Baaghi TV

Category: لاہور

  • مہنگائی اور غربت میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں،سبیل اکرام

    مہنگائی اور غربت میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں،سبیل اکرام

    مہنگائی اور غربت میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں ۔ پاکستان میں غربت مزید سات فیصد بڑھ گئی ہے اور مزید ایک کروڑ تیس لاکھ پاکستانی خط ِ غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ۔ادویات کی قیمتوں میں مزید تین سو فیصد اضافہ ظالمانہ قدم ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو زندہ درگور کردینا چاہتی ہے ۔ حکمران اتحاد کو چاہئے کہ وہ سیاسی محاذ آرائی کی بجائے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے ، مہنگائی پر قابو پا، امن وامان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ پر توجہ دے ۔حکومت کی غلط ترجیحات کی وجہ سے پاکستان جنوبی ایشیا کا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی محاذ آرائی میں مصروف ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں غربت اور مہنگائی بے لگام ہو چکی ہے ، حکمرانوں کی طرف سے مہنگائی اور غربت میں کمی کے دعوے جھوٹے ہیں ۔مہنگائی اور غربت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں ۔ابھی ادویات کی قیمتوں میں مزید تین سو فیصد اضافہ سے لوگوں کےلئے علاج کروانا ممکن نہیں رہے گا ۔ حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ ریلیف نہ دیا گیا اور مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کوئی بڑاحادثہ جنم لے سکتا ہے ۔ اسلامی فلاحی ریاست میں بے حیائی ، مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کیا اور جرائم کا قلع قمع کیاجاتا ہے۔ عوام کے لئے تمام بنیادی سہولتیں دستیاب ہوتی ہیں اور امن وامان کا دور دورہ ہوتا ہے لیکن اس وقت ملک میں مہنگائی کا جن بے قابوہوچکا ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی دوڑ لگی ہوئی ہے جس کانتیجہ ہے کہ جرائم خوفناک حد تک بڑھ رہے ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے اور لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ۔ان حالات میں ضروری ہے کہ حکمران طبقہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے اور مہنگائی پرقابو پانے کی کوشش کرے تاکہ لوگ خوشحال ہوں اور ملک میں امن وامان کا دور دورہ ہو۔

    بانی پی ٹی آئی واضح کرچکے ہیں کہ وہ کوئی ڈیل نہیں چاہتے،بیرسٹر گوہر

    آذربائیجان کے صدر کا روس پر مسافر طیارے کے حادثے کو چھپانے کا الزام

  • لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کے لیے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے جس میں ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری طور پر ‘واٹر اسپرنکل سسٹم’ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    مریم نواز نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی سیمنٹ، مٹی اور دھول کو اڑنے سے روکنے کیلئے تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی قرار دیا ہے 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔

    باکس آفس پر ناکام ہونے والی بھارتی فلم آسکرز کی فہرست میں شامل

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‘واٹر اسپرنکلرز اور مسٹ’ سے اسموگ کے خاتمے میں تیزی آئے گی، ماحولیاتی بہتری کیلئے جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

  • پی ایس ایل 10: ڈرافٹ کی تاریخ و مقام  تبدیل ہونے کا امکان

    پی ایس ایل 10: ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں 11 جنوری کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ہے،بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اوپن ائیر میں ڈرافٹ تقریب رکھنے کے خواہشمند ہیں،ڈرافٹ تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سربراہ کی مشاورت سے ہوگا۔

    قبل ازیں لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تقریب گوادر کے بجائے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب بارش کو دیکھتے ہوئے ممکنہ تاریخ بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

    دوسری جانب پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز کا اعلان کر دیا ہے،پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری شامل ہیں ان کیٹیگریز میں کئی معروف کرکٹرز شامل ہیں، جن میں آسٹریلیشیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

    پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس اور اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں،پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بعد میں ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں بھی شامل کیا گیا ہے ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری بھی شامل ہیں،جبکہ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑیوں کو رجسٹر کیا گیا ہے، جو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

    راکھی ساونت کا عمرہ کی ادائیگی سے نئے سال کا آغاز

  • ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کا الزام ،پرویز الہٰی پر  فردِ جرم عائد

    ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کا الزام ،پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد

    لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزام میں نیب ریفرنس پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا ہے تاکہ ان کے بیانات ریکارڈ کیے جا سکیں۔

    سماعت کے دوران، پرویز الہٰی عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس کے باعث ان کی حاضری عدالت کے اسٹاف نے گاڑی میں جا کر مکمل کی۔ اس کے باوجود، پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے عدالت کے سامنے اپنے دفاع میں کوئی اعتراف نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس وصول کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ پرویز الہٰی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم ملزمان کی حاضری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    احتساب عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ اس کیس میں شامل دیگر ملزمان جیسے محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر بھی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان تمام ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس وصول کیں، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

    اس کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخوں پر جاری رہے گی اور گواہوں کے بیانات کے بعد عدالت اپنے فیصلے کی طرف بڑھ سکتی ہے۔

    بھارتی دو اداکاراؤں کی عمر40 برس سے زیادہ ،شادی کیوں نہ کی

    کراچی میں گٹر کے ڈھکنوں کی کمی،سندھ حکومت اور میئر کراچی کا ردعمل

  • تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سپلائی کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سی1231 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت 22 کروڑ بتائی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کورنگی روڈ پر موٹر سائیکل سوار سے 250 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے کراچی کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سی40 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ایم ون انٹرچینج اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 8.4 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسکہ چوک سیالکوٹ کیقریب ملزم کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس، 1.2 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔اٹک میں بھی برہان ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 700 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ

    کرم کے کشیدہ علاقوں میں کرفیو نافذ

    وزیر اعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

    کراچی انٹر بورڈ کا اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہونہار اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا جب کہ ساتھ ہی پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ مریم نواز شریف نے اگلے سال سے مزید 20 ہزار ہونہار اسکالر شپ بڑھانے کا اعلان کردیا جب کہ نوجوانوں کے لئے نئے بزنس اور اسٹارٹ اپس لے لیے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔ چین میں کمسن بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ کر حیرت ہوئی۔ ہم اپنے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹک اور دیگر جدید آئی ٹی کے علوم سکھائیں گے جب کہ نوجوانوں کے لئے بہت سے مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ طلبہ کے لئے ایگریکلچر، انوائرمنٹ اور دیگر پیڈز انٹرن شپس شروع کیں ہیں، بچوں کو لون دیں گے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں اور کاروبار کریں۔ ٹرانسپورٹ کلچر کو ای وہیکل کی طرف منتقل کررہے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں۔اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی، طلبہ خاص طور پر بچیوں کو آمد و رفت کے لیے بسیں دے رہے ہیں۔ بچیوں کو ساٹھ فیصد ہونہار اسکالرشپ ملنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ ایڈمیشن لینا بچوں کا کام اور فیس ادا کرنا میری ذمہ داری ہے، بہت جلد بچوں کے لیے لیپ ٹاپ بھی لارہی ہوں جب کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہے۔ نوجوانوں کو ان کی خواہش کے مطابق انٹرنیشنل اسکالرشپ بھی دیں گے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو کہتی ہوں کہ سکون سے پڑھو فیس میری ذمہ داری ہے، اسکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دیے، کسی سے نہیں پوچھا کہ اس کا کس جماعت سے تعلق ہے۔ ماں کے لیے سارے بچے برابر ہوتے ہیں، ایک بچہ اچھی یونیورسٹی میں پڑھے اور دوسرا فیس نہ ہونے سے نہ پڑھ سکے۔ میں ہونہار اسکالر شپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے بچوں کو کیوں نہیں دیے۔

    کراچی انٹر بورڈ کا اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا آر بی او ڈی ٹو منصوبے پرکام بند پڑے ہونے کا نوٹس

    کرم امن معاہدے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش

  • کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، اپنے مستقبل کو سنواریں،وزیراعلیٰ پنجاب

    کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، اپنے مستقبل کو سنواریں،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کے لئے ایک اہم خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف تعلیمی سکالرشپس کے حوالے سے اہم اعلان کیا بلکہ سیاسی اور سماجی شعور پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ خطاب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تقریب میں کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "طلبہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، کسی کا ایندھن مت بنیں۔ سیاسی پسند ناپسند بری بات نہیں، لیکن دوسروں کی عزت کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "اگر کوئی کہے آگ لگاؤ، میٹرو توڑ دو تو اس کی باتوں میں مت آنا۔” انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ "جب بچے معافی مانگ کر جیلوں سے باہر آتے ہیں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، ہمیں کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جانا چاہیے۔”سیاسی بات نہیں، ماں بچوں سے بات کررہی ہے، میرے بچو، اگر کوئی کہے آگ لگاؤ، میٹرو توڑ دو، سڑکیں بلاک کردو، گولیاں چلا دو، تو اس کی باتوں میں مت آنا،اب وہ معافی مانگ کر باہر آئے،مجھے تکلیف ہوئی،

    مریم نواز نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کا حصول آج کے دور میں بہت ضروری ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ محنت اور ایمانداری سے کام کریں۔ "آج تعلیم مہنگی ہے اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہے، لیکن میں خوش ہوں کہ سکالرشپس کی مدد سے طلبہ نے اپنی محنت سے اپنے والدین کا بوجھ ہلکا کیا ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر سکالرشپس حاصل کرنے والے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "آج میں بطور وزیراعلیٰ نہیں، بلکہ ایک ماں کے طور پر آپ سے مخاطب ہوں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سکالرشپس میرے پیسے نہیں، بلکہ پنجاب کے عوام کے پیسے ہیں، یہ پیسہ آپ کا تھا، اور پچھلے 75 سال میں آپ کو یہ کیوں نہیں ملا؟” مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے سکالرشپس دینے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ تعلیم کا راستہ سب کے لیے کھلا ہو اور کوئی بھی طالب علم میرٹ کی بنیاد پر فائدہ حاصل کرسکے۔

    مریم نواز نے یہ بھی بتایا کہ "ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر ذہین طالب علم کو تعلیم کے حصول کے لیے مالی مسائل کا سامنا نہ ہو۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سکالرشپس کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار تک کر دیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "انٹرنیشنل سکالرشپس پروگرام پر بھی کام ہو رہا ہے، جسے بہت جلد شروع کیا جائے گا، اور ہم طلبہ کے لیے جدید لیپ ٹاپس فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔”انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی اور طلبہ کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ "ہم نے 30 ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے، اور چینی کمپنیاں پنجاب میں الیکٹرک بائیکس کا یونٹ لگا رہی ہیں۔”مریم نواز نے مزید کہا کہ "ہم طالب علموں کے لیے بلا سود قرض پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں جس میں 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ اس قرضے سے آپ اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں گے۔ اگلے ہفتے ہم اس قرض پروگرام کو لانچ کرنے جا رہے ہیں۔”

    آخر میں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "میرا مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ اور بچی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اس کے لئے ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنی ہے۔ آپ نے داخلہ لینا ہے تو فیس کی پوری ذمہ داری میری ہے۔”اس خطاب کے دوران مریم نواز نے طلبہ کو اپنے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے محنت کی تلقین کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ پنجاب کے عوام کے ساتھ ہیں تاکہ تعلیمی میدان میں ہر ایک کو برابر کے مواقع مل سکیں۔

    یہ تقریب ہونہار سکالرشپس کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پروگرام کے ذریعے نہ صرف تعلیمی میدان میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے متعدد نئے اقدامات بھی کیے ہیں۔

    عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟

    بنگلہ دیش کےبھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ

  • مریم نواز کے مصافحہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل،تبصرے

    مریم نواز کے مصافحہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل،تبصرے

    پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ، مریم نواز، کے سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہی نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

    حال ہی میں مریم نواز کو اس وقت نئی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ان کے مصافحے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے اس تصویر کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے تحت استعمال کیا اور اسے مریم نواز کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر پیش کیا۔ مریم نواز اور امارات کے صدر کی مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس پر مختلف تبصرے سامنے آئے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے اس پر سوال اٹھایا کہ جب مریم نواز نے نیب کے افسران کے سامنے تفتیش کے دوران "محرم اور نا محرم” کے مسائل کو اہمیت دی تھی، تو اب اس سفارتی مصافحے کو کس نظر سے دیکھا جائے؟ ایک صارف طارق متین نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "جب آپ اہم عہدے پر ہوں تو مرد و خواتین دنیا بھر میں مصافحہ کرتے ہیں، لیکن مریم نواز وہ ہیں جنہیں نیب کے افسران کے سامنے محرم اور نا محرم کے مسائل یاد آتے تھے”۔

    https://x.com/tariqmateen/status/1875971791325380695

    ملیحہ ہاشمی کہتی ہیں کہ مریم نواز کا عربی شیخ کے ہاتھ کو اپنے دونوں ہاتھوں سےپکڑ کر گرمجوشی سے مصافحہ کرنے پر شاید عوام کا اتنا سخت رد عمل نہ آتاماگر مریم نواز نے اپنےبارے میں یہ نہ کہا ہوتا کہ میں تو اتنی مذہبی ہوں کہ نیب کو جواب جمع کروانے نہیں جا سکتی کہ تفتیشی افسر نامحرم ہیںمعربی شیخ محرم ہے؟ اور اگر یہاں محرم یا نامحرم کا کوئی مسئلہ نہیں تو نیب کو جواب دینے میں ٹال مٹول کرنے کیلئے مذہب کارڈ کیوں کھیلا گیا؟

    https://x.com/MaleehaHashmey/status/1876167284013801689

    ایک صارف فرحان کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود خواتین کا مصافحہ کرنا نئی بات نہیں حنا ربانی کھر ایسا کرتی رہی ہیں بے نظیر بھٹو شہید اکثر کیا کرتیں تھیں شیرین مزاری نے مصافحہ کیا ہے وہ عجوبہ نہیں ۔ مگر یہاں مسئلہ ہے کہ مصافحہ نہیں کیا گیا بلکہ مریم نواز ہاتھ پکڑ کر سہلا رہی ہیں جو کہ مصافحہ نہیں کہلاتا

    مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں وہ کہتی نظر آئیں کہ "میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے، یہ چیز میرے خون میں شامل ہے، دین سے محبت، اسلام سے محبت میرے خون میں شامل ہے۔” یہ ویڈیو کلپ بعض حلقوں کے لیے ایک اضافی دلیل بن گئی کہ مریم نواز کی سیاسی موقف اور مذہبی عقائد میں تضاد ہے۔

    مریم نواز کی مذہبی تربیت اور سیاست میں ان کے رویے پر ہونے والی تنقید نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سیاست میں خواتین کو ہمیشہ دوہرے معیارات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں ایک طرف ان کی مذہبی وابستگی پر سوالات اٹھائے گئے، وہیں ان کے سیاسی حریفوں نے ان کے بارے میں یہ بھی کہا کہ ان کا مذہبی کارڈ کامیابی کے لیے نہیں بلکہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شاہد خان نے لکھا: "مریم نواز کا مذہبی کارڈ تو وڑ گیا”۔

    https://x.com/Fawadali34990/status/1876204208418123867

    مریم نواز کی سیاسی سفر اور ان پر ہونے والی تنقید، خاص طور پر خواتین کی قیادت کے حوالے سے، یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں خواتین کو سیاست میں قدم رکھنے کے دوران کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں نہ صرف مردوں کی برابری کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا بلکہ ان کی کامیابیوں کو بھی اکثر ان کے جنس کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

    ایک صارف موسی نے ایکس پر لکھا کہ پی ٹی آئی کو مریم نواز کے مصافحے والی تصویر سے تکلیف نہیں اور نا ہی کوئی غیرت اور کلچر کا فیکٹر ہے ورنہ بشری بی بی اور پرویز پادری کی 26 نومبر کے احتجاج کے دوران غیر معمولی قربت کی تصاویر پر بھی غیرت جاگتی،پی ٹی آئی کا اصل مسئلہ تصویر میں نظر آنے والی دوسری شخصیت سے ہے کہ جن ممالک کو ناراض کر کے پاکستان کو تنہا کر چکے تھے وہ پھر سے پاکستان کے دورے کیوں کر رہی ہیں اور پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہیں

    https://x.com/musachaudhary93/status/1876202267264889075

    شہید اعتزاز حسن کی بے لوث قربانی مشعل راہ ہے،وزیراعظم

    رواں سال رونما ہونے والے 6 نایاب فلکیاتی مظاہر

  • زیادتی کے بعد بچی کو ڈرم میں بند کرنے والا ملزم گرفتار

    زیادتی کے بعد بچی کو ڈرم میں بند کرنے والا ملزم گرفتار

    زیادتی کے بعد بچی کو ڈرم میں بند کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    کوٹ لکھپت پولیس نے 7 سالہ بچی عالیہ سے زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا ،ملزم رفیق کی کریم پارک کوٹ لکھپت میں کباڑ کی دوکان ہے ،بچی کباڑ کی دوکان پر سوکھی روٹیاں فروخت کرنے آئی ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی ،بچی کی تلاش میں چاچا دوکان پر آیا ملزم نے بچی کو دھمکا کر ڈرم میں بند کردیا ،بچی کے اونچا رونے پر چاچا نے ڈرم سے بچی کو نکالا واقعہ کے متعلق دریافت کیا ،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے کریم پارک رشتہ دار کے گھر سے ٹریس کرکے گرفتار کیامقدمہ درج کر لیا گیا

    دوسری جانب اسلام آباد پورہ ڈولفن ٹیم نے خاتون سے قیمتی موبائل چھیننے کی واردات ناکام بنا دی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم نے موقع پر ہی سنیچنگ کرنے والے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم خاتون سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو رہا تھا۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد سیکرٹریٹ سے 1 ملزم کو راؤنڈ اپ کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا،ملزم فیضان کارروائی تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا

    دوسری جانب ،تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ایس ڈی پی او گجر پورہ سہیل حسین کاظمی کی راہنمائی میں ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کیا ،ملزم مالکان کا 25 ہزار آن لائن جوا پر لگا کر ہار گیا تھا اور رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی،ملزم احمد جاوید زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج مزید کاروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

    اداکارہ ریما خان پر دھوکا دہی کا الزام

    مذاکرات کے باوجود پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  سے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور بن مشعل آل سعود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرنے کی تیاریاں کی ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور میرٹ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خصوصی پیکج دینے کی پیشکش بھی کی، تاکہ سعودی عرب کے سرمایہ کار آسانی سے یہاں اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔

    مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے پاکستان کے لیے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بڑا بھائی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ پاکستان کو تعاون فراہم کیا گیا ہے اور یہ دوطرفہ تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

    شہزادہ منصور بن مشعل آل سعود نے اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہر سطح پر مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی عرب کی حکومت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    مریم نواز شریف اور شہزادہ منصور کی ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات کو مزید روشن کیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دروازے کھولنا دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہو گا۔اس ملاقات کے نتیجے میں یہ واضح ہوا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نہ صرف سیاسی اور سفارتی سطح پر بلکہ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں بھی مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

    قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    حماس کی 34 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی