Baaghi TV

Category: لاہور

  • دو ٹریفک حادثات میں 17 اموات،22 زخمی

    دو ٹریفک حادثات میں 17 اموات،22 زخمی

    موٹر وے فتح جنگ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے

    حادثے میں 10 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے،ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کر دیا گیا،بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 10 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

    دوسری جانب نوشہر و فیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں،پولیس ذرائع کےمطابق 7 لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق نوشہرو فیروز کی تگڑ برادری سے ہے،حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے نوشہر و فیروز واپس آرہی تھی۔

  • لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات،ارشد انصاری 13 ویں مرتبہ صدر منتخب

    لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات،ارشد انصاری 13 ویں مرتبہ صدر منتخب

    لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2025 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری1108 ووٹ لیکر13 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدواران بابر ڈوگر نے818 اور احسن ضیاءنے 26 ووٹ حاصل کئے ۔

    انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر افضال طالب ، نائب صدرصائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں مدثر شیخ، سید بدر سعید، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، محبوب چوہدری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود گڈو اور الفت حسین مغل نے کامیابی حاصل کی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان،ممبران کمیٹی میاں حبیب ، نعیم اقبال ، مبشر بخاری ، میاں شاہد اور ارسلان بھٹی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

    نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری زاہد عابد نے تمام ممبران اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کلب سٹاف کیلئے آدھی سیلری الیکشن بونس اور دو چھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے ارشد انصاری کو صدر، زاہد عابد کو سیکریٹری، افضال طالب کو سینئر نائب صدر، صائمہ نواز کو نائب صدر، عمران شیخ کو جوائنٹ سیکریٹری اور سالک نواز کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے اور ان کی فلاح کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی صحافی برادری نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے اور اس ادارے نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عطاءاللہ تارڑ نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ امید ہے کہ نئی قیادت اپنے منصب پر رہ کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کوششیں کرے گی اور میڈیا کے میدان میں مزید بہتری لانے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

  • شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3سمندری سے فیض پور تک ،موٹروےایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک،موٹروے ایم 5شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ،موٹروےایم2لاہورسےہرن مینارانٹر چینج تک دھند کی وجہ سےبند کردی گئی ہے۔شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن130پررابطہ کریں۔اس حوالے سے شہریوں سے سفر انتہائی احتیاط اور ضرورت کے تحت کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے.واضح رہے کہ ان دنوں میدانی علاقے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی متاثر ہے.

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

  • بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    معرف صحافی اور اکنامک جنرلزم کے پائینیر ارشد زبیری 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، ارشد زبیری طویل عرصے سے علیل تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہیں۔ ارشد زبیری کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے مسجد نورالسلام زمزمہ پارک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
    ارشد زبیری نے 1973 میں امریکا سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور 1974 میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپیکس پرنٹری میں شمولیت اختیار کی۔ 1981 میں ڈیلی بزنس ریکارڈر کے پرنٹر اور پبلشر بن گئے، 1983 میں انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ خبر کی ترتیب کو ہاٹ میٹل سے کولڈ سیٹ کمپیوٹرائزڈ فلم سیٹ میں تبدیل کریں۔پاکستان میں بزنس اور فنانشل جرنلزم کے بانی اور ان کے مرحوم والد جناب ایم اے زبیری کی جانب سے قائم کردہ بزنس ریکارڈر ارشد زبیری کی قیادت میں کئی گنا ترقی کر چکا ہے۔ کنٹرولڈ معیشت کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آزاد بنانے میں ان کے اداریوں کا بڑا کردار رہا ۔ انہوں نے 2010 سے 2013 تک ایف بی آر کے ٹیکس ریفارم کوآرڈینیشن (ٹی آر سی) کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں.

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

  • دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئےسی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین کو روزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینس مفت ملیں گی۔مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادو کی دیہی خواتین کو بھی مفت گائے اور بھینس ملے گی،کارڈسے 80ہزار فارمر،27ہزار روپے فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے۔مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے،لائیو اسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی اوربہاولپور سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ میں شامل ہیں،ڈیرہ غازی خان،لیہ، بہاولنگر اوررحیم یار خان بھی سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے،مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا ہے۔فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے،پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے،دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے سےبرآمدات بھی بڑھیں گی۔

    جنوبی کوریا طیارہ حادثے پر ائیرلائن سربراہ نےمعافی مانگ لی

    مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

    پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

  • عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی،پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، سائن کیا ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا پھر اسے سیل کردیا کہ سٹیٹ کی جاگیر قرار دیدیا، چار سو کینال زمین لی ٹرسٹ ہے جناب نے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

    مصدق ملک نے کہا کہ سعد رفیق اور خرم دستگیر الیکشن ہار گئے لیکن دھاندلی کا رونا نہیں رویا، لوگوں سے ووٹ مانگا، الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خود دیکھیں کون سا فارم 47 یا 45 ہے تلاش کریں، آپ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف امریکہ میں قرارداد پاس کروائیں کوئی آپ سے پوچھے کیوں، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے۔

    چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ آئیں سر آنکھوں پر تعمیری بات کریں معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تناؤ کی نذر ملک کو مت کریں ہم پر الزامات کریں جھگڑا کریں، نو سے دس ماہ میں کون سی کرپشن سامنے آئی ہے، کرپشن محکموں میں ہے بجلی و پانی میں کرپشن ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

  • عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونوا میں 10 ماہ میں انتہا کی کرپشن میں دیکھنے میں آئی ہے،خیبرپختونخوا میں 152 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس میں 13.2 کروڑ روپے کی فراڈ ادائیگیاں شامل ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی پی آر اور محکمہ اطلاعات میں فرضی کمپنیاں بناکر پیسہ سوشل میڈیا رضاکاروں کو دیا جاتا ہے، یہ کمپنیاں وجود نہیں رکھتیں صرف کاغذوں میں موجود ہیں ان کا دفتر بھی کوئی نہیں ہے، مگر اشتہارات کی مد میں انہیں روپے دیئے جارہے ہیں جو آگے جاکر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور ریاست مخالف عناصر کی مہم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

    انہوں نے کہا کہ 84 ارب روپے کے متفرق اخراجات کیے گئے یعنی پیسے صحت کے لیے مختص کیے گئے مگر ان کا استعمال دھرنے کے دوران وفاق پر چڑھائی کے لیے پٹرول کی مد میں کیا گیا، کئی ایسی مدعات میں رقوم خرچ کی گئیں جو وجود ہی نہیں رکھتیں کیا وجہ ہے کہ پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ بن گیا مگر پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال آج بھی مخدوش حالت میں ہے؟ کیونکہ اگر لیڈی ریڈ نگ کی اپ گریڈنگ کے لیے 40 کروڑ روپے آتا ہے تو وہ اسی سوشل سیکٹر میں کسی دورے محکمے کو منتقل کردیا جاتا ہے۔

    باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے فروغ کےسوا کچھ نہیں کیا، میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور میں بی آر ٹی بنائی، خیبرپختونخوا میں مالیاتی بدعنوانیوں میں اضافہ ہوا،خیبرپختونخوا میں 51 کروڑ روپےکی مشکوک ادائیگی کی جارہی ہے،خیبر پختونخوا حکومت کے قرض کا بوجھ 725 ارب روپے ہے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی اعتراف کیا معیشت ٹھیک ہورہی ہے، ہمیں نصیحتیں کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے، عوام کے لیے کام کریں سیاسی شعبدہ بازی چھوڑ دیں، خیبرپختونخوا کی امن وامان سمیت دیگر شعبوں میں مدد کے لیے تیار ہیں مذاکرات کامقصد کسی کو این آر او دینا نہیں۔

    ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جامعات کو اپنے ماتحت کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کی جامعات میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، خیبرپختونخوامیں پولیس ریفارمز ہوتے تو امن وامان کی صورتحال ابتر کیوں ہوئی، آپ طالبان کو واپس لے کر آئے کیونکہ آپ کی دوستی تھی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1122 پرویزالہیٰ کا اچھا منصوبہ تھا، شہباز شریف نے اس کا دائرہ بڑھایا، باتیں اور لشکر کشی کرنے سےعوام کا پیٹ نہیں بھرتا، کُرم میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر دل دکھ رہا ہے، جب کرم کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، آپ اسلام آباد میں تھے، آپ پہلے اپنا گھر ٹھیک کر لیتے پھر ہم پر حملہ کرلیتے، آپ کُرم کے لوگوں پر توجہ تو دیتے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

  • اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں، مار دو ، جلا دو ، گالی گلوچ ، غنڈہ گردی ، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، نو مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی ، سنبھلتی ہوئی معیشت عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو چار سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نو مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں کبھی دوسروں پہ جھوٹے الزامات، کھبی سائیفر کا فراڈ ہر بات پہ جھوٹ ، اب کوئی ماننے والا نہیں، "امریکہ نے میری حکومت گرائی” سے "امریکہ مجھے بچالو” ! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، آٹھ ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کرکے 4 فی صد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں ہے۔

    رواں برس سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

  • صدر ایمرا  محمد آصف بٹ  کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

    لاہور پریس کلب کی خوبصورتی میں اضافہ اور صحافیوں کی سہولت کے لیے کئی اہم ترقیاتی منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے ہیں۔ یہ سب ممکن ہوا ہے محمد آصف بٹ کی قیادت اور ان کی ٹیم کی محنت کی بدولت، جنہوں نے حکومت کی امداد کے بغیر اپنے وسائل اور کاوشوں سے لاہور پریس کلب کی حالت کو بہتر بنایا۔

    محمد آصف بٹ کی قیادت میں، لاہور پریس کلب میں تقریباً چار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں، شملہ ہل پر موجود پہاڑی کو بہتر بنا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ۔ صحافیوں کے لیے ٹریک کو بہتر بنایا گیا تاکہ وہ ورزش اور تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔لاہور پریس کلب میں 50 نئی بینچز نصب کی گئیں تاکہ صحافیوں اور وزیٹرز کو بیٹھنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ کینٹن کی جگہ کو مکمل طور پر نیا کیا گیا تاکہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو بہترین سہولت مل سکے۔ ایک مکمل فٹنس کلب قائم کیا گیا تاکہ صحافی اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔ چار عدد بارش انجوائے کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے ہٹس بنائے گئے تاکہ صحافی موسم کا لطف اٹھا سکیں۔لاہور پریس کلب میں موجود مسجد کی تزئین و آرائش کی گئی۔ 30 لاکھ روپے کی سب سے بڑی گرانٹ حاصل کی گئی جو چودھری اورنگزیب سراء نے فراہم کی۔وضو کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی گئیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے گیٹ کی تعمیر کی گئی تاکہ اس کی حفاظت اور جمالیات میں اضافہ ہو۔

    صحافی کالونی میں فیملیز اور بچوں کے لیے 10 عدد جھولے نصب کیے گئے اور متعدد ترقیاتی کام کیے گئے۔ ایف بلاک میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی سرمایہ کاری کی گئی۔

    محمد آصف بٹ نے ان تمام منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور ثابت کیا کہ اگر کام کرنے کا جذبہ ہو تو حکومت کی امداد کے بغیر بھی بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کی قیادت میں کیے جانے والے ترقیاتی کام اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حقیقی محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کے لیے کامیابی ضرور ملتی ہے۔

    محمد آصف بٹ نے کہا کہ "ہم اپنے کام سے بولتے ہیں، نہ کہ صرف دعووں سے۔” ان کا یہ عزم ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ محنت کریں گے اور ان کی قیادت میں لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی کے علاقے کی ترقی کی مزید کوششیں جاری رہیں گی۔ یہ ترقیاتی کام لاہور پریس کلب کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور محمد آصف بٹ کی قیادت میں کیے گئے ان اقدامات کو صحافی برادری میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ رہنمائی نے ثابت کر دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے صرف نیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ حکومتی امداد کی۔


  • پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی

    لاہور: لاہور سفاری زو کے بعد لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا،چڑیا گھر 50 کروڑ میں نیلام کیا گیا-

    باغی ٹی وی: لاہور چڑیا گھر کی ری ویپنگ کا منصوبہ 2023 میں نگران حکومت نے شروع کیا تھامنصوبے پر ایک ارب 83 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہےتعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے بڑی تعداد میں نئے جانور،پرندے اور ریپٹائلز بھی لائے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے بعض نئے جانور ابھی لائے جانے باقی ہیں لاہور چڑیا گھر میں ہولوورس ورچوئل رئیلٹی کا نیا اضافہ کیا گیا ہے ہولوورس پر تقریبا دو کروڑ روپے لاگت آئی ہے 60 ملین صرف بلڈنگ کی تعمیر پرخرچ ہوئے ہیں جبکہ 200 ملین کا سامان خریدا گیا ہے۔

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق چڑیا گھر کا ٹھیکہ 3 سال کیلئے 50 کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے کمپنی جنوری کے پہلے ہفتے انتظام سنبھال لے گی ، نیلامی میں لاہور چڑیا گھر کی مال روڈ اور لارنس روڈ کی پارکنگ ٹکٹ،انٹری ٹکٹ، فش ایکوریم، ہولوور س،ورچوئل رئیلٹی،واک تھروایوری اور سانپ گھر کی انٹری ٹکٹ کے ٹھیکے کی نیلامی کی گئی ہے۔

    لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے، ایکوریم 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، واک تھرو ایوری 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی 100 روپے، ورچوئل رئیلٹی 200 روپے اور زو ہولو ورس300 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ پارکنگ فیس الگ سے ہے۔
    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ انہیں حیران کن حدتک کامیابی ملی ہے اور یہ سب ڈی جی وائلڈلائف اور زومینجمنٹ کمیٹی کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ابھی مزید الیکٹرک جھولوں، ہارس رائیڈ، جمپنگ کیسل اور کینٹین کے ٹھیکوں کی نیلامی بھی ہوگی انٹری ٹکٹ اور پارکنگ کے بعد کیفے ٹیریا کے ٹھیکوں کی نیلامی سے بھی خطیر رقم حاصل ہوگی۔

    اس حوالے سے وائلڈلائف حکام نے بتایا اس وقت 100 روپے انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس ہے ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا نئی سہولتیں کے ٹکٹ الگ ہوں گے اور یہ سہولتیں پہلے موجود نہیں تھیں سانپ گھر تھا لیکن اس کی انٹری ٹکٹ الگ تھی۔

    اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ