Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلی مریم نواز  کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلی مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جو عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بن چکے ہیں۔ مریم نوازشریف کے منصوبوں نے صحت کے شعبے میں جدیدیت، سہولت اور معیار کو نئے سطح تک پہنچایا ہے۔ ان کی حکومت نے عوامی صحت کے فوائد کے لیے متعدد پراجیکٹس شروع کیے ہیں جن کا اثر نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دور دراز دیہات تک بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

    لاہور میں قائم محمد نوازشریف کینسر ہسپتال، جو کہ پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال ہے، تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ اس ہسپتال میں جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جائے گا، جن میں چین کے طریقہ علاج "نوکیموتھراپی” اور "نوسرجری” شامل ہیں۔ اس سے کینسر کے مریضوں کو بہتر علاج اور زیادہ سہولت ملے گی۔

    کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا
    سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ علاقے میں دل کے مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرے گا اور امراض قلب کے علاج میں انقلاب لائے گا۔

    پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز
    پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن چکا ہے جس نے ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا، جس سے جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

    کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال: 68 لاکھ مریضوں کی خدمت
    "کلینک آن ویل” اور "فیلڈ ہسپتال” جیسے منصوبوں کے ذریعے تقریباً 68 لاکھ مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان سروسز کے تحت موبائل کلینکس اور فیلڈ ہسپتال دیہاتی اور پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں ایکسرے، لیب ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب بھر کے 2800 سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی گئی ہے۔ یہ مراکز صحت اب جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیں اور عوام کو بہتر علاج فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ روایتی بی ایچ یوز (بنیادی ہیلتھ یونٹس) کو "مریم ہیلتھ کلینک” میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں جدید علاج اور میڈیکل سہولتیں دستیاب ہیں۔

    فیلڈ ہسپتال: دور دراز علاقوں میں نئی سہولت
    پنجاب کے دور دراز علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں کی بے مثال سروس جاری ہے۔ ان ہسپتالوں نے تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں 60 ہزار ایکسرے، ایک لاکھ 35 ہزار لیب ٹیسٹ اور مختلف نوعیت کی دیگر میڈیکل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

    دل کے مریضوں کے لیے خصوصی پروگرام
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دل کے مریض بچوں کے لیے "چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو مفت علاج اور آپریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریض بچوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

    مریضوں کے علاج میں آسانیاں اور سہولتیں
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت عوامی صحت کو ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کے لیے وسائل کی کمی کو کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہر ہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر مریض کو مفت علاج اور میڈیسن ملے۔”مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں مزید اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور سپیشل پیکیجز کے تحت علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سینٹر مرحلہ وار بنایا جائے گا تاکہ دل کے مریضوں کو فوری علاج مل سکے۔

    چین،کار حادثے میں 35 افراد کو کچلنے والے ملزم کو سزائے موت

    بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات لئے جائیں.وزیراعظم

  • موٹروے ایم 2 اور ایم 3 دھند کی وجہ سے بند

    موٹروے ایم 2 اور ایم 3 دھند کی وجہ سے بند

    موٹروے پولیس نے دھند کے باعث لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم 2 اور لاہور ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔اس کے علاوہ، ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔موٹروے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    35 افراد کو کچلنے والے شخص کو سزائے موت

    سنچورین ٹیسٹ: دوسرا دن ختم، جنوبی افریقا کو برتری

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا اردل روم، افسران و اہلکار پیش

    وزیراعظم نے اہم فصلوں سے متعلق 8 رکنی کابینہ کمیٹی بنا دی

  • ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا اردل روم، افسران و اہلکار پیش

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا اردل روم، افسران و اہلکار پیش

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں مختلف رینکس کے افسران اور اہلکار پیش ہوئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اردل روم کے دوران متعدد افسران اور اہلکاروں نے اپنی مختلف درخواستیں پیش کیں، جن میں رخصت کی درخواستیں، اہل خانہ کے لیے ویلفیئر کی درخواستیں، اور بعض افسران نے اپنے کام کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو بیان کیا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے ان مسائل کی فوری طور پر جانچ کی اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر اہلکار کو انصاف ملنا چاہیے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اردل روم کے دوران کہا کہ یہ عمل سفارشی کلچر کے خاتمے اور پولیس اہلکاروں کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں اہلکار بلا جھجھک اپنے مسائل سامنے لا سکتے ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے۔محمد نوید نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو ہمیشہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جو افسران اور اہلکار اپنے کام میں ایمانداری سے کوتاہی نہیں کریں گے، انہیں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایس ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ میں کرپشن اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اور عوامی خدمت میں غفلت یا بدعنوانی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور محنت سے ادا کرنے کی تاکید کی تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ اس کا ہر فرد اپنے کام کو درست طریقے سے انجام دے اور ادارے کی ساکھ کو مزید بہتر بنائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام افسران و اہلکاروں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کا ہر عمل عوام کی نظر میں ہوتا ہے اور ان کی ایمانداری اور محنت کا براہ راست اثر پولیس فورس کی کارکردگی اور شہرت پر پڑتا ہے۔ایس ایس پی محمد نوید نے یہ عہد کیا کہ وہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، تاکہ وہ بہترین طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

  • میجر محمد اویس کی آبائی علاقے شکرگڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    میجر محمد اویس کی آبائی علاقے شکرگڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    26 دسمبر 2024ء کو شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے عظیم سپاہی میجر محمد اویس شہید کو آبائی علاقے شکرگڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریب میں کورکمانڈر گوجرانوالہ، لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    شہید میجر محمد اویس کا تعلق پاکستان آرمی کے صفِ اول کے یونٹس سے تھا اور وہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں حصہ لے رہے تھے۔ 26 دسمبر کو وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ان کی قربانی نے ان کے ساتھیوں کے حوصلے بلند کیے اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی جان کی قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔شہید کی نماز جنازہ میں اہل خانہ کے علاوہ پاکستان فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی اور ان کے ساتھ غم میں شریک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک میں دائمی امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں۔ "شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کی قربانیوں کی بدولت پاکستان ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہے گا۔”

    شہید میجر اویس کی وفات ملک کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، لیکن ان کی قربانی نے ثابت کیا کہ فوجی جوان اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی شہادت نے قوم کی ایک نئی روحانی قوت کو جنم دیا ہے۔آخر میں، شہید کی تدفین کے بعد اہل علاقہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے وطن کے دفاع میں تیار رہیں گے اور پاک فوج کے شجاع سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    انسانی سمگلنگ ،بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

    پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت

  • انسانی سمگلنگ ،بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

    انسانی سمگلنگ ،بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی خفیہ گودام پر چھاپہ مار کاروائی ،چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت یاسر شوکت کے نام سے ہوئی ،ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع عمل پر عمل میں لائی گئی۔ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ اور دیگر ممالک میں بھجوانے میں ملوث پایا گیا ،ملزم ابتدائی طور پر شہریوں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجواتا تھا،ملزم بعد ازاں شہریوں کو لیبیا اور مصر منتقل کرتا تھا،ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے لیبیا سے یورپ کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو بارڈر کراسنگ کرانے میں ملوث پایا گیا ،غیر قانونی طریقے سے کشتیوں کے ذریعے متعدد پاکستانی مختلف حادثات میں جانبحق ہو چکے ہیں ،چھاپہ مار کارروائی میں گودام سے 7 عدد پاکستانی پاسپورٹ ، 18 عدد پاکستانی پاسپورٹ کی نقول برآمدہوئی ہیں،ملزم سے 9 عدد لیبیا کے ویزہ اسٹیکرز اور عمرہ ویزہ کی 4 نقول بھی برآمد ہوئی ہیں،ملزم سے 8 مصری ویزے، 23 ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور 2 عدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت

    پرواہ کرنے ضرورت نہیں ان سب کو میں دیکھ لوں گا۔آصف زرداری

    بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن نظریے پر سودا نہیں کیا ،بلاول

  • پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت

    پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت

    پروفیسر حافظ محمد سعید کے برادر نسبتی ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،

    ان کی نماز جنازہ ان کے بھانجے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی،نماز جنازہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری پروفسیر سیف اللہ قصوری، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا ناصر مدنی، زعیم الدین لکھوی، مولانا منظور احمد، چیئرمین رابطہ علماء ومشائخ محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ عبدالراؤف، حارث ڈار، چوہدری شفیق الرحمان،محمد سرور چوہدری، فیصل ندیم،الشیخ عارف اللہ،مزمل اقبال ہاشمی، تابش قیوم سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاسی ومذہبی شخصیات، جید علماء اکرام، طلباء سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی،

    نماز جنازہ کیلئے ملک بھر سے ہزاروں افراد کی آمد کے پیش نظرانتظامیہ کی طرف سے نماز جنازہ کیلئے خصوصی اقدامات کئے گے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،حافظ طلحہ سعید نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گے،جبکہ نماز جنازہ کے شرکاء بھی آبدیدہ نظر آئے،

    پروفیسر عبدالرحمان مکی گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    پروفیسر عبدالرحمان مکی حافظ محمد سعید کے ہم زلف اور برادر نسبتی تھے،آپ کے والد گرامی پروفیسر حافط عبداللہ بہاولپوری قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سٹوڈنٹ رہنما رہے، حافظ عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے فارغ التحصیل تھے،عربی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا، حافظ عبدالرحمان مکی وطن عزیز پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی، فتنہ خوارج کے خلاف اور مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مضبوط آواز تھے۔مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ہندوستان کے دباؤ کی وجہ سے حافظ عبدالرحمان مکی کو عالمی پابندیوں کا بھی سامنا رہا، وہ پاکستان میں چلنے والی مختلف تحریکوں جس میں تحریک ختم نبوت، دفاع پاکستان کونسل، تحریک حرمت رسولﷺ اور تحریک آزادی کشمیرکے مرکزی رہنما رہے۔

    jinaza

  • مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

    جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی حالت ناساز ہے اور ان کے پاؤں میں شدید تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔جے یو آئی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو چلنے پھرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں مکمل بستر پر آرام کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان کی صحت یابی کے لیے ڈاکٹروں کی زیر نگرانی علاج جاری ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع کے بعد ان کے حامیوں اور جے یو آئی کے رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی رہنما اور کارکنان دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمان کو جلد صحت یاب کرے۔جے یو آئی کی طرف سے اس حوالے سے عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ مولانا کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی افواہیں نہ پھیلائیں اور ان کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو ں.

    بروقت اقدامات سے دہشتگردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

  • نواز شریف کے پوتے کی نکاح کی تقریب میں تلاوت، ویڈیو وائرل

    نواز شریف کے پوتے کی نکاح کی تقریب میں تلاوت، ویڈیو وائرل

    سابق وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف کے پوتے، حافظ زید حسین نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کلامِ پاک کی تلاوت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

    اس ویڈیو کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنی خوبصورت آواز میں سورة الرحمٰن کی تلاوت کر رہے ہیں۔ ان کی تلاوت کی یہ ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے اُن کی آواز کی بہت تعریف کی ہے۔

    https://x.com/PMLNTigerspak/status/1872498342548447622

    واضح رہے کہ زید حسین نواز اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔ آج (27 دسمبر) وہ اپنی دلہن کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔ اس سے قبل 25 دسمبر کو جاتی امرا میں ان کی نکاح اور رسم حنا کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں تقریباً 500 مہمان مدعو تھے، جن میں سیاسی شخصیات، خاندان کے قریبی افراد اور دوست شامل تھے۔زید حسین نواز کا نکاح سابق وزیرِ اعظم کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    رسمِ حنا کے دوران معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمنس پیش کی، جس سے محفل میں رنگ جچ گئے۔ شادی کی تقریب میں بین الاقوامی مہمان بھی مدعو ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور بھارت سے بھی مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

    شادی کی تمام تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی جانب سے مہمانوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رائے ونڈ اور جاتی امرا جانے والے راستوں کو خوبصورتی سے قمقموں سے روشن کیا گیا ہے تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تقریبات میں مختلف اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف، اور دلہا و دلہن کے خاندانوں کے قریبی رشتہ دار شامل تھے۔ پارٹی رہنماؤں میں مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    شادی کی تمام تقریبات کے بعد 29 دسمبر کو ولیمہ کی تقریب منعقد کی جائے گی، جو لاہور کے جاتی امرا میں ہو گا۔ ولیمے میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں خاندان کے افراد، سیاسی شخصیات اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔ اس بڑی تقریب میں روایتی کھانوں اور مہمان نوازی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔یہ شادی ایک بڑی تقریب کے طور پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے، اور سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے تبصرے جاری ہیں۔

  • ہم ایٹمی قوت ہیں، عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، جاوید لطیف

    ہم ایٹمی قوت ہیں، عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، جاوید لطیف

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ ڈالروں کے بدلے ہمیں کوئی بے غیرتی نہیں سکھا سکتا، پاکستان میں جب مارشل لاء لگتا ہے تو کسی کو جمہوریت یاد نہیں آتی، ہمیں خیرات میں زندگی نہیں چاہیئے، ہمیں غیرت کی موت چاہیئے، کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ہے،عالمی قوتیں اس سے کیا کام لینا چاہتی ہیں، آزادی اور غیرت سے بڑھ کر ہمیں کوئی شے نہیں،جنرل فیض حمید سوسائٹی کی وجہ سے گرفتار نہیں، قوم کو انکی گرفتاری کی اصل وجہ بتائی جائے، آج کے دن ایک قومی لیڈر شہید ہوئیں اس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے، اگر دبائو میں بانی کو چھوڑ بھی دیں تو لوگ یہی کہیں گے دبائو میں چھوڑا گیا،اداروں کے ترجمان قوم کو سچ بتا دیں وگرنہ قوم کا نقصان ہوگا، جبانی کو رہا کردو ون پوائنٹ ایجنڈا ہے حقیقت کیوں نہیں بتائی جاتی،دباؤ ہے اس کو چھڑوانے کےلیے،

    جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کرنے والے بغاوت کرنے کے منصوبہ ساز تھے جنرل فیض حمید منصوبہ بندی کا حصہ تھے اس ماسٹر مائنڈ کے ساتھ تھے جس نے ادارے میں بغاوت کروائی جو کہ ناکام ہوئی،اگر کسی دوسرے ملک میں باغی پلاننگ کرتا تو گولی مار دی جاتی۔آج گھر کا بھیدی گھر کو پڑ گیا ہے اس نے عالمی قوتوں کی خواہش کو بھی پورا کیا تھا آج کے حالات میں پورا سچ نہیں بولا جا رہا آج پورا سچ نہیں بولیں گے تو پھر قوم متحد نہیں ہو سکے گی۔

    نادرا جیسا حساس نوعیت کا ڈیٹا مختلف کمپنیز لیک کرنے لگیں ،مقدمہ درج

    مونس الہی کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم

  • مونس الہی کی  گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم

    مونس الہی کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور ،ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

    عدالت نے مونس الہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں،آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے،جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے،پرویز الہی نے بریت کی درخواست دائر کی ،پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کرلیے،اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی

    چوہدری مونس الہٰی اشتہاری قرار

    منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا