Baaghi TV

Category: لاہور

  • دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دھاندلی کی جس سطح پر پیپلز پارٹی اتر چکی ہے، یہ واضح ہوگیا ہے کہ اس کا چراغ بجھنے والا ہے، عوام مسترد کرتے ہیں اور یہ محض اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نتیجے بدل کر جیت کا اعلان آراوز کے ذریعے کروا دیتے ہیں۔کراچی کے عوام کا شکریہ جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، جماعت اسلامی کے کارکنوں کو سلام جو اس وقت بھی عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہیں، سوال ان قوتوں سے ہے جنہیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں، اچھی نہیں لگتیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہیں کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے، اس سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنی جماعت کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی پر عوام کے بھرپور اعتماد و حمایت کا مظہر اور جیالوں کی محنتوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام پارٹی امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے دن رات محنت کرکے الیکشن کو فتح میں ڈھالا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بینظیر بھٹو کے جیالے جیت گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے عیاں ہے کہ عوام نے ایک بار پھر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرکے بلاامتیاز عوامی خدمت کو چنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا بڑے مارجن سے جیت کر سوئپ کرنا بھی تاریخی پیشرفت ہے۔

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

  • مسرت جمشید چیمہ ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا

    مسرت جمشید چیمہ ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا

    پانچ اکتوبر کے مقدمات میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماء مسرت جمشید چیمہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے مسرت جمشید چیمہ کا رہائی کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر کارکنوں نے بانی چیئرمین عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے استقبال کیلئے جمع ہونے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین صرف اپنی قوم کے لئے گزشتہ کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔جبر ، تشدد اور جیلیں ہمیں جدوجہد سے پیچھے سے نہیں ہٹا سکتیں۔ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ساری قوم اس کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وکلاء کی شکر گزار ہوں جو ہر پیشی پر عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں اور آج بھی میرے استقبال کے لئے یہاں آئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ24نومبر کو احتجاج صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں ملک میں انصاف کیلئے کیا جائیگا، ایک جماعت کے لوگوں کے باہر نکلنے سے کچھ نہیں ہوگا سب کو نکلنا ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ ملا تھا 24 نومبر کو چھینا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے،پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے 24 نومبر کو زیادہ سے زیادہ لوگ احتجاج میں شامل ہوں۔نوجوان، طلباء، تاجر اور سول سوسائٹی باہر نکلے۔ قانون کی عمل داری ضروری ہے۔ اگر ایک بیوی اپنے خاوند کیلئے احتجاج کرے تو یہ سیاست تو نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جن میں سیاست نہیں ہوتی۔24نومبر کوہونے والے احتجاج میں صوبائی وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔

    اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    پیرو : چین کے تعاون سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری،نامور کاروباری شخص کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

  • پنجاب میں "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم، 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

    پنجاب میں "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم، 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

    اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین، ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب، بلال یاسین سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

    بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، اور توقع ہے کہ دسمبر تک یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب نے اس بات کی تصدیق کی کہ "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت 800 گھروں کی تعمیر کے لیے 64 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت قرضے 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ اسکیم کے تحت دیا جانے والا قرضہ بلا سوس ہو گا اور اس کی اقساط مناسب ماہانہ مقدار میں ادا کی جا سکیں گی۔

    بلال یاسین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری فرد کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے، کیونکہ یہ قرضے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ وزیرِ ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خواہش ہے کہ اس اسکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ مزید مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    اس موقع پر، ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوات فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں اور ان کے تحت مستحق افراد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ثاقب نے یہ بھی واضح کیا کہ اس پروگرام کے تحت قرضے صرف ضرورت مند افراد کو دیے جائیں گے۔

  • پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری،نامور کاروباری شخص کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

    پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری،نامور کاروباری شخص کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

    پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت،Sapphire لمیٹڈ کے مالک شاہد عبداللہ کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے پاور کمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کر رہی ہے اور شاہد عبداللہ کا نام اس فہرست میں شامل ہے۔اس لئے شاہد عبداللہ کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے،شاہد عبداللہ کا نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، شاہد عبداللہ نے اپنے کاروباری معاملات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور انکوائری میں تمام تفصیلات پیش کریں گے۔

    10 ارب کی تحقیقات،شاہد عبداللہ کا نام ای سی ایل میں،آئی پی پی مالکان پھنس گئے
    پاکستان کے سب سے بڑے آئی پی پی (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر) کے مالک، شاہد عبداللہ، جو سیفر پاور کے سی ای او بھی ہیں، کو حکام نے ایئرپورٹ پر روکا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ شاہد عبداللہ کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں شامل تھا، اور انہیں بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا۔سیفر پاور، سیفر الیکٹرک اور ٹریکن بوسٹن 1، 2، 3 جیسے بڑے پاور پلانٹس کی ملکیت شاہد عبداللہ اور ان کے بھائی ندیم عبداللہ کے پاس ہے۔ شاہد عبداللہ کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے بعد کچھ دیر تک حراست میں رکھا گیا، لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، شاہد عبداللہ کو اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ایک طویل رات بھر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا، جس دوران ان سے ان کے اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے سالوں تک بغیر کسی پیداواری کام کے اربوں روپے کے منافع کمانے کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ یہ معاملہ تقریباً 10 ارب روپے کا تھا۔

    ایک دوست نے شاہد عبداللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "میں نے ان سے کہا ہے کہ میرے آئی پی پی پلانٹس لے لیں، خرید لیں یا قبضہ کر لیں۔”دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تفتیش کے دوران جب شاہد عبداللہ کو سوالات کا سامنا تھا، انہیں یہ خبر ملی کہ وہ دادا بن گئے ہیں۔

    سیفر گروپ کو پاکستان کی پانچ سب سے امیر ترین خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں نمایاں حیثیت ہے۔ دس پندرہ سال قبل تک، سیفر گروپ کو پاکستان میں میاں منشا کے بعد سب سے بڑا کاروباری گروپ سمجھا جاتا تھا۔اس وقت پاکستان کے آئی پی پی مالکان کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ کچھ مالکان اپنے معاہدے دوبارہ مذاکرات کے ذریعے طے کرنے کی کوشش کریں گے، کچھ اپنا کاروبار بند کر دیں گے، جبکہ دیگر نیب کی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔

    پاکستان میں اب ایک نئے مرحلے کا آغاز ہونے والا ہے، جس میں ٹیکس چوروں اور ٹیکس سے بچنے والوں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اس معاملے میں ایس آئی ایف سی کا دائرہ اختیار لامحدود ہے یا نہیں۔

    پاکستان کی کاروباری برادری میں شاہد عبداللہ کا شمار ایک معتبر شخصیت کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کی کمپنی Sapphire Fibers Limited کئی سالوں سے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ لیکن ایف آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات اور اس کے نتیجے میں ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی، اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ملک میں کاروباری معاملات میں شفافیت کو مزید اہمیت دی جا رہی ہے۔یہ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں بڑے کاروباری افراد اور کمپنیوں کے خلاف انکوائریاں اب معمول کی بات بنتی جا رہی ہیں، خاص طور پر جب وہ توانائی کے شعبے یا پاور کمپنیاں جیسے حساس شعبوں سے متعلق ہوں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ انکوائریاں بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جائیں تاکہ انصاف کا عمل درست طور پر عمل میں لایا جا سکے۔ کاروباری افراد کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے کاروباری معاملات میں مکمل طور پر شفاف رہیں تاکہ اس قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • جیل ریفارمز،چیف جسٹس نے آمنہ قادر،احدچیمہ،خدیجہ شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی

    جیل ریفارمز،چیف جسٹس نے آمنہ قادر،احدچیمہ،خدیجہ شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی

    چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز بارے آن لائن اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جیل ریفارمز، چیف جسٹس پاکستان نے آمنہ قادر، احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ پر مشتمل ذیلی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی پنجاب کی تمام جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی

    جاری اعلامیہ کے مطابق آن لائن جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اجلاس جیل اصلاحات سے متعلق 2 نومبر کے اجلاس کا فالو اپ ہے، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم، انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا، سابق جسٹس شبر رضا رضوی، سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے شرکت کی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے،ذیلی کمیٹی کی کوآرڈینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ کے ہمراہ پنجاب کے جیلوں کا دورہ کرکے جامع رپورٹ مرتب کریں گی، جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو لاہور ہائیکورٹ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن، پولیس اور جیل ڈپارٹمنٹس معاونت فراہم کریں، فوجداری نظام انصاف کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تجاویز پیش کریں، ذیلی کمیٹی رپورٹ جسٹس شبر رضا رضوی سے شیئر کرے جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو ذیلی کمیٹی کو مکمل لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد و ضوابط اور معیار جاری کر دیے،سزا معافی سے مراد ایسا نظام ہے جس کے تحت سزا پوری کرنے سے پہلے قیدی رہائی کا حقدار ٹہہرتا ہے ،جیل میں مشقت، اچھے کردار کا مظاہرہ، تعلیم کا حصول، خون کا عطیہ اور سپیشل معافی کی 5 صورتیں ہیں،

    اچھے کردار پر سزا معافی
    اچھے کردار اور چال چلن سے مراد ہے کہ قیدی اپنی سزا جیل قوانین کے مطابق گزار رہا ہے،اچھے کردار کے حامل قیدی کو ایک سال قید بامشقت مکمل ہونے پر 15 دن اور تین سال مکمل ہونے پر 15 دن کیساتھ اضافی 30 یوم کی سزا معافی ملے گی

    تعلیمی قابلیت پر سزا معافی
    دوران اسیری اپنی تعلیمی قابلیت بہتر کرنے والے قیدیوں کو سکیل کے مطابق سزا میں معافی ملے گی،قید کے دوران میٹرک، انٹر، بی اے یا ایم اے کرنے والے اسیران کو 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملے گی ،دوران قید حفظ القرآن و ترجمہ مکمل کرنے والے اسیران کو 6 ماہ سے 2 سال سزا کی معافی ملے گی،الیکٹریشن، موٹر بائینڈنگ، بیوٹیشن جیسے ٹیکنیکل کورسز کرنے والے اسیران کو 1 ماہ تک سزا کی معافی ملے گی،امتحان کے رزلٹ کارڈ موصول ہونے پر جیل سپرٹنڈنٹ 7 یوم اور ڈی آئی جی جیل مزید 3 یوم میں معافی کا کیس فارورڈ کریں گے،آئی جی جیل ہر ماہ کے دوسرے عشرے میں تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر سزا معافی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے پابند ہونگے،آئی جی جیل ہر ماہ محکمہ داخلہ کو سرٹیفکیٹ بھجوائیں گے کہ سزا معافی کا کوئی کیس زیر التوا نہیں ہے

    سپیشل معافی
    مجاز اتھارٹی کی جانب سے مختلف تہوار پر دی جانے والی معافی کو سپیشل معافی کہا جاتا ہے،جیل قوانین کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل 30 یوم، آئی جی جیل 60 یوم، سیکرٹری داخلہ 90 یوم اور وفاقی حکومت 60 یوم کی سپیشل معافی دے سکتی ہے،صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت تمام قوانین پر فوقیت رکھتی ہے

    خون کا عطیہ
    جیل قوانین کے مطابق سزا یافتہ قیدی خون عطیہ کرنے پر 30 یوم معافی کا حقدار ہے،ایک عطیہ سے دوسرے کے درمیان کم از کم 6 ماہ کا وقفہ لازم ہے،5 سال سے زائد سزا کا قیدی زیادہ سے زیادہ 4 بار خون عطیہ کر سکتا ہے،

    قید بامشقت پر سزا معافی
    4 ماہ سے کم قید بامشقت سزا پانے والے قیدی بعوض مشقت معافی کے حقدار نہیں ہونگے ،سزائے موت سے عمر قید میں تبدیل ہونے والے قیدیوں کو کم سے کم سکیل کے مطابق معافی دی جائے گی،سزا معافی 3 ماہ کے اعتبار سے سال میں چار بار دی جائے گی اور اسی روز اندراج ہوگا،دہشت گردی، تخریب کاری اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سزا یافتگان کسی قسم کی معافی کے حقدار نہیں ہونگے،معافی کے اندراج میں تاخیر پر قیدی کو 1 دن بھی اضافی سزا کاٹنا پڑی تو جیل سپرٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل کے خلاف PEEDA کے تحت کارروائی ہوگی،تمام کیسز میں ریمیشن شیٹ اور پریزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں سزا معافی کا بروقت اندراج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل کی زمہ داری ہے،

  • دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائیگا:مریم نواز

    دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائیگا:مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں – گرو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیادپر قائم ہوتے ہیں -گرونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائے گا-نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپے دئیے جائیں گے-اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہئیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے-

  • بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    عمران خان کی تحریک انصاف پر کس کا قبضہ ہو گا ؟ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں جنگ چھڑ گئی،

    موروثی سیاست کے خلاف کام کرنے والے عمران خان نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی بی پارٹی رہنماؤں کو میرا پیغام پہنچائیں گی،بشریٰ بی بی پشاور میں مقیم ہیں، اور انہوں نے مشاورت اجلاس میں علیمہ خان کے قریبی افراد کو مدعو نہیں کیا،جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے آپسی اختلافات جو کئی ماہ سے چل رہے تھے شدت اختیار کر چکے ہیں، علیمہ خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کا اعلان کیا جو بشریٰ بی بی کو نہ بھایا ، بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے احتجاج کی کال کے بعد پارٹی رہنماؤں کو پشاور بلا لیا لیکن علیمہ خان کے قریب رہنے والے افراد کو نظر انداز کیا گیاہے.

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی اور ان کی بہن علیمہ خان کے درمیان پارٹی پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ دونوں خواتین کی سیاسی اثر و رسوخ اور فیصلہ سازی میں بڑھتی ہوئی مداخلت نے پارٹی کے اندرونی معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔پارٹی کی مرکزی قیادت اس وقت پریشان ہے کہ کس کا ساتھ دیا جائے ایک طرف عمران خان کی بہن تو دوسری طرف بیوی ہے،بیرسٹر گوہر سے لے کراسد قیصر،عمر ایوب سب پریشان ہیں کہ اس صورتحال میں کیا فیصلہ کیا جائے،ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے درمیان اختلافات حالیہ مہینوں میں بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے اندر ایک طاقتور گروپ تشکیل پا چکا ہے۔ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی سیاسی مشیر کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیاں بھی کئی اہم فیصلوں میں نظر آتی ہیں،علیمہ خان نے گزشتہ دنوں بھی احتجاج کو لیڈ کیا تھا جب پارٹی رہنما نہیں نکلے تھے اور علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا،

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان دونوں خواتین کی سیاسی سرگرمیاں ایک نئی نوعیت کی سیاسی چپقلش کا باعث بن رہی ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اثر و رسوخ عمران خان کے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ ہے جبکہ علیمہ خان نے ہمیشہ اپنی سیاسی طاقت کو عوامی سطح پر ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، دونوں خواتین کے اختلافات نے تحریک انصاف میں دراڑیں ڈال دی ہیں، اس تمام صورتحال کے باوجود، عمران خان نے اپنے اہل خانہ کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لئے کسی بھی عوامی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر یہ اختلافات مزید شدت اختیار کرتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر قیادت کی جنگ بھی جاری رہ سکتی ہے، جو عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے۔

    علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے انتشارکو بےنقاب کیا،عطا تارڑ

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تخلیق کی گئی ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں جنہیں متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا، جس پر اب متھیرا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔”ایکس” پر کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں متھیرا نے کہا: "لوگ میرے نام اور میری فوٹو شوٹ کی تصویروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان میں جعلی مواد شامل کر رہے ہیں۔ شرم کرو اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھو۔”

    دوسری جانب، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں متھیرا نے واضح کیا کہ "یہ ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، اور حقیقت میں میں ان گندی ویڈیوز میں موجود نہیں ہوں۔ میرے جسم اور انگلیوں پر جو ٹیٹوز ہیں، وہ ان ویڈیوز میں دکھائی نہیں دیتے۔”متھیرا نے مزید بتایا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، جنہوں نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا، اور اس معاملے پر انہوں نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا: "سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں نے کبھی ایسی کوئی گندی ویڈیو نہیں بنائی۔ براہ کرم میری شخصیت کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں اور مجھے اس طرح پیش نہ کریں جیسا کہ میں نہیں ہوں۔”

    حالیہ دنوں میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو لیک کے حوالہ سے چرچا ہے، دو معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا کی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں،اب پاکستانی ماڈل،ٹی وی میزبان متھیرا کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ انکی بھی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں.

    متھیرا اپنے کھلے اور بے تکلف انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، اور ان کی زندگی میں نہ صرف ان کے کام بلکہ ان کے متنازعہ بیانات بھی موضوع بحث بنتے ہیں۔ اب رپورٹس کے مطابق ایک نجی ویڈیو جو مبینہ طور پر متھیرا کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس پر اس ویڈیو کی حقیقت اور اس کے لیک ہونے کے پیچھے کے افراد کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • پنجاب میں سموگ کا راج برقرار،شہری بیمار

    پنجاب میں سموگ کا راج برقرار،شہری بیمار

    پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے،

    سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےپنجاب حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے او پی ڈیز کا وقت رات 8 بجے تک بڑھا دیا گیا،سکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہیں،ریسٹورنٹس شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔رات 8 بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔دونوں شہروں میں آئندہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ سموگ کے خلاف احتیاطی تدابیر پرعمل کرناہوگا۔ میڈیا ا س حوالےسے عوام میں آگہی پیداکرے،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیسک اور اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، محکموں کو ادویات وافر کرنے کی ہدایت کی جب کہ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے سوا باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں،بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکا ہے، پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور اسموگ کی روک تھام کیلئے 10 سال کی پالیسی دے دی ہے، حکومت کے مختلف محکمے اسموگ کی روک تھام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ آنے والے بھٹے مسمار کیے جارہے ہیں تاہم اسموگ پر قابو پانا ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے، اس پر قابو پانے کیلئے تین 3 ماہ کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسموگ کے باعث اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے، کالجز اور یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز ہوں گی، ریسٹورینٹس کو شام4بجے تک کا وقت دیا ہے تاہم ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہوگی۔

    لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا،پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا ہے،لاہور میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں گزشتہ دنوں میں مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ،سانس،گلے میں درد، بخار کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں ملا ہے، بچے اور خواتین بھی مریضوں میں شامل ہیں، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا،سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

    سموگ کی وجہ سے شہری سانس،دمے،فالج، دل کے امراض میں مبتلا
    پنجاب میں اسموگ کے باعث اکتوبر میں 19 لاکھ سے زائد افراد اسپتال پہنچے،محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اسموگ کے باعث شہری سانس، دمے، دل کے امراض اور فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں،اکتوبر میں 19 لاکھ 34 ہزار 30 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں،دمے سے 1 لاکھ 19 ہزار 533 اور دل کے امراض کے 13 ہزار 773 مریض سامنے آئے،اکتوبر میں فالج کے پنجاب بھر میں 5 ہزار 184 مریض رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی ہے،

    سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں پر 63 لاکھ کے جرمانے کیے،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلوں کو 32 لاکھ کے جرمانے کیے، 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹرٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کردی گئیں،آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالان جاری ہوئے، شہر میں 41 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں،کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

    پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے،شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے فیصل آباد پی کے 340، 341، لاہور کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں، جدہ سے لاہور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں،دوحہ سے ملتان پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 616 اسلام آباد اتاری گئی اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو اسلام آباد سے واپس ملتان لایا گیا،جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 738 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا،لاہور سے کوالالمپور کی پرواز او ڈی 132 اور لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کر سکی ،لاہور ایئر پورٹ پر آمد اور روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

  • دس مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دیا جائے  ،عدالت

    دس مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دیا جائے ،عدالت

    اہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی
    عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جیسے واپس آئے تو آپ کو اسموگ پر لانگ ٹرم پالیسی پر بات کرنی چاہیے ،جسٹس شاہد کریم نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے کہا کہ کم از کم دس سالہ پالیسی بنانی چاہیے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں ای الیکٹرک بسیں چلنے کے لیے بجٹ مختص کردیا ہے ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ اقدام تو بہت اچھا ہے ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اگلے سال جون سے قبل یہ بسیں روڑز پر ہونگی،ہم فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات بھی کررہے ہیں ،سیلاب کی صورتحال سے نمٹانے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں ،ہم بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اعلان کرے کہ ایگری کلچر لینڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی نا بنائی جائیں،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم لینڈ ایکوشن ایکٹ پر کام کررہے ہیں،عدالت نے کہا کہ زیر زمین پانی محفوظ کرنے والا ایک پودہ ہے جس کو زیادہ سےزیادہ لگایا جائے ،دس مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دیا جائے