Baaghi TV

Category: لاہور

  • اداکارہ نرگس تشدد کیس،ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    اداکارہ نرگس تشدد کیس،ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    سابق اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا مقدمہ،عدالت نے ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں توسیع کر دی

    اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت سیشن کورٹ لاہور کے جج نے کی،ملزم ماجد بشیر عدالت پیش نہ ہوا، اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ، عدالت نے ماجد بشیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اورعدالت نے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

  • ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، مناہل ملک، امشا کے بعد اب مسکان چانڈیو کی برہنہ ویڈیو لیک ہو گئی ہیں

    برہنہ نازیبا ویڈیو ز کئی دنوں سے مسلسل سامنے آ رہی ہیں اور اس بار نشانہ ٹک ٹاکرز ہیں، خواتین ٹک ٹاکرز کی مسلسل ویڈیوز لیک ہو رہی ہیں،اب ایک اور ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک ہوئی ہے،مسکان چانڈیو کی برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں،نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے ہو رہے ہیں کہ پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے، ہرروز نئی ویڈیو سامنے آ جاتی ہے

    ایکس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ویڈیوز لیک کا سلسلہ جاری!!!انتہائی افسوس ہے کہ ایک اور مشہور ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی یا کر دی گئی ؟؟آپکی کیا رائے ہے ؟؟؟

    https://twitter.com/rubsays/status/1858123830222316022

    واضح رہے کہ اس سے قبل مناہل ملک کی دس سے زائد نازیبا ویڈیو ز لیک ہو چکی ہیں، اس کے بعد امشا کی ویڈیوز سامنے آئیں، پھر متھیرا کی ویڈیو لیک ہوئیں اور اب مسکان کی ویڈیوز لیک ہوئیں، مسکان کی ویڈیوز کس نے لیک کیں اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا تا ہم یہ واضح ہے کہ ویڈیو مسکان چانڈیونے اپنی مرضی سے خود ہی بنائی ہیں، مسکان چانڈیو ویڈیو میں اکیلی ہیں اور برہنہ حالت میں ہیں،

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • سینئر صحافی خالد احمدچل بسے، انا للہ و انا الیہ راجعون

    سینئر صحافی خالد احمدچل بسے، انا للہ و انا الیہ راجعون

    سینئر صحافی خالد احمد حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پا گئے
    مرحوم خالد احمد کی عمر 81 برس تھی، خالد احمد کی نمازہ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے زمان پارک میں ادا کی جائے گی،خالد احمد 1943 میں پیدا ہوئے، وہ نامور مصنف اور ماہر لسانیات بھی تھے، خالد احمد مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے۔

    الوداع خالد
    صحافت کے دیو خالد احمد کو یاد کرتے ہوئے (1 دسمبر 1943 – 17 نومبر 2024)
    خالد احمد، پسندیدہ دانشور تھے۔لاہور کے گورنمنٹ کالج میں نوجوان معاشیات کے استاد کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے خالد احمد نے جلد ہی پاکستان کی خارجہ سروس میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے زبانوں خصوصاً روسی میں مہارت حاصل کی اور اپنی ہمہ گیر علمی قابلیت اور عالمی فہم کو گہرا کیا۔زبانوں سے ان کی غیر معمولی محبت نے انہیں سرکاری ملازمت کی پرکشش زندگی کو چھوڑ کر تحریر کی مشکل دنیا میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔ الفاظ کی گہرائی اور نپے تلے تجزیے کے مالک خالد احمد نے صحافیوں کی رہنمائی کی۔ فرنٹیئر پوسٹ، دی نیشن، ڈیلی ٹائمز، اور آج کل جیسے جریدوں میں کام کے ساتھ، وہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا ایک لازمی حصہ تھے، جہاں وہ اپنے علم کے خزانے کو بانٹتے۔

    "، جُگنو محسن کے الفاظ ہیں، کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے آدمی خالد ہیں،جگنو محسن کو خالد احمد نے 1985 میں پاکستان ٹائمز میں ان کی پہلی نوکری دی۔ وہ بعد میں دی فرائیڈے ٹائمز کی بانی بنیں،

    خود نمائی سے اجتناب کرنے والے خالد احمد بظاہر سخت مزاج اور ناقابلِ رسائی محسوس ہو سکتے تھے۔ ایک شام دی فرائیڈے ٹائمز میں، جب وہ میری طرف آرہے تھے تو میں پریشان ہو گیا۔ انہوں نے میری تحریر کردہ ایک حالیہ فیچر پر اپنی رائے دی اور کہا: "یہ اچھی تحریر تھی”، اور اپنے کام میں واپس چلے گئے۔ اس تعریف نے مجھے ایک ہفتے تک خوش رکھا۔

    ادب کے مشہور ناموں جیسے فیض احمد فیض اور انتظار حسین کے ساتھ مکالمے کرنے والے خالد احمد پاکستان کی تیزی سے گرتی ہوئی حالت پر دکھی رہتے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک اداریے میں لکھا: "پاکستانی ایک ایسے رسم کی ادائیگی کر رہے ہیں جو انہیں روحانی سکون دیتا ہے اور ایک قوم کے طور پر ان کی شناخت کی توثیق کرتا ہے۔”

    خالد احمد نے نیوز ویک پاکستان اور حالیہ برسوں میں اسٹینڈرڈ جیسے جریدوں کے لیے کام کیا۔

    پچھلے سال، جب پی ٹی آئی کے مظاہرین لاہور کے زمان پارک میں جمع تھے، ان کے محلے میں بھی حالات کشیدہ ہو گئے۔ ایک بار انہوں نے مجھے پیغام بھیجا: "بدقسمتی سے مسائل ہیں۔” ان کا خاندان اکثر حق سچ کہنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہا، لیکن اس سب کے باوجود وہ زندگی کی مضحکہ خیز پہلوؤں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

    خالد احمد ایک زبردست مصنف تھے اور ان کی نان فکشن کتابوں کو قومی سطح پر پذیرائی ملی۔ ان کی 2016 کی کتاب "Sleepwalking to Surrender” مجھے منسوب کی گئی تھی: "فصیح احمد کے لیے، جنہوں نے مجھے آزادی سے لکھنے کا موقع دیا۔” یہ ان کی غیر معمولی شفقت کا اظہار تھا۔

    یہ غیر کمائی ہوئی تعریف تھی، اور ایک مہربان آدمی کی طرف سے کئی احسانات میں سے ایک تھے،ان کے اپنے الفاظ سے مستعار لینے کے لیے، خالد ایک ’’مضبوط گہرائی‘‘ کا آدمی تھا۔ ایک اور دور میں جب تعمیری اختلاف کی آوازوں کو تیزی سے دبایا جا رہا ہے، اس کے دلفریب الفاظ چمکتے دمکتے ہیں، قارئین کو اندھیرے میں گشت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

    خالد احمد کے الفاظ ہمیشہ رہیں گے، ہمیں اندھیروں میں روشنی کی راہ دکھاتے ہوئے۔ ہم ان کے بیٹے، خاندان، اور دوستوں کے ساتھ ان کے نقصان کا غم مناتے ہیں

    تاریخ کے ساتھ گفتگو: خالد احمد نے جولائی 2002 میں یو سی برکلے کے ہیری کریسلر کے ساتھ پاکستان اور اسلامی بنیاد پرستی پر گفتگو کی۔

    نوٹ، یہ تحریرپاکستان سٹینڈرڈ میں بطور ادایہ شائع ہوئی ہے

  • لاہور سے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور سے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم نومبرکوپاکستان کے انٹرنیشنل ڈیٹا بیس سے منسلک ہونے کے بعد پہلی کارروائی کی گئی ہے جس میں کم سن بچی کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کامی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عاصم بٹ کے نام سے ہوئی ہے، متاثرہ کم سن بچی ملزم کے گھرملازمہ کی بیٹی ہے، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اوکاڑہ میں جعلی پیر ناراض شوہر کے لیے تعویز لینےکے لیے آنے والی خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کردیا، ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بچوں کی تعویذ کےلیے جعلی پیر کےپاس گئی تھی، ملزم نے خاتون کو خنجر کی نوک پر ریپ کا نشانہ بنایا۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

  • ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،مریم اورنگزیب

    ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے،، تاہم وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند سالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی-

    ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہلی اسموگ کے اسکور میں 601 سے 720 پر پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں صبح 247 کے اسکور کے مقابلے میں شام کو اسموگ مزید کم ہوکر 177 کے اسکور پر آ گیا تھا، جبکہ بھارت میں فصلیں جلانے کے دھوئیں سے فضائی آلودگی مزید بڑھ گئی ہے مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے بھارت سے کالے دھوئیں کی پاکستان آمد فی الحال رکی ہوئی ہے اورپاکستان میں آج رات نظر آنے والی ‘دھند’ گندم کٹائی کے بعد پیدا ہونے والی فضائی کیفیت ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ اداروں اور عوام کے تعاون سے صورتحال میں بہتری نظر آئی ہے،مشترکہ کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی، ماحولیا تی بہتری اور اسموگ سے مستقل بچاؤ کی منزل دور ہے، تاہم وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن پر عمل درآمد سے آنے والے چند سالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی-

    دوسری جانب لاہورمیں اسموگ کے پیش نظر اسکولز ،مارکیٹیں اور تفریحی مقامات پر پابندییوں میں توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی ادارے 24نومبرتک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے،مارکیٹوں کی بندش میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24نومبر تک توسیع کردی گئی ، پارکس ،چڑیا گھر، تاریخی مقامات بند رہیں گے لاہوراورملتان میں تمام سرکاری ، نجی یونیورسٹی ، کالجزاورسکولز 24نومبرتک بند رہیں گے، تمام ترآؤٹ ڈورسرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،اسی طرح ملتان اورلاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پرمکمل بند رہیں گی ، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی پابندی ہوگی ،لاہورمیں فائر ورکس پر پابندی رہے گی، نجی ،سرکاری دفاترمیں 50 فیصد عملہ کم کرنےکی پا بندی میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ میں 4چاربجےتک پابندی ہوگی۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ ٹیک اوے پررات 8 بجےتک ریسٹورنٹس پرپابندی ہوگی ، ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی پابندی رہے گی مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہونگے، پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اورپارکوں میں داخلے پر 24 نومبرتک پابندی ہوگی ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنی ہونگے ، محکمہ ماحولیات نےتینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں ۔

    ڈی جی ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹفکیشن کے مطابق نماز جنازہ پرکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

    فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ عابدہ عثمانی نے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حج جتنے مرضی کر کے آئی ہو، حج قبول نہیں ہونا، تمہارے پاس پیسہ ہے جتنے مرضی حج کر لو-

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ نرگس بارے عابدہ عثمانی کے بیان پر مختلف مذہبی رہنماؤں کا ردعمل اور فتاوی سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے معروف عالمی دین مولانا ناصر مدنی نے کہا کہ غزالہ المعروف نرگس نے ہمارے ساتھ حج دو مرتبہ کیا ان کے بارے میں طرح طرح کے کلپ وائرل ہیں ایک اداکارہ عابدہ عثمانی نے کہا ہے کہ ان کا حج عمرے قبول نہیں اس پر انہوں نے کافی علما اکرام سے فتوے لئے میرے سے بھی رابطہ کیا گیا میں تو شروع سے تقریروں میں بھی لوگوں سے کہتا ہوں کہ حج ایک عظیم عبادت ہے کہ سوائے شرک کےاللہ ہر گناہ معاف کر دیتا ہے بلکہ 9 ذولحج یوم عرفہ کے دن سورج غروب ہونے سے پہلے جو عرفات میں داخل ہو جائے اس کا حج اللہ قبول کرتا ہے اور شرط ہے کہ اس کا عقیدہ توحید ہو وہ اللہ کو ایک مانتا ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی مانتا ہو –

    انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حج ہر قسم کی برائی کوکھا جاتا ہے تو یہ کیسے ہو جاتا ہے کہ ہم آآئے دن اٹھ کر کسی کے مسئلے کے اوپر کہیں کہ فلاں کا حج قبول نہیں فلاں کا عمرہ قبول نہیں جس نے سچے دل سے توبہ قبول کر لی ہو اور آئندہ کیلئے نصیحت حاصل کر لے تو اللہ کہتا ہے کہ میں پچھلے گناہ نیکیوں میں تبدیل کر دیتا ہوں کسی کو اللہ نے دنیا میں کوئی اختیار نہیں دیا کہ آپ کسی کی توبہ پر کوئی قدغن لگا سکیں اللہ تو مہربان ہے اللہ جبرائیل سے کہتا ہے کہ فرعون کے منہ پر گاڑھا دے کہ کہیں یہ پورا لفظ منہ سے نا نکال دے کہ اللہ مجھے معاف کر دے اور مجھے معاف کرنا پڑے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ توبہ قبول کرتا ہے میں امد کرتا ہوں کی جتنے احتجاج ہو رہے ہیں فتوے جاری ہورہے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ ایسے لوگوں کے اوپر قدغن لگائے جو بغیر سوچے سجھے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جس کے مرضی حج جس کے مرضی عمرے پر انگلی اٹھا دیتے ہیں –

  • عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    لاہور: عثمانی کے ماضی کی اداکارہ نرگس پر الزامات، تہمت لگانے کے واقعہ پر شہریوں نے لاہور میں احتجاج کیا ہے اور اداکارہ نرگس کے ساتھ یکجہتی کی ہے-

    باغی ٹی وی : عابدہ عثمانی نے حج کی قبولیت کے حوالہ سے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کی تھی۔عابدہ عثمانی کے الزامات پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے فتوی بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ عابدہ عثمانی اداکارہ نرگس سے معافی مانگیں اور توبہ کریں۔تہمت لگا کر عابدہ عثمانی سخت گناہ کی مرتکب ٹھہری ہے ۔ وہیں اب عابدہ عثمانی کے الزامات پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اداکارہ نرگس کی حمایت ، عابدہ عثمانی کے خلاف احتجاج کیا شرکا نے بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے۔
    https://x.com/BaaghiTV/status/1858131073319756095
    شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ زیب نہیں دیتا کہ اعمال کی قبولیت کے حوالہ سے کوئی الزامات لگائے۔ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور گنہگار توبہ کر ے تو اللہ معافی قبول کرتا ہے ۔ اعمال کسی کے بھی اللہ تعالی نے قبول کرنے ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ کس کے کون کون سے اعمال قبول ہونے ہیں عابدہ عثمانی کے قبولیت حج کے حوالہ سے نرگس پر تنقید لایعنی یے بلکہ عابدہ عثمانی گناہ کی مرتکب ہوئی ہے عابدہ عثمانی کو فی الفور توبہ کرنی چاہئے اور نرگس سے بھی معافی مانگنی چاہیے-

    شہریوں کا کہنا تھا کہ عابدہ عثمانی کے نرگس پر تہمت کوئی دنیوی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو دین کے ساتھ منسلک ہے کوئی بھی عمل کی قبولیت یا مسترد ہونے کا دعویٰ دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔ عابدہ عثمانی کو اپنے رویے پر فوری معافی مانگنی چاہیے

    شہریوں نے احتجاج کے دوران سابق اداکارہ نرگس کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ ایک سابق اداکارہ جنہوں نے اداکاری کو دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے اور رب سے معافی مانگ لی یے ان پر تنقید کسی صورت درست نہیں وہ جو کر رہی ہیں اللہ کی رضا کے لیے کر رہی ہیں۔اللہ ہی اعمال قبول کرنے والا ہے-

    دوسری جانب اداکارہ نرگس کے لئے سعودی عرب میں بھی شہری دعائیں کر رہے ہیں دوران عمرہ شہری کی جانب سے اداکارہ نرگس کے لئے دعائیں کی گئی ہیں جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے شہری کی جانب سے اداکارہ نرگس کی صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کی گئی ہیں-

  • عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر   کا موقف

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    لاہور: فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ عابدہ عثمانی نے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حج جتنے مرضی کر کے آئی ہو، حج قبول نہیں ہونا، تمہارے پاس پیسہ ہے جتنے مرضی حج کر لو-

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ نرگس بارے عابدہ عثمانی کے بیان پر مختلف مذہبی رہنماؤں کا ردعمل اور فتاوی سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے سول پر کہ کیا توبہ کرنے والی اداکارہ کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ اللہ اس کے گناہ معاف نہیں کرے گا؟ کے جواب میں علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ سوال شریعت کے اندر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور صحیح مسلم اور دیگر حدیث کی کتب کے اندر اس کے اوپر ابواب بندی تک موجود ہیں-

    انہوں نے کہا کہ قطع نظر کہ کسی اداکارہ کا یا کسی کا کیا جھگڑا چل رہا ہے میں آپ کو شریعت کے حوالے سے اپنا موقف سامنے کھ دیتا ہوں کوئی شخص جس کی زندگی گناہوں سے آلودہ ہو یا کوئی عورت جس کی زندگی گناہوں سے آلودہ وہ توبہ کرے اور وہ اللہ رب العزت سے مغفرت کی امیدوار ہو اور اللہ رب العزت سے رجوع کرے تو اس کے حوالے سے کوئی دوسرا شخص یا عور ت دعویٰ کرے کہ اللہ رب العزت اسے معاف نہیں کرے گا تو اس حوالے سے صحیح مسلم کی یہ حدیث موجود ہے کہ ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم فلاں کو اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ترجمہ”کون ہے جس نے میرے حق کے اوپر قسم کو اٹھادیا میں نے اس کے گناہوں کو معاف کیا جو بندہ یہ قسم اٹھا رہا ہے میں اس کو معاف نہیں کروں گا میں نے اس کے اعمال کو ضائع کر دیا –
    https://x.com/BaaghiTV/status/1858124209286787142
    علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ کہنا کہ اللہ فلاں بندے کو معاف نہیں کرے گا قرآن کے سنت کے حدیث کے شریعت کے اور دین کے سخت خلاف بات ہےاور ایسے شخص کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے کوئی شخص جتنا بھی بُرا آلودہ ہو اس کے لئے مغفرت کا دروازہ اس کی روح نکلنے تک کھلا ہوا اللہ ہم سب کو توبہ کی توفیق دے-

  • عظمیٰ بخاری نے یو اے ای فنڈز  میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیا

    عظمیٰ بخاری نے یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیا

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی یو اے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی-

    باغی ٹی وی :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی مذکورہ آرٹیکل میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے جبکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے پنجاب حکومت کا پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 40 ارب روپے کا سرپلس تھا جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سرپلس کو ظاہر کرنے والے نظر ثانی شدہ مالیاتی آپریشنز بھی اَپ لوڈ کیے آرٹیکل میں یہ بھی غلط رپورٹ کیا گیا ہے کہ پنجاب اپنے 150 ارب روپے کے سرپلس ہدف سے پہلے سہ ماہی کے اختتام پر پیچھے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے میں پنجاب کے لیے سہ ماہی سرپلس کے اہداف نہیں ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب اپنے متعین سرپلس کو مالی سال کے آخر تک حاصل کرنے کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہے، پنجاب حکومت انگریزی اخبار کی غلط رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، یہ رپورٹنگ صحافتی معیار اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔

  • کے پی عوام  ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، عون چوہدری

    کے پی عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، عون چوہدری

    لاہور: استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ جب حکومت ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے تو کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے،کے پی عوام سے درخواست ہے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ کچھ عناصر اسلام آباد پر یلغار کرنے کا اعلان کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی لے کر جائیں گے، یہ اپنے ملک میں ہی انارکی پھیلا رہے ہیں، یہ اپنے بچوں کو کیوں آگے نہیں لاتے؟ آپ سب سے پہلے اپنے بچوں کو آگے رکھیں پھر کے پی کے کے بچوں کو آگے لائیں، ملک دشمن عناصرجلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔

    عون چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں نفرت کی فضا پیدا کی۔ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟ نفرتیں چھوڑیں، ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچنا چاہیئے، آزاد ریاست اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے آج ہماری حکومت کو 9 ماہ ہوگئے ہیں، حکومت ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستان میں ڈالر مستحکم ہو رہا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے حکومت عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو حقائق بتانا چاہتا ہوں کیا اس وقت پاکستان ترقی کی طرف گامزن نہیں ہے؟ کیا موجودہ حالات پہلے سے بہتر نہیں؟ میرے کچھ سوالات ہیں اپنی قوم کے لیے، کیا پاکستان میں ڈالر مستحکم ہوا؟ کیا پاکستان میں ایکسچینج میں بہتری آئی؟ ہمارے عوام کو یہ جاننا چاہیے۔