Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ بھی شامل تفتیش

    ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ بھی شامل تفتیش

    لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماء اور نجی اسپتال مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل ،لاہورپولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ،

    لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں تفتیش جاری ہے،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی تھی،ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ، واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ،ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں،شہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ،

    ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل بیٹے کی گرل فرینڈ کو تحفے میں مہنگی گاڑی نہ دینے پر ہوا۔ بیٹے نے اپنی گرل فرینڈ کو گاڑی گفٹ کرنے کے لیے 13 کروڑ روپے مانگے تھے۔ قاتل بیٹا آئس کا نشہ کرتا تھا اور والد سے 30 لاکھ ماہانہ جیب خرچ کا تقاضا کرتا تھا لیکن والد 5 لاکھ روپے دیا کرتے تھے۔ ملزم نے چند ماہ پہلے اپنے گھر ہی چوری بھی کروائی تھی۔ ڈاکٹر شاہد اپنے بیٹے کو بری صحبت سے دور رہنے کا کہتے تھے،ڈاکٹر شاہد کیس میں تینوں اجرتی قاتل آپس میں رشتہ دار ہیں، مفرور ملزمان آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں، ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان گاڑی چوری کے متعدد کیسز میں اسلام آباد اور لاہور میں چالان ہوچکے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہی ملزمان نے کیا تھا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کر لیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق او سی یو ٹیم نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا،ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس حکا کے مطابق ڈاکٹر شاہد کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی جس کو گرفتار کیا گیا ہے

    لڑکی سے شادی کی خواہش،باپ انکاری،بیٹے نے دو کروڑ دے کر باپ قتل کروا دیا
    پولیس نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی،دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، قیوم ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر والد انکاری تھے، قیوم نے جنوری میں بھی اپنے والد پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا،ملزم قیوم نے جنوری میں اپنے والد کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی اور ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا،جس روز واقعہ ہوا اسی دن سفید کارنے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈاکٹر شاہد کی ریکی کی تھی، اسی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم بھی موجود تھا، جمعہ کے روز مقتول نے بینک سے رقم نکلوا کر مستحق افراد میں تقسیم کی اس دوران بھی مشکوک کار ڈاکٹر شاہد کا تعاقب کرتی رہی،

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے کے مطابق مدعی مقدمہ تیمور صدیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد، بھائی اور چچا کےہمراہ جامع مسجد خضریٰ سے جمعہ کی نماز ادا کر کے مسجد سے باہر آ کر اپنی گاڑیوں میں بیٹھنے لگے،ہماری گاڑیاں مسجد کے گیٹ سے کچھ فاصلے پر تھیں،جونہی میں اور میرے والد اپنی گاڑی کے پاس آئے تو گاڑی سے پیچھے چند قدموں پر تین چار نامعلوم افراد کھڑے تھے،ان میں سے ایک ہماری گاڑی کی طرف آیا میرے والد نے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے دروازہ کھولا ہی تھا کہ اس نے 30 بور پسٹل سے میرے والد پر فائرنگ کر دی،فائر میرے والد کے جسم کے بائیں طرف کے حصوں پر لگا،وہ گولی لگنے کے بعد گرپڑے،ملزم کا حلیہ رنگ گندمی،جسم بھاری،قد تقریبا پانچ فٹ، عمر 30سے 35 برس،شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی،ان تمام ملزمان کو سامنے آنے پر ہم شناخت کر سکتے ہیں،ہم اپنے والد کو ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں انکی موت ہو گئی،میرے والد پر چھ سات ماہ قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • ضمانت خارج،حافظ فرحت عباس   عدالت  سے فرار

    ضمانت خارج،حافظ فرحت عباس عدالت سے فرار

    اے ٹی سی لاہور ، پولیس وین جلانے اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی،پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس عدالت سے فرار ہو گئے،اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے ضمانت سے متعلق فیصلہ سنایا، حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں ضمانت خارج ہوئی ہے ہائیکورٹ سے ہوجائے گی،یہ فسطائیت ہے، آخری فتح حق اور سچ کی ہوگی،

    واضح رہے کہ حافظ فرحت پر نومئی کے مقدمے درج ہیںَ نو مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے کئی رہنما ضمانتوں پر ہیں ،نومئی کے ہی مقدمے میں عمران خان، بشریٰ بی بی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے،گورنر پنجاب

    پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے،گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے اور ان کا مقصد بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنانا ہے۔ گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی بینظیر بھٹو کے وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کو آصف علی زرداری سے محبت کرنی چاہیے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کر کے ملک کو مشکل سے بچایا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سے اتحاد پر کارکنوں کو شکوہ رہتا ہے، کیونکہ ن لیگ نے ہمارے ساتھ سیاسی کارروائیاں کی ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کیے اور قربانیاں دیں۔ ایک جماعت نے عوام کو بھڑکایا اور گالی گلوچ کی سیاست کی، لیکن پیپلز پارٹی نے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا۔
    سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی نہیں بلکہ پنجاب کی جماعت ہے اور ان کا مقصد بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پیپلز پارٹی نے لاہور، پنجاب اور ملک سے جیتنا ہے اور ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی پیپلز پارٹی کے ورکرز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء کے لیے اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین کی قربانیوں کے باوجود ملک کے خلاف بات نہیں کی اور ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو چاہیے کہ وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہوں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کی  ای بائیک پراجیکٹ میں قسطوں کی کم از کم رقم مقرر کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ای بائیک پراجیکٹ میں قسطوں کی کم از کم رقم مقرر کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے لیے ای بائیک پراجیکٹ کی قسطوں کی کم از کم رقم مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ لیڈ کرے گا اور یہ اقدام طلبہ کی زندگیوں میں اہم تبدیلی لائے گا۔تاریخ میں پہلی بار، چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت پنجاب میں طلبہ کے لیے ای اور پٹرول بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پراجیکٹ کو طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ذاتی سواری طلبہ کے پیسے اور وقت کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی۔
    مریم نواز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت، والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کے لیے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ پنجاب کو عالمی سطح پر الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے میدان میں آگے بڑھانا ہماری کوشش ہے۔اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کے لیے سولرائزڈ چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، اور طلبہ کے لیے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ طلبہ کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ای بائیک کا اقدام خوش آئند ہے۔ اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔

  • لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ،تحریک انصاف کی 14 اگست کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ حکومت کا استحقاق ہے یا پالیسی کہ وہ جلسے جلوس کی اجازت دے یا نہیں دے؟ 14 اگست کو بھی عوام کو تہوار منانے کی اجازت نہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پُرامن جلسہ کریں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات پر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلز پارٹی کو بھی جلسوں کی اجازت نہیں دی گئی،عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر 14 اگست کو عوامی اجتماع کی اجازت نہ دینے پر پالیسی طلب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر سے کل رپورٹ طلب کر لی۔

  • عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

    عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

    انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی،وکیل اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے۔ اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ زین قریشی اسد عمر کو لیکر پی آئی سی روانہ ہو گئے جہاں انکا چیک اپ کروایا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق اسد عمر کی ای سی جی رپورٹ ٹھیک ہے، اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہو گیاتھا،

    اسد عمر نو مئی کے مقدمات میں عدالت پیش ہوئے تھے،

  • سی ای او ایمرا میڈیا گروپ آصف بٹ کی والدہ وفات پا گئیں

    سی ای او ایمرا میڈیا گروپ آصف بٹ کی والدہ وفات پا گئیں

    سی ای او ایمرا میڈیا گروپ آصف محمود بٹ اور پنجاب ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر عامر محمود بٹ کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ رجعون

    اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کی بخشش فرمائے مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین

    آصف بٹ کی والدہ کی نماز جنازہ آج 6 اگست بروز منگل بعد از نماز ظہر بمقام نوری مسجد ۔ لیاقت چوک سبزہ زار لاہور میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان پیر رونقی قبرستان عامر روڈ شادباغ لاہور میں کی جائے گی۔
    پتہ رہائش ۔ 382- جے سبزہ زار لاہور

    سیینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان، ودیگرصحافیوں نے آصف بٹ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ، اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

  • لاہور میں جماعت اسلامی کا دھرنا: تیاریاں عروج پر

    لاہور میں جماعت اسلامی کا دھرنا: تیاریاں عروج پر

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے اعلان کے مطابق لاہور میں دھرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے امیر غربی عبدالعزیز عابد کے ہمراہ زون 165 کا دورہ کیا اور دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔زون 165 کے اجلاس میں امیر زون رانا اصغر علی، سیکرٹری شاہد ملک، نائب امیر غربی سید راشد داؤد اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالعزیز عابد نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں زون 165 کی بڑی تعداد شریک ہو چکی ہے، اور اب بھی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ہم دھرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جدوجہد عوام کو ریلیف دلانے کے لیے ہے اور اس مقصد کے حصول تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔اجلاس میں ضیاء الدین انصاری نے دھرنے کے لیے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور تیار رہنے کی ہدایت دی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور دھرنے کی کامیابی کے لیے مکمل تیاریاں کر رہے ہیں۔

  • وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ڈومیسٹک کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز کررہے ہیں جو ہر سال منعقد ہوگا اور تینوں فارمیٹس میں کھیلا جائے گا

    لاہور میں وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ کپ پر سال ہوگا، پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،وقاریونس کو 30 لڑکوں کو پالش کرنے کے لیے ذمہ داری دی جارہی ہے، وقار یونس نے ذمہ لیا ہے کہ اس ٹیم کو کیسے بہترین کرنا ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے، ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنزکپ ٹی20، چیمپئنزفرسٹ کلاس ہوں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں، ڈومیسٹک چیمپئینز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے اور یہ 150 کھلاڑیوں کا ایک پول ہوگا، اسی طرح جو ہمارا پرانا کھلاڑی ہے جس کو ہم ٹیم دے رہے ہیں اس کو ہم انڈر 19 کی بھی ٹیم دے رہے ہیں، اور ویمن ٹیم بھی دے رہے ہیں، ایک ایک ہائی پرفارمنس سیکٹر ہم ایک ایک ٹیم کو مختص کریں گے، یہ شروعات ہے اور اس کا مقصد ہر طریقے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے، ہم کمیوں کو پورا کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں

    کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،وقار یونس
    سابق باؤلنگ کوچ و مشیر چیئرمین پی سی بی وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مجھ پر بھروسا کرنے کے لیے، کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، یہ فارمیٹ اچھا ہے کہ لیجنڈز اور بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں دی جائیں، اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی،یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا جب مجھے محسن نقوی نے اس بارے میں بتایا تھا، میں نے کچھ لیجنڈز سے بات کی کہ اس کو مزید آگے کیسے لے جایا جاسکتا ہے، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے، سابقہ کھلاڑی ہمارے ایڈوائزر کے بورڈ کے طور پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 5 کھلاڑی اچھا ایڈوائزری بورڈ بنائیں گے، جب ایڈوائزری بورڈ ہوگا تو اچھی ایڈوائز آئے گی، ہم ویمن کرکٹ کے لیے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں،چیزیں بہتر کرنی ہیں، کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی، پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے.

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران شیخ کی 15 کال پر بروقت کارروائی، 2 بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم بوستان کالونی سےگرفتار کیا گیا،9 سالہ فاطمہ اور 10 سالہ نور فاطمہ ٹال سے لکڑیاں خریدنے گئی ،ملزم فیاض نے دونوں بچیوں کو ورغلایا قریب پلاٹ میں لیے جا کر نازیبا حرکات کیں ،دیر ہونے کے باعث بچیوں کی کزن 7 سالہ ماہ نور پیچھے دیکھنے آئی ،بچیوں کو ملزم کیساتھ دیکھ کر شور کیا جس پر ملزم نےفرار ہونے کی کوشش کی تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ