Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈی جی آئی ایس پی آر  کی یو ایم ٹی یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی یو ایم ٹی یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدی نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی UMT لاہور کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی.

    یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(UMT) لاہور کے طلباء اور اساتذہ نےڈی جی آئی ایس پی آرے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر طلباء کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ آج ڈی جی آئی ایس پی آر سے براہِ راست بات چیت کرکے ہمیں حقیقی معنوں میں پاک فوج کیخلاف پھیلائی جانیوالی منظم ڈس انفرمیشن اور فیک نیوزے بارے میں آگاہی ملی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔ طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ نوجوانوں اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ہو۔اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں.

    خیبر پختونخوا حکومت ناکام ،کرم ایجنسی کے لیے بھی فوج آگئی

    سوشل میڈیا کا لالچی گدھ ،معید پیر زادہ

    پاراچنار میں امن کا دشمن ، حاجی کریم، عمران خان مذمت کرے گا؟

    پارا چنار میں امن معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کرنے والا حاجی کریم پی ٹی آئی کا حامی

    عمران خان جیل میں پاؤں پکڑنے کو تیار

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے نمائندگان سے خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے نمائندگان سے خصوصی نشست

    اقلیتی برادری کے نمائندگان نے کہا کہ نشست سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائیندگان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آجکی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت مذہبی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دی بلکل ویسے ہی اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی جماعتیں اُسی جذبے اور محب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا ،بنگلہ دیش کا دورہ متوقع

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

  • ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    لاہور: لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک افسران نے حل نکالتے ہوئے شہر میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز بنا دئیے۔

    باغی ٹی وی: مراسلے کے مطابق صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن میں نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ہیں صدر ڈویژن میں جاتی امراء کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئےنواں کوٹ ٹریفک سیکٹر میں دربار شاہ فرید، سبزہ زار چوک، رحیم اسٹور، گولڈ مارکیٹ، یتیم خانہ، سمن آباد چوک شامل ہے۔

    شیرا کوٹ ٹریفک سیکٹر میں چوک بابو صابو، چھوٹا بابو صابو چوک، لیاقت چوک، نیازی اڈا، سٹی اڈا اور عبداللہ اڈا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں نیاز بیگ سیکٹر میں ناکہ موٹروے، ٹھوکر چوک، کٹار بند روڈ، چوک ٹھوکر تا ملٹری کٹ، ازمیر چوک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، ملتان روڈ سیکٹر میں ملٹری ڈپیو کٹ، ہنجرل وال، ملتان چونگی، منڈی اسٹاپ، اعوان ٹاﺅن، کھاڑک نالہ چوک اور بجلی گھر چوک شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    نیو ایئر پورٹ سیکٹر میں چترال لین بہار شاہ روڈ، عسکری ٹین، مکمل برکی روڈ، پیرا گون سٹی، ڈی ایچ اے فیز سکس، سیون اور ایٹ شامل کیے گئے ہیں بیدیاں روڈ سیکٹر میں بھٹہ چوک، پی اے ایف گالف کلب، گوہاوا، مکمل بیدیاں روڈ، ایلیٹ سینٹر، ڈی ایچ اے فیز سکس اور رایا کلب شامل ہیں، ٹریفک سیکٹر بھوبتیاں کچی کوٹھی کٹ، بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ بشمول (قزلباش چوک، خیابان چوک، دبئی چوک، بھوبٹیاں چوک) شامل ہیں۔

    امریکا: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک

    مسجد یو ٹرن موٹروے عبدالستار ایدھی روڈ بشمول (قزلباش چوک) او پی ایف کا یو ٹرن ایل ڈی اے سوسائٹی، جوبلی ٹاؤن سوسائٹی بشمول (خیابن جناح چوک) جبکہ بھوبتیاں چوک موہلنوال سلپ ملتان روڈ سمیت (شام چوک) شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن تا رنگ روڈ پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

  • صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محسن نقوی نےجنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونے والے کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا اور کرکٹر کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، صائم اسٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن اور اہلیہ کو کتنے قیمتی تحائف موصول ہوئے؟

    چئیرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، ان کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کروایا جائے گا اور علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

  • آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

    آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہونے والے سسٹم کے تحت آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کے سلسلے میں تعطل آیا ہے اور بادل برسا نے والا سسٹم پاکستا ن میں گزشتہ روز داخل ہو چکا ہے اس سسٹم کے تحت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے، آج لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ذوالفقار علی بھٹو کا آج 97 واں یوم پیدائش

    امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

  • پنجاب میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافہ،شرح پیدائش میں کمی

    پنجاب میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافہ،شرح پیدائش میں کمی

    لاہور: بیورو آف شماریات پنجاب نے فیملی پلاننگ 2024ء کی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں صوبے میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافے اور بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال 34.4 فیصد سے بڑھ کر 40.1 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے ایک مثبت پیشرفت ہے۔رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں اوسط شرحِ پیدائش 3.7 سے کم ہو کر 3.5 ہو گئی ہے، جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خاندانوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے اور عوام میں فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 15 سے 49 سال تک کی عمر کی خواتین میں بچوں کی پیدائش کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جو کہ صوبے میں خواتین کے صحت کے حوالے سے آگاہی، تعلیم اور مانع حمل خدمات کے بہتر استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف پروگرامز اور مہمات کے ذریعے اس رجحان کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ صوبے میں خاندانوں کی صحت اور معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔

    رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے استعمال میں اضافہ مختلف عوامل کے نتیجے میں ہوا ہے، جن میں صحت کی سہولتوں تک بہتر رسائی، خواتین کی تعلیم میں اضافہ، اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی شامل ہیں۔ ان عوامل نے لوگوں کو بچوں کی تعداد کو محدود کرنے کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کیا ہے۔حکومت پنجاب نے فیملی پلاننگ کی آگاہی کے لیے مختلف پروگرامز کا آغاز کیا ہے، جن میں تعلیمی اداروں، ہیلتھ سینٹرز اور کمیونٹی مراکز میں معلوماتی مہمات شامل ہیں۔ ان اقدامات سے صوبے میں صحت کے شعبے میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں جو کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہی ہیں۔

    بیورو آف شماریات پنجاب کی یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ صوبے میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور اس میں اضافے کا رجحان مستقبل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اگرچہ چیلنجز ابھی بھی موجود ہیں، لیکن پنجاب میں اس مسئلے پر پائیدار توجہ دی جا رہی ہے جس سے نہ صرف خاندانوں کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ اس سے اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

    ڈیٹنگ ایپس پر 700 خواتین سے پیسہ بٹورنے والا 23 سالہ نوجوان گرفتار

    بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو سپاہی ہلاک، دو زخمی

    پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی ساحل پر رومانوی تصویر

  • مالکان کے بہیمانہ تشدد ، زیادتی کا شکار 14 سالہ بچہ دم توڑ گیا

    مالکان کے بہیمانہ تشدد ، زیادتی کا شکار 14 سالہ بچہ دم توڑ گیا

    لاہور میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار 14 سالہ بچہ تین روز تک سروسز اسپتال میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطاقب لاہور میں 14سالہ سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نےو الد کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مین مارکیٹ کے رہائشی عاطف اور جاوید کو گرفتار کیا تھا، بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔والد کے مطابق اس نے بچے کے چچا کے توسط سے اپنے 14 سالہ بیٹے سنی کو ساجد نامی شخص کے پاس چار ماہ قبل 6 ہزار روپے ماہانہ پر ملازم رکھوایا تھا جو ان کے گھر پر کام کرتا تھا۔ جاں بحق بچے کے چچا عرفان نے بتایا کہ بچے سنی کو چھ ہزار روپے ماہوار پر چوبیس گھنٹے گھر پر رکھا ہوا تھا،سنی سے جب بھی بات کرنے کے لئے فون کرتے تو مالک مکان غصے سے کال نہ کرنے کو کہتا تھا، تین دن پہلے اس نے فون کرکے کہا کہ سنی کی طبیعت خراب ہے جس پر ہم نے ان سے کہا کہ سنی کو اسپتال لے کر پہنچیں۔جاں بحق بچے کے والد ریاض کا کہنا تھا کہ کمسن محمد سنی کی سروسز اسپتال میں حالت انتہائی نازک تھی، بچہ تین روز تک سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں بےہوشی کی حالت میں رہا، ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ بچے سے بدفعلی بھی کی گئی، اس کے نازک حصہ کو کاٹنے کی کوشش اور جسم پر سگریٹ کے نشانات بھی موجود ہیں۔

    چین : کورونا جیسا وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ پھیلنے کی اطلاعات

    چین : کورونا جیسا وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ پھیلنے کی اطلاعات

    کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

  • مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف کے بعد نواز شریف سے رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف کے بعد نواز شریف سے رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔سربراہ جمیعت علمائے اسلام نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے صوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو قانون سازی کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔

    چین : کورونا جیسا وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ پھیلنے کی اطلاعات

    صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

  • برطانیہ کے معروف کینٹربری کیتھیڈرل میں پاکستانی مصنف حسن صدیقی کی کہانی کی نمائش

    برطانیہ کے معروف کینٹربری کیتھیڈرل میں پاکستانی مصنف حسن صدیقی کی کہانی کی نمائش

    لاہور، پاکستان کے تخلیقی مصنف حسن صدیقی نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ حسن صدیقی کی کرسمس تھیم پر مبنی مختصر کہانی "A Christmas Homeless” کو انگلینڈ کے معروف کینٹربری کیتھیڈرل میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    کینٹربری کیتھیڈرل نہ صرف انگلینڈ کی ایک مشہور تاریخی اور ثقافتی علامت ہے بلکہ یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے لئے بھی مشہور ہے، جس کی تاریخ اور اہمیت عالمی سطح پر جانی پہچانی جاتی ہے۔حسن صدیقی کی یہ کہانی، جو انسانیت، ہمدردی اور برادری کے جذبات پر مبنی ہے، کرسمس کے موقع پر کیتھیڈرل کے مختلف حصوں میں حسن صدیقی کی کہانی کی نمائش کی گئی۔ اس کامیابی کا یہ لمحہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے، کیونکہ اس سے جنوبی ایشیائی مصنفین کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کا پتا چلتا ہے۔

    Pakistani Writer Hassan Siddiqui's Story Displayed at England's renowned Canterbury Cathedral
    حسن صدیقی "Twenty Bright Paths” کے مصنف ہیں، جو امید اور استقامت پر مبنی افسانوں کا مجموعہ ہے۔ ان کی مختلف تحریریں کئی عالمی ادبی جرائد جیسے Spillwords Press اور Illumination میں شائع ہوچکی ہیں۔ حسن صدیقی کو ناسا کی طرف سے ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے، اور انہوں نے ورلڈ اسکالرز کپ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ علاوہ ازیں حسن صدیقی ایک میگزین "The Female Times” کے بانی ہیں، جو خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے والا ایک پلیٹ فارم ہے۔

    اس کامیاب نمائش پر حسن صدیقی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میری کہانی کو کینٹربری کیتھیڈرل جیسے تاریخی مقام پر دکھایا گیا۔ یہ پاکستان کے تخلیقی ادب کی عالمی سطح پر پذیرائی کی ایک اور مثال ہے۔”
    Pakistani Writer Hassan Siddiqui's Story Displayed at England's renowned Canterbury Cathedral

    کینٹربری کیتھیڈرل میں حسن صدیقی کی کہانی کی نمائش پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے، جو کہ پاکستانی ادب کی عالمی سطح پر پہچان کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ کامیابی نہ صرف حسن صدیقی کے لیے ذاتی فخر کا لمحہ ہے بلکہ پورے پاکستان کے لیے بھی ایک باعثِ فخر موقع ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر پاکستانی ادب اور تخلیقی صلاحیتوں کی قدر دانی کی مثال ہے اور اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جنوبی ایشیاء کی آوازوں کو عالمی ادبی محافل میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    ڈیٹنگ سائٹس،سوشل میڈیا،اپنے پیسے”دل” کو کیسے دھوکہ بازوں سے بچائیں؟

    پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو پاکستان ایشیا کا لیڈر بنے گا ۔احسن اقبال

    وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    حسن صدیقی کی کامیابی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم سب کو خواب دیکھنے کا حق ہے، محنت کرنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔ یہ لمحہ نہ صرف حسن صدیقی کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے ،حسن صدیقی کی کہانی "A Christmas Homeless” کی کینٹربری کیتھیڈرل میں نمائش پاکستان کے لیے ایک شاندار کامیابی ا ورپاکستانی ادب کی عالمی سطح پر پذیرائی کا مظہر ہے یہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزائی کا پیغام بھی ہے کہ محنت، لگن اور خوابوں کی تکمیل کے ذریعے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    حسن صدیقی سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے.
    imhassansiddiqui12@gmail.com

    Pakistani Writer Hassan Siddiqui's Story Displayed at England's renowned Canterbury Cathedral

  • ڈیٹنگ سائٹس،سوشل میڈیا،اپنے پیسے”دل” کو کیسے دھوکہ بازوں سے بچائیں؟

    ڈیٹنگ سائٹس،سوشل میڈیا،اپنے پیسے”دل” کو کیسے دھوکہ بازوں سے بچائیں؟

    آن لائن ڈیٹنگ سائٹس،سوشل میڈیا پر دھوکہ ہی دھوکہ، دھوکہ بازوں نے کئی خواتین کو لوٹ لیا،

    ڈیٹنگ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کا فائدہ اُٹھا کر دھوکہ باز اپنے فائدے کے لیے لوگوں سے روابط قائم کرتے ہیں۔ بعد ازاں آن لائن لوٹ مار کرتے ہیں،ڈیٹنگ ایپس پر "اعتماد کا دھوکہ” اُس وقت ہوتا ہے جب کوئی فراڈی شخص اپنی شناخت چھپاتے ہوئے، ایک جعلی آن لائن پروفائل بنا کر اپنے شکار کو ایک رومانی تعلق کے تحت اپنے اعتماد میں لیتا ہے۔ ایک بار یہ تعلق قائم ہونے کے بعد، اکثر متعدد افراد کے ساتھ آن لائن روابط استوار کرنے کے بعد، فراڈی شخص اپنے شکار کو ذاتی معلومات فراہم کرنے کے لیے مجبور کرتا ہے تاکہ وہ ان کی شناخت چوری کر سکے یا پھر پیسے مانگے۔

    اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کس طرح اپنے پیسے اور دل کو دھوکہ دہی سے بچایا جا سکتا ہے، تو سب سے اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی کسی ایسے شخص کو پیسے یا گفٹ کارڈ نہ بھیجیں جس سے آپ نے پہلے کبھی ملاقات نہ کی ہو۔ یہ درخواست ایک اسکیم کی نشانی ہو سکتی ہے۔

    ڈیٹنگ ایپس اور سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران ان علامات کو نظر انداز نہ کریں
    ملک سے باہر رہنے یا کام کرنے کا دعویٰ
    اگر آپ کا نیا دوست یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ کسی فوجی دستے کا حصہ ہے اور بیرون ملک تعینات ہے، یا پھر وہ تیل کی کسی پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے یا بین الاقوامی تنظیم کے لیے ڈاکٹر ہے، تو یہ ایک اہم اشارہ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی جعلساز کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ باہر کے ملک میں کام کرنے والی ملازمتیں اس کی شناخت کو تصدیق کرنا مشکل بنا دیتی ہیں۔

    جلدی محبت کا اظہار کرنا
    فراڈی شخص اکثر ابتدائی ملاقات کے چند دنوں یا ہفتوں بعد ہی "میں تم سے محبت کرتا ہوں” یا شادی کی پیشکش کر دیتا ہے۔ یہ دھوکہ باز جذباتی کمزوری کا فائدہ اُٹھا کر ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    غیر مناسب تصاویر یا ویڈیوز کی درخواست کرنا
    تعلقات کی ابتداء کے بعد، آپ سے جلد ہی غیر مناسب تصاویر یا ویڈیوز مانگ سکتا ہے۔ اس کا مقصد آپ کو کسی نہ کسی طریقے سے بلیک میل کرنا یا فائل تیار کرنا ہو سکتا ہے۔

    پیسوں، گفٹ کارڈز یا دیگر تحفوں کی درخواست کرنا
    ڈیٹنگ ایپس یا سوشل میڈیا پر ملنے والا دوست،فراڈیا آپ سے پیسے بھیجنے، الیکٹرانک گفٹ کارڈز خریدنے، یا دیگر ایسی چیزوں کی درخواست کر سکتا ہے جن کا سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ یہ درخواستیں اکثر اس وقت کی جاتی ہیں جب وہ آپ سے یہ کہتے ہیں کہ انہیں بل ادا کرنے، کسی مشکل سے نکلنے یا آپ سے ملاقات کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔

    اگر آپ کسی شخص کی جانب سے ان علامات میں سے کسی کا سامنا کرتے ہیں تو فوری طور پر رابطہ بند کر دیں اور اس کو رپورٹ کریں۔ آپ اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشن، ایف آئی اے ،سائبر کرائم، پی ٹی اے کو اس دھوکہ دہی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ اگر آپ نے پیسہ یا گفٹ کارڈ بھیجے ہیں، تو اپنی تمام بات چیت کے ریکارڈ (ای میل، ٹیکسٹ میسجز، ڈیٹنگ ایپ کے پیغامات وغیرہ) کو محفوظ رکھیں تاکہ پولیس تفتیش کر سکے اور دھوکہ دہی کرنے والے کا پتہ لگا سکے۔

    ڈیٹنگ ایپس یا سوشل میڈیا کے بارے میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے، آپ اپنے پیسے اور دل کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    66 سالہ خاتون "پیار” کے چکر میں ڈیٹنگ ایپس پر "لٹ” گئی

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    خواتین کو بیہوش کر کے جنسی زیادتی ،ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار