Baaghi TV

Category: لاہور

  • جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    نو مئی جناح ہاوس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی، عدالت نے زین قریش کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی،عدالت نے حافظ فرحت عباس کو پیش ہونے کا اخری موقع دے دیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی،عدالت نے سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کر دی،عدالت نے ملزم امتیاز محمود شیخ کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا ہے،عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی،مسرت جمشید چیمہ کی نئے کیسز میں گرفتاری کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی گئی ،ارکان اسمبلی چوہدری بلال اعجاز اور محمد احمد چھٹہ کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع ہوئی ہے،عدالت نے ایم پی اے علی امتیاز وڑایچ کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کر دی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • بشریٰ و خاور مانیکا کے دو بیٹوں کے وارنٹ ایک بار پھر جاری

    بشریٰ و خاور مانیکا کے دو بیٹوں کے وارنٹ ایک بار پھر جاری

    اینٹی کرپشن کورٹ نے خاور مانیکا کے دو بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    ساہیوال میں اینٹی کرپشن کورٹ میں خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران خاور مانیکا اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دونوں فرار ملزمان کو گرفتار کر کے 15 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں پر اگست 2023 سے 11 کروڑ روپے غبن کا مقدمہ درج ہے۔

    اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 11 اگست 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا،بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور دونوں بیٹوں پر اراضی پرقبضہ کرکے مارکیٹ تعمیر کرنے کا الزام ہے، مارکیٹ تعمیر کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا تھا اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں، دیوالی پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان میں تمام شہری برابر ہیں، اقلیت ہمارے سرکا تاج ہیں، تمام ہندو براد ر ی کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ دیوالی کا چراغ دلوں کو جوڑتا ہے، ہندو، سکھ اور عیسائی سب پاکستانی ہیں، ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے، نوازشریف ملک سے باہر ہیں ورنہ ان کے ساتھ آتی، نوازشریف نے مجھے اقلیت کہنے سے منع کیاجلدہی اقلیتی کارڈ متعارف کرائیں گے، اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں، اقلیتوں کے فنڈز کودگنا کررہے ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مانیارٹی کارڈ کےذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گےدیوالی کےتہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر نئی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت کلین کلائمیٹ انوائرمنٹ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے عدالت نے قرار دیا کہ سموگ کا مسئلہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق سے جڑا ہے، عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

  • بشریٰ بی بی نے رہائی کے بعد "لڑائی”کروا دی

    بشریٰ بی بی نے رہائی کے بعد "لڑائی”کروا دی

    تحریک انصاف سوشل میڈیا لڑائی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ میں مختصر قیام اور پھر زمان پارک آنے کی بجائے پشاورپہنچنے کو نہ صرف "ڈیل” کہا جا رہا ہے بلکہ اب کچھ کڑیاں بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد تحریک انصاف کے ٹرولز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

    انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق اس لڑائی کی بنیاد بشری بی بی کی رہائی ہے۔ مسز عمران خان نے بانی سے مشاورت کے بعد اسٹیبلشمنٹ کیخلاف انتہائی سخت موقف اختیار کرنیوالے ٹرولز کا ڈیٹا دینے کی حامی بھری ہے۔ اس حوالے سے بشری بی بی گروپ کے ایکٹیویسٹوں نے ہارڈ لائنرز کیخلاف مہم چلانی تھی۔ ضمانت سے قبل ہی آئینی ترمیم پر ایک بڑے یوٹیوبر اور ایک ٹوئٹر ہینڈلر کو خاموش رہنے کا پیغام دیا گیا۔ جو انہوں نے بخوبی سرانجام دیا۔ بشری بی بی نے رہائی کے فوری بعد زوم میٹنگ میں تمام انفلوائنسرز کو چند اہم ٹوئٹر ہینڈلرز کیخلاف مہم کا چارج دیا۔ سبھی ایک دوسرے کیخلاف جٹ گئے، تاہم آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں انکی بہنوں نے شکوہ کیا کہ انکا ساتھ دینے والے انفلوائنسرز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ جو قابل مذمت ہے اور ہم میڈیا پر بشری کیخلاف بات کرنے پر مجبور ہو جائیں گی، اس دھمکی کے بعد بانی نے ان انفلوائنسرز کیخلاف بات کرنے سے روک دیا ہے اور سب کو صلح کا پیغام بھیج دیا ہے۔

    صحافی سید امجد بخاری کے مطابق دو انتہائی معتبر ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جن افراد کیخلاف مہم شروع کی گئی، انکا ڈیٹا اور تفصیلات فراہم کی جاچکی ہیں اور چند روز میں انکے خلاف کارروائی کے امکانات بھی ہیں

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر

    آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر

    لاہور: آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے-

    باغی ٹی وی : شہر میں سموگ کی اوسط شرح 235 ریکارڈ کی گئی ہے،لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 410، سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 276 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا ہے، بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گلے، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھنے لگی۔

    دوسری جانب شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سموگ کی صورتحال میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کو ماحولیاتی قوانین پر سخت ترین عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

    پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے 3 خوارجی ہلاک

    ادیبہ،شاعرہ ، مترجم اور صحافی،ثمینہ راجہ

    پنجاب میں سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے کا سراغ، نئی جے آئی ٹی تشکیل

  • پنجاب میں سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے کا سراغ،  نئی جے آئی ٹی تشکیل

    پنجاب میں سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے کا سراغ، نئی جے آئی ٹی تشکیل

    پنجاب حکومت نے لاہور کے ایک نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر طالبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی تیز کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی ہے، جو اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر خود کو لاہور کی طالبہ کی ماں ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ لاہور کے نجی کالج میں زیادتی ہوئی ہے۔ اس دعوے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، تاہم بعد میں سامنے آیا کہ یہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ اس جھوٹے دعوے کے باعث طالبہ کی ساکھ اور امن و امان کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوئے، جس پر لاہور کی گلبرگ پولیس نے اس خاتون کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
    پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اس خاتون کے دعوے کے پیچھے موجود محرکات اور ارادوں کی تحقیق کرے گی۔ اس ٹیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ خاتون کے اس عمل کے ممکنہ نتائج اور اس کے پھیلائے جانے والے غیر تصدیق شدہ معلومات کی نوعیت کو جانچ سکے۔ جے آئی ٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ اس پر کوئی اور اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت پیغام دیا جا سکے۔ اس تفتیش کے دوران ٹیم کو خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور مواصلاتی ریکارڈ کا معائنہ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ کیا یہ اقدام کسی منظم گروہ کا حصہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی ذاتی مقصد تھا۔
    اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کئی صارفین نے جھوٹی خبروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، عوام نے اس کیس کو حساس قرار دیتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس نوعیت کی اطلاعات کو فوری طور پر مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر پھیلانے سے گریز کیا جائے تاکہ معاشرے میں افراتفری سے بچا جا سکے۔پنجاب حکومت نے اس کیس کو مثال بنانے کی ٹھان لی ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے جھوٹے اور من گھڑت دعوے پھیلانے کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی اور مستقبل کے لیے ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، جس میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات شامل ہوں گے۔پنجاب حکومت کی طرف سے اس اقدام کو نہ صرف قانونی اور سماجی ضرورت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اسے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ڈی پی او مہک ملک کو بلائے تو آرٹ اور کلچر، اور غریب آدمی بلا لے تو فحاشی۔سپیکر پنجاب

    ڈی پی او مہک ملک کو بلائے تو آرٹ اور کلچر، اور غریب آدمی بلا لے تو فحاشی۔سپیکر پنجاب

    لاہور (باغی ٹی وی) پنجاب اسمبلی میں شادی بیاہ کی تقریبات میں رقص و سرود کی محفلوں پر پابندی کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے جس پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا کہ ہماری ثقافت اور چھوٹی خوشیوں پر پابندیاں نہ لگائی جائیں۔

    عظمیٰ کاردار نے مزید کہا کہ "قرارداد پیش کرنے والی خاتون معلوم نہیں کس قسم کی شادیوں میں جاتی ہیں۔ ہم اپنی ثقافت کے مطابق اپنی خوشیوں کو منانے میں پابندی نہیں چاہتے۔” انہوں نے رقص و سرود کی محفلوں کو پنجاب کی ثقافت کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔

    اجلاس کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر ڈی پی او مہک ملک کو بلائے تو آرٹ اور کلچر اور غریب آدمی بلا لے تو فحاشی کہا جاتا ہے۔

    سمیع اللہ خان نے کہا کہ سماجی برائیوں کو سماج کو ہی روکنا چاہیے اور بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی سماجی پریشر گروپ موجود نہیں۔ انہوں نے قرارداد کو سماجی اور ثقافتی روایات کے مطابق ری ڈرافٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    حکومتی رکن حمیدہ میاں کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ شادی بیاہ جیسے تہوار معاشرتی، ثقافتی روایات اور مذہبی تعلیمات کی عکاسی کرتے ہیں۔ قرارداد میں بتایا گیا کہ پنجاب میں شادی بیاہ کی تقریبات میں رقص و سرود کی محفلوں کا انعقاد بڑھتا جا رہا ہے، جہاں انتہائی فحش اور غیر اخلاقی حرکات کی جاتی ہیں۔

    مزید برآں قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ان محفلوں میں خواتین رقاصاؤں اور خواجہ سراؤں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی اسمبلی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں فحش محفلوں پر سخت پابندی عائد کی جائے اور ان کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے۔

    قرارداد میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 294 میں ترمیم کا بھی مطالبہ کیا گیا تاکہ جرمانہ اور قید کی مدت کو بڑھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    نجی ٹی وی چینل میں اکرم چوہدری کی جانب سے پروگراموں میں مداخلت کی وجہ سے پوری ٹیمیں ہی چھوڑ کر چلی گئیں ۔نجی ٹی وی میں مذہبی پروگرام کرنے والے معروف اینکر سید بلال قطب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو شاہد نے باغی ٹی وی سے رابطہ کیا اور ٹی وی چھوڑنے کی وجوہات بتائیں

    سید بلال قطب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو شاہد نے باغی ٹی وی کو بتایاکہ بلال قطب کے پروگرام "قطب آن لائن”میں اکرم چوہدری بار بار مداخلت کرتے رہے اور اپنے قریبی رشتے دارامام مسجد کو بلال قطب کی ٹیم میں ریسرچر رکھوانے کے بعد اسی امام مسجد کو بطور مہمان بٹھانے پر بھی مجبور کرتے رہے، بلال قطب کے پروگرام میں اکرم چوہدری چاہتے تھے کہ وہ اپنے مہمان بٹھائیں ،اس ضمن میں اکرم چوہدری ایسے مہمانوں کا نام دیتے رہے جوباقاعدہ طور پر درس نظامی سے فارغ یا عالم دین نہیں تھے،ایسے افراد کے پروگرام میں آنے پر اور مناسب جواب نہ دینے پر پروگرام میں آنے والے دیگرمہمان بھی اعتراض کرتے تھے،اکرم چوہدری کی وجہ سے بلال قطب سمیت انکی پوری ٹیم انتہائی پریشانی کا شکار تھی،اکرم چوہدری "قطب آن لائن” میں اپنی طرف سے بلائے گئے مہمانوں کی ذہن سازی کر کے بھیجتے تھے کہ کیا کیا بات کرنی،اکرم چوہدری اپنی طرف سے بلائے گئے مہمانوں کو بعض اوقات مبینہ طور پر پروگرام میں ایسی باتیں کرنے کو کہہ دیتے جس سے نفرت اور انتشار پھیلے ،اکرم چوہدری نجی ٹی وی کے ذریعے مذہبی منافرت فروغ دینے کے درپے تھے اسی وجہ سے وہ مداخلت کرتے۔ راو شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اکرم چوہدری کی وجہ سے ہی بلال قطب اور ان کی پوری ٹیم نے بالآخر نجی ٹی وی سے استعفیٰ دیا۔راؤ شاہد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اکرم چوہدری کی اتنی ستائی ہوئی تھی کہ ہمیں آج بھی دن یاد ہے، ہماری ٹیم نے اتوار کونجی ٹی وی سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم دوسری جانب راو شاہد نے اس بات کی تردید کی کہ بلال قطب کی ٹیم کی رکن خاتون عرشا کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات درست نہیں ہیں ۔ راو شاہد کے مطابق عرشا نے انہیں فون کر کے اس واقعہ کی تردید کی ہے

    سید بلال قطب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر نے باغی ٹی وی کی اکرم چوہدری بارے انکشاف کو درست قرار دیا اور کہا کہ نجی ٹی وی میں اسی طرح کے حالات اکرم چوہدری نے بنائے ہوئے ہیں،اکرم چوہدری کی وجہ سے نجی ٹی وی میں کام کرنے والے سبھی افراد پریشان ہیں.

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • عمران خان کیخلاف بیان،مریم نواز پر مقدمہ کی درخواست

    عمران خان کیخلاف بیان،مریم نواز پر مقدمہ کی درخواست

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست تابش فاروق ایڈوکیٹ کی جانب سے تھانہ سول لائن میں دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے اس کو ختم کیا جائے،مریم نواز بانی پی ٹی آئی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے،بانی پی ٹی آئی کو غیر معیاری کھانا دیا گیا جس سے الٹیاں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل نما کمرے میں رکھ کر بجلی بند کر دی گئی، جیل انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کی سہولت کاری میں ملوث ہے، قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے،

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • بیٹے کو بچھڑے سال ہو گیا مگر یادیں،جدائی کا درد تازہ،مولانا طارق جمیل

    بیٹے کو بچھڑے سال ہو گیا مگر یادیں،جدائی کا درد تازہ،مولانا طارق جمیل

    پاکستان کے معروف عالم دین، تبلیغی جماعت کے رہنمامولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے کی وفات کو ایک برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرے دل کے ٹکڑے عاصم جمیل کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا مگر اس کی یادیں اور اُس کی جدائی کا درد ابھی تک تازہ ہے. آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحوں میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آجائے تو آنسو خود بخود رواں ہوجاتے ہیں. میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا درحقیقت اتنا ہی خاص تھا. مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اس کو بہترین مقام دیا ہوگا. اللہ تعالیٰ عاصم کے درجات کو بلند فرمائے

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت گزشتہ برس ہوئی تھی، مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی،مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے خود کشی نہیں کی، تاہم انکے بھائی مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا تھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

    مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو انعام دے دیا،شجرکاری مہم کا بھی اعلان

    سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل