومت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز اسپیڈ تو ماضی کی بات ہے، میں اس حوالے سے محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا آپ نے دل جیتا اور اب چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ پوری قوم کے ہیرو ہوں گے بلکہ جو ہمارا ہمسایہ (بھارت) ہے اس کو شکست دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے، ہم سب آپ کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ بھارت کو شکست دیں گے۔
    انشا اللہ اللہ تعالیٰ ٹرافی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، مزید کہا کہ ایک واقعہ سنانا چاہتا ہوں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تھا، ڈرک مارکس ان کے بڑے لمبے باؤلر تھے، شفقت رانا (مرحوم) اسپن باؤلنگ کو اچھا کھیلتے تھے، لیکن فاسٹ باؤلنگ سے ہچکچاتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شفقت رانا نے 96 رنز بنا لیے، آخر اوور تھا ڈرک مارکس نے گیند کرائی شفقت نے بیٹ اوپر کیا اور بال چھوڑ دی، اگلے دن جب وہی باؤلر آئے، انہوں نے پھر بال کرائی، شفقت رانا نے شارٹ مارا اور وہ آؤٹ ہو گئے، انتہائی سست رفتاری سے ناامید ہو کر وہ پویلین کی طرف چل رہے تھے، جب پویلین پر پہنچے تو ان کا ایک بہت بڑا فین آگے بڑھ کر کہا کہ بیڈ لک، جس پر شفقت رانا نے کہا تھا کہ واقعی میں لک بڑا خراب ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔تقریباً 30 سال بعد ملک میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ہم مل کر اس کو کامیاب کریں گے۔

    یاد رہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میچ سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

  • سیاسی جماعتیں انتشار کی بجائے استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں.حافظ طلحہ سعید

    سیاسی جماعتیں انتشار کی بجائے استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں.حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ؤں نے کہا ہے سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات کی بجائے پاکستان کو ترجیح دینی ہو گی،ہم انتشار،تفریق کی سیاست کا رد کرتے ہیں،انتخابات میں شکست کا واویلا کرنے کی بجائے قوم کی خدمت کے عزم کو شعار بنانے سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے،کشمیر پر باتیں بہت کر لیں اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم نے قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل اور اس ملک کی اسلامی شناخت قائم رکھنے کیلئے کام کرنا ہے، وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان امن و امان اور خوشحالی کی عمدہ مثال بنے گا

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں مرکزی نائب صدرحافظ طلحہ سعید،سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد،نائب صدر حافظ عبدالرؤف نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے سیالکوٹ میں خطبہ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کی سیاست کر رہے ہیں ،فرقہ واریت ، لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر نفرتوں کو ختم کرکے لوگوں کو ایک مضبوط اور توانا پاکستان دیں گے،سیاسی جماعتیں انتشار کی بجائے استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں.امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ پر پالیسی اور ایران پر نئی پابندیاں مسلم حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کا پاکستانی قوم نے عملی اظہار کیا،پاکستانی حکمران بھی کشمیر پر دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں ،وطن عزیز سے دہشت گردی،بدامنی کا خاتمہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہو گا،

    معیشت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ حکمران رب کی نافرنیاں ترک کر دیں۔سیف اللہ خالد
    مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد نے الہ آباد گہلن ہٹھارمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اورمعیشت کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ حکمران رب کی نافرنیاں ترک کر دیں۔امت مسلمہ کے موجودہ تمام مسائل کا حل دین اسلام میں موجود ہے۔ قرآن ہر دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ حکومتوں نے اپنی کرپشن کے راستے ہموار کرنے کیلئے مفادات کی سیاست کھیلی، لڑائی جھگڑے، صوبائیت اور وطنیت پرستی کو پروان چڑھایا گیا۔ برادری ازم کی جڑیں مضبوط ہوئی تھیں لیکن مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان ان تمام چیزوں کا ازالہ کرنے کیلئے قوم کو کلمہ طبیہ پر متحد کر رہی ہے،کلمے کے نعرے پر پاکستان بنا تھا اور اسی نعرے پر ہی پاکستان عروج حاصل کرے گا.

    کشمیر پر باتیں بہت کر لیں اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، حافظ عبدالرؤف
    مرکز القادسیہ چوبرجی میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرحافظ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری، احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوں گے، باہمی بات چیت کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایا جائے ،وطن عزیز میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات میں شہادتیں ہو رہی ہیں،مہنگائی کا طوفان ہے،بے روزگاری ،غربت بڑھ چکی ہے، حکمرانوں کو بھی عوامی مشکلات کے حل کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے، یکجہتی کشمیر کے موقع پر قوم نے سڑکوں پر نکل کر عملی قدم اٹھایا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر پر صرف یکجہتی اور باتوں کی بجائے آگے بڑھاجائے.

  • اغوا کی جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار، چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی دھرلیا گیا

    اغوا کی جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار، چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی دھرلیا گیا

    لاہور: پولیس نے ایک شخص کو اغوا کی جھوٹی کال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس شخص کو چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی گرفتار ہو گیا ہے۔

    غالب مارکیٹ سے پولیس کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں جاوید نامی شخص نے بتایا کہ اس کے بھائی کو 4 سے 5 مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ اس کال کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم جب پولیس نے جاوید کے بیانات کا جائزہ لیا تو اس میں تضاد پایا گیا۔ اس پر پولیس نے جاوید کو تھانے لے آ کر اس سے مزید تفتیش کی۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جاوید کی کال جھوٹی تھی۔ اس دوران، جاوید کو چھڑوانے کے لیے مزمل نامی شخص تھانے پہنچا اور اپنے آپ کو ایف آئی اے لاہور کا ایس ایچ او ظاہر کیا۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کے لیے تفتیش کی، تو یہ معلوم ہوا کہ مزمل جعلی ایس ایچ او تھا۔اس کے بعد پولیس نے جاوید اور مزمل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جعلی ایس ایچ او ایف آئی اے کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، اور دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات اور جعلی شناخت کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز ،تیاریاں مکمل

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کے تاخیری حربے

  • میچ شروع ہونے والے ،لوگوں کو مصیبت پڑی، ٹریفک پولیس کیا کر رہی ،عدالت

    میچ شروع ہونے والے ،لوگوں کو مصیبت پڑی، ٹریفک پولیس کیا کر رہی ،عدالت

    لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔

    اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا،عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔

    واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت لاء افسران اور محکمۂ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ جی پی او چوک پر رکشوں کی بھرمار ہوتی ہے، وکلاء کو گاڑیاں پارکنگ تک لے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ وکلاء کا اب یہ حال ہو گیا ہے کہ جو چاہے انہیں اٹھا لے جاتا ہے، وکلاء کا اس سے قبل ایسا حال کبھی بھی نہ تھا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جرمانے بڑھائیں سب سیدھے ہو جائیں گے، پی ڈی ایم اے سویا ہوا ہے، محکمۂ ماحولیات جاگ گیا ہے، پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمۂ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہو گا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ٹریفک والے کہاں ہیں؟ کرکٹ میچ شروع ہونے والے ہیں، لوگوں کو مصیبت پڑی ہے، ٹریفک پولیس کیا کر رہی ہے؟ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ٹیموں کی آمد و رفت کس وقت ہے؟سڑکوں پر ٹریفک کے متبادل روٹس کے بورڈ لگے ہونے چاہئیں، دو تین ماہ پہلے سے پتہ ہے یہاں چیمپئنز ٹرافی ہونی ہے، یہ دفتروں سے باہر نہیں نکلتے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی او لاہور کو طلب کر تے ہوئے اسموگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

    سڑکوں پر شہریوں کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن

  • برہنہ ویڈیو لیک،امشا رحمان نے ملزم کو معاف کر دیا

    برہنہ ویڈیو لیک،امشا رحمان نے ملزم کو معاف کر دیا

    اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنے مبینہ برہنہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم کو مشروط معافی دے دی۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان رسول لاڑک کی سربراہی میں ملزم عبدالعزیز کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ٹک ٹاکر امشا رحمان نے ملزم عبدالعزیز کو مشروط طور پر معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم عبدالعزیز اپنی غلطی پر شرمندہ ہے، اور وہ اسے معاف کرتے ہیں۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ ہم ملزم کی ضمانت کی مخالفت نہیں کریں گے بشرطیکہ اس کا اعتراف جرم اور شرمندگی ظاہر کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہے تو یہ بات بھی حکمنامے میں شامل کر دی جائے۔

    واضح رہے کہ اس کیس میں ایف آئی اے نے ملزم عبدالعزیز کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔ مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات جاری تھیں، تاہم اب امشا رحمان نے ملزم کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک

    پورن ویب سائٹس پر پابندی کی مہم چلانے والی خاتون وزیر کی شوہر کے ساتھ "تعلقات” ویڈیو لیک

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

    ٹک ٹاکر مریم فیصل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    امشا رحمان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، مگر گزشتہ برس نومبر میں ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد وائرل ہو گئیں تھیں۔ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد امشا نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر لیا تھا۔امشا رحمان نے اب نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر خاموشی توڑی ہے اور کہا ہے کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ فیک ویڈیوز تھیں جو انہیں بدنام کرنے کے لیے پھیلائی گئی تھیں۔ انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو بھی شیئر کیا۔

  • سہ ملکی سیریز،چمپئینر ٹرافی ،جوئے کے اڈوں  میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ

    سہ ملکی سیریز،چمپئینر ٹرافی ،جوئے کے اڈوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور پولیس نے سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چمپئینر ٹرافی کے دوران جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

    پولیس کی حالیہ کوششوں کے دوران، 446 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 118 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان سے 29 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے، جو جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث افراد کی سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں سٹی ڈویژن میں 152، کینٹ میں 126، سول لائنز میں 18، صدر میں 31، اقبال ٹاؤن میں 80 اور ماڈل ٹاؤن میں 39 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    سی سی پی او لاہور، بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران جوئے کے اڈوں کے ساتھ ساتھ آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد لی جائے گی تاکہ سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے والے اکاونٹس اور ایپلیکیشنز پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ جواء ایک سماجی لعنت ہے اور والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے تاکہ وہ اس برائی سے بچ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جوئے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مزید مستحکم کیے جانے چاہیے۔بلاول

  • پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کی درخواست مسترد

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کے بعد پارٹی کی قیادت میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سکیورٹی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو لاہور میں مختلف اہم ایونٹس ہو رہے ہیں، جن میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس اور لاہور کا مشہور ہارس اینڈ کیٹل شو شامل ہیں۔ ان ایونٹس کی وجہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب، لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ "ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ ہم جلسہ کریں، ہماری لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے، اور ہم نے 29 جنوری کو درخواست دی تھی، مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر اجازت نہ ملی تو پی ٹی آئی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس دن کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے طور پر منائے گی، اور اس سلسلے میں لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ صورتحال اس بات کی غماز ہے کہ سیاسی محاذ پر مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، خاص طور پر پی ٹی آئی کے اس اقدام کے نتیجے میں جب کہ حکومت اور انتظامیہ کے درمیان متنازعہ ایشوز پہلے ہی چل رہے ہیں۔

    عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

    سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

    عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی حفاظتی ویکسین لازمی ، سعودی حکومت نے ویکسین لگانے کی شرط ختم کر دی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کےمطابق گردن توڑ بخار کی ویکسین مارکیٹ میں شارٹ ہو گئی تھی ، ویکسین بلیک میں فروخت ہو رہی تھی،عمر زائرین کے لیے ویکسین یکم فروری سے لازمی قرار دی گئی تھی۔دوسری جانب پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی قلت پر صوبائی وزیر صحت کا ایکشن ، 16 ہزار وائلز لاہور پہنچ گئیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے ویکسئین کی قلت پر ایکشن لیا، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ویکسین کو تمام بڑی فارمیسی پر بھجوایا جا رہا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا میننجائٹس ویکسین کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ،فائزر کمپنی سے وافر سٹاک منگوانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ڈرگ انسپکٹرز کو ویکسین کی مارکیٹ میں مقررہ ریٹ پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ، گردن توڑ بخار کی ویکسین مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی گئی ۔

    اے ایس ایف بھرتی ٹیسٹ، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز

  • احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے یوم تاسیس کی تقریب،مبشر لقمان مہمان خصوصی ہوں گے

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے یوم تاسیس کی تقریب،مبشر لقمان مہمان خصوصی ہوں گے

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر 18 فروری کو تقریب ہو گی،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔تقریب منگل کو دن 12 بجے الہ آباد روڈ کنگن پور قصور میں منعقد ہو گی،اس تقریب میں مختلف شخصیات کے علاوہ صحافی، سماجی کارکنان اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد بھی موجود ہوں گے۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج کے لیے کی جانے والی اہم کوششوں اور ہسپتال کی کامیابیوں پر بات چیت کی جائے گی، اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح اس ادارے نے کمیونٹی کے افراد کی زندگیوں میں بہتری لائی ہے۔یوم تاسیس کی یہ تقریب نہ صرف احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی کامیابیوں کا جشن ہو گی بلکہ اس کے ذریعے تھیلیسیمیا جیسے پیچیدہ مرض کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے چیئرمین محمد سعید کا کہنا ہے کہ راہ عزم و وفا اور خدمت خلق کے دو سال مکمل الحمدللہ ، خدمت کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ڈونرز، کارکنان، زمہ داران اور اہل علاقہ کو ہسپتال کی اب تک کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی آئندہ کے منصوبوں پر بریفننگ اور وسائل و ضروریات، اخراجات پر آگاہ گیا جائے گا۔ ہم احباب سے اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں تھیلیسیمیا کے سینکڑوں مریض بچے آپ کے منتظر رہیں گے۔ آئیں دیکھیں کہ آپ کا تعاون کتنی زندگیاں بچا رہا ہے۔ آپ کی سپورٹ سے کتنے دیے روشن ہیں کتنے پھول تروتازہ ہیں۔اس فقید المثال پروگرام میں ملک بھر کی نامور سیاسی و سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات و سرکاری افسران تشریف لارہے ہیں۔

  • یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپووا کے زیر اہتمام تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپووا کے زیر اہتمام تقریب

    5 فروری 2025یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک ہیریٹیج ہوٹل لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عزم دہرایا گیا۔

    تقریب کے شرکاء نے کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری پر زور دیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے گا۔تقریب میں اپووا عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ، تقریب میں سال 2025 کےلئے عہدے داران کو نوٹیفکیشن بھی ایشو کیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں عہدے داران کی ذمہ داریوں اور فرائض کا تعین کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔تقریب کے اختتام پر عہدے داران میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں شرکاء کے لئے پرتکلف بوفے ناشتہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔تقریب میں سنیئر صحافی ندیم نظر،سماجی و سیاسی شخصیت ریاض احمد احسان ،معروف قانون دان سعدیہ ہما شیخ،صدارتی ایوارڈ یافتہ لکھاری حاجی عبدالطیف کھوکھر ،مصنف کتاب الکثیرا عبدالصمد مظفر،بانی اپووا ایم ایم علی،وائس چیئرمین حافظ محمد زاہد ۔مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ،نائب صدور سفیان فاروقی اور اسلم سیال،صدر خواتین ونگ سحرش خان،جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول،ساجدہ اصغر،نبیلہ اکبر،اظہر حسین بھٹی،محمد توصیف ملک،محمد معاویہ،ایمن سعید،قرۃ العین خالد،لاریب اقرء،نادر فہمی،اویس چوہدری،ندیم صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔جبکہ چئیرمین اپووا زبیر احمد انصاری طبعیت ناسازی کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔