Baaghi TV

Category: لاہور

  • چور چور کی گردان ،پھر اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    چور چور کی گردان ،پھر اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی صوبائی وزیر طلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی سیاست ’سڑک چھاپ‘ سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، ایمپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولت کاری بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے،چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، قوم کے بچوں کو اقتدار کی ہوس میں جھونک دیا، اپنے بچے لندن میں انجوائے کر رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے، ملک میں خوشحالی لوٹ رہی ہے، سرمایہ کاری آرہی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ن لیگ کی سیاسی پیدائش اسٹیبلشمنٹ اور بوٹ پالش کے ذریعے وجود میں آئی، ن لیگ کی موجودہ جعلی حکومت فارم 47 کے ذریعے ایمپائر کی ایماء پر قائم ہوئی ہے۔ن لیگ کا ماضی اور حال سہولت کاری کا شاخشانہ ھے، ن لیگ کا حال یہ ہے کہ چور بھی کہے چور چور، چور کی داڑھی میں تنکا ن لیگ کا پورا ٹبر ھی اپنے ملک انگلینڈ میں قیام پزیر ہیں۔بانی چیئرمین نے قوم کو اپنا حق لینے کا شعور دیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست ن لیگ کی منفی سیاست سے ہزار گنا بہتر ہے،شریف خاندان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی چھتری کی مرحون منت ہے۔ ملک میں لوٹ مار کی سیل لگی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف ن لیگ اور ان کی حواری چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ تحریک انصاف اپنا حق لینے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    چند دن پہلے تک ایک ویڈیو لیک کے اسکینڈل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی تھی، اور اب امشا رحمان کا اسکینڈل بھی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ عوامی رائے یہ بن رہی ہے کہ یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک کوئی فیصلہ کن قدم نہ اٹھایا جائے جو اسے روکے۔

    یہ ایک سخت سوال ہے: "امشا رحمان کے بعد کون سی ٹک ٹاک گرل اپنے ویڈیوز لیک کرے گی، اور کیوں؟” اگر امشا رحمان نے خود اپنے ویڈیوز لیک نہیں کیے، تو آخر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں بند کیے؟ کیا یہ شہرت حاصل کرنے کا طریقہ تھا؟ کیونکہ ایک ٹک ٹاکر کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنا اس کے زندگی کے دائرے کو ختم کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین بار بار یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر کیوں سوشل میڈیا انفلوئنسر لڑکیوں کے ویڈیوز لیک ہو رہے ہیں؟ ان واقعات کے پیچھے کون ہے اور یہ سلسلہ کب رک پائے گا؟ حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس میں کچھ سوالات اٹھائے گئے ہیں:

    "اب تک 20 سے زائد ٹک ٹاک گرلز کی غیر مناسب ویڈیوز لیک ہو کر وائرل ہو چکی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ویڈیوز واقعی حادثاتی طور پر لیک ہوئیں، یا اس کے پیچھے کچھ اور ہے؟ یہ ٹک ٹاکرز جو دن رات ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں، کیا انہیں پرائیویسی کی اہمیت کا احساس نہیں ہے؟”اس پوسٹ میں مزید کہا گیا: "اگر یہ ویڈیوز واقعی غلطی سے بنائی گئی ہیں، تو کیا انہیں یہ احساس نہیں کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ان کے ہر قدم پر عوامی نظر ہوتی ہے؟ یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے۔”اگر ہم پچھلے سال کے واقعات پر نظر ڈالیں، تو جہاں جہاں ایسے ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں چاہے وہ دکی بھائی کی بیوی عروبہ جتوئی ہوں، آمنہ خان، حریم شاہ، صندل خٹک، جنت مرزا، علیزہ شاہ، رابعہ پیرزادہ، منال ملک، نمرا علی، یا مہک نور—ان کے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے فالوورز میں لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    ٹک ٹاکرز کو وائرل ویڈیوز کا الزام دیتے ہوئے ایک فیس بک پروفائل پر کہا گیا: "یہ ٹک ٹاکرز سوچتی ہیں کہ ان کا پرانا مواد اب بورنگ ہو رہا ہے۔ جب ڈانس ویڈیوز، روزانہ کی اپڈیٹس، اور پرانے ٹرینڈز متاثر نہیں کرتے، تو وہ کچھ نیا دکھانے کی ضرورت محسوس کرتی ہیں۔ ایک منٹ سے کم کی ویڈیوز انہیں وہ ویوز اور فالوورز دلاتی ہیں جو مہینوں میں حاصل ہوتے ہیں۔”یہ ان کی کمائی کو بھی بڑھاتا ہے۔ ان کے لیے شرم یا عزت کا کوئی فرق نہیں پڑتا؛ سب سے اہم بات پیسہ ہے۔ آنے والے دنوں میں ہم مزید ایسی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ یہ افراد عوامی مقامات پر مزید غیر مناسب لباس میں نظر آئیں، کیونکہ ان کے لیے یہ سب کچھ سوشل میڈیا کی ویوز کی بازی ہے، جس پر ان کی روزی کا دارومدار ہے۔”

    میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ان تمام حالات کا مقصد محض شہرت یا مالی فائدہ ہے۔ حقیقت میں، یہ کہنا کہ تمام ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کی جاتی ہیں، ایک سادہ تصور ہے۔ اس میں سوشل میڈیا کی دنیا کی پیچیدگیاں، پرائیویسی اور کنسیٹ کے مسائل نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ اس میں ذاتی ذمہ داری اور بیرونی دباؤ دونوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

    اب کس کی ویڈیو لیک ہو گی؟یہ کوئی بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ ان واقعات کے پیچھے ایک مافیا بھی موجود ہو سکتا ہے جو کبھی کبھار عوامی توجہ کو اہم مسائل سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ جب تک کہ کوئی قدم نہ اٹھایا جائے جو اس سلسلے کو روکے۔

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • لاہور ہائیکورٹ،مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ،مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

    عدالت نے پانچ اکتوبر کو احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں ضمانت منظور کی ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس پر سماعت کی،مسرت چیمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے

    کیس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے سیشن ججز کے اختیارات بحال
    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ،ٹرائل سے پہلے کیس کسی دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کے حوالے سیشن جج کے اختیار پر سماعت ہوئی،عدالت نے کیس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے سیشن ججز کے اختیارات بحال کر دیئے ،لاہور ہائیکورٹ کےپانچ رکنی بنچ نے تین رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ،عدالت نے درخواست واپس سیشن جج کو بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ظہیر عباس ربانی کی درخواست پر سماعت کی

    لاہور ہائیکورٹ ،صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت میں وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہو چکی ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس آرڈیننس کے اجرا سے حکومت پاکستان کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے،جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی

  • مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    حالیہ دنوں میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو لیک کے حوالہ سے چرچا ہے، دو معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا کی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں،اب پاکستانی ماڈل،ٹی وی میزبان متھیرا کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ انکی بھی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں.

    متھیرا اپنے کھلے اور بے تکلف انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، اور ان کی زندگی میں نہ صرف ان کے کام بلکہ ان کے متنازعہ بیانات بھی موضوع بحث بنتے ہیں۔ اب رپورٹس کے مطابق ایک نجی ویڈیو جو مبینہ طور پر متھیرا کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس پر اس ویڈیو کی حقیقت اور اس کے لیک ہونے کے پیچھے کے افراد کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    متھیرا کا کیریئر ماڈلنگ سے شروع ہوا اور جلد ہی وہ رات دیر تک چلنے والے ٹی وی شو "لاؤنچ ود ماتھیرہ” کی میزبانی کے لیے بھی مشہور ہو گئیں۔ ان کی بے باک اور خودمختار شخصیت نے انہیں ایک وفادار فین بیس دیا، لیکن ان کا بولڈ انداز ہمیشہ تنقید کا بھی شکار رہا۔ پاکستانی میڈیا کی روایتی اقدار میں ان کا غیر روایتی انداز لوگوں کی نظر میں آتا تھا۔ وہ کبھی بھی اپنے حدود کو چیلنج کرنے سے گریز نہیں کرتی تھیں اور وقت کے ساتھ انہوں نے اپنے کام سے ایک متنازعہ مگر قابل تعریف شہرت حاصل کی۔ان کی سب سے نمایاں فلمی کامیابی "میں ہوں شاہد آفریدی” تھی، جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔ تاہم ان کا صرف فلمی کام ہی نہیں بلکہ ان کے سوشل میڈیا پر کیے گئے بے باک بیانات اور تصاویر بھی ہمیشہ بحث کا موضوع رہے ہیں۔

    متھیرا ے بارے میں لیک ہونے والی ویڈیو کا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک صارف، یروہ فاطمہ نے دعویٰ کیا کہ متھیرا کی ایک نجی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔ اگرچہ اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی، مگر اس پوسٹ نے مختلف پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیوں کا طوفان اٹھا دیا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ ویڈیو حقیقت ہے یا پھر یہ ایک اور کوشش ہے جو متھیرا کی بولڈ شخصیت کو بدنام کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

    متھیرا کے مداحوں نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہے تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ دوسری طرف، ان کے ناقدین نے اس موقع کو اپنے اعتراضات کا اظہار کرنے کے لیے استعمال کیا اور متھیرا کی طرز زندگی پر سوالات اٹھائے۔ اس تنازعے کے درمیان متھیرا نے ابھی تک کوئی عوامی ردعمل نہیں دیا، جس کی وجہ سے لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا وہ خاموش رہ کر اس تنازعے کا سامنا کرنے کی حکمت عملی اپنا رہی ہیں یا پھر وہ کسی خاص موقع پر اس بارے میں وضاحت دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    متھیرا کی مبینہ ویڈیو لیک کا معاملہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کی بڑھتی ہوئی ایک لہر کا حصہ ہے۔ پچھلے چند مہینوں میں متعدد ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نجی ویڈیوز آن لائن لیک ہو چکی ہیں، جنہیں عموماً گمنام اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان سوشل میڈیا شخصیات کی ڈیجیٹل سکیورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے سوالات اٹھا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لیکس کسی مخصوص گروہ کی جانب سے کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ عوامی شخصیات کو بدنام کریں، خاص طور پر ان شخصیات کو جو معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرتی ہیں۔

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
    پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل اعظم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے برآمد گی آلہ قتل علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر اعظم خان شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل،ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا ،سال 2023 میں علاقہ تھانہ لیاقت آباد لاہور میں ملزم نے شہری طلحہ عرفان اور عمر بٹ کو سر میں فائر مار کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا

    یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے عرصہ 14 سال قبل کوٹ لکھپت کے علاقہ میں شہری فیاض حسین کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ناحق قتل دیا تھا، شوٹر معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا ،ہلاک ملزم قتل کی وارداتیں کر کے خیبر پختونوں فرار ہو گیا تھا ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

    پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو اسموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں، وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمراں دنیا کے پُر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں،عوام کی فکر نہیں جو اس اسموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں،فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے،پنجاب کو تالے لگاکر سموگ کے حوالے کردیا اور پنجاب پر قبضہ جعلی حکمران سیر پر یورپ چلے گئے، عوام سانس بھی نہیں لے سکتی ،سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے، پنجاب حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا سموگ بارے، صرف پی ٹی آئی پر پرچے کئے،کوئی ایک درخت انہوں نے لگایا ہو تو بتا دیں، پنجاب پورا روجھان تک سیل ہے اور حکمران پر فضا مقام میں سیریں کر رہے ہیں، عوام کو سوچنا چاہئے کہ کس طرح کے حکمران ان کے سر پر مسلط کر دیئے گئے ہیں،

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں سموگ کا راج برقرار

    لاہور سمیت کئی شہروں میں سموگ کا راج برقرار

    لاہور ہائیکورٹ ،تین سالہ بچی کی اسموگ کے تدارک کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل درخواست گزار نے درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھیجنے کی استدعا کر دی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایسی درخواستیں جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں زیر سماعت ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھیج دی جائے،عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی ،عدالت نے درخواست کو جسٹس شاہد کریم کے پاس سماعت کے لیے بھیجوانے کی سفارش کی ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے تین سالہ بچی امل سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ معاملہ انتہائی اہم اور میڈیکل ایمرجنسی سے متعلق ہے، معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے،

    دوسری جانب لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے،بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 644 ریکارڈ کیا گیا،لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرا،جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر پرشمار کیا گیا ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

    انسداد سموگ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ کیمروں کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی درجنوں گاڑیوں کو پکڑوایا گیا ہے۔ دھواں چھوڑتی گاڑی نظر آنے پر فورا فیلڈ فورسز کے ذریعے پکڑوایا جا رہا ہے، ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ای چالان جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے 300 سے زائد گاڑیوں کو ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اور دھول، مٹی، ریت، اور گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

    جو سموگ آ گئی یہ جنوری تک رہےگی،مستقل پالیسی بنائیں،عدالت

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • محکمانہ احتساب میں مزید سختی ، پنجا ب پولیس کےچار اہلکارنوکری سے برطرف

    محکمانہ احتساب میں مزید سختی ، پنجا ب پولیس کےچار اہلکارنوکری سے برطرف

    لاہور: لاہور پولیس نے چیکنگ کے دوران شہری سے 85 ہزار روپے ہتھیانے والے چار اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے آپریشن ونگ نے محکمانہ احتساب میں مزید سختی کرتے ہوئے چار اہلکاروں کی نوکری ختم کردی ہےڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے بعد از انکوائری اہلکاروں کو برطرف کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اہلکاروں کو انکوائری رپورٹ میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈسمس کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق نوکری سے ہٹائے جانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز، کانسٹیبل امتیاز احمد، حمیر الحسن اور نعمان ساجد شامل ہیں جنہوں نے پانچ نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ کے رہائشی مصطفیٰ اور ادریس کو خریداری کے بعد بس اڈے سے حراست میں لیا اور چیکنگ کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے برخاست اہلکاروں نے مصطفی اور ادریس سے 85 ہزار روپے ہتھیائے جس کا انہوں نے دوران تفتیش اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ عوام کو تنگ کرنے اور قانون شکنوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، لاہور پولیس خوداحتسابی کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے، افسر ہو یا اہلکار، اختیارات سے تجاوز کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت لاہور پولیس کے تمام افسران روزانہ مسائل سنتے ہیں، لاہور پولیس سے متعلق شکایت کی سنوائی متعلقہ دفتر میں نہ ہو تو شہری میرے دفتر بلاجھجک آسکتے ہیں۔

    دوسری جانب نجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے جس کا بھانڈا آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ میں پھوڑا گیا ہے۔

    آڈیٹر جنرل کی جانب سے سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں 171 کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیاں ہوئیں جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ موجود نہ ہونے سے بھرتی کے عمل کی شفافیت اور درستگی پر سوالیہ نشان ہے، ریکارڈ کی عدم موجودگی انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے، متعلقہ شعبے کو ریکارڈ پیش کرنے بارے خطوط لکھے گئے لیکن اب تک ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    آڈٹ رپورٹ میں معاملے کے ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی اور کہا گیا ہے کہ بھرتی کے عمل کا سارا ریکارڈ بھی آڈٹ آفس میں جمع کروایا جائے۔

  • مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا،اسرائیلی وزیر

    مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا،اسرائیلی وزیر

    تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیتسالل اسموترچ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرے گی، اگرچہ اس معاملے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن مستقبل کی امریکی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ زیر بحث آسکتا ہے۔

    باخبر اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ٹرمپ کی جیت کو مغربی کنارے کے الحاق کا ایک بہترین موقع سمجھتی ہے اور یہ مسئلہ اس وقت اسرائیلی مقتدر حلقوں میں زیر بحث ہے۔

    ان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 20 جنوری کو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے فوراً بعد مغربی کنارے پر خودمختاری نافذ کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔

    دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ کے کم از کم دو عہدیداروں نے سینیر اسرائیلی وزرا کو یہ خیال پیش کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہےتین با خبر ذرائع نے ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کو بتایا کہ منتخب صدر اپنی دوسری مدت کے دوران مغربی کنارے کے اسرائیل کے الحاق کی حمایت کریں گے۔

    دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کی جانب سے اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس قسم کے بیانات اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی نیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ کئی برسوں سے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

  • اسموگ خاتمہ:پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ، مریم اورنگزیب

    اسموگ خاتمہ:پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ، مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے-

    باغی ٹی وی: اپنے بیان میں سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب کی تاریخ کی پہلی دس سالہ جامع پالیسی بنائی ہے، ہر سیکٹر کو اہداف دیئے ہیں اور وزیراعلی خود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں، پہلی دفعہ ملک میں vehicle certification regime متعارف کروائی گئی ہے اور اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب کی انوائرنمنٹ پرو ٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں پٹرول اسٹیشنز پر پٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے، پہلی دفعہ قوانین میں تبدیلی کر کے اسموگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں عدالت کا شکریہ کہ سابق حکومتوں کے مقابلے میں مریم نواز شریف حکومت کے اچھے کاموں کا اعتراف کیا،ایک ہزار سپر سیڈرز تقسیم کر دیئے، کل پانچ ہزار سپر سیڈرز تقسیم کرکے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

    اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کا درست مقام تلاش

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، اگر ہم سب اسموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور عادتیں بدلنا ہوں گی ورنہ خاتمہ نہیں بلکہ مزید اضافہ ہو گا، حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں ہے، یہ بحثیت قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے۔

    جنوبی کوریا کے معروف اداکار نے خود کشی کر لی