Baaghi TV

Category: لاہور

  • شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا

    شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا

    لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی

    رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف آفیسر نے رپورٹ جمع کروائی تھی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ رجب بٹ نے شیر کا بچہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا اعتراف جرم کیا،رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اعتراف جرم کرتا ہوں کہ میرے پاس سے غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ بر آمد ہوا،میرے علم میں نہیں تھا کہ جنگلی جانور تحفے کے طور پر وصول نہیں کیئے جا سکتے،اب میں سمجھ گیا ہوں کہ ان حالات میں جنگلی جانوروں کو رکھنا غیر مناسب ہے،مجھے اپنے اس عمل پر انتہائی افسوس ہے،بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر مجھے مثبت مواد بنانا چاہیئے، اب مجھے احساس ہو گیا ہے کہ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا، میں نے اس عمل سے ایک غلط مثال قائم کی،اپنی غلطی کا ادراک کرتے ہوئے میں رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمیونیٹی سروس فراہم کروں گا،میں جنگلی جانوروں کے حقوق سے متعلق مثبت پیغام رسانی کروں گا،میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،میں ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے خود کو ثابت کرنے کا ایک موقع فراہم کیا جائے،

    جیوڈیشل مجسٹریٹ نے رجب بٹ کو ایک سال کی کمیونیٹی سروس فراہم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ رجب بٹ ایک سال تک پروبیشن آفیسر کے ماتحت کمیونیٹی سروس فراہم کرے گا، رجب بٹ اپنے پانچ منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق بارے گفتگو کرے گا،وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں پروبیشن آفیسر کی اجازت کے بعد اپلوڈ ہو گا،وی لاگ میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہو گی، رجب بٹ اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ وی لاگ اپلوڈ کرنے کا پابند ہو گا،عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر پروبیشن آفیسر رجب بٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کا پابند ہو گا،فیصلے پر عملدرامد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی،

    وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات

    پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، دہشتگرد کمانڈر کا انکشاف

  • انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح

    انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے خاندان میں خوشیوں کا سماں ہے کیونکہ ان کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق نے رشتۂ ازدواج میں بندھ کر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔

    پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح اقراء عامر نامی لڑکی سے ہوا ہے، جس کا جشن پورے خاندان اور کرکٹ کی دنیا میں منایا جا رہا ہے۔نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا۔ ان تصاویر میں ابتسام الحق اور اقراء عامر نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جس میں دونوں انتہائی خوبصورت اور خوش گوار نظر آ رہے ہیں۔24 سالہ ابتسام الحق، جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، اپنے نکاح کی خوشی میں مداحوں اور دوستوں کی دعاؤں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر دیکھ کر مداحوں نے ان کو دل سے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    ابتسام اور اقراء کے نکاح کی یہ خوشی ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے اور ان کی زندگی میں یہ نیا باب خوشیوں کی علامت بن چکا ہے۔ انضمام الحق اور ان کے خاندان کے لیے یہ ایک ایسا لمحہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • پی ڈی ایم اے کو بند کر دیں اگر اس نے کچھ نہیں کرنا۔عدالت

    پی ڈی ایم اے کو بند کر دیں اگر اس نے کچھ نہیں کرنا۔عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے کہا کہ اگر اس سال بھی برف باری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانا چاہئے پائپوں کے ذریعے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے،ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے ،یہ حکومت کی طرف سے اقدامات لئے جانے چاہئے، زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے،ہم کتنے عرصہ سے بول رہے ہیں کہ دس مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو، عدالت نے استفسار کیا کہ پی ڈی ایم اے کے ڈی جی صاحب کہاں ہیں؟ کیا پی ڈی ایم اے کو اس نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا؟ پی ڈی ایم اے کو بند کر دیں اگر اس نے کچھ نہیں کرنا۔اگر ہر کام کورٹ نے یا کمیشن نے کرنا ہے تو پی ڈی ایم اے کو بند کر دیتے ہیں،یہ ڈیزاسٹر میننیجمنٹ اتھارٹی ہے؛ سکول بسوں کا بڑے سکولز کو ٹارگٹ کریں اور ان سے شروع کریں، یہ بتائیں کہ ایچی سن کو کون ڈیل کر رہا ہے، ایچی سن سے شروع کریں اور انکو بتائیں کہ انکے پچاس فیصد بچے کم از کم بسز پر آئیں گے،

    روڈا نے پلانٹیشن کرنا تھی، ابھی تک ایک درخت بھی نہیں لگایا،عدالت میں انکشاف
    ممبر واٹر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ہم نے نجی سکولز کا سروے کیا، وکیل واسا نے کہا کہ واٹر میٹرز کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں، پہلے کمرشل عمارات میں واٹر میٹر لگیں گے پھر نجی سطح پر، ممبر واٹر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ کار شو رومز کا بھی مسئلہ ہے وہاں روزانہ گاڑیاں دھلتی ہیں، عدالت نے کہا کہ کار شو رومز بہت زیادہ پانی استعمال کر رہے ہیں انکا ٹیرف بڑھائیں،حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے بہت اچھا کام کیا، ہر بندہ اس پر مبارکباد کا مستحق ہے، عدالتی معاون نے کہا کہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مانگا منڈی کے قریب چھ سو ایکڑ جگہ روڈا کو دے رکھی ہے،ممبر واٹر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ روڈا نے وہاں پر پلانٹیشن کرنا تھی، ابھی تک ایک درخت بھی نہیں لگایا،روڈا سے رپورٹ مانگی انہوں نے ابھی تک رپورٹ بھی نہیں دی، روڈا والے دیہاتی علاقوں کے لوگوں کو کروڑوں روپے کے ٹیکس نوٹسز بھیج رہے ہیں کمرشلائزیشن کے نام پر، ممبر واٹر کمیشن
    مناواں میں پارک کی جگہ پر قبضے ہو رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ اگلی پیشی میں اس پر جواب جمع کروائیں،

    مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ

    میں نے حملہ آور کو کمرے میں بند کر دیا تھا، سیف علی خان کا دعویٰ

  • مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ

    مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ

    پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لاکھوں خاندانوں کو "نگہبان رمضان پیکج” دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز اور سفارشات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے "نگہبان رمضان پیکج” کے تحت نادار اور مستحق افراد کو رمضان کے مہینے میں خصوصی سہولت دینے کی تجویز کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکج نادار لوگوں کا حق ہے اور حکومت کا فرض بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔مریم نوازشریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ "نگہبان رمضان پیکج” کے لیے 15 فروری تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اور انہوں نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

    پیکج کی رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے، "پی ایس ای آر” (Punjab Social Protection, Education, and Empowerment Registration) پورٹل کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری گھر بیٹھے اس پورٹل کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اور اگر کسی کو آن لائن تک رسائی نہیں ہے تو وہ یونین کونسل یا بلدیہ دفاتر میں جا کر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔عوام کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 080002345 بھی قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے شہری کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کی خدمت کرنا ایک عبادت سمجھا جائے، اور تمام انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو یہ ذمہ داری فرض نہیں بلکہ عبادت کے طور پر ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکج میں شامل ہونے والے افراد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے گی کہ انہیں کوئی پریشانی یا مشکل نہ پیش آئے۔

    میں نے حملہ آور کو کمرے میں بند کر دیا تھا، سیف علی خان کا دعویٰ

    انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا

  • انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا

    انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا

    لاہور: لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا 16 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

    ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی تو کی، مگر یہ رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔ایف بی آر حکام کے مطابق، یو ای ٹی لاہور نے مالی سال 2016 سے شروع ہونے والی کٹوتیوں کی رقم ابھی تک ایف بی آر کے خزانے میں جمع نہیں کروائی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی نے تنخواہوں سے کٹوتی کی رقم کو ایف بی آر کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا، جس سے یونیورسٹی کے ذمہ مختلف مالی سالوں کے لیے ٹیکس واجب الادا ہو گئے ہیں۔

    یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے دوران 3 کروڑ 62 لاکھ روپے، 2022-23 کے دوران 6 کروڑ 20 لاکھ روپے اور 2024 کے دوران 6 کروڑ 95 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور ایف بی آر حکام نے یونیورسٹی انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔یہ صورتحال یو ای ٹی کے مالی معاملات پر سوالات اٹھا رہی ہے، اور ایف بی آر کی جانب سے جلد مزید کارروائی کا امکان ہے۔

    میں نے حملہ آور کو کمرے میں بند کر دیا تھا، سیف علی خان کا دعویٰ

  • بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت  میں طلب

    بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت میں طلب

    قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم پر مبینہ زیادتی کے مقدمے میں خاتون کو عدالت طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت آئندہ سماعت پر خاتون طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی ہیں تو اسے ختم کردیا جائے۔خاتون نے درخواست گزار نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے کا الزام بھی عائد کررکھا ہے جبکہ کرکٹر کا موقف ہے کہ الزامات بےبنیاد ہیں اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بابراعظم کا موقف ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے کہ حامیزہ مختار نامی لڑکی نے نومبر 2020 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ بابراعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے رہے ہیں، کرکٹر نے مجھے محبت میں دھوکا دیا، 2010 میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر بابراعظم نے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب

    سابق بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیا

  • بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    لاہور: ‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50 رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ اور بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیر و سیاحت کے لئے جیب خرچ دینے ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-

    بلوچستان کے طلبہ نےپنجاب میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کی،بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کیلئے مصروفیات ترک کردیں۔

    خاتون اول آصفہ بھٹو شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کی مشکور

    مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں، بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں، کافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی، بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ترقی وہاں پر ہوئی، نواز شریف کے 3 مرتبہ وزارتِ عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر کو گیا، نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپور توجہ دی، شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا، ہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کے لئے بہت محبت ہے-

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    انہوں نے کہا کہ نواب احمد جوگیزئی نے خون سے پاکستان زندہ باد کا نعرے والا رومال ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی، بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے، بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے، بلوچستان کے بچے کسی سے کم نہیں،موافق حالات ملیں تو سب سے آگے بڑھیں گے،جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں، اتنی ہی فکر بلوچستان اور دیگر صوبے کے بچوں کے لئے بھی ہے-

    مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں فعال ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، سچائی کو عقل ودانش اور شعور کی کسوٹی پر پرکھنا چاہیے، دہشت گرد خود باہر رہتے ہیں، بچے بھی باہر رکھتے ہیں اور دوسروں کے بچوں کو ورغلا کر مرواتے ہیں، ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں، پنجاب میں 3 لاکھ سے کم آمدن والے 30 ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں-

    دنیا صرف مذمتیں کرتی رہی،ٹرمپ نے غزہ میں سیز فائر کرادیا،تجزیہ :شہزاد قریشی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری ہی نہیں اچھی پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبہ کو پہلی مرتبہ سکالر شپ مل رہا ہے، 30 ہزار میں سے ایک بھی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا، 18 ہزار طالبات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کیا، سکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ تعلق کس جماعت سے ہے، سکالرشپ حاصل کرنے والے اگلے 4 سال مفت تعلیم حاصل کریں گے-

    مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر سکالر شپ نہیں دیئے، 9 ڈویژن میں جاکر بچوں کو سکالرشپ دئیے، ہونہار سکالرشپ کی تقریب میں جو اپنائیت اور محبت طلبہ کی طرف سے ملی، خواب سا لگتا ہے، طلبہ کی طرف سے ملنے والی محبت اور پیار کو مخالفین نے ڈرامہ قرار دیا، ہونہار سکالر شپ میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے سیکینڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی شامل کیا جارہا ہے-

    انسانیت کا عملی مظاہرہ: فیصل آباد کا خاموش مسیحا

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر پڑھائی ممکن نہیں،منصب عوام کی امانت ہے، اللّٰہ اور عوام کے سامنے خود جوابدہ سمجھتی ہوں، پنجاب میں لائیو سٹاک کارڈ، گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، انٹرن شپ اور دیگر اقدامات سے زراعت کو فروغ دے رہے ہیں، فری میڈیسن، ڈائلیسز کارڈ اور صحت کی دوسری سہولتوں سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں، 2016میں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے، بعد میں پھر پھنسا دیا گیا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے وسائل اور انسانی ترقی کو ذریعہ بنا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پنجاب اور بلوچستان کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز ملتے ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہمارے اتنے وسائل نہیں لیکن ریونیو بڑھا کر عوام پر خرچ کرتے ہیں، سڑکیں اور پل ہی نہیں بنا رہے بلکہ لوگوں کی حالت بدلنے پر توجہ دے رہے ہیں،ہر کسی کو ترقی کا ثمر ملنا چاہیے، پاکستان کے پہلے سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لوگ بھی علاج کرا سکیں گے، چین سے کینسر کے علاج کے لئے لیکویڈ نائٹروجن کرائیو سرجری مشین لارہے ہیں-

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث تھا اور مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے پانچ سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھیجنے کے لیے 71 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ان افراد میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو حالیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

    گزشتہ ہفتے، جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کی موت ہوگئی تھی۔خبرایجنسی کے مطابق، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، اور مراکشی حکام کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے اس کارروائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

  • لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی  تقریبِ حلف برداری

    لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی تقریبِ حلف برداری

    لاہور (اعجازالحق عثمانی سے) لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی تقریبِ حلف برداری لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک بھر سے مرکزی اور صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر منسٹر لائیوسٹاک پنجاب کے بھائی، سید رضا حیدر کرمانی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ڈاکٹر محمد زبیر، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد انور، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد یوسف، ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر کنور نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر راحت، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر عطیہ بخاری، اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب میں ایپکا پنجاب کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی، سینئر نائب صدر مہر محمد یٰسین، ایپکا لائیوسٹاک پنجاب کے صدر عامر دلشاد بٹ، اور دیگر سابق صدور و عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ خیبر پختونخواہ، بلوچستان، اور آزاد کشمیر کے نمائندگان نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔

    نو منتخب جنرل سیکرٹری ملک انوارالحق اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور محکمہ کی ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ صدر لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب سردار مقبول حسین ڈوگر نے تقریب کے دوران چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور ملازمین کے مسائل اجاگر کیے۔

    ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اشرف نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور پیراویٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں شرکاء نے نئی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلوص اور عزم کو سراہا.

  • چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    لاہور: آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے ، چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد حسنین اورعباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

    واضح رہے کہ خوشدل شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے 3 ناقابل شکست 73 ، 59، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں، خوشدل شاہ نے قومی ٹیم کی طرف سے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 199 رنز بنائے اور 2 وکٹیں لی ہیں جب کہ انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022 میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار