Baaghi TV

Category: لاہور

  • فلورملز کی ہڑتال،آٹے کی قلت کا خدشہ

    فلورملز کی ہڑتال،آٹے کی قلت کا خدشہ

    فلورملزم مالکان کی ہڑتال، آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا

    ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز مالکان کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، فلورملزمالکان نے پریس کانفرنس کر کے ہڑتال کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز بھی فلوز ملز بند رکھی گئیں، آج بھی بند ہیں جس سے آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے،چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ جائز ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، حکومت نے ہم سے رابطہ کیا نہ ہی ایف بی آر نے اس حوالے سے کوئی بات کی،ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

    پاکستان کے شہریوں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سکھر، روہڑی اور حیدر آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں فلور ملز مالکان کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے ہڑتال کے باعث فلور ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے اور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

    ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹےکے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے کمالیہ شہر کی تمام 10 اور ضلع خوشاب کی 4 فلور ملز بند ہیں،پشاور میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال جاری ہے اور ملز پر تالے لگا دیے گئے ہیں،کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے.

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے

    پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، لاہور میں راجگرڑھ، ساندہ، اسلامپورہ ،انار کلی، مال روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگ گئیں،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لکشمی چوک حاجی کمیپ ریلوے اسٹیشن میں 3 ,3 فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے ،

    لاہور میں سب سے زیادہ تاج پورہ میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ 38، ایئرپورٹ 61، گلبرگ 41، لکشمی چوک 81، اپر مال 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ 95، نشتر ٹاؤن میں 40، ناخدا چوک میں 59 اندرون لاہور میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد میں 42، گلشن راوی میں 68 اقبال ٹاؤن میں 59 سمن آباد میں 62 جوہر ٹاؤن میں 22 قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بارش ہوئی ہے،پنجاب کے شہروں اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، فیروزوالہ اور اس کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ،مریدک ے شہر اور گردونواح میں تیز ہواوں کیسارھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،حافظ آباد و گرد نواح میں سیاہ بادل اور موسلا دھار بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے،سیالکوٹ ضلع بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی بند ہے،سیالکوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ظفروال شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے ،شیخوپورہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صفدر آباد اور گردونواح میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے۔

    بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔شہر لاہور میں شدید بارش کے باعث 300فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں،شہر لاہور کے مخلتف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں

    لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ واسا کا عملہ موجود نہ ہونے سے ابھی تک پانی کو نہیں نکلا گیا جس سے سائلین اور وکلاء کو مشکلات کا سامنا ہے،وکلاء کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بارش روکی ہے لیکن پانی نہیں نکلا جارہا،واسا کا عملہ بھی موجود نہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاو رسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرالودع رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخوا کے بالا ئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام،تورغر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،باجوڑ،بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، نوشہرہ،چارسدہ،پشاور،صوابی،ڈی آئی خان،مہنمد،خیبر،کو ہاٹ،کرک،لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے اور شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ اور پتن میں پانچ پانچ ملی میڑبارش ریکاڈ کیا گیا ہے اور کا کو ل میں چار،بنوں اور لنڈی کو تل میں دو دو جبکہ سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکاڈ ہوئی ہے۔

    شہر قائد کراچی میں بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جبکہ کلفٹن، ڈی ایچ اے اور کورنگی میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی سمت سے 33 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کراچی میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہورہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، دس کلومیٹر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے، بلوچستان سے پنجاب اور فورٹ منرو سفر کرنے والے سیاح مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں.لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودوں پتھروں کے گرنے اور کیچڑ سے ٹریفک بند ہے.

    بارش کے باعث چھتیں‌گرنے سے ایک بجے کی موت، 3 افراد زخمی
    بارش کے بعد لاہوراور فیروزوالہ میں چھتیں گرگئی ہیں جس سے ایک کمسن بچہ دب کر جاں‌بحق ہو گیا ہے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ جان محمد روڈ الحمرہ ٹاون میں گھر میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی،چھت گرنے سےملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا،بچے کی شناخت 2 سالہ عبدالرحمان سے ہوئی ہے،فیروزوالہ میں بھی شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی چھت لکڑی کے بالے اور بانسوں سے تیار کی گئی تھی۔ چھت گرنے کے باعث 39 سالہ عورت اور دو بچے نیچے دب گئے۔خاتون اور بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت فوزیہ، اور بچوں میں عالیہ اور واحد شامل ہیں۔

    بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم
    شدید بارش: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات جاری کر دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیااور کہا کہ بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہ آنا چاہیے، ٹریفک پولیس روڈز کو کلیر کرائے۔ ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے ۔

  • بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

    بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی ڈاکٹر عمر آفتاب کی ملاقات ہوئی ہے
    ملاقات میں پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری(ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا،بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پنجاب میں فی میل سٹاف کے لئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر غور کیا گیا،نوازشریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،

    ملاقات کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا۔کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا میسر ہونے سے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر 55سال اور پاکستان میں 35سا ل کی عمر بھی ہورہا ہے۔ پنجاب بھر میں متعین لیڈی ہیلتھ وزیٹر بریسٹ کینسر کلینک تشخیص کر سکیں گی۔اکتوبر میں پنک ربن مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں شروع ہوگی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی موجود تھے

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • بینک آف پنجاب بیس سالوں میں نمبر ون برینڈ بنا ہے،ظفر مسعود

    بینک آف پنجاب بیس سالوں میں نمبر ون برینڈ بنا ہے،ظفر مسعود

    بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود نے لاہور میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں گے، ستائیس ہزار دو سو الیکٹرک بائیکس طلبہ و طالبات کو دو سال کی اقساط میں دیں گے، سکوٹی طالبات کو اس لیے دیں گے تاکہ وہ یونیورسٹی یا کالج جا سکیں، بینک آف پنجاب بیس سالوں میں نمبر ون برینڈ بنا ہے کیونکہ صوبائی و وفاقی سکیموں کو ہم نے ہی چلایا،پنجاب حکومت کے کسان کارڈ ،اپنا گھر اپنی چھت سمیت متعدد منصوبے کی فنانسنگ بینک آف پنجاب کررہا ہے،

    ہر یونیورسٹی میں ای بائیکس کے یونٹ لگائیں گے تاکہ طلبا اپنی بائیکس چارج کر سکیں،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب
    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں طلبہ وطالبات کو جلد از جلد الیکٹرک بائیکس ملیں، مریم نواز کی خواہش پر بیس ہزار سے بڑھ کر ستائیس ہزار الیکٹرک بچوں کو دیں گے، ستائیس ماحول دوست بسیں ستمبر میں سڑکوں پر ہوں گی، ای لوڈر رکشہ لائسنس آج سے آغاز کریں گے،ہر یونیورسٹی میں ای بائیکس کے یونٹ لگائیں گے تاکہ وہ اپنی بائیکس چارج کر سکیں، پنجاب میں دس لاکھ لوگوں کو مختلف شہروں میں سستی ٹرانسپورٹ دے رہے ہیں، شاہدرہ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا ہے میٹرو بسوں اور روٹ کو اپ گریڈ کررہے ہیں، پچیس لاکھ لوگوں کو ٹرانسپورٹ دے کر آسانی پیدا کریں گے، ٹورسٹ ٹرین اسلام آباد ٹو مری چلائیں گے،

    دوسری جانب بینک آف پنجاب کی طرف سے گھریلو سولر سسٹم کے لئے درخواست فارم جاری کر دیا گیا ہے، یاد رہے ماہانہ 200 تک یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت پنجاب مفت سولر سسٹم دے رہی ہے

    صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

  • جماعت اسلامی نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر کر دیا

    جماعت اسلامی نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر کر دیا

    جماعت اسلامی نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر کر دیا
    ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق عاشورہ اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوامی دھرنا اب 26 جولائی سے ھوگا۔گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےمنصورہ میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مہنگی بجلی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف 12 جولائی کو ہونے والا دھرنا عاشورہ کے پیش نظر اب 26 جولائی کو ہوگا۔ 12 جولائی ملک گیر احتجاجی کیمپ اور 14 جولائی ملک گیر احتجاجی دھرنے ہوں گے۔علماء کرام کی درخواست اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کا دھرنا اب عاشورہ کے بعد 26 جولائی کو ہوگا ۔

    فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں،اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہونے والے عوامی دھرنے کی تیاریوں اور رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے جامع چشتیہ چوک،فیضان مدینہ چوک،گیٹاں والا چوک،اڈامدن پورہ،سمانہ پل، سدھار،ملت ٹاؤن،مچھلی فارم ستیانہ روڈ،موچی بازار جھمرہ سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں دھرناآگاہی کیمپ لگائے۔ ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کیمپوں کا دورہ کر کے کارکنوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی حقوق کی جدوجہد کاآغازکردیاہے عوام کو بنیادی حقوق ملنے تک تحریک جاری رہے۔ آئی ایم ایف سے کیے گئے خفیہ معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں۔ ظالمانہ ٹیرف، سلیب سسٹم اور آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں۔ عوام کو سولر سسٹم نہیں ڈائریکٹ ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اقتدار میں آتی ہے تو بڑے پروجیکٹس کے نام پرنئے نئے کاروباری دھندوں کا آغاز کرتی ہے۔ عوام کو ریلیف نہیں پہنچتا، حکومت جعلی پبلسٹی کے لیے اربوں کے اشتہارات دینا شروع کردیتی ہے۔ پی ڈی ایم ون کے دور میں شہباز شریف نے 200 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا، اشتہارات جاری ہوئے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر مکر گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ظالمانہ معاہدے فی الفور مذاکرات کرکے ختم کیے جائیں، تنخواہ داروں پر ٹیکسز واپس لیے جائیں، بجلی کا ٹیرف کم کیا جائے، ظلم و ناانصافی کو قبول نہیں کریں گے، نالائقی حکمرانوں کی ہو اور سزا عوام بھگتیں، ایسا نہیں چلے گا۔ بجلی موجود ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے، لائن لاسز اور چوری روکی جائے، جو رقم ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنانے میں لگنی چاہیے وہ آئی پی پیز کو جارہی ہے۔ عوام کو خیرات نہیں حق چاہیے۔

  • ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند،الاٹیز سراپا احتجاج

    ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند،الاٹیز سراپا احتجاج

    لاہور:ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند کر دیا گیا،

    تر جمان ایل ڈی اے کے مطابق بجٹ میں فنڈز نہ مختص ہونے کے باعث فیلگ شپ منصوبہ ختم کر دیا گیا، منصوبے کے تحت 27 لاکھ روپے شہریوں کو فلیٹ مہیا کیا جانا تھا ، نیا پاکستان اپارٹمنٹس اسکیم میں 800 سے زائد درخواست گزاروں نے اپلائی کیا تھا ،منصوبے کے 800 سے زائد درخواست گزاروں کو رقم واپسی بارے فیصلہ نہیں ہو سکا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی متاثرین کو رقم ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا

    ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبہ کا ڈائریکٹوریٹ بھی عملاً بند کر دیا ہے، موضع ہلوکی میں چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام بھی روک دیا گیا ہے، اپارٹمنٹس ملیں گے یا پیسے بھی ضبط ہو جائیں گے، ایل ڈی اے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکا. ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر صرف گیارہ فیصد کام مکمل کیا تھا،ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس پر حقداروں سے 40 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کئے ہیں جنکی واپسی کا فیصلہ نہ ہو سکا

    ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس بنا ئے جانے تھے،تحریک انصاف دور حکومت میں ایل ڈی اے نے اعلان کیا تھا کہ شہریوں کو بہت جلد ان کے اپارٹمنٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا ،ایل ڈی اے حکام نے کہا تھا کہ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے تا ہم اب ایل ڈی اے نے منصوبہ بند کر دیا ہے.

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں منصوبے کا افتتاح کیا تھا، پہلے مرحلے میں 4 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جانے تھے،ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائےجانے تھے،

    دوسری جانب نئی حکومت نے پرانے کے بجائے نئے منصوبے پر توجہ مرکوز کر لی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے،نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے ضائع ہو گئے،پی سی ون کے مطابق مارچ 2022 میں اپارٹمنٹس منصوبہ مکمل کیا جانا تھا جو مکمل نہ ہو سکا بینکوں میں پیسے جمع کرانے والے ہزاروں افراد اپنی چھت کے منتظر ہی رہ گئے ،چھت نہ مل سکی.

    نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے الاٹی سرکاری ملازمین نے اپارٹمنٹس نہ ملنے کے خلاف احتجاج بھی کیا،لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد نے وزیراعلٰی مریم نواز سے اپارٹمنٹس منصوبے کی بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ملازمین کا کہنا تھا کہ رقم واپس نہیں اپنے گھر کی چھت چاہئے، ہمیں اپارٹمنٹس دیئے جائیں

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں

    سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں

    اس ضمن میں اداکارہ مریم نفیس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک میری بہت اچھی دوست ہے،اور ایک جاننے والی ہے، اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے کچھ اس لیے نہیں کہا کہ مجھے لگا لوگ کہانی کا دوسرا رُخ بھی دیکھیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،ان لڑکیوں کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اسی لیے میں نے سوچا کہ مجھے اس پر بات کرنی چاہیے،لڑکیوں نے اس لڑکے کو حد ختم ہوجانے کے بعد مارنا شروع کیا جب اس نے خواتین کی جسامت اور لباس پر بات کی، ان کو ورکنگ گرل، طوائف کہا اور انتہائی غیر مناسب باتیں کیں،کہا کہ دھندہ کرنے جا رہی ہیں، وہ چھوٹی ہے، یہ بڑی ہے، پہلے ان لڑکیوں نے لڑکے کو کہا تم اس طرح سے بات نہیں کرسکتے جس پر لڑکے نے غلیظ گالیاں دینا شروع کردیں اور گندے الفاظ کہے اور سٹور کو نکلنے کا کہا،جس پر لڑکیوں نے سوال کیا کہ ہم کیوں نکلیں؟ایک انکل آ گئے وہ بھی ویڈیو بنانے لگے،مختلف لوگ ویڈیوز بنانے لگے اور چونکہ انہوں نے مغربی طرز کے کپڑے پہن رکھے تھے لہٰذا سمجھ لیا گیا کہ یہ تو بدنام قسم کی لڑکیاں ہیں، جو بھی سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ لڑکیوں کے باپ وکیل ہیں ایسا کچھ نہیں ہے،ان میں سے ایک لڑکی دوسرے شہر سے کام کرنے آئی ہوئی ہے، ان کے پاس کسی قسم کی پاور نہیں ہے، بدقسمتی سے ہم اس معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہراساں کرنے کا ثبوت مانگا جاتا ہے اور ثبوت بھی وہ خواتین مانگ رہی ہیں جو خود کئی بار ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں،مریم نفیس نے پٹرول پمپ کے مالک سے درخواست کی کہ اس ویڈیو کی وائس ریکارڈنگ نکالیں تاکہ پتا چلے کہ معاملہ کیا ہے، پتا چلے کہ لڑکا لڑکیوں کو بری بری باتیں بول رہا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبداللہ گل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ویڈیو میدان میں
    یہ مریم نفیس ہے اور یہ ان لڑکیوں کو جنہوں نے ایک لڑکے کو مارا پیٹا اور ایک بزرگ کو گندی گالیاں نکالیں ،ایک جھوٹ کے ذریعے ان کا بدترین ،بے تکا دفاع کر رہی ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ ایک اسٹور میں جہاں کئی کام کرنے والے اور دیگر گاہک بھی موجود ہوں، ایک سیلز بوائے 3-4 الٹرا موڈرن قسم کی بظاھر بڑے گھر کی لڑکیوں سے ایسی باتیں اور برتاؤ کرے!کیا اسکو نہیں معلوم تھا کہ یہاں cctv لگا ہے اور اس کی ہرحرکت ریکارڈ بھی ہوگی؟ بیکری پر لڑکیوں کے ہاتھوں بیکری ملازم پر تشدد کے موقع پر بزرگ شہری کی بنائی ہوئی ویڈیو سامنے آ گئی ۔بزرگ شہری نے انکو ایکسپوز کرنے کی غرض سے ویڈیو بنائی تو یہ اپنے باپ کی عمر کے سفید داڑھی والے شخص کو بھی ننگی گالیاں دینا شروع ھوگئیں ۔۔ بڑی ٹرینڈ ہیں یہ لڑکیاں۔

    https://twitter.com/MAbdullahGul/status/1811286274797666533/video/1

    لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں لڑکیوں کی جانب سے تشدد کا یہ واقعہ دو دن قبل ہوا تھاجس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک شاپ میں لڑکیاں کافی کے مگ ہاتھ میں تھامے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں،اسی دوران ایک لڑکی نے سیلز مین کا گریبان پکڑا اور تھپڑ مارا،دوسری لڑکیاں بھی آ جاتی ہیں اور سیلز مین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر تھانے چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • بک ہوم کے پبلشر ،مالک رانا عبدالرحمان کی لاش نہر سے برآمد

    بک ہوم کے پبلشر ،مالک رانا عبدالرحمان کی لاش نہر سے برآمد

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بک ہوم کے پبلشر ،مالک رانا عبدالرحمان اغوا ہوئے جن کی لاش فیصل آباد نہر سے مل گئی ہے
    لاہور سے لاپتہ ہونے والے بک ہوم کے پروپرائٹر رانا عبدالرحمان کی لاش ستیانہ نہر فیصل آباد سے ملی ہے، راناعبدالرحمان 2 روز قبل لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے غائب ہوگئے تھے۔ اہلخانہ کی جانب سے پولیس میں درخواست دی گئی جس پر اغواءکا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم گزشتہ رات بک ہوم پبلشرز کے مالک کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عصمت اللہ نیازی کہتے ہیں کہ ایک اور کتاب دوست قتل ایک اور بے گناہ زندگی سے محروم کرکے مرحوم کردیا گیا۔ بک ہوم کے مالک رانا عبدالرحمن صاحب گزشتہ روز صبح نشتر کالونی لاہور سےلاپتہ ہوے ، آج پتہ چلا کہ نامعلوم نے معلوم کو فیصل آباد لا کر قتل کرکے لاش ستیانہ نہر کے پاس پھینک دی ۔ اناللہ واناالیہ راجعون

  • رہائی کے چند  دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب ،تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا، پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن نے آج طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، پرویز الہیٰ کو میڈیا ہاؤسز کو غیرقانونی 2.4 ارب روپے جاری کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرویزالٰہی کو میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقم سے متعلق انکوائری میں طلب کیاگیا ہے، پرویزالٰہی تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن لاہورآفس پیش ہوں تاہم پیش نہ ہونے پریکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب پرویزالٰہی نے اینٹی کرپشن کا نوٹس وصول کرلیا اور لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے ،پرویز الہیٰ اینٹی کرپشن میں پیش ہونگے یا نہیں وکلا سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا

  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: گھریلو صارفین کو ملے گا سستا سولر سسٹم

    پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: گھریلو صارفین کو ملے گا سستا سولر سسٹم

    لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں سے نجات دلانے کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت، گھریلو صارفین کو سستے اور آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق، اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔ صارفین کو ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے اور ان کے گھر میں صرف ایک بجلی کا میٹر ہونا چاہیے۔ابتدائی طور پر، یہ سہولت 45 لاکھ گھرانوں کو دی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے صارفین کو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر 8800 پر بھیجنا ہوگا۔
    منصوبے کے تحت، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل دیے جائیں گے۔ 200 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بغیر سود کے قرض دیا جائے گا، جبکہ 500 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض فراہم کرے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ستمبر یا اکتوبر تک نصب ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تاہم، بجلی چوری کرنے والے صارفین اس سکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔یہ اقدام ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے اور عوام کو بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے نجات دلانے کی ایک کوشش ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے نہ صرف لوگوں کے معاشی بوجھ میں کمی آئے گی، بلکہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔