Baaghi TV

Category: لاہور

  • خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد  کیسز میں پنجاب سر فہرست

    خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد کیسز میں پنجاب سر فہرست

    لاہور: ملک بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سمیت خواتین کے قتل، اغوا سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق آبرو ریزی کے کیسز میں پنجاب سر فہرست رہا۔ ملک بھر میں 7,010 کیسز میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں رونما ہوئےاسی طرح سندھ میں خواتین کے اغوا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے،جن کی تعداد 1,666 رہی۔ غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین کےرپورٹ کیے گئے کیسز میں سندھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے 258 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تقریباً نصف ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متاثرہ خواتین اور ان کے لواحقین کو تحفظ ،سرپرستی اور یقینی انصاف فراہم کرکے سنگین نوعیت کے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے بتایا کہ یہ رپورٹ صوبائی پولیس محکموں میں درج درخواستوں سے حاصل کیے گئے اعدادوشمار پر مشتمل ہے۔ جو 2023 کے دوران پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے جی بی وی کیسز کا تجزیہ کرتی ہے۔ اگرچہ صوبائی پولیس کی جانب سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مزید ہزاروں واقعات کے غیر دستاویزی ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں عصمت دری، اغوا اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے اعداد و شمار پریشان کن ہیں۔ آبرو ریزی کے کیسز میں پنجاب سر فہرست رہا، ملک بھر میں 7,010 کیسز میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں رونما ہوئے،جس کا شرح تناسب 94.5 فیصد رہا،جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں عصمت دری کے زیادہ تر واقعات پنجاب میں رونما ہوئے۔ دوسری جانب سندھ میں 188، خیبر پختونخوا میں 187، اور بلوچستان میں عصمت دری کے11 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    خواتین کے اغوا کیسز سب سے زیادہ سندھ میں رپورٹ ہوئے،جہاں 1,666 خواتین کو اغوا کیا گیا جو کہ ملک بھر میں ہونے والے کل اغوا کا 56.4 فیصد ہے۔جب کہ پنجاب میں 562 کیسز، بلوچستان میں 163 اور خیبرپختونخوا میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سید کوثر عباس نے بتایا کہ سندھ میں غیرت کے نام پر قتل خواتین کے عدم تحفظ کے شدید فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبے میں 258 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تقریباً نصف ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 129، پنجاب میں 120 اور بلوچستان میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    انہوں نے کہا کہ صوبوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں وسیع تفاوت اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ سندھ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان جیسے علاقوں میں خواتین کے خلاف تشدد کم پایا جاتا ہے بلکہ یہ سماجی بدنامی، خوف، اور خاندان والوں کی عدم سرپرستی کی بنا پر رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے-

    باغی ٹی وی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان ٹیم سے کھیلنا جہاں اعزاز ہے وہیں بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، ذمہ داری بہت ہوتی ہے اور ذمہ داری کی قدر بھی ہے، پریشر کی وجہ سے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھیل خراب کر رہا ہوں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کیلئے بہت اہم ہے-

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوتا ہے، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا عامر جمال انجری سے واپس آرہے ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کیلئے ٹیم بنائی ہے، رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ سرفراز ہے، سرفراز فوری طور پر دستیاب ہوتے ہیں، نوجوان وکٹ کیپر کیلئے لانگ ٹرم پالیسی اپلائی کرتی ہے، وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اوپننگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹر ہیں، وہ آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بابر شروعات اچھی کر رہے ہیں لیکن صرف بابر اعظم ہی نہیں سب کو بیک کرنا ہے، کامران غلام ہمارے پلان میں ہے، ہر کھلاڑی کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں، زاہد محمود کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ان کا کہنا تھا مانتے ہیں 2024 میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، اگر کھلاڑیوں کو بیک نہیں کریں گے تو بحثیت کپتان تکلیف ہو گی، اگر میری بیک کرنے سے کوئی کھلاڑی فارم میں آتا ہے تو خوشی ہو گی، کھلاڑی کو بیک کرنے میں اگر میری جگہ بھی چلی جائے تو مجھے دکھ نہیں ہو گا، ایمانداری اور انصاف سے فیصلہ کروں گا تو سکون سے رہوں گا سو سکوں گا، یہ ہمارے ملک کے کھلاڑی ہیں کسی دوسرے ملک کے کھلاڑی نہیں ہیں،فاسٹ بولرز کو ہمیشہ سپر فٹ رہنا ہوتا ہے، فاسٹ بولرز کا ورک لوڈ منیج کیا جاتا ہے، فاسٹ بولرز کو یہ ہی کہا ہے کہ فاسٹ بولر ٹیم کا سپرفٹ ہونا چاہیے، فاسٹ بولرز سے مسلسل رابطے میں ہیں، کرکٹ میں صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ بولرز زیادہ اچھی بولنگ کرتے ہیں۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

  • راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    لاہور: پنجاب پولیس نے28 ستمبرکو سیاسی جماعت کےمظاہرے کےدوران زخمی ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں 28 ستمبر کو بلوائیوں نے 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو زخمی کیا، سیاسی جماعت کے جتھوں نے حارو برج،کٹی پہاڑی اور ایم ون موٹروے اٹک پولیس پارٹیوں پر حملے کیے، ڈنڈوں اور پتھروں سے ایس ایچ او انسپکٹر ساجد، اے ایس آئی عامر سجاد اور اے ایس آئی خرم شہزاد زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں عثمان علی، عمر شہزاد، شاکر علی، اکبر، عرفان علی اور اظہرکانسٹیبل عزیز احمد ،ثاقب علی، عبدالمالک، مظہر اور ظہیر عباس شامل ہیں ،بلوائیوں کے حملے میں کانسٹیبل غلام فرید،عمران،طیب حسین اور محمد عمران نشانہ بنے، کانسٹیبل عرفان، شرجیل، عمران خان، قاسم انمول اور فیضان خان بھی زخمی ہوئے جب کہ 28 ستمبر کو آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او اٹک پورا دن فیلڈ میں رہے۔

  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے گرین انرجی کے فروغ پر زور

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے گرین انرجی کے فروغ پر زور

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے گرین انرجی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری اور توانائی کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ "ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے” اور انہوں نے حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے کی ترقی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ماضی میں طویل لوڈشیڈنگ کا شکار رہا ہے، جس کا خاتمہ کرنے کے لیے ان کی حکومت نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ سب کو سستی اور ماحول دوست توانائی حاصل ہو۔” ان کے مطابق، توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ متبادل توانائی کے منصوبوں کی ترقی پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

    احسن اقبال نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی اہمیت پر بھی بات کی اور کہا کہ "توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تاجکستان کے ساتھ کاسا منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے چلنا ہوگا تاکہ خطے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر نے ماحولیاتی مسائل کی شدت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ ہے، اور 2022 میں پاکستان کو سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیائی ممالک کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہوگا۔احسن اقبال کی گفتگو نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے بحران جیسے اہم مسائل کا سامنا ہے، اور ان کے حل کے لیے حکومتی عزم اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

  • محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کی خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز رہا ہے ، ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا،مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے، میری قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں کیونکہ کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

    کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

    لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی-

    باغی ٹی وی: لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کسی سینیٹرز نے آئینی ترمیم نہیں دیکھی، جو ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں پڑھے بغیر قانون پاس ہوتے ہیں کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی کورٹس کی حدود کیا ہوں گی، ترمیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اپنے راستے سے ہٹ گئے ہیں، نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہے، اگر وہ خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، الیکشن مسئلے کا حل نہیں، الیکشن چوری کر لیے جاتے ہیں، اب لیڈر شپ کا امتحان ہے کہ ملک چلانا ہے کہ نہیں۔

  • لاہور : ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

    لاہور : ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

    لاہور: یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے طلبا و طالبات سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا کے لیے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام اگنائٹ اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے تعاون سے کیا گیا، جس کا مقصد طلبا کو سائبر سیکیورٹی کے جدید پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ورکشاپ کے دوسرے روز طلبا کو ایڈوانس سائبر سیکیورٹی ٹریننگ دی گئی، جس میں مختلف چیلنجز اور کوئز کا اہتمام کیا گیا تاکہ طلبا کے عملی علم میں اضافہ ہو سکے۔ ٹریلیم انفارمیشن سکیورٹی سسٹم کے ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپروائزر عبدالرحمان اور اگنائٹ کے منیجر آئی ٹی اورنگزیب راؤ نے طلبا کو ویب ایپلیکیشن اٹیکس اور مختلف سافٹ ویئرز کے استعمال کے طریقوں سے آگاہ کیا۔طلبا کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے دوران ملنے والے چیلنجز اور کوئز سے انہیں سائبر سیکیورٹی کے پیچیدہ مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس تربیت سے طلبا مستقبل میں سائبر حملوں سے محفوظ رہنے اور سیکیورٹی کے حوالے سے نئے ہنر سیکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

  • علی امین گنڈا پور سر پٹخ کے واپس ،پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری

    علی امین گنڈا پور سر پٹخ کے واپس ،پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں احتجاج پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ پھر "موئے موئے” ہوگیا ہے، اور وہ ناکام ہو کر واپس لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں اور یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج کو فساد کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانا آتی ہے، اور ایسے فسادی گروپس کے ساتھ ہمیشہ "موئے موئے” ہو جاتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "چلو بھاگو”، یعنی پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک ناکام ہونے کے بعد واپس جا رہی ہے۔

    https://x.com/AzmaBokhariPMLN/status/1840034422596202515?s=19

    عظمیٰ بخاری نے کے پی کے میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوابی کے لیے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے اسلحے کے ساتھ احتجاجی مظاہروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت جلسے کے لیے اسلحہ کیوں ساتھ لاتی ہے؟ وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عوامی مسائل کی فائل ہونی چاہیے، نہ کہ اے کے 47۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنڈی میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور وہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بدترین حالات کے باوجود وہاں کے وسائل پنجاب پر یلغار کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے”، ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا ہوگا۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ یہ شرپسندی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس اہم موقع پر ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے، لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے سابقہ دھرنوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 126 دن کے دھرنے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا بوریا بستر لپیٹ کر نکلنا پڑا تھا، اور اس بار بھی یہی انجام ہوگا۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی بھی مثال دی، جنہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے تھے۔

  • راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا،مریم اورنگزیب

    راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا،مریم اورنگزیب

    لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو عوام نے مسترد کردیا ہےسیف سٹی کیمروں کی ویڈیو میں لوکیشن اور وقت کے ساتھ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دور دور تک جلسہ گاہ میں لوگ موجود ہی نہیں ہیں، عوام مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ملک میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ابھی تو آغاز ہے الحمداللہ۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں،مردان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے، پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی ہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے۔

    لاہور:پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کیٌخلاف درخواست سماعت کیلئے مکمل

    پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم …

    اے این ایف کی کارروائیاں: 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

  • عظمی بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ

    عظمی بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ

    لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا، جس کے باعث بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جی او آر لنک کلب روڑ پر گزشتہ رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،گزشتہ رات آتشزدگی سے گاڑی کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ آتشزدگی سے گیراج کا شیڈ بھی جل گیا۔

    گزشتہ ہفتے آتشزدگی کا واقعہ رات کے اوقات میں پیش آیا تھا، آگ لگنے سے واشنگ مشین، لائٹس، درختوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ آتشزدگی سے ایئر کنڈیشنر جل گیا تھا۔

    لاہور:پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کیٌخلاف درخواست سماعت کیلئے مکمل

    پی ٹی آئی احتجاج: قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں …

    اے این ایف کی کارروائیاں: 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد