Baaghi TV

Category: لاہور

  • ترقی اور خوشحالی چاہیے تو ہر سطح پر خود احتسابی ضروری ہے،گورنر پنجاب

    ترقی اور خوشحالی چاہیے تو ہر سطح پر خود احتسابی ضروری ہے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ قرآن مجید اور ہمارے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت ہمارے لیے روشنی کا مینار اور حقیقی رہنمائی ہے تاکہ ہم ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کر سکیں۔

    یہ بات انہوں نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں منعقدہ 121 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا، "اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام افسران پوری صلاحیت کے حامل ہیں اور صحیح نظام کے تحت یہاں تک پہنچے ہیں۔” سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ مختلف تربیتی کورسز افسران کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور اپنے ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے ادا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کورسز افسران کو ایسی رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو ملک کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    گورنر پنجاب نے خود احتسابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا، "اگر ہمیں ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہیے تو ہر سطح پر خود احتسابی ضروری ہے۔” سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں بہت ساری ترقی کے مواقع موجود ہیں، اور ان مواقع کو بروئے کار لانے کے لیے ہماری کمزوریوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بہت سی صلاحیتیں اور مواقع ہیں، اور صرف ہمیں اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک مختلف چیلنجز اور سازشوں کا سامنا کر رہا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم اپنے آپ کو درست کریں تاکہ ملک کو موجودہ مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی سطح پر ایک مکالمہ ضروری ہے تاکہ ایک روڈ میپ تیار کیا جا سکے جس پر عمل کر کے تمام مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے معاملے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آخر میں انہوں نے نیشنل مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو مبارکباد دی۔اس موقع پر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر ڈاکٹر اعجاز منیر اور ڈین ڈاکٹر محمد جمیل آفاقی بھی موجود تھے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے پرویز خٹک کی ملاقات

    پاکستان کوشام میں اسرائیلی جارحیت پرشدید تشویش ہے.ترجمان دفترخارجہ

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،اظہر مشوانی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری

  • ثانیہ عاشق کے سپیشل ایجوکیشن تعلیمی اداروں کے دورے

    ثانیہ عاشق کے سپیشل ایجوکیشن تعلیمی اداروں کے دورے

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن، ثانیہ عاشق نے قصور کے دو خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

    ان اداروں میں حکومتِ پنجاب کے "گورنمنٹ سیکنڈری اسپیشل ایجوکیشن اسکول فار دی ہیئرنگ امپیئرڈ” اور "گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سومیٹک لرنرز” شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے اسکولوں کی حاضری، صفائی اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ثانیہ عاشق نے اپنے دورے کے دوران اسکولوں میں موجود طلباء سے ملاقات کی، ان کے اسباق کا مشاہدہ کیا اور تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سوالات کیے۔ خصوصی تعلیم کے طالب علموں نے اپنی نصاب سے متعلق سوالات کا جواب اشارے کی زبان (سائن لینگویج) میں دیا، جس سے ان کی ذہانت اور صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ثانیہ عاشق نے بچوں کی ذہنی ترقی اور تعلیمی کارکردگی کے بارے میں اسکول کے ماہر نفسیات سے گفتگو بھی کی اور طلباء سے ان کی دلچسپیوں اور فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیمی ترقی اور فلاح کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں اور تعلیمی ماحول اہم ہیں۔

    دورے کے دوران، ثانیہ عاشق نے اسکولوں میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور طلباء کے ساتھ درخت لگائے تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور اسکولوں کے بچوں کو سبز اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی تعلیمی اداروں کی اہمیت اور ان میں طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی زور دیا، اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ حکومت خصوصی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کرے گی۔

    ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ خصوصی تعلیم میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں اور معاشرتی سطح پر مساوات کے حامی بن سکیں۔

    اسلامی مالیاتی نظام پر منتقلی کے سفر میں سب نے مل کر چلنا ہے.وزیر خزانہ

    سپریم کورٹ،پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستیں خارج

    ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت

  • ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    لاہور، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ڈی پی او سرکل مزنگ عرفان اکبر بٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مزنگ کی پولیس ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق، تھانہ مزنگ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل میں مرد و خواتین کی غیر اخلاقی حرکات کی اطلاعات پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 09 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت احمد، شہزاد، تنویر، کامران اور عورتوں میں انعم، عنایہ، ارم، علیشا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہوٹل کا مینجر امتیاز بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے کہا کہ "ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

    ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے اس موقع پر کہا کہ "ہم معاشرتی اخلاقیات کو پامال کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ جو افراد زنا کاری یا کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔”اس کارروائی کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور شہر کے مختلف مکاتب فکر نے پولیس کی اس کوشش کو معاشرتی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

    نواز ، زرداری،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو بھیج دیا گیا

    غیر متعلقہ شخص کو ڈسپلن کے نیچے لانا آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی نہیں؟جسٹس مندوخیل

    بہن کی عیادت کیلئے جانے والی 5 بہنیں ٹریفک حادثے میں جاں‌بحق

  • بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھاتا اسی میں چھید کرتا ہے،عظمیٰ بخاری

    بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھاتا اسی میں چھید کرتا ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ مرشد مزے میں ہے جبکہ کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھاتا اسی میں چھید کرتا ہے، کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں، مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہی پھر بھی انکو کوچ اور اسکے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا بشری بی بی قیمتی نکلس چوری کرنے اور 190 ملین پاؤنڈ کے ڈاکے میں ملوث ہے بشری بی بی نے ابھی پنجاب میں کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں بشری بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتواء ہے۔

  • 6 ارب کا فراڈ ،سابق سینیٹر وقار خان لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار

    6 ارب کا فراڈ ،سابق سینیٹر وقار خان لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار

    لاہور ہائیکورٹ میں نجی ہاؤسنگ سکینڈل میں چھ ارب روپے کا مبینہ فراڈ کیس میں ملزم سابق سینیٹر وقار احمد خان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی-

    باغی ٹی وی :جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،نیب کی جانب سے پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے،صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ عدالت نے درخواست پر عائد اعتراضتازہ ترینات برقرار رکھتے ہوئے درخوا ست ناقابل سماعت قرار دے دی کل ہم نے درخواست دوبارہ دائر کر دی تھی، مصدقہ کاغذات ساتھ لف نہیں تھے جس بنا پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا-

    جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آج دوبارہ درخواست دائر کرنے کا کیا مقصد ہے، آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟کیا ضمانت کی درخواست میں کسی نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی استدعا کی جاتی ہے ؟ –

    وکیل ملزم وقار احمد خان نے کہا کہ جب بھی کوئی درخواست گزار عدالت میں آئے تو اس کی حفاظت کرنی چاہیے،جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپکی درخواست ضمانت کو نمبر نہیں لگا،درخواست پر اعتراضات بالکل ٹھیک ہیں،ہم اس درخواست کو 10 سے 15 منٹ میں واپس بھجوا دیتے ہیں،اس درخواست کے اعتراضات آپ کب دور کرتے ہیں ہمیں نہیں معلوم-

    دوسری جانب سابق سینیٹر وقار احمد خان کو لاہور ہائیکورٹ سےگرفتار کر لیا گیانیب لاہور نے ملزم وقار احمد خان کو گرفتار کیا، نجی ہاؤسنگ اسکینڈل میں چھ ارب روپے مبینہ فراڈ کا معاملے میں گرفتار کیاملزم کی گرفتاری کے دوران متاثرین نے ملزم کے سامنے احتجاج کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزم ہماری عمر بھر کی کمائی ہڑپ کرچکا ہے-

  • لاہور پریس کلب انتخابات،ایمپرانے مخدوم اطہر کو امیدوار نامزد کر دیا

    لاہور پریس کلب انتخابات،ایمپرانے مخدوم اطہر کو امیدوار نامزد کر دیا

    الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ایمپرا) کا اہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں لاہور پریس کلب کے الیکشن 2025 کے لیے پروڈیوسرز کمیونٹی کے متفقہ امیدوار کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مخدوم اطہر محمود لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ایمپرا کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

    اجلاس میں شریک شرکا نے مخدوم اطہر محمود کے نام پر اتفاق رائے کا اظہار کیا، جنہیں تمام پینلز کے نمائندگان نے اپنے امیدوار کے طور پر منتخب کیا۔ اس موقع پر شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مخدوم اطہر محمود کی قیادت میں لاہور پریس کلب میں پروڈیوسرز کمیونٹی کی آواز کو موثر انداز میں پیش کیا جائے گا اور ان کی حمایت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

    اجلاس میں لالہ نعیم ثاقب، رائو اویس، میاں جاوید، آفتاب چوہدری، سید کرار شاہ، ندیم رضا، راؤ شاہد، احمد ابوبکر، نوید شیخ، ندیم زعیم، قاسم سندھو، آصف سندھو، عثمان فیروز، رانا نوید، حافظ شاہدرشید، جبار چوہدری، طارق خان، عمر بشیر، عرفان علی، ملک عمران خالد، خرم جہانگیر، سید تراب علی، عتیق چوہدری، عمیر عارف اور دیگر سینئر پروڈیوسرز شریک ہوئے،

    اجلاس کے دوران، تمام شرکا نے ایک متفقہ موقف اپنایا اور لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ایمپرا کی کامیابی کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مخدوم اطہر محمود کی قیادت میں پروڈیوسرز کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کی جا سکے گی اور انہیں لاہور پریس کلب کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر، الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی کی متحدہ کوششوں سے لاہور پریس کلب میں پروڈیوسرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لاہور پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔

    ایمپرا کو دوبارہ فعال،مضبوط بنانے کے لئے پروڈیوسرز کا اجلاس

    فیصل واوڈا،بیرسٹر گوہر کی "مسکراتے ” ہوئے ملاقات

    ملزم فیض حمید پر فردجرم،قید اور موت کی سزا،سب ختم شد،عمران خان شدید مایوس

  • عدالت کا کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم

    عدالت کا کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں جاری کتا مار مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

    یہ حکم جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جاری کیا۔ عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ پنجاب حکومت کو کتے مارنے کی مہم فوری طور پر روکنی ہوگی۔کتوں کو مارنے کے خلاف درخواست اینیمل پروٹیکشن ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کتوں کو گولی مارنا یا زہر دینا نہ صرف غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ یہ قانون کے بھی خلاف ہے۔ انیلہ عمیر نے عدالت میں استدعا کی کہ ریاستی ادارے جانوروں کے تحفظ کے لیے ایک جامع قومی پالیسی تیار کریں تاکہ اس قسم کی غیر انسانی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ کتے مارنے کی مہم شہریوں کی شکایات کے بعد شروع کی گئی تھی، جنہوں نے سڑکوں پر بھٹکنے والے کتوں کے باعث خطرات محسوس کیے تھے۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل پر غور کرنے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کیے اور کتا مار مہم کو فی الحال روکنے کا حکم دیا۔ عدالت نے فریقین کو 24 دسمبر تک جواب دینے کی مہلت دی ہے، جس کے بعد اس کیس کی مزید سماعت کی جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان کی ملاقات

    علیم خان کی نجکاری کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چائنامیوزیم آمد

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چائنامیوزیم آمد

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے تاریخی میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارتقا کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی پی سی میوزیم حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں چین کی تاریخ و ثقافت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو میوزیم میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 130 سالہ تاریخی سفر کی بصری نمائش دکھائی گئی۔ اس نمائش میں چین کے کمیونسٹ انقلاب کی مختلف اہمیتوں کو اجاگر کیا گیا، جن میں ماوز تنگ کی جدوجہد، برطانوی فوج کے ساتھ جنگ، اور روس کے کمیونسٹ انقلاب کے اثرات شامل ہیں۔سی پی سی میوزیم میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام سے لے کر موجودہ صدر شی جن پنگ کے منصب سنبھالنے تک کی تمام اہم تاریخی واقعات کی عکاسی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو خاص طور پر ماوز تنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جدوجہد اور اس کے عالمی سطح پر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر چین کی ترقی اور خوشحالی کی تاریخ کو ایک غیر معمولی تجربہ قرار دیا اور کہا کہ "چین نے دنیا کی تاریخ کا غیر معمولی معجزہ کر دکھایا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 130 سالہ تاریخ کا عکس سی پی سی میوزیم میں بھرپور طور پر نظر آتا ہے اور اس کا ارتقا نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔”

    مریم نواز شریف نے چین کی ترقی کو ایک قابل تقلید ماڈل قرار دیا اور کہا کہ "چین کے عوام نے ترقی اور خوشحالی کے لیے قابل تقلید کاوشیں کیں۔ چین نے ثابت کر دیا کہ اگر قیادت مخلص ہو اور ترقی کا عزم پختہ ہو تو کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "چین کی ترقی اور خوشحالی ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک قابل تقلید ماڈل ہے۔ ہم ترقی کے سفر میں چین سے مل کر آگے بڑھیں گے۔”

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میوزیم میں چینی قیادت کے مجسموں کا بھی بغور مشاہدہ کیا اور اس پر حیرت و خوشی کا اظہار کیا۔ ان مجسموں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم رہنماؤں کی مجسمے شامل تھے جنہوں نے چین کے ترقی کے سفر میں کلیدی کردار ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے میوزیم میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جن میں انہوں نے چین کے تاریخی تجربات کو ایک غیر معمولی اور یادگار تجربہ قرار دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ "چین کے تاریخی اور ثقافتی سفر کا مشاہدہ ایک انمول تجربہ ہے اور اس نے مجھے یہ سکھایا کہ محنت، مخلص قیادت، اور پختہ عزم سے کوئی بھی قوم ترقی کی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔”وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جن میں سی پی سی کی پہلی نیشنل کانگریس کی سائٹ بھی شامل تھی، جہاں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

    میوزیم میں چین اور شنگھائی شہر کی تاریخی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے آغاز سے لے کر اس کے موجودہ مقام تک کی تاریخ کو یکجا کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ان تمام حقائق کو سراہا اور کہا کہ چین نے دنیا کو ایک نیا نظریہ اور ترقی کے لیے ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ دورہ چین کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں ایک اہم موقع تھا جس کے دوران انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کو جانا اور اس کی ترقی کے ماڈل کو سراہا۔ اس دورے نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کو روشن کیا۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس، خواتین سمیت 8 کارکنان بے گناہ قرار

    جناح ہاؤس حملہ کیس، خواتین سمیت 8 کارکنان بے گناہ قرار

    انسداددہشت گردی عدالت لاہور:جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراؤ کا مقدمہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے

    جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا ،توصیف خانم، سعدیہ ایوب ، ثروت شاہد ، نادرہ عمر، وحید الرحمان، ساجد پرنس، بلال فرحانہ، فاروق بےگناہ قرار دیئے گئے،بے گناہ قرار پانے پر ملزمان کے وکلاء نے عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی ،عدالت نے واپس لینے کی بنیاد ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا

    جے آئی ٹی تفتیش میں سید فاظمہ حیدر ٫بینا زیشان ٫ رخسانہ نوید قصور وار قرار پائی،عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی،عدالت نے حاجرہ نیازی کو شامل تفتش ہونے کا حکم دے دیا،حاجرہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی عدالت میں بیٹی کے ساتھ پیش ہوئے،خواتین سمیت دیگر عبوری ضمانت کی حاضری کیلئے پیش ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جی منظر علی گل نے سماعت کی،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار 200 پی ٹی آئی کارکنوں کو لاہور پولیس کے حوالے کرنے کی درخواستیں مسترد جبکہ ان کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے کہا کہ لاہور پولیس صرف اڈیالہ جیل میں ان کارکنوں سے تفتیش کرسکتی ہے۔ لاہور پولیس نے 3 تھانوں میں درج 9 مئی قبل کے مقدمات کی تفتیش درخواستیں دائرکی تھی۔ لاہور پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل سے لاہور لے جانا چاہتی تھی۔لاہور پولیس آڈر ملتے ہی آج شام سے تفتیش شروع کردے گی۔ شامل تفتیش کرنے اور حوالگی درخواست میں تحریک انصاف کا کوئی مرکزی رہنما شامل نہیں ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ

    بھارتی اداکارہ کے 14 سالہ بیٹے کی کھیت سے لاش برآمد

    پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن،سروے میں خوش آئند اشارے

  • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات،ٹیسٹ کی سہولت بند

    پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات،ٹیسٹ کی سہولت بند

    : پنجاب کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ لاہور کے معروف اسپتالوں جیسے میو اسپتال، سروسز اسپتال، جناح اسپتال، جنرل اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت لینے والے مریضوں کی بڑی تعداد دواؤں اور ٹیسٹوں کی عدم فراہمی کے سبب مشکلات میں مبتلا ہو گئی ہے۔

    لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں آئے دن مریضوں کو مفت ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی مریض تو آپریشن اور دیگر ضروری علاج کے لیے اسپتالوں میں انتظار کر رہے ہیں، مگر وسائل کی کمی اور انتظامی مسائل کے باعث اسپتالوں میں علاج کا عمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری اسپتالوں سے صرف ڈاکٹر کی خدمات مل رہی ہیں، لیکن دوائیاں اور ٹیسٹ کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔مریضوں کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے کیونکہ انہیں ادویات خریدنے کے لیے مہنگے میڈیکل اسٹوروں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ٹیسٹوں کے لیے بھی مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، جو کہ بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔

    ایک مریض کے لواحقین نے بتایا کہ "ہم سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے آئے تھے، لیکن اب ہمیں ادویات اور ٹیسٹ کی فراہمی کا وعدہ تھا، جو اب تک پورا نہیں ہوا۔ اسپتالوں میں بے شمار مریض موجود ہیں، مگر کوئی بھی ہماری مدد کرنے کے لیے تیار نہیں۔”

    میو اسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر فیصل مقصود نے اس صورتحال کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی رک گئی ہے کیونکہ ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ادویات کا سٹاک ختم ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر فیصل مقصود نے مزید کہا کہ "جو ادویات دستیاب ہیں، ان پر شکر ادا کرنا چاہیے، اور مزید فراہمی کے لیے انتظامیہ کو جلد ہی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔”

    پنجاب کے وزیر صحت سلمان رفیق نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "تمام اسپتالوں کا آڈٹ کیا جا رہا ہے، اور حال ہی میں گنگارام اسپتال کے آڈٹ میں 14 کروڑ روپے کا گھپلا سامنے آیا ہے۔ آڈٹ مکمل ہونے کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل شروع ہو جائے گا، جس سے اسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی بہتر ہو سکے گی۔”

    تاہم، مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت صرف دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہمیں صرف وعدے نہیں چاہییں، ہمیں غریب عوام کے لیے صحت کی سہولتوں کا فوری طور پر انتظام کیا جائے تاکہ مریضوں کو علاج کی سہولت مل سکے۔”

    یہ صورتحال پنجاب کے عوام کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جہاں سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بند ہونے کے سبب غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔