وزیراطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری، نے علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گنڈاپور کی "فلاپ سٹوری” پر اس کے اپنے لوگ بھی یقین نہیں کر رہے۔ عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے "گینگ آف کالا چور” کے بارے میں بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کارکنوں میں "مظلوم بچہ” بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بھائی اس وقت وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
عظمی بخاری نے زور دیا کہ گنڈاپور کا لیڈر، نوازشریف کے بغض میں جلتا ہوا، اڈیالہ جیل پہنچ چکا ہے، جبکہ نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ گنڈاپور اور اس کی جماعت کنویں کے مینڈک کی طرح ہیں جو اس سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانوروں کی جگہ مویشیوں کی منڈیاں ہوتی ہیں، نہ کہ اسمبلیاں۔ وزیراطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑ دیں، اور ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کے بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔ یہ بیان پنجاب کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر جب سیاسی بیانات کا گہرائی سے تجزیہ کیا جائے۔
Category: لاہور
-

"فلاپ سٹوری” پر کوئی یقین نہیں کر رہا ،عظمیٰ بخاری
-

وزیراعلیٰ پنجاب کا پروگرام،دلہن کو دی جائے گی ایک لاکھ کی سلامی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا.
پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی،پنجاب بھر میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کا منصوبہ بنایا گیا ہے،دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی.فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیاگفٹ کی جائیں گی.وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کر دی
عارضی کاشت کیلئے1 لاکھ ایکڑ 3اور 5 سال لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب میں ای بس سروس سکیم کی منظوری، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی.ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کے لئے 1.2 میگا واٹ سولر پینل لگائے جائیں گے.پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہوں گی.وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان طلب کر لیا.وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا.الحمرا لاہور میں اجوکا تھیٹر فیسٹول کے لئے 10 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی
-

شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،جاوید لطیف
لاہور: مسلم لیگ نے کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی ہے نہ پالیسی ساز اور نہ ملکی سلامتی کے ادارے اس پر بول رہے ہیں، ملک میں سلامتی سے کھیلے جانے والا کھیل کس انجام تک پہنچایا جا رہا ہےشنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے، ہم نے کبھی اپنے احتجاج میں بھارتی وزیر خارجہ، امریکا، اسرائیل اور آج کے لوگوں کی طرز پر آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے علی امین گنڈا پور کو کے پی تک کیسے لایا گیا، آٹھ ماہ میں اربوں روپے کے پی کا پیسہ دہشت گردی پر خرچ کر دیا گیا، کے پی ہاؤس میں اسلحہ سمیت دہشت گرد افغانی دیکھے گئے، ایجنسیاں یا ادارے نہیں بول رہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے پاکستانی قوم کو گنڈا پور کی واپسی کا ڈرامہ بتانا ہوگا۔
ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد
لیگی رہنما نے کہا کہ کون ہے جو بانی پی ٹی آئی کو بچا رہا ہے، آٹھ ماہ ہوگئے ہیں لیکن وہی روش اور وہی طریقہ کار علی امین گنڈا پور نے شروع کیا ہے بلوچستان میں ٹی ٹی پی جو کر رہی کیا وہ کے پی حکومت ہی کر رہی ہے، بلوائی کہتے جو بانی کہے گا تو وہی کریں اور اگر بات کرنی ہے تو اس سے کریں، اگر عمران خان خان کی طرح علی امین گنڈا پور کو بچانے والے طاقتور ہیں اور چھڑوانے کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا تو قوم کو بتا دیں، پی ٹی آئی کے لیے اداروں کا رویہ کچھ اور عام جماعتوں کے لیے کچھ ہے۔
عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا
-

لاہور کی سڑکوں ،گلیوں ،بازاروں میں عدم صفائی پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں تاخیر پر اظہار ناپسندیدگی کیا جبکہ لاہور کی سڑکوں ،گلیوں ،بازاروں میں عدم صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہتر ی کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی روڈز کی مرمت کرنی چاہیے ،مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے۔ ایل ڈی اے کےروڈ مینٹیننس یؤنٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے،مرکزی شاہراہپر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے ۔
اجلاس میں لاہور کی 18مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں اورتجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر مارکیٹ میں موٹر بائیک کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔ اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 213 مقامات پر موجود 2598 مویشی شہری حدود سےباہر منتقل کئے جائینگے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کرنے کی ہدایت کیں۔
عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
-

مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ،3ز خمی
لاہور: مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ،3ز خمی ہو گئے-
باغی ٹی وی : موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین کوہاٹ سے لاہور جارہی تھی کہ موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس نے مسافر وین کو ٹکر ماری تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ امان خان، 71 سالہ بہرام خان، 73 سالہ حضور محمد، 63 سالہ فرید خان اور54 سالہ محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب گھوٹکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ لوٹ مار کیلئے کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے جب کہ مسافروں سے لوٹ مار کرنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ادھر کراچی ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق 2 بھائی اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جب کہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جب کہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم اور 25سالہ بابر نامی نوجوان زخمی ہے، اہلخانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں سے واپسی پر واقعہ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔
لاہور میں خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور مقتول کی تشدد زدہ لاش گندے نالے سے ملی،ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے لاش نالے میں پھینکی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کوپکڑ لیا ہے۔
دوسری جانب مزنگ کے علاقے میں ایک شخص نے تعزیت کیلئے آئے کزن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا، پولیس کے مطابق زوہیب نامی شخص اپنی ممانی کے انتقال پر تعزیت کیلئے عادل سعید کے گھر آیا جہاں معمولی جھگڑے پر عادل نے زوہیب کو قتل کردیا جب کہ واردات کےبعد ملزم فرار ہوگیا۔
-

زرتاج گل کو رہا کرنے کا حکم
ملتان,زرتاج گل کی 30 روز کیلئے نظر بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی
,لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے ڈپٹی کمشنر کو زرتاج گل کی فوری طور پر نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا ،زرتاج گل کے شوہر کیجانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ زرتاج گل کی نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں، زرتاج گل رکن قومی اسمبلی ہیں، انکی نظر بندی ختم کی جائے اور رہا کیا جائے
واضح رہے کہ 5 اکتوبرکو زرتاج گل کو حراست میں لے کر نظر بند کر دیا گیا تھا،رتاج گل کے وکیل فدا حسین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ زرتاج گل کو گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا گیا، زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا ہے،
خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو نوٹس بھجوایا ہے
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ
پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا
مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں
-

وزیراعلیٰ پنجاب اور پرتگالی سفیر کی ملاقات: سرمایہ کاری و تعلقات پر گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا سلوا کی ملاقات اہم پیش رفت ثابت ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین معاشی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے مراعاتی پیکیج کو از سر نو ڈیزائن کرنے پر اتفاق ہوا تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو صوبے میں لایا جا سکے۔ملاقات میں پرتگالی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور مختلف شعبوں جیسے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور سیاحت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس ضمن میں دونوں ممالک نے مشترکہ تجارتی ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ باہمی تعلقات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور دونوں ممالک کے تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے موجود سازگار ماحول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پرتگال کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پائیدار اور مؤثر پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پرتگال کے اعزازی قونصل افتخار فیروز، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرائی دینے اور معاشی استحکام کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ -

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ خوراک ختم، نئی پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قیام
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں غذائی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک پنجاب کو ختم کر دیا ہے۔ اس کی جگہ نیا پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے جو خوراک کے متعلق تمام اہم امور کی ذمہ داری سنبھالے گا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو غذائی اشیاء کی قیمتوں اور انتظامی امور کی نگرانی کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔ اس ڈیپارٹمنٹ کا قیام بنیادی طور پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں استحکام اور مناسب کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ نیا ڈیپارٹمنٹ نہ صرف گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی کے بارے میں فیصلے کرے گا بلکہ ان پر عملدرآمد کی بھی نگرانی کرے گا۔ یہ ادارہ اشیائے خورونوش کی پیداوار سے لے کر ان کی مارکیٹ تک رسائی کے تمام مراحل پر نظر رکھے گا تاکہ عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر غذائی اجناس دستیاب ہوں۔
محکمہ خوراک کا خاتمہ ایک اہم قدم ہے جسے صوبائی حکومت نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف لڑائی کے تناظر میں اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک کو ختم کرنے کا مقصد نظام کو بہتر بنانا اور عوامی مفاد میں زیادہ شفافیت اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔حالیہ برسوں میں خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ذخیرہ اندوزی کے واقعات نے عوام کو شدید مشکلات کا شکار کیا ہوا تھا، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ نئے ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا بنیادی مقصد اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور مصنوعی مہنگائی کا تدارک کرنا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے قیمتوں کے تعین اور ان پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔پنجاب حکومت کے اس اہم فیصلے سے توقع کی جا رہی ہے کہ صوبے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور عوام کو سستے اور معیاری غذائی اجناس فراہم ہوں گی۔
ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں اس کے اختیارات اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ تمام غذائی اجناس کے کاروبار اور قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق پالیسی سازی اور ان پر عمل درآمد کی ذمہ داری سنبھالے گا۔یہ اقدام پنجاب حکومت کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں سنجیدہ ہے۔ -

جماعت اسلامی کا لاہور میں2 سو مقامات پر فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین مزمتی قرارداد وں اور تقریروں سے سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا۔پوری پاکستان قوم نے یکجہتی فلسطین منا کر پیغام دیا ہے کہ ہم فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔امریکہ کی پشت پناہی میں اسرائیل نے ایک سال میں فلسطین پر ظلم وستم کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ غزہ قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے،نہتے لوگوں کا قتل عام جاری ہے،انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں 45000ہزار ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر اور زخمی امداد کے منتظر ہیں۔ فلسطین میں ایک سال میں دنیا کا سب بڑا انسانی الیمہ جنم لے چکا ہے جہاں لوگوں کے پاس کھانے، پینے خوارک اور علاج معالجہ کیلئے ادویات تک میسر نہیں ہیں۔ اسرائیل غزہ کی جنگ کو فلسطین کے بعد لبنان، مصر، ایران اور یمن تک پھیلا چکا ہے – امت مسلمہ کے حکمران آنکھیں بند کیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔آج مال روڈ نوجوان نسل اہل غزہ کی استقامت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اہل لاہور طلبہ، طالبات، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور سمیت شہریوں نے فلسطینی مسلمانوں سے بھرپوراظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیاہے۔ امت مسلمہ کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے جامع عملی کیساتھ اقدامات کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور شہر کی تمام یونیورسٹیز، کالجزاوراسکولز کے طلباء و طالبات کے زیر اہتمام فلسطینی بھائی بہنوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کل مال روڈ پر سٹوڈنٹس فلسطین ملین مارچ سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلباء لاہور کے ناظم ساجد محمود اور تمام طلباء تنظیموں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین بے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 2 سو مقامات پر فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہریکیے گئے۔ منصورہ، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، پونچھ روڈ،موڑ سمن آباد،نزد امتیاز اسٹور مون مارکیٹ گلشن راوی،ثریا عظیم ہسپتال چوبرجی،رحمان گارڈن،بادامی باغ، لوہاری، شادباغ،شالامار،ویلنشیا گول چکر،اقبال ٹاؤن وحدت روڈ،کاہنہ میٹرو اسٹیشن سنٹرل پارک،ماڈل ٹاؤن،شیرشاہ کالونی،اڈہ پلاٹ،رائیونڈ روڈ،چوہنگ ملتان روڈ،کینال روڈ ازمیر ٹاؤن،کینال روڈ بحریہ گیٹ،کینال وئیو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائیٹی،پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن،ایگریکس ٹاؤن،گول چکر واپڈا ٹاؤن،منصورہ ملتان روڈ،دعا چوک مرغزار ،تصویر چوک خیابان قائد،ہاتھی چوک وحدت روڈ،اعوان ٹاؤن چوک،جی ٹی روڈ مناواں،مسجد فردوس جی ٹی روڈ،لیڈیز پارک تاجپورہ،مین مارکیٹ تاج باغ،رضوان گارڈن،ساجد گارڈن،صحافی کالونی مین گیٹ،عسکری 10 گیٹ 2،نشاط کالونی،علی گڑھ اسکول،لاہور گیریژن،الائییڈ اسکول،ڈیفنس فورٹ،غزالی اسکول،پرانہ کاہنہ،عسکری 11،پنجاب،سوسائٹی غازی روڈ،رنگ روڈ بینک اسٹاپ تا ساندہ،کرامت بستی،گرین پارک،فلاح خاندان جوہر ٹاؤن اور شاہد رہ سمیت دیگر علاقوں میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور اسرائیلی اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی
-

گرلز کالجز کےلئے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کا افتتاح
ایک اور وعدہ پورا،پنجاب میں گرلز کالجز کے لئے 76 بسیں،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گرلز کالجز کےلئے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طالبات کو پاس بلا لیا،چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 19 وویمن کالجز کو بسیں دے دی گئیں ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں ،وزیر اعلی مریم نوازشریف نے خواتین کالجز کی بسوں کا معائنہ کیا ،گرلز کالجز کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نےچیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو تین مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی ۔پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں۔ بھکر ،سیالکوٹ چنیوٹ کمالیہ حاصل پور ملکوال فیروز والا شور کوٹ جتوئی فتح جنگ حسن ابدال کے گرلز کالجز کو بسیں مل گئیں ،کوٹ مومن ، جلال پور پیر والا ، کلر سیداں ،پنڈی گھیب منچن آباد , شرق پور کے گرلز کالجز کو بھی بسیں مل گئیں ،دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں ، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا ، سرائے عالمگیر پیلاں کے گرلز کالجز کو بسیں ملیں گی،علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ، عیسی خیل ، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025 بسیں مل جائیں گی۔مارچ اپریل 2025 تک تیسرے مرحلے میں مزید 2 بسیں اور 32 کوچز مزید 35 تحصیلوں کو فراہم کردی جائینگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی وویمن کالجز کی طالبات سے ملاقات بھی ہوئی، اس موقع پر طالبات نے گلدستہ پیش کیا،سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثفافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے
چیف جسٹس کی وائرل فیک ویڈیو،ایف آئی اے کا کاروائی کا فیصلہ
خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، چیف جسٹس
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیس نہ سنیں،عمران خان کی پھر درخواست
اکثریتی ججز کی وضاحت، چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ،جواب مانگ لیا
کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،چیف جسٹس کے ریمارکس
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب