Baaghi TV

Category: لاہور

  • گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    معروف گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کے پارلر میں بجلی چوری کے معاملہ پرلیسکو نے تیرہ لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا۔

    لیسکوحکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ جواداحمد کو ستائیس ماہ کی بجائےصرف چھ ماہ کاڈٹیکشن بل ڈالاگیا،نواب ٹاون تھانےمیں ایف آئی آردرج ہوئی ہے،میٹراب تک غائب ہے،ملنے پربل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے، صارف کسی بھی فورم پرجائےہم نےزیادتی نہیں کی۔ لیسکوحکام نے مزیدکہاہے کہ جواد احمد کےخلاف بجلی چوری کی ایف آئی آرسےمطمئن نہیں،ایف آئی آرمیں تمام دفعات شامل نہیں،پولیس نے زیادتی کی۔

    واضح رہے کہ لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوراً پہنچے اور ان کی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ دو روزقبل صوبائی دارالحکومت لاہور میںگلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑی گئی تھی۔بتایاگیاتھا کہ لیسکو عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیاتھا تو اس دوران گلوکار جواد احمدبھی وہاں پہنچ گئے تھے۔

    جنہوں نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا تھااور میٹر ریڈر پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب بھی کیاتھا جس کیخلاف لیسکو نے نواب ٹاون تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی اور مقدمے کے اندراج کیلئے گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیاتھا۔بعدازاں تھانہ نواب ٹاﺅن میں معروف گلوکار جواد احمد اور ان کے 4نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں بجلی چوری اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج درج کر لیا گیا تھا۔

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    خیبر پختونخوا میں امن وامان اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

    ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

    ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے، لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلو میٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے عبدالرب بھی دوڑ میں شامل ہوئے۔ ڈی آئی جی ریلوے عبدالرب نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ جلد طے کرلیا جبکہ سیکڑوں مرد و خواتین امیدوار یہ نہ کرپائے.

    49 پارکس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی میں ایک بار پھر کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع

    پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کی خلیج عمان میں مشترکہ مشق

  • پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کا مقدمہ درج

    پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کا مقدمہ درج

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

    ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے سے خادم حسین، کاشف، اور کلیم بٹ موجود تھے۔ ان افراد نے محسن محبوب کو زبردستی اے ٹی ایم سے ایک لاکھ روپے نکلوانے پر مجبور کیا اور مزید ساڑھے تین لاکھ روپے ایک اور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔

    ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو مقدمہ درج کروا دیا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف 155سی، 342 حبس بیجا، اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    49 پارکس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

    نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک

    پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کی خلیج عمان میں مشترکہ مشق

  • ہر کسی کا ذریعہ آمدن ہوتا ہے عمران خان کا ذریعہ آمدن بتادیں ،عطاتارڑ

    ہر کسی کا ذریعہ آمدن ہوتا ہے عمران خان کا ذریعہ آمدن بتادیں ،عطاتارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا، شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا پیسے ریکور کرکے سرکا ر ی ادارے میں جمع کروائے گئے-

    انہوں ںے کہا کہ 2020 میں لیٹر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان کو یہ پیسہ دے دیا ہے کہا گیا کہ اتنے سالوں میں ہم نے یہ پیسہ اکٹھاکیا، کابینہ نےبند لفافہ کرکے یہ پیسہ اسی شخص کےحوالے کردیا جس سےریکور کیا گیاحکومت وقت کے دو تین کرداروں نے طے کیا کہ انگوٹھیاں لینی ہیں بعدازاں زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا۔

    سیف علی خان حملہ،ملزم نے چھ گھنٹے بعد دکان سے ہیڈ فون خریدا

    رہنما مسلم لیگ ن ںے کہا کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا، شہباز شریف کی انوسٹی گیشن بھی این سی اے نے کی اور انہیں کلیئر کیا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب انہیں کوئی چیز سمجھ نہ آئی تو کہا گیا کہ سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی اسی شخص کا ٹرسٹ بنایا گیا جس کے حوالے پیسے کرنے تھے اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے، سیاست کریں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں مگر اللہ رسول اور دین کو ان معا ملا ت سے الگ رکھیں۔

    کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹ،ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا شبہ

    عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ایک ٹولہ لے کر مدینہ گئے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے مریم اورنگزیب پر نعرے لگائے کرپشن کیس اور ڈاکے میں آپ کو سزا ملی ہے مذہب کو درمیان میں مت لائیں میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیا؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزرا نے کھولنے کا کہا تھا، میں ان کی پوری لیگل ٹیم کو کہتا ہوں لیگل آرگیومینٹ بتادیں، ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا کیا، پورا دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں ایک سابق وزیر اعظم کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا، مذہب بہت مقدس ہے سیاست اتنی مقدس نہیں ہے، سیاسی ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول کو جواب دینا ہے۔

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • موٹاپا جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ، پروفیسر الفرید ظفر

    موٹاپا جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ، پروفیسر الفرید ظفر

    لاہور: موٹاپا جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ،باقاعدہ سیراور ورزش کو اپنا معمول بنائیں:پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ خواتین اپنی صحت کو بہتر بنانےکیلئے لائف سٹائل اور خوراک میں ضروری تبدیلیاں لائیں طبی ماہرین کا کہناہےکہ مرغن غذاؤں، جنک فوڈ اور چینی سے پرہیز،فربہ جسم، امراض قلب، ذیابیطس و دیگر بیماریوں سے بچاؤ کا موثر زریعہ ہے، سربراہ ایل جی ایچ کا کہناہے کہ صحت مند رہنے کیلئے وٹامنز کی مناسب مقدار کا انسانی جسم میں ہونا ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : جنرل ہسپتال میں لائف سٹائل میڈیسن اورخواتین کی صحت کیلئے پیراڈائم شفٹ کے موضوع پرورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ موٹاپا جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے جو روزمرہ زندگی میں مشکلات کے علاوہ دیگر امراض کا باعث بھی بنتا ہے جبکہ چہل قدمی اور سیر سے موٹاپے پر قابو پانے کے علاوہ ذہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص خواتین اپنے طرز زندگی، روزمرہ معمولات، خوراک میں ضروری ردو بدل اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو نہ صرف بہت سے امراض سے محفوظ رکھ سکتی ہیں بلکہ یہ اقدام اُن کیلئے بیماریوں کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو انہیں ادویات کے غیر ضروری استعمال سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

    اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال گائنی یونٹ 3کے زیر اہتمام خواتین کی صحت کے لئے ”لائف سٹائل میڈیسن اورپیرا ڈائم شفٹ” کے موضوع پر منعقد ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر امبرین حیدرنے اپنے لیکچر میں سادہ غذا، ورزش کے رہنما اصول اور سیلف میڈیکیشن سے بچاؤکے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پروفیسر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ مرغن غذاؤں اور چینی سے اجتناب کر کے فربہ جسم، امراض قلب اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ورکشاپ میں پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، ڈاکٹر سائرہ فیاض، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر شبنم محمد علی، ڈاکٹر مصباح کوثر، ڈاکٹر مریم ذو الفقار، اور ڈاکٹر مہوش الیاس سمیت کثیر تعداد میں گائنا کالوجسٹس موجود تھیں۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے آگاہی ورکشاپ کے انعقاد پر پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، ڈاکٹر سائرہ فیاض اور ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ لائف سٹائل کا ہماری ذہنی و جسمانی صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے،لوگ اس امرکا خیال نہیں رکھتے کہ صحت کیلئے کونسی غذا مناسب ہے کیونکہ ہر وقت کھاتے رہنا اورغیر صحت بخش غذاؤں کے نتیجے میں بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے وٹامنز کی مناسب مقدار کا جسم میں ہونا ضروری ہے اگرچہ وٹامن ہر شخص کی ضرورت ہے تاہم خواتین کے لیے وٹامن کی اہمیت مردوں سے زیادہ ہے۔

    بنگلہ دیش سے فرار شیخ حسینہ کا جذباتی آڈیو پیغام جاری

    انہوں نے گائنا کولوجسٹس پر زور دیا کہ وہ علاج معالجے کے لئے آنے والی خواتین کو صحت مند رہنے کے سنہری اصولوں سے بھی آگاہ کریں اور خود سے ادویات کے استعمال سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کریں جبکہ مریض کو یہ بھی بتایا جائے کہ بیماری کی صورت میں مستند معالج کے مشورے سے ہی ادویات کا استعمال یقینی بنائیں-

  • کشتی حادثہ، مرکزی مسلم لیگ کا ایف آئی اے سربراہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

    کشتی حادثہ، مرکزی مسلم لیگ کا ایف آئی اے سربراہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

    لاہور، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے موریطانیہ سے اسپین جانے والی کشتی کے المناک حادثے میں 44 پاکستانیوں کی ہلاکت پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کے سربراہ سے فوری استعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہ صرف حکومتی اداروں کی غفلت ہے بلکہ انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کی ناکامی کو بھی عیاں کرتا ہے۔ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 افراد سوار تھے، جن میں گجرات کے 12 نوجوان بھی شامل تھے۔ اہل خانہ کے مطابق یہ نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے اور انسانی اسمگلروں نے ان سے بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں غیر محفوظ راستوں پر ڈال دیا۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ حادثہ حکومتی اداروں اور ایف آئی اے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جب تک ایف آئی اے جیسے ادارے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہیں کریں گے، اس قسم کے سانحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لہذا ہم ایف آئی اے کے سربراہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور آئے روز پیش آنے والے ان واقعات کی اعلٰی سطح پر شفاف تحقیقات کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے.

    190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    چوری شدہ کروڑوں مالیت کی موبائل اسیسریز مالکان کے حوالے کر دی،محمد نوید

  • چوری شدہ کروڑوں مالیت کی موبائل اسیسریز مالکان کے حوالے کر دی،محمد نوید

    چوری شدہ کروڑوں مالیت کی موبائل اسیسریز مالکان کے حوالے کر دی،محمد نوید

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو تقریباً اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی موبائل اسیسریز کی چوری میں ملوث تھے۔

    ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں فضل عالم، ظاہر اسلام، ذاکر اللہ، اصغر علی اور زینور خان شامل ہیں۔ یہ ملزمان ایک گودام سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل اسیسریز کے 314 کارٹن چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی شناخت اور گرفتاری کی کارروائی کو کامیاب بنایا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ تمام چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں موبائل چارجر کے 100 کارٹن، چارجنگ کیبل کے 75 کارٹن، پاور بینک کے 100 کارٹن، 30 عدد ہینڈ فری اور 9 کارٹن موبائل کورز شامل ہیں۔ یہ سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ نے اپنے سامان کی واپسی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ایس ایس پی محمد نوید نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس کامیاب کارروائی پر انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی دیں۔

    دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش

    ٹرمپ کی حلف برداری،بلاول کو ٹرمپ کےناشتے میں بھی دعوت مل گئی

  • حکومت پنجاب  کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

    حکومت پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے ایکسائز حکام نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب سے باہر رجسٹریشن روکنے کیلئے کیبنٹ سے منظوری لے لی ہے شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹر کرواتے ہیں، پنجاب سے باہر رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

    حکام نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کنٹرول کی جائے گی، پنجاب سے باہر رجسٹرڈ شدہ گاڑی کی پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عملدرآمد نہ کرنے پر گاڑی بند اور ری رجسٹریشن پر جرمانہ وصول ہوگا، کیبنیٹ منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی جارہی ہے۔

    بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آندھی، شدید بارش و برفباری، سفر میں رکاوٹ کا خدشہ

    موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

    جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی

  • غور کیا جانا چاہیے کہ کس قانون کے تحت کتوں کو مارا جاتا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک

    غور کیا جانا چاہیے کہ کس قانون کے تحت کتوں کو مارا جاتا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک

    لاہور کی نجی ہوٹل میں جانوروں کے حقوق کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا

    سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جانوروں کے حقوق اور بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ویلفیئر اسٹیٹ بننے کی ضرورت ہے جہاں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کا بھی مکمل تحفظ کیا جائے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ "جانوروں کے حقوق کا تحفظ اسی طرح ضروری ہے جیسے انسانوں کے حقوق کی اہمیت ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ قدرت نے جانوروں اور انسانوں کے درمیان تعلق بنایا ہے اور ان دونوں کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے کھانے اور پینے کا انتظام ہونا چاہیے ، انہوں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بات پر غور کیا جانا چاہیے کہ کس قانون کے تحت کتوں کو مارا جاتا ہے۔ہر جاندار چیز کو بغیر خوف اور آزادی سے زندگی گزارنے کا حق ہے ،پاکستان کے آئین میں جانوروں کے حقوق کے حوالے سے کچھ نہیں ہے جانوروں کے حقوق کے حوالے سے قوانین موجود نہیں ہیں،کرونا کے دنوں میں انسانوں کو سب نے یاد رکھا مگر جانوروں کو سب بھول گئے ۔میرے پاس بہت سی بلیاں ہیں اور کرونا کے دنوں میں بلیوں کو لیکر بہت پریشان تھی ،بہت سے بلیوں کو بچایا بھی ہے،پاکستان کو جانوروں کے حوالے سے فوری ریفارمز اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    جسٹس عائشہ اے ملک نے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کہا کہ "جہاں انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے، وہاں جانوروں کے حقوق کی بھی اہمیت بنتی ہے اور ان کی حالت پر مزید دھیان دینے کی ضرورت ہے۔” انہوں نے لائیو اسٹاک کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس کا مقصد ہی جانوروں کے حقوق کا تحفظ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ویلفیئر اسٹیٹ کا تصور تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے جب ہر طبقے کے حقوق کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں کے حقوق کے لیے ایسی کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس سے معاشرتی سطح پر ایک مثبت پیغام جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک کو حال ہی میں دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جس سے ان کی عالمی سطح پر مقبولیت اور اثر و رسوخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جانوروں کے حقوق کے حوالے سے مزید قانون سازی اور شعور کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔شرجیل میمن

    القادر یونیورسٹی کے نام پر پی ٹی آئی کا دھوکہ،یونیورسٹی نہیں بلکہ کالج نکلا

  • جامعہ نعیمیہ کا ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلیے فتویٰ جاری

    جامعہ نعیمیہ کا ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلیے فتویٰ جاری

    لاہور: جامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کے لیے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "ڈنکی” یعنی غیر قانونی راستے اختیار کر کے بیرون ملک جانا نہ صرف قانونی طور پر غلط ہے بلکہ شرعی لحاظ سے بھی جائز نہیں۔

    دارالافتاء نے بیرون ملک جانے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قانونی طریقوں اور محفوظ راستوں کو اپنائیں تاکہ ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق نہ ہو۔دارالافتاء کی جانب سے جاری کیے گئے فتویٰ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ غیر قانونی طریقے سے پیسے وصول کرنا ایجنٹوں کے لیے بھی جائز نہیں ہے۔ مزید برآں، فتویٰ میں کہا گیا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ایجنٹوں کے خلاف سخت قانون سازی کرے جو انسانی جانوں کے دشمن بن کر غیر قانونی طور پر افراد کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے اسپین جانے والی غیر قانونی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں کل 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 66 پاکستانی تھے۔ حادثے کے دوران 36 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 44 پاکستانیوں میں سے 12 افراد گجرات کے رہائشی تھے جبکہ دیگر افراد سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھتے تھے۔ اس واقعے نے غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات اور انسانی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے ایک سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

    دارالافتاء نے اس فتویٰ کے ذریعے عوامی آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ایسے ایجنٹوں اور غیر قانونی راستوں کے ذریعے زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچا جا سکے۔

    عافیہ صدیقی کی بائیڈن کی رخصتی سے قبل معافی کی اپیل

    تین بہن بھائیوں کے والدین کی شناخت میں مدد کے لیے £20,000 انعام