Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیو ایئر نائٹ:   پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    لاہور: پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان مکمل کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پولیس کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے، نیو ایئر نائٹ پر ون ویلِنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان ا نور نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پی ایچ پی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پرپیٹرولنگ بڑھائیں، لاہور سمیت تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں، گزشتہ سال کے ریکارڈیافتہ ون ویلرز، ہوائی فائرنگ کے ملزمان سے ضمانتی مچلکے لئے جائیں۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں، سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کریں، شہری ون ویلِنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔

  • یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے متعلق قیاس ہے کہ میں مذاکرات کے حق میں نہیں، میں مذاکرات کا مخالف نہیں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کئی دفعہ کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا، بدتمیزی کے ساتھ جواب دیا جاتا تھا،میں مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن مجھے سمجھائیں اب ایسا کیا ہوا کہ یہ راضی ہو گئے،پچھلے 15 دن میں ایسی کیا چیز ہوئی پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی ،وہ بھی ہمارے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تو وہ ہر وقت راضی تھی، کوئی مجھے بتائے تو سہی کہ 15 دن میں کیا نسخہ سامنے آیا ہے، کیا کوئی تعویز آیا ہے یا کسی نے پُھونک ماری ہے۔پہلے کہتے تھے ان کی کوئی اوقات نہیں جن کی اوقات ہے، ہم ان سےبات کرینگے ، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اپنے نمائندے بھی بٹھا دیئے،یہ وہ شخص ہے جو 9 سال سے مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری سمجھ کر مذاق اڑاتا رہا اور آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔مسلم لیگ ن نے مذاکرات کیلئے سب سے پہلے ہاتھ بڑھایا ،سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہوتا ہے،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ میں بڑے محتاط انداز میں کہوں گا، مذاکرات ضرور کریں، اللہ کامیاب کریں لیکن خیال رکھنا رُل نہ جانا، ایک شخص(عمران خان) کی تاریخ ہے،کوئی پی ٹی آئی والا ہی بتا دے کہ اُس نے کسی ایک رشتے یا بندے سے وفا کی ہو، جنہوں نے ساری عمر اُس کے ساتھ گزاری، اُن کے جنازے میں نہیں گیا،
    ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بڑی تلخیاں رہیں لیکن دونوں خلوص دل سے ساتھ ہیں،کسی سیاستدان نے امریکا کے ترلے نہیں کیے، بھٹو نے بھی امریکا کو آنکھیں دکھائیں،یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،طاقت کی پوزیشن میں کوئی مذاکرات کرتا ہے تو اس کے خلوص پر شک نہیں کیا جا سکتا، افغانستان کی جنگ میں جانے کا ہمارا کوئی کام نہیں تھا،پاکستان کے سوا سارے خطے میں امن ہوچکا ہے،بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے 40 ہزار بندے افغانستان سے واپس آئے ،

    2018 سے 2022 کے درمیان فوجی عدالتوں سے ہونے والی سزائیں کسی کو یاد نہیں،ایاز صادق
    سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے مشاورت کے بعد مذاکراتی کمیٹی بنائی9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی ،کیا پہلی بار ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوئی ہیں ؟جو باہر بیٹھ کر ٹویٹ کرتے ہیں کیا انہوں نے کبھی کشمیر ، غزہ کی بات کی ؟ معاشرے کو ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،جس جماعت نے پونے 4 سال بات کرنے سے انکار کیا انہوں نے مجھ سے اپیل کی ، 2018 سے 2022 کے درمیان فوجی عدالتوں سے ہونے والی سزائیں کسی کو یاد نہیں،26 آئینی ترمیم پر اپوزیشن نے بحث میں حصہ نہیں لیا، اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے کی کوئی روک ٹوک نہیں،اسمبلی میں ایسی بحث ہونی چاہیے جس سے راستہ نکلے

    نو مئی کے تمام ملزمان کیفر کردار کو پہنچیں گے، عطا تارڑ

    زونگ موبائل نیٹ ورک کی درخواست ناقابلِ سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج

  • 26 نومبر تک بانی پی ٹی آئی کی بات چیت کی سوچ نہیں تھی،رانا ثناء اللہ

    26 نومبر تک بانی پی ٹی آئی کی بات چیت کی سوچ نہیں تھی،رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے مشیر، ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ میں دھکیلنے والوں نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کا رویہ پاکستان کی سیاست کیلئے سخت نقصان دہ ہے ، ضروری ہے جو غلطیاں ہوئی اس کو تسلیم کیا جائے ، محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے غلطیوں کو تسلیم کیا،پورے خلوص نیب سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں، کہتے ہیں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ،آپ نے بھی بے شمار مقدمات قائم کیے تھے ، آج کی بات کسی کو تسلیم کرانی ہے تو کل کی بات کو بھی تسلیم کرلیا جائے ،اگر اپنا سچ مجھ سے منوانا چاہتے ہو تو میرا سچ بھی تسلیم کرو، جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے بحرانوں سے نہیں نکل سکیں گے ، 26 نومبر 2024 کے بعد سیاسی مخالفین کے رویوں میں تبدیلی آئی ، 70 سال کے بحران 70 دن میں ختم نہیں ہوسکتے ، ہمیں واٹس ایپ میسجز کئے گئے کہ اپنی تیاری پکڑ لیں، 26 نومبر تک بانی پی ٹی آئی کی بات چیت کی سوچ نہیں تھی،مذاکرات میں سیاسی قیادت کو خود بیٹھنا چاہئے،ہم بھی کمیٹی میں جو بات کریں گے قیادت کو وہ رپورٹ دیں گے.ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا اعتراف ہونا چاہیے، نواز شریف ، بانی پی ٹی آئی ، آصف زرداری یہ لوگ بیٹھ جائیں، سیاست میں قومی مفاد مقدم ہونا چاہئے،

    اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار ، آپ غلطی تو مانیں،خواجہ سعد رفیق

  • پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار  ، آپ غلطی تو مانیں،خواجہ سعد رفیق

    پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار ، آپ غلطی تو مانیں،خواجہ سعد رفیق

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خون میں سیاست ہے، میں سیاست کے بغیر رہ نہیں سکتا۔

    لاہور میں خواجہ رفیق کی برسی پر’بحرانوں میں گھرا پاکستان، اصلاح احوال کیسے ہو‘ کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک آپس کی دھینگا مشتی میں گھرا ہوا ہے۔پاکستان ریموٹ کنٹرولڈ جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، سالوں سے بات کررہے ہیں لیکن بحران ختم ہی نہیں ہورہے ،ملک لوگوں کی مرضی سے نہیں چلے گا تو کیسے چلے گا، جو آتا تھا کہتا تھا ملک میری مرضی سے چلے گا ، ہم نے سارے دور دیکھ لیے ،سب کو دیکھ لیا کسی کا پردہ باقی نہیں ،یہ نہیں ہوسکتا سیاستدان ہی رگڑا کھاتا رہے ، آج جہاں کھڑے ہیں ہیں اسکے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ، ثاقب نثاراور قمر باجوہ ہیں ،ملک کو محفوظ کرنے کیلئے درست فیصلے کریں ، 2008 اور 2013 الیکشن ٹھیک ہوا، 2018 کا خراب کردیا گیا، ملک درست سمت میں چل پڑا تھا، ہم نے پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں گرائی تھی۔ توقع ہے مذاکرات سنجیدہ ہوں گے اور کوئی راستہ نکلے گا،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جیل میں عمران خان نے نہیں بلکہ قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈالا تھا۔جن کا نام کوئی نہیں لیتا انکا نام لینا چاہیے ۔اور تو کچھ نہیں کر سکتے، ذکر ضرور کریں گے، سچ یہی ہے کہ آج جہاں ہم کھڑے ہیں اس میں عمران خان، ثاقب نثار ،قمر جاوید باجوہ کا کردار ہے جنہوں نے میثاق جمہوریت کو الٹا کر رکھ دیا اور ملک کی سمت بدل دی، ہم پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار ہیں، آپ غلطی تو مانیں، ہمیں فاشزم قبول نہیں وہ کسی کا بھی ہو،سیاست کا غیر سیاسی طریقے سے مقابلہ نہیں ہوسکتا۔ ن لیگ سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی سے بھی غلطیاں ہوئیں،بدقسمتی سے بینظیر کی شہادت ہوئی اور معاملات خراب ہوئے، یقین کریں اب کسی کا کوئی پردہ باقی نہیں رہا ،سارے پردے اٹھ چکے ،نئی امریکا انتظامیہ کا عمران خان سے کوئی انٹرسٹ نہیں ہے ۔انکا انٹرسٹ ہمارا ایٹمی پروگرام ہے ،

    خوارج کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال

    یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کےملوث ہونے کا انکشاف

  • ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات

    لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے ونگ میں تعینات کھلاڑیوں سے ملاقات کی جنہوں نے مختلف کھیلوں میں میڈلز حاصل کیے ہیں۔ اس ملاقات میں کھلاڑیوں نے کرکٹ، فٹبال، کبڈی، ہاکی، رگبی، کراٹے، سکواش، ریسلنگ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈلز جیتے۔

    میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں محمد نعیم سندھو، راشد رفیق، صفدر علی، انعم خالد، حافظ حسنین، واجد علی اور عمران اشرف سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ ان کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی محمد نوید نے انہیں مبارکباد دی اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پولیس اہلکار نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ کھیلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ آپ کی فتوحات کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں، ہم آپ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گے۔”محمد نوید نے مزید کہا کہ "کھیلوں کے ایونٹس پولیس اہلکاروں و افسران کی جسمانی اور ذہنی استعداد کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اور ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔”

    یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی پولیس فورس کا فخر ہیں، اور ان کی کامیابیاں پورے ادارے کی کامیابی کی علامت ہیں۔اس ملاقات کے اختتام پر ایس ایس پی محمد نوید نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی لیا تاکہ ان کی محنت اور کامیابیوں کو یادگار بنایا جا سکے۔

  • لاہور:  ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی،سروے

    لاہور: ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی،سروے

    لاہور: اربن یونٹ سروے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : اربن یونٹ سروے کے مطابق اپریل 2024 میں ائیر کلینگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد رہیں لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب کردیا گیا جبکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس کو ای پی اے کے ذریعے سیل کردیا گیا۔

    سروے کے مطابق ای پی اے کی کاوشوں کے باعث دسمبر 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی ہے محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیوآئی مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کردئیے ہیں اور 35 اسٹیشنز پرتیزی سے کام جاری ہے27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور کے 2883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا اور 45۔6 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 225 یونٹس کو سربمہر کیا گیا منہدم کیے جانے والے یونٹس کی تعداد 56 رہی۔

    جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 بنگالی خواتین گرفتار

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، عوام اور صنتعکار حکومت کا ساتھ دیں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے آلودگی کے خاتمے کے لیے صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ سخت کی گئی تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کا وقت دیا گیا ہے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

    بھارتی سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے ماحولیاتی قوانین پر عمل کرنا ہوگا ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل ماڈلز اپنانے جارہے ہیں محکمہ تحفظ ماحول کو جدید آلات اور مزید اختیارات دئیے جا رہے ہیں صنعت کاروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے لاہور کے تمام صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کا تعاون بھی حاصل کررہے ہیں۔

    جوہری تجربہ کیا تو امریکا جوابی کارروائی کیلئے تیار رہے،روس

  • یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    لاہور،بادامی باغ پولیس نے یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر تین مدرسے کے طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ اس کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش میں تھا۔

    تین بچے جن کا تعلق ایک نجی مدرسے سے تھا، جنہوں نے حال ہی میں دینی تعلیم کا آغاز کیا تھا، کو ملزم عثمان نے ورغلا کر کراچی جانے والی بس میں بٹھا دیا۔ ملزم نے بچوں کو بتایا کہ وہ انہیں یونان بھجوانے کا بندوبست کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں وہ انہیں اغوا کرنے کی نیت سے لے جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق، ملزم نے بچوں سے ان کے موبائل فون لے کر ان کی سم بھی توڑ دی تاکہ وہ اپنے والدین سے رابطہ نہ کر سکیں اور اغوا کی واردات مکمل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ تاہم، ملزم کا یہ منصوبہ پولیس کے فوری ایکشن کے باعث ناکام ہوگیا۔پولیس حکام نے کہا کہ بچوں کے والدین کی شکایت پر فوراً ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے مزید تحقیقات کے دوران ملزم کی نشاندہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کی بازیابی کے بعد ان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس نوعیت کے واقعات سے آگاہ رہیں گے۔

    گرفتار ملزم عثمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ اس کے ساتھ اس کارروائی میں کون کون ملوث تھا۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ترجمان پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے معاملات میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں بچوں کی حفاظت اور ان کے گھر والوں کے ساتھ جلد رابطے کو یقینی بنایا گیا۔

    جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 بنگالی خواتین گرفتار

    لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے پر حکام سے جواب طلب

  • مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کا حصہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کا حصہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کو حصہ دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

    جسٹس اقبال چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے، اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔یہ مقدمہ گوجرہ کے ایک مسلمان شخص کی 83 کنال اراضی کے متعلق تھا، جسے اُس شخص کی وفات کے بعد اس کے بچوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تاہم، جائیداد کی تقسیم کے دوران پوتے نے ایک متنازعہ اقدام اٹھایا اور اپنے غیر مسلم چچا کو اس اراضی میں سے حصہ دینے کی کوشش کی۔

    ماتحت عدالت نے اس تنازعے پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ چچا غیر مسلم ہے، اس لیے اسے جائیداد میں حصہ نہیں دیا جا سکتا۔ پوتے کے اس اقدام کو عدالت نے درست تسلیم کیا اور چچا کے غیر مسلم ہونے کی بنیاد پر اس کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد چچا نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پر عدالت نے فریقین کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی شریعت کے مطابق، کسی مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کو حصہ دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام میں جائیداد کی وراثت کی تقسیم کے حوالے سے جو اصول ہیں، ان میں صرف مسلمان افراد کو ہی وراثت کا حق دیا گیا ہے، اور غیر مسلموں کو اس میں حصہ نہیں مل سکتا۔عدالت نے مزید کہا کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ شریعت کے مطابق تھا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

    بلاول بھٹو ، سیاست کے اسٹیج پر نیا انداز، رنبیر کپور سے موازنہ، آئندہ کے ’ہینڈسم وزیرِاعظم‘ قرار

    آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

  • فیصل آباد،گاڑیوں کا ناقص معیار،حادثے میں کارمکمل تباہ

    فیصل آباد،گاڑیوں کا ناقص معیار،حادثے میں کارمکمل تباہ

    پاکستان میں آج ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں چھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس سانحے کی اصل وجہ گاڑی کا ناقص معیار بتائی جا رہی ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، لاہور سے تاندلیانوالہ کی طرف آنے والی ایک کار میں خواتین، بچے اور ایک مرد سوار تھے۔ شدید دھند کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور ٹرالی کو نہ دیکھ سکا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اور اس کی بیٹیاں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، 1 سالہ موسیٰ اور رشتہ دار بچہ 1 سالہ رئیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرالی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    حادثے کے بعد حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر منظر عام پر آئی ہے،کار مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، سوشل میڈیا پر اس سانحے کے بعد پاکستانی شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑیوں کی معیار میں بہتری نہ لائی گئی تو ایسے سانحات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق، گاڑی کے خراب معیار اور حفاظتی تدابیر میں کمی کی وجہ سے اس طرح کے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ خاص طور پر مقامی خودروساز کمپنیوں پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کو نظر انداز کرتے ہوئے معیاری گاڑیاں تیار نہیں کر رہی ہیں۔اس سانحے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی مطالبات سامنے آ رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر خودروسازی کی صنعت میں اصلاحات کرے اور گاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سخت قوانین بنائے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو عوام کی زندگیوں کی قیمت پر منافع کمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی معیارات متعارف کرائے اور معیاری گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دے۔عوامی حلقوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت گاڑیوں کے معیار کی نگرانی کے لیے ایک مستقل کمیٹی تشکیل دے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

    اسرائیل کے حامی ممالک سے عمران خان کی حمایت کیوں؟ خواجہ آصف

  • وزیراعلی مریم نواز  کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلی مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جو عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بن چکے ہیں۔ مریم نوازشریف کے منصوبوں نے صحت کے شعبے میں جدیدیت، سہولت اور معیار کو نئے سطح تک پہنچایا ہے۔ ان کی حکومت نے عوامی صحت کے فوائد کے لیے متعدد پراجیکٹس شروع کیے ہیں جن کا اثر نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دور دراز دیہات تک بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

    لاہور میں قائم محمد نوازشریف کینسر ہسپتال، جو کہ پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال ہے، تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ اس ہسپتال میں جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جائے گا، جن میں چین کے طریقہ علاج "نوکیموتھراپی” اور "نوسرجری” شامل ہیں۔ اس سے کینسر کے مریضوں کو بہتر علاج اور زیادہ سہولت ملے گی۔

    کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا
    سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ علاقے میں دل کے مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرے گا اور امراض قلب کے علاج میں انقلاب لائے گا۔

    پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز
    پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن چکا ہے جس نے ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا، جس سے جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

    کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال: 68 لاکھ مریضوں کی خدمت
    "کلینک آن ویل” اور "فیلڈ ہسپتال” جیسے منصوبوں کے ذریعے تقریباً 68 لاکھ مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان سروسز کے تحت موبائل کلینکس اور فیلڈ ہسپتال دیہاتی اور پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں ایکسرے، لیب ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب بھر کے 2800 سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی گئی ہے۔ یہ مراکز صحت اب جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیں اور عوام کو بہتر علاج فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ روایتی بی ایچ یوز (بنیادی ہیلتھ یونٹس) کو "مریم ہیلتھ کلینک” میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں جدید علاج اور میڈیکل سہولتیں دستیاب ہیں۔

    فیلڈ ہسپتال: دور دراز علاقوں میں نئی سہولت
    پنجاب کے دور دراز علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں کی بے مثال سروس جاری ہے۔ ان ہسپتالوں نے تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں 60 ہزار ایکسرے، ایک لاکھ 35 ہزار لیب ٹیسٹ اور مختلف نوعیت کی دیگر میڈیکل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

    دل کے مریضوں کے لیے خصوصی پروگرام
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دل کے مریض بچوں کے لیے "چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو مفت علاج اور آپریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریض بچوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

    مریضوں کے علاج میں آسانیاں اور سہولتیں
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت عوامی صحت کو ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کے لیے وسائل کی کمی کو کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہر ہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر مریض کو مفت علاج اور میڈیسن ملے۔”مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں مزید اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور سپیشل پیکیجز کے تحت علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سینٹر مرحلہ وار بنایا جائے گا تاکہ دل کے مریضوں کو فوری علاج مل سکے۔

    چین،کار حادثے میں 35 افراد کو کچلنے والے ملزم کو سزائے موت

    بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات لئے جائیں.وزیراعظم