Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا،دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا، پاک فوج حساس عمارتوں، ائیر پورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج …

    واجح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر رکھا ہے اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں تعیناتی کے دوران فوج کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

    اسلام آباد میں نقص امن کا خدشہ: فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں، فوج کو مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی۔

  • مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک کے بعد آج لاہور کے مینار پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ ہے،لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کر دیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور سے اسلام آباد موٹروے جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا لاہور سیالکوٹ موٹروے، بابو صابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ پر کنٹینرز لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    آج مینار پاکستان پر بانی تحریک انصاف کی سالگرہ کا جلسہ منعقد کرنے کے اعلان پر بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آزادی فلائی اوور پر کیمپ لگا دیا اور داتا دربار کے قریب روڈ بلاک کے لیے کنٹینر بھی پہنچا دیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تاحال این او سی بھی جاری نہیں کیا گیا۔

    بابوصابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ پر واٹر کینن، قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، موٹروے بند ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

    گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات بھی جاری کیے گئے۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کردیا گیا ہےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف شہری ناجی اللہ نے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے، عدالت 3 سے 8 اکتوبر تک نافذ کی گئی دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

    اسلام آباد میں گزشتہ روز کے پی ٹی آئی احجاج مظاہرین کے خلاف ریاستی اقدامات بظاہر کامیاب رہے۔ علی امین گنڈا پور کا قافلہ ابتدائی چند ایک رکاوٹ ہٹا کر آگے بڑھا لیکن حسن ابدال کٹی پہاڑی کے پاس بدترین شیلنگ کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ ڈی چوک سے چائنہ چوک تک شیلنگ اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان گرفتارکو بھی گرفتار کرلیا گیا پولیس نے جڑواں شہروں سے تقریباً 1600 سے کارکنوں کو گرفتار کیا۔

  • سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی نئی  تاریخ  رقم کر دی

    سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی نئی تاریخ رقم کر دی

    اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی نئی تاریخ رقم کر دی-

    باغی ٹی وی : سر باز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے،سرباز خان نے یہ سنگ میل 8 ہزار 27 میٹر بلند شیشاپنگما عبور کرکے حاصل کیا، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما نے سب سے اونچی چوٹی ماوئنٹ ایورسٹ 2021 میں عبور کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے ایک اور کوہ پیما شہروز کاشف بھی 14 چوٹیاں عبور کرنے کے مشن کے قریب ہیں سرباز خان کا یہ سفر 2017ء میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا تھا۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر کی خبروں کی تردید

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

  • نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد: وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل  نے جواب داخل کرا دیا

    نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد: وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرا دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان نے جواب داخل کرا دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری نہ کرنے پر متعلقہ عدالتی افسر پر اظہار برہمی کیا،جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کو بھی سننا چاہیئے۔

    لاہورہائیکورٹ آفس کے اہلکار نے غلطی تسلیم کر کے معافی کی استدعا کی، جس پر جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ آئندہ غلطی نہ ہو۔

    درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو سن چکی ہے، ہم صرف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں، اس اسٹیج پر کسی سیاسی جماعت کو سننا عدالت کے لیے ضروری نہیں، سیاسی جماعتیں ہی تو آئین اور سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہاں ہی عملدرآمد کے لیے رجوع کرنے کا لکھا ہے،جبکہ وکیل درخواست گزار کے مطابق پارلیمان نے 11 غیر آئینی قانون بنائے جن کو چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں۔

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے درخواست پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

  • مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

    لاہور: لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دیے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری ابھی سے تعینات کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور ممکبہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کرلی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےلاہورمیں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی حکومت پنجاب نے لاہور،میں رینجرز بھی طلب کر لی ہے، لاہور میں 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا،ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے،محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے جبکہ رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے لکھے گئے ہیں۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کردیا گیا ہےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف شہری ناجی اللہ نے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے، عدالت 3 سے 8 اکتوبر تک نافذ کی گئی دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

  • ڈی چوک احتجاج:  اڈیالہ جیل کا قیدی پاکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے،عظمی بخاری

    ڈی چوک احتجاج: اڈیالہ جیل کا قیدی پاکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی پلاننگ ہے لاشیں گریں اور ان کو کیش کریں۔

    باٹی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرینوں، لفٹر اور سرکاری وسائل و سرکاری ملازمین کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آرہے ، کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد ہوتی ہے؟ علی امین گنڈا پور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آرہے ہیں، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے ہیں لیکن یہ دہشت گرد جماعت ہے، پنجاب کے لوگوں نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، جو بھی قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شنگائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال رہے ہیں لیکن یہ جماعت پاکستان کو دوبارہ عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے حربے استعمال کر رہی ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی(عمران خان) پاکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے۔

    پی ٹی آئی کا ی چوک پر احتجاج :موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی،سڑکیں …

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ غیر ملکی سربراہ کی دارالحکومت میں موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، پی ٹی آئی احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرے، کوئی مظاہرہ کرے گا تو نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی پی ٹی آئی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس ختم ہونے تک اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج مؤخر کرنے کا مشورہ دیا۔

    احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں،اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ …

    ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی آج ہونے والے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیا جائےگاحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا احتجاج پُر امن ہوگا اور حالات کی خرابی کے ذمہ داری تشدد کرنے والے ہوں گے۔

  • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نجی پریکٹس کا قانون 21 سال بعد بھی التواء کا شکار

    پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نجی پریکٹس کا قانون 21 سال بعد بھی التواء کا شکار

    لاہور(باغی ٹی وی رپورٹ)پنجاب میں21سال قبل بنایا گیا قانون ردی کی نظر، سرکاری ہسپتالوں میں نجی پریکٹس کا نظام نافذ نہ ہوسکا

    یکم اگست 2024کو جاری شدہ لیٹر NO. SO (RMC) 2-121/2024 کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادارہ جاتی نجی پریکٹس کے نظام کے قیام کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    یہ احکامات اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مراسلے کے ذریعے جاری کیے گئے، جس میں تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں۔حکومت نے 2003 کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشنز ایکٹ کے تحت پنجاب کے بیشترہسپتالوں کو خودمختار بنایا تھا،

    جس کی شق 20 کے مطابق ایک سال کے اندر ادارہ جاتی نجی پریکٹس کے نظام کا قیام ضروری قرار دیا گیا تھا۔ تاہم وقت گزرنے کے باوجود زیادہ ترہسپتال اس نظام کو قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈاکٹرز نےسرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کی بجائے اپنے ذاتی کلینک کوترجیح دی،

    اس حوالے سے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہسپتالوں کے بورڈ آف مینجمنٹ کو نجی مریضوں کے علاج کے لیے واضح طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔ مزید برآں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد ایک مئوثر ادارہ جاتی نجی پریکٹس کا نظام قائم کریں تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    اس مراسلے کی نقول وزیر صحت، سیکرٹری صحت، اور دیگر اعلی حکام کو بھی ارسال کی گئی ہیں تاکہ اس نظام کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • مریم نواز کا ہمت کارڈ منصوبے کے  افتتاح کے دوران کے پی  حکومت پر تنقید

    مریم نواز کا ہمت کارڈ منصوبے کے افتتاح کے دوران کے پی حکومت پر تنقید

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج ہمت کارڈ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا، جس کی تقریب میں انہوں نے خصوصی افراد کے حقوق اور ان کی بہبود کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں کہ ایک اور خواب کی تکمیل ممکن ہوئی، اور ہم خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے میں 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیئے جائیں گے، جنہیں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اور اس کارڈ کے حامل افراد کو تین ماہ میں ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ "پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہم ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمت کارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم میں اضافہ کیا جائے گا، اور اس منصوبے کے تحت خصوصی افراد کو میٹرو بس میں فری سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
    وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ "کیا وجہ ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں ملک ترقی کرتا ہے؟” انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں موٹرویز کی تعمیر اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔ انہوں نے سابقہ حکومت کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی، لیکن آج یہ مسلسل کم ہو رہی ہے۔مریم نواز نے خاص طور پر روٹی کی قیمت میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "روٹی کی قیمت پہلے 25 روپے تھی اور آج یہ 12 روپے ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، بلکہ وہ ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے حالات اور پی ٹی آئی پر تنقید
    تقریب کے دوران مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے عوام کے حالات پر بھی تبصرہ کیا، کہا کہ "میرا دل خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔” انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کام صرف "جلاؤ گھیراؤ” کرنا ہے، جو عوام کی خدمت میں خلل پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ دوسرے صوبے پر حملہ کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کریں۔وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، "یہ لوگ پنجاب کے اوپر بار بار حملہ کر رہے ہیں، اور ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو جلسوں میں لایا جا رہا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے خرچ کیا جا رہا ہے، اور انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھول میں نہ رہنا، "مجھے دہشت گردوں سے نمٹنا آتا ہے۔”

  • عثمان قادر  کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: لیگ اسپنرعثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ٹیم سے مسلسل نظرانداز ہونے پر عثمان دل برداشتہ تھے۔

    باغی ٹی وی : ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا،پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایکس پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا، جس میں انہوں نے ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے اس ناقابل یقین سفر پر غور کرتا ہوں تو میں دلی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے اور میں اپنے کوچز اور ساتھی ساتھیوں کی حمایت کا شکر گزار ہوں جو ہر قدم پر میرے ساتھ رہے ہیں،ناقابل فراموش فتوحات سے لے کر چیلنجوں تک، جن کا انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سامنا کیا، ہر لمحے نے ان کے کیریئر کو تشکیل دیا اور ان کی زندگی کو تقویت بخشی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ان پرجوش مداحوں کی قدر کرتا ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آپ کی غیر متزلزل حمایت کا مطلب دنیا ہے، اس نئے باب میں قدم رکھتے ہوئے کرکٹ سے اپنی محبت اور اپنے والد کے سکھائے ہوئے سبق دونوں کو عزیز تر جانوں گا اور والد کی میراث کو جاری رکھوں گا۔‘

    عثمان قادر نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پاکستانی کرکٹ کا جوش و جذبہ اور مشترکہ خوبصورت یادیں لے کر جائیں گے۔ ’ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، تشکر کے ساتھ، عثمان قادر۔‘

    واضح رہے کہ 31 سالہ عثمان قادر نے 26 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں اپنے ٹی 20 کرکٹ کریئر میں 31 وکٹیں حاصل کیں ، عثمان قادر ڈومیسٹک کرکٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں-

  • پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے،عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی، اور بیٹے راسخ الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    واضح رہے کہ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا، پرویز الہیٰ سمیت دیگر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ