Baaghi TV

Category: لاہور

  • اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست ضمانت پرسماعت کی،اوریا مقبول جان کیجانب سے ایڈوکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دئیے،اوریا مقبول جان کو 4 ستمبر نے عدالت نے جوڈیشل کر دیا تھا بعد ازاں سیشن کورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی،

    گزشتہ سماعت پر وکیل وفاقی حکومت نے دوران سماعت کہا تھا کہ دوران تفتیش اوریا مقبول جان سے ڈیوائس ملی ہیں جس میں ریاست مخالف مواد ہے،وکیل نے اوریا مقبول جان کی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی،

    اوریا مقبول جان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان کی مبینہ پوسٹ سے کسی شخص کے متاثر ہونے کا کوئی بیان موجود نہیں ہے، کسی متاثرہ شخص کی موجودگی کے بغیر ایسی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، جبکہ اوریا مقبول جان کے خلاف ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی لاہور ہائی کورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    نجی ٹی وی میں اکرم چوہدری عثمان بزدار ثابت ہونے لگا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرز پر اکرم چوہدری بھی نجی ٹی وی میں دہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں،نمائندے رکھنے کے لیے بھی پیسے لیے جانے لگے تو وہیں دوست کے بیٹے کو ملازمت دے کر اسکی آدھی سیلری بھی خود لیتے رہے، لاہور بیورو کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش پر سینئر رپورٹر کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے مانیٹرنگ پر بٹھا دیا گیا، کئی خواتین نے اکرم چوہدری پر ہراسانی کا الزام بھی لگا دیا، بلال قطب کی ریسرچر ہراسانی کی وجہ سے نجی ٹی وی چھوڑ کر چلی گئی،اکرم چوہدری کی من مانیوں کی وجہ سے کئی پروگرام بند ہوئے تو کئی پروگرام کرنے والے نجی ٹی وی کو خیر باد کہہ گئے

    اکرم چوہدری نے نجی ٹی وی میں یوٹیوبر مومن ثاقب جو اسکے بیٹے کا دوست ہے ،چار دن کی سلاٹ میں اسکا پروگرام شروع کروا دیا جس کا نام تھا "حد کر دی”، مومن ثاقب کو ادارہ جو سیلری دے رہا تھا اس میں سے ففٹی پرسنٹ اکرم چوہدری مبینہ طور پر خود لے رہے تھے،تمام تر بجٹ مومن ثاقب یوٹیوبر کے شو میں لگایا جاتا تھا جبکہ اسکے مقابلے میں گپ شپ شو کا بجٹ زیرو کر دیا گیا ،مہمانوں کا اور دیگر بجٹ مومن ثاقب کے شو پر لگایا جاتا رہا لیکن شو نہ چل سکا، فلاپ ہوا اور بند ہو گیا،اسی طرح نجی ٹی وی میں ایک اور شو "سپر اوور” تھا جس کا پروڈیوسر طاہر سرورمیر اور ہوسٹ احمد بٹ تھا، اکرم چوہدری احمد بٹ کو بدلنا چاہتے تھے کئی بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس شو سے احمد بٹ کو بدلا جائے ،اکرم چوہدری اپنا ہوسٹ لانا چاہتے تھے، یہ شو زبردست تھا اور ریٹنگ اسکی دوسرے تیسرے نمبر پر تھی لیکن اکرم چوہدری نے اپنا ہوسٹ نہ لا سکنے کی وجہ سے یہ شو بھی بند کر دیا

    ذوہیب بٹ نے اکرم چوہدری کی من مانیوں سے تنگ آ کر دیا استعفیٰ
    اسی طرح نجی ٹی وی میں ذوہیب بٹ کا ایک شو تھا، ذوہیب بٹ روڈ شو کرتے تھے،اکرم چوہدری نے ذوہیب بٹ سے اپنی مرضی کے شو کروانے کی کوشش کی اور اپنی مرضی کا کنٹینٹ شامل کروانے کی کوشش کی، جس پر ذوہیب بٹ کو اعتراض تھا اور اکرم چوہدری کے کہنے پر ذوہیب بٹ نے شو نہ کئے جس پر اکرم چوہدری نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ذوہیب بٹ کا شو تین دن سے دو دن کا کر دیا، پھر دو دن کی بجائے ایک دن ذوہیب بٹ کا شو چلنے لگا، بالاآخر اکرم چوہدری کی پالیسیوں کی وجہ سے ذوہیب بٹ مستعفیٰ ہو کر چلے گئے

    اکرم چوہدری کی لاہور کے بیورو چیف ذیشان بخش کیخلاف بغاوت کی ناکام کوشش پر رپورٹر کیخلاف انتقامی کاروائی
    نجی ٹی وی میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کا نجی ٹی وی کے مالک سے براہ راست تعلق ہے،اور اکرم چوہدری کی وجہ سے کئی افراد کے نجی ٹی وی کے مالک سے تعلقات بھی خراب ہو رہے ہیں،نجی ٹی وی کے مالک نے عائشہ بخش اینکر کے بھائی ذیشان بخش کو لاہور کا بیورو چیف لگایا،جو ان سے پوچھے بغیر یا انکی مرضی کے بغیر لگا،اکرم چوہدری لاہور میں اپنا بیورو چیف لانا چاہتے تھے ناکامی پر اکرم چوہدری نے لاہور بیورو میں بغاوت کروانےکی اپنی مکمل کوشش کی بیوروچیف کے خلاف اور رپورٹرز کو بلا بلا کر کہاکہ ذیشان بخش کے خلاف ای میل کریں کہ اسکو کام نہیں آتا، اسکو ہراساں کریں،ذیشان بخش رپورٹروں کی پریس ریلیزوں پر اپنا بیپر کروا دیتا ہے، اکرم چوہدری کے کہنے پر خاتون رپورٹر مائرہ ہاشمی نے ڈائریکٹر نیوز کو ایک ای میل لکھی جس میں اسی طرح کے الزام لگائے گئے،جس پر ڈائریکٹر نیوز نے میٹنگ بلائی تو اکرم چوہدری نے رپورٹر کو بلا بلا کر کہا کہ میٹنگ میں اگر لاہور کے بیوروچیف ذیشان بخش کے خلاف نہ بولے تو میں تمہیں فارغ کر دوں گا، اس میٹنگ میں ایک خاتون رپورٹر اور دو میل رپورٹر بولے لیکن سینئر لوگ نہیں بولے، جو لوگ نہیں بولے انکو اگلے دن ہی اکرم چوہدری نے نیوز روم،رپورٹنگ سے نکال دیا گیا اور انہیں مانیٹرنگ پر بٹھا دیا گیا،جو نجم سیٹھی، ابصار عالم ،عائشہ بخش کے شو مانیٹر کرتے ہیں، حالانکہ وہ تیس 35 سالہ تجربے والے رپورٹر ہیں،اور انکے پاس لیٹر بھی رپورٹر والے ہیں،انکے پاس تجربہ ہے لیکن اکرم چوہدری کے کہنے پر میٹنگ میں وہ نہیں بولے ،بیوروچیف لاہور ذیشان بخش کے خلاف بغاوت نہیں کی اس پر انکے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی اور انہیں مانیٹرنگ پر بٹھا دیا گیا

    akram ch
    اکرم چوہدری نے نیوزاینکر کو اکیلے کمرے میں بلا کر کیا کہا؟
    نیوز اینکر کرن آفتاب آٹھ دس سالوں سے نجی ٹی وی سے وابستہ ہیں،وہ کراچی سے لاہور آئی ہیں جب ہیڈ آفس لاہور منتقل ہوا، انکو اکرم چوہدری نے ایک دن کمرے میں اکیلے بلا کر کہا کہ پورا منیجمنٹ آپ کے خلاف ہے اور آپ کو فارغ کرنا چاہتا ہے لیکن میں واحد آدمی ہوں جو آپ کے ساتھ ہوں، سب خلاف ہیں لیکن گھبرائیں نہیں میں آپ کے ساتھ ہوں ، میری وجہ سے ہی آپ نجی ٹی وی میں نوکری کر رہی ہیں،جس پر کرن آفتاب ڈسٹرب رہی اور اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ اکرم چوہدری یہ کہہ رہے ہیں ،نجی ٹی وی کا ایسا ماحول تو کبھی نہیں رہا،

    اکرم چوہدری پر خواتین نے لگائے ہراسانی کے الزامات
    نجی ٹی وی میں بلال قطب کی ریسرچر عرشا بھری میٹنگ میں کہہ کر گئی ہیں کہ اکرم چوہدری خواتین کو ہراساں کرتے ہیں،آپ جیسے بندے کے ساتھ کام نہیں کیا جا سکتا، اسکے اگلے دن ہی بلال قطب اور عرشا نے استعفیٰ دے دیا،
    akram ch

    نجی ٹی وی کی پالیسی کے مطابق ایک تحصیل میں صرف ایک نمائندہ رکھا جا سکتا ہے، قصور میں ایک نمائندہ رکھا ہے نمائندے کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ اکرم چوہدری نے نمائندہ رکھنے کے پیسے لئے ہیں،اسی طرح ایک ہی تحصیل میں دو دو نمائندے رکھنا شروع کر دیئے ہیں جن سے پیسے لئے جاتے ہیں

    باغی ٹی وی پر نجی ٹی وی کے حوالہ سے خصوصی سٹوریز جاری ہیں، جلد اگلی قسط،نئے انکشافات کے ساتھ سامنے آئے گی.

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت کو نو ٹس جاری

    پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت کو نو ٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل رکوانے کے لیے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے سماعت کی، نزاکت حسین ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی-

    درخواستگزار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پرائیوٹائزیشن کمیشن 31 اکتوبر کو نجکاری کرنے جا رہی ہے جبکہ نجکاری کے حوالے سے ابھی تک ویلیو ایشن بھی نہیں ہوئی تو فروخت یا نجکاری کیسے ممکن ہے؟

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی آئی اے نجکاری عمل روکنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ نجکاری کے عمل میں ایک وقت لگتا ہے، آئندہ سماعت پر فریقین کو سن لیتے ہیں بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے 5 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ پی آئی کی نجکاری رواً ماہ یکم اکتوبر کو ہونی تھی جو نہیں ہوئی یکم اکتوبر کو ہونے والے بولی کے عمل کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سیکریٹری نجکاری عثمان اختر باجوہ نے بتایا تھا کہ بولی لگانے کی تاریخ کو آگے بڑھا کر 31 اکتوبر کر دیا گیا ہے کیونکہ اس عمل میں حصہ لینے والے کچھ مزید وقت لینا چاہتے تھے-

    نجکاری کمیشن نے ابتدائی طور پر 6 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا ہے، جن میں فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم، ایئر بلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اور بلیو ورلڈ سٹی شامل ہے۔

  • سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے

    سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے

    سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے

    خواتین کی 5 جامعات سمیت 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات کئے گئے ہیں،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،ڈاکٹر عظمیٰ قریشی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں کنول امین وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیںَ، شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،شازیہ انجم گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے دوسری بار اعتراض لگا کر سمریاں واپس بھیج دی تھیں،پنجاب حکومت نے ایکٹ 105کے تحت وائس چانسلرز کے آرڈرز جاری کردیئے ،خواتین یونیورسٹیز میں بھی وائس چانسلرز کی تقرری کردی گئی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبے کی 14 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر اعتراض اٹھایا تھا اور انہوں نے اس سمری میں تجویز کردہ ناموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرچ کمیٹی کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ کچھ ناموں کے خلاف کرپشن اور انتظامی بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر یونیورسٹی کے لیے صرف ایک نام تجویز کیا گیا ہے، جبکہ اصولی طور پر ہر یونیورسٹی کے لیے تین نام بھیجے جانے چاہیے تھے۔ گورنر نے وضاحت کی کہ وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افراد کی تقرری پر زور دینا مناسب نہیں۔سرچ کمیٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، اور ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کمیٹی کی سلیکشن شفاف نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرچ کمیٹی کے عمل سے وہ مطمئن نہیں اور کئی وائس چانسلرز پر کرپشن اور ناقص منیجمنٹ کے الزامات ہیں، جس کے باعث ان کی تقرری پر اعتراضات ہیں۔

    گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

  • لاہور میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد کی موت

    لاہور میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجرتی قاتل شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے

    باٹا پور کے علاقہ میں شوٹرز نے لینڈ کروزر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک،ایک بچی زخمی ہوگئی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ اشفاق اور 38 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی،موٹرسائیکل سوار شوٹر تعاقب کرتے ہوئے آئے، تھانہ باٹاپور کے چند قدم کے فاصلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،ہلاک ہونے والی 38 سالہ مقدس ملک مرتضی کی بیوی تھی،ملک مرتضٰی کی ملک حبیب ۔غلام حر اور ملک بودے وغیرہ سے دشمنی تھی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے،مزید تحقیقات جاری ہیں

  • استنبول سے لاہور آنے والے طیارے میں مسافر کی موت

    استنبول سے لاہور آنے والے طیارے میں مسافر کی موت

    استنبول سے لاہور کی پرواز میں ایک مسافر کی موت ہو ئی جس کے بعد طیارے نے باکو میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، فلائٹ ٹی کے 714 کو آج صبح 4:35 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنا تھا۔ تاہم، آذربائیجان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پائلٹ نے باکو ایئر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس پر ایئر بس اے 330 طیارہ باکو ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا،باکو ایئر پورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیا، لیکن مسافر کی موت ہو چکی تھی،میڈیکل ٹیم نے موت کی تصدیق کی، اور ضروری کارروائی کے بعد میت ایئر لائن انتظامیہ کے حوالے کی گئی۔

    طیارہ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوا، جس کی وجہ سے لاہور پہنچنے میں تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    لاہور : سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل 15 منٹ تاخیر سے صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا،سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار مدمقابل ہیں، ان انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ میں مقابلہ ہے۔

    عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور حامد خان گروپ سے منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر حامد خان گروپ سے سلمان منصور اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔

    اسی طرح نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر حامد خان گروپ سے اورنگزیب میر اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے چوہدری تنویر مدمقابل ہیں۔

    سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

  • لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ،دھواں دینے والی گاڑیوں پر مستقل پابندی

    لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ،دھواں دینے والی گاڑیوں پر مستقل پابندی

    لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر دھواں دینے والی گاڑیوں کو مستقل بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں انتظامیہ کے تمام تر اقدامات کے باوجود اس کی شدت میں کمی واقع نہیں ہو رہی، جس کی بڑی وجہ ساڑھے 13 لاکھ موٹر سائیکلیں اور 16 لاکھ گاڑیاں ہیں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے سے بہتری کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔

    فضائی معیار خراب ہونے کی وجہ سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا،لاہور کی فضا مضر صحت ہونے کے سبب اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیاآپریشن کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبھی بند کردیا گیا جب کہ رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی780 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر لاہور میں آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بڑا اقدام لینے کا فیصلہ کرلیا گیا خلاف ورزی کرنے پر 8 یونٹس کو سیل کر دیا، 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے ہمراہ رنگ روڈ، محمود بوٹی، بادامی باغ اور کرول گھاٹی کے علاقوں میں چھاپے مارے اور 5 یونٹس کو بند کر دیا کنول لیاقت کا کہنا تھا کہ ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہےصاف ہوا ہر شہری کا حق ہے اور اس حق کی حفاظت کے لیے وہ محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر ہر ممکن قدم اٹھائیں گی۔

    دوسری جانب آج ملک کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان دوسرے، اسلام آباد تیسرے، پشاور چوتھے، راولپنڈی پانچویں، ہری پور چھٹے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

  • انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے انتہائی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی

    مناہل ملک نے ٹک ٹاکر شہر یار خان سے معافی مانگی ہے،مناہل ملک نے مبینہ طور پر شہریار خان اور اپنی نازیبا ویڈیو وائرل کیں جس کے بعد شہریار خان نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کیاتھا،جس کے بعد مناہل ملک جس نے قانونی کاروائی کا بھی اعلان کیا تھا ،شہریار سے معافی مانگ لی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتہائی نازیبا ویڈیو مناہل ملک نے خود بنائی تھیں اور خود ہی وائرل کی تھیں،مناہل ملک نے ٹک ٹاکر شہر یار خان سے اپنی معافی میں کہا کہ یہ ان کی آخری غلطی ہے اور وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگا کر معافی مانگ رہی ہیں،

    پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز میں نظر آنے والے ٹک ٹاکر رانا شہریار نے انہیں 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو وہ تمام ثبوت عوام کے سامنے لے آئیں گے،شہر یار خان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو عام سوشل میڈیا صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف ٹک ٹاکر مناہل ملک کے لیے ہے،شہریار نے ویڈیو میں مناہل ملک کو بے شرم، جھوٹی، مکار اور گھٹیا قرار دیا اور کہا کہ میں یہ تمام باتیں ثابت کروں گا،شہر یار کا کہنا تھا کہ مناہل ملک تم ایف آئی اے کے پاس جاؤ انہیں اپنا اصل موبائل فون دو اور اپنے زیر استعمال واٹس ایپ دو، جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، سائبر کرائم والوں کو اصلی چیزیں دو، اگر 24 گھنٹے میں تم نے معاملہ ختم یا ایف آئی اے کو اصلی موبائل نہیں دیا تو میرے پاس تفصیلی ثبوت موجود ہیں جو میں سامنے لے آؤں گا،ہ مجھ سے یوٹیوب، ٹک ٹاک پر رابطے کیے گئے لیکن میں خاموش رہا، تم عورت کارڈ کھیل رہی ہو اور لوگ مجھے غلط ثابت کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، میرے پاس سب ثبوت ہیں، جن افراد کے ذریعے تم نے یہ ویڈیوز خود وائرل کروائی ہیں انہوں نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور ثبوت کے ساتھ تمام مواد فراہم کردیاہے

    یہ واقعہ نہ صرف سوشل میڈیا کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ اس طرح کے واقعات معاشرتی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہیں اور ہمیں آگاہی کی ضرورت ہے کہ ہر ایک کی عزت اور پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • لاہور میں خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

    لاہور میں خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،خواجہ سرا کو تقریب کےلیے بلا کر چھ افراد نے بدفعلی کر ڈالی

    واقعہ تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے خواجہ سرا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، خواجہ سرا کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کی،خواجہ سرا عمران عرف نور نے 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کروایا ہے،نامزد ملزمان میں جہانزیب،غلام حیدر اور عزیز شامل ہیں، درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تقریب کا کہہ کر بلایا اور مجھے ایک کوارٹر میں لے گئے جہاں دیگر افراد بھی موجود تھے، ملزمان نے ملکر اجتماعی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے

    لاہور میں خواجہ سرا کمیونٹی کو عدم تحفظ کا سامنا ہے، جس نے ان کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں میں خواجہ سرا افراد کو ہراساں کرنے، جسمانی تشدد اور دیگر نوعیت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں خواجہ سراوں کے خلاف ہونے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں روزمرہ کی زندگی میں خوف کا سامنا ہے، کئی خواجہ سرا افراد نے بتایا کہ انہیں بھیک مانگنے یا کارکردگی دکھانے کے دوران ہراساں کیا جاتا ہے۔حقوق انسانی کے کارکنوں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواجہ سراوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔ کمیونٹی کے افراد کو نہ صرف قانونی تحفظ کی ضرورت ہے، بلکہ معاشرتی قبولیت بھی حاصل ہونی چاہیے۔

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی