Baaghi TV

Category: لاہور

  • ساجد خان نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

    ساجد خان نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

    قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا.

    31 سالہ ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ 115 رنز کے عوض مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں ۔ ساجد خان اب تک 11 ٹیسٹ میچز میں 27.73 کی اوسط سے 53 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی آف سپنر کی اتنے میچز کے بعد وکٹوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔سعید اجمل نے اپنے پہلے 11 ٹیسٹ میچز میں 50 جب کہ ثقلین مشتاق نے 47 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پہلے 11 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولرز میں یاسر شاہ 69 وکٹوں کے ساتھ پہلے، محمد عباس 61 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ وقار یونس 55 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں 0-1 کی سبقت حاصل کر لی۔
    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹر ایلک اتھانزی پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کر سکے اور انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ کھڑا ہو سکا۔

    قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

    ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    روسی صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیدی

    کے فور منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا،سعید غنی

    سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب

  • پنجاب:بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

    پنجاب:بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر اب مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: ولیس حکام کےمطابق کسی بھی ٹرک، ٹریلر یا کنٹینر میں وزن مقررہ حد سے 15 فیصد سےزیادہ ہو تو سامان لازمی اتارا جا ئے گا، اسی طرح اگر وزن مقررہ حد سے 50 فیصد سے زائد ہوتو ایسے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے تمام ویٹ بریجز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، انہیں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز سے منسلک کیا جائے، 47 سڑکوں کو اسپیشل کوریڈورز قرار دیا گیا، جن پر کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    پولیس حکام کے مطابق آر اوز اور ڈی اوز اس پر ہر صورت ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پی ایچ پی کی تمام گاڑیوں، بشمول ڈی او اور آر او کی گاڑیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گےایس پی ہیڈ کوارٹرز اس کی عملدرآمد کی فزیبلٹی تیارکرکے چیف سیکریٹری پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائیں، جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جسے منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو سمری بھجوا دیا گیا،پی ایچ پی افسران بھی وہی جرمانہ عائد کریں گے، جو آر ٹی اے افسران کرتے ہیں، پولیس ملازمین کی طرف سے بے ضا بطگی پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

    علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

  • علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

    علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا،جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سےمریم نواز کا نام بھی مت لیں-

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو کبھی تو انسانوں کی طرح گفتگو کر لیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو تمہاری فیملی کی خواتین شاید بغیر میک اپ اور جیولری کے ہی تقریبات میں شامل ہوتی ہیں، تمہاری فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو تم جیسے بے شرم اور بے لگام گھوڑے کو برداشت کر رہی ہیں۔

    کراچی: جناح ہسپتال کے گارڈز نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے، ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن علی امین پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام بھی مت لیں، آئندہ مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔

    مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا،بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہولناک انکشافات

  • نواز شریف کا  عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    نواز شریف کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جاتی امراء، لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے.

    اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے محمد نواز شریف کو ملک کی معاشی حالت، حکومتی اقدامات اور سیاسی منظرنامہ پر آگاہ کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت ملک کی معاشی بدحالی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ حکومتی پالیسیاں عوام کے مفاد میں ہیں اور مہنگائی کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات پر غور جاری ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومت کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ سرگرم رہی ہے اور حکومت کو اس مقصد کے حصول میں کامیابی ملے گی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی و معاشی حالات کے پیش نظر بہت اہمیت دی جارہی ہے، کیونکہ اس سے مستقبل میں حکومت کی سمت اور حکومتی پالیسیوں کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

    ٹرمپ کا عمران کی رہائی کیلئے کردارصرف پی ٹی آئی کی خوش گمانی

    کرم ، آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

  • ٹرینیں پرائیویٹ، ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ

    ٹرینیں پرائیویٹ، ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ

    ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی، ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق کمپلیمنٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلیمنٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے ، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو سٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نےچلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔

    مسافروں کاکہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے مسافروں کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سفری سہولیات میں بہتری کے دعویدار ریلوے حکام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے آگے بےبس دکھائی دے رہے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود ریلوے حکام ٹھیکیداروں کی من مانیاں نہ روک سکے۔

    وزیراعظم کی مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی

    پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، خطرناک ڈاکو ہلاک

    پی ٹی آئی کے دور ، پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

    کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

  •   "سنو نیوز” بحران کا شکار، ملازمین کو نوٹس ،پی یو جے کارکنان کی حمایت میں آ‌گئی

      "سنو نیوز” بحران کا شکار، ملازمین کو نوٹس ،پی یو جے کارکنان کی حمایت میں آ‌گئی

    پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینل "سنو نیوز” مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے اور ادارے کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو نکالنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ادارے کی جانب سے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں چالیس افراد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ملازمین میں ڈائریکٹر نیوز، ڈسٹری بیوشن ہیڈ، دو اسائنمنٹ ایڈیٹر، دو این ایل ای، اور دیگر اہم عہدوں پر کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔

    سنو نیوز پنجاب کی ٹیم کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور حنا نیازی کی ٹیم کو بھی اس بحران سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سنو نیوز نے ایک لاکھ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد کی کٹوتی کی ہے، جبکہ دو لاکھ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والوں پر پچیس فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سات کیمرہ مین بھی ادارے سے فارغ کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، ادارے کے مالی بحران کی وجہ پانچ سال کے بجٹ کا صرف دو سال میں ختم ہو جانا ہے۔ چینل مالک سعد نذیر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے پانچ سال کا بجٹ دیا تھا، جو صرف دو سال میں خرچ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں چینل کو سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پٹرول الاوئنس بھی بند کر دیا گیا ہے، جس سے ادارے کے مالی معاملات اور بھی پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

    ایک ماہ قبل تک سنو نیوز کی انتظامیہ پی آئی اے خریدنے اور خلافت کولا لانچ کرنے جیسے منصوبوں پر کام کر رہی تھی، لیکن اب یہی ادارہ اپنے مالی بحران کے باعث ملازمین کو نکالنے اور کٹوتیوں کے اقدامات کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف ادارے کے ملازمین کو بلکہ چینل کے ناظرین کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، کیونکہ چینل کی ساکھ اور مالی حالات دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔سنو نیوز کا بحران اس بات کا غماز ہے کہ میڈیا کے اداروں کو مالی طور پر مستحکم رہنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ اس بحران کا اثر نہ صرف ملازمین پر بلکہ چینل کی عمومی کارکردگی اور اس کے ناظرین پر بھی پڑ رہا ہے۔

    ”سنو نیوز”میں کارکنوں کا معاشی قتل و استحصال برداشت نہیں ،پی یو جے
    اگرکارکنوں پر روزگار کا سلسلہ تنگ کیا گیا تو سیٹھ مافیا کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالیں گے :قاضی طارق عزیز
    سنو نیوز انتظامیہ کی جانب سے درجنوں کارکنوں کا معاشی قتل انتہائی غیر انسانی ، غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل نے ہنگامی اجلاس میں سنو نیوز کی انتظامیہ کی کارکن دشمنی کے بدترین روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنو نیوز سمیت ایسے ادارے جہاں کارکنوں کا معاشی تحفظ نہیں ان کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا جائے گا بلکہ ان کا ہر سطح ہر محاسبہ بھی ہوگا ۔ صدر میاں شاہد ندیم نے کہا کہ سرکار سنو نیوز جیسے اداروں کو سرکاری اشتہارات کے معاوضے کی ادائیگی کارکنوں کی تنخواہوں سے مشروط کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو سنو نیوز کے مالکان خلافت کے نظام کے حوالے سے تحریک چلا رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنوں کا بدترین معاشی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ان سے روزگار چھیننے کے علاوہ جو لوگ ابھی ادارے میں باقی ہیں ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے ، اس منافقانہ روئیے پر صحافیوں کے حقوق کی علمبردار پنجاب یونین آف جرنلسٹس خاموش نہیں بیٹھے گی اور استحصالی نظام کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کارکنوں کی معاشی گردن دبا کر سیٹھ مافیا اپنے اثاثے اور کاروبار بڑھائے ،اگر کارکنوں پر روزگار کا سلسلہ تنگ کیا جائے گا تو پھر ہم مالکان کی معاشی شہ رگ پر بھی ہاتھ ڈالیں گے اور حکومت سے درخواست کریں گے کہ و ہ ان کے اثاثے اور کاروبار منجمد کرکے کارکنوں کو بروقت ادائیگیوں کا پابند بنائیں ۔پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل نے ایک نیوز سمیت ایسے تمام اداروں کو بھی متنبہ کیا ہے جہاں کارکنوں کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہیں کی جا رہی اور ان کا بدترین معاشی استحصال جاری ہے ، ایسے اداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کا بھی ہر فورم پر محاسبہ کیا جائے گا ۔

    سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

  • ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان  میں تیاری  شروع کر دی

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار شدہ 115 جدید بوگیوں کی کراچی پورٹ پر تعیناتی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اقتصادی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • سینئر وزیر  پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں  دے دی گئیں

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کوسیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کووزارت سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی )کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔واضح رہے مریم اورنگزیب کے پاس اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ماحولیات اور جنگلات کے محکمے بھی ہیں۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں.

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

    ژوب:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر  و بحالی کا الٹی میٹم

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے-

    اجلاس میں مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

    امریکی معروف ٹک ٹاکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق

    ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

  • شدید دھند ، موٹرویز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

    شدید دھند ، موٹرویز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

    پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروےایم 11 کولاہورسے سیالکوٹ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔اوکارہ، ساہیوال، بہاولنگراورگردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی ہوگئی، ٹریفک روانی متاثر اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

    گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل