Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی-

    لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا،تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترا نہ بھی لانچ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہےخطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی،پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔

    تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرکت کی، فرنچائز اونرز، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

  • پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا

    پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا

    پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا

    ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں قومی پرچم بلند کیا۔اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔سعد احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کی قراردادِ لاہور علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک سنگِ میل ثابت ہوئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت سات سال کے مختصر عرصہ میں اس اجتماعی تحریک کو قیام پاکستان کی صورت ایک اظہار ملا۔ تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انکی عظیم قربانیاں آزادی کے انمول تحفے کے تحفظ اور ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لانے میں پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ آج کے بھارت پر نظر دوڑائیں تو ہندوتوا کا عفریت ہمارے اسلاف کی دوراندیشی کی زندہ مثال ہے-تاریخ کا سبق ہے کہ وہی قومیں حقیقتاً آزاد رہیں جو اپنی آزادی کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ معرکہ حق نے ایک بار پھر دفاع وطن کے لیے ہماری قوم کے اجتماعی عزم کی تجدید کی۔ پوری دنیا پاکستان کے اپنی خودمختاری کے تحفظ اور آزادی کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کی گواہ ہے۔

    دفاع وطن کیلئے بہادر مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کا وضع کردہ ڈیٹرنس نہ صرف جنوبی ایشیا میں استحکام کا سبب ہے بلکہ علاقائی امن کی بھی ضمانت ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات برابری، باہمی احترام اور تمام تنازعات کے پُرامن حل کی بنیاد پر ہی قائم ہو سکتے ہیں ۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا ہدف تنازعہ جموں و کشمیر کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  • پی ایس ایل 11: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

    پی ایس ایل 11: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ 11 میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا،ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔

    دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں،جبکہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین سمیت ملتان سلطانز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے پی سی بی نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہےچیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

  • 86 واں یومِ پاکستان:صدر مملکت،وزیراعظم اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

    86 واں یومِ پاکستان:صدر مملکت،وزیراعظم اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

    ملک بھر میں 86 واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے-

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم اس سال تقریبات سادگی تک محدود ہیں، دن کا آغاز لاہور اور پشاور میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے بلند کیے،اس سال یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے، پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی، صرف پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔

    صدر مملکت کا یوم پاکستان پر پیغام

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قوم کو متحد کرنے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے، ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ہم نے جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشتگردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی، معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کا بے خوف ہوکر مقابلہ کیا، دشمن کو پاکستان سے ملی شکست یاد رہے گی۔

    وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش ہے، پاکستان بطور ایک ذمہ دار ریاست متوازن اور فعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں، آپریشن بنیان المرصوص میں مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، 26 فروری 2026 کو طالبان غاضب ٹولے کی بلااشتعال جارجیت کا جواب دیا افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

    مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

    یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ پر مسلح افواج، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف ظہیر بابر نے اپنے پیغامات میں قوم کو مبارکباد دی، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیئس مارچ انیس سو سینتالیس ایمان، امید اور استقامت سے بھر پور قومی عزم کی بہترین عکاس ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان جمہوریت کے سائے تلے سلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ملک کو درپیش دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری ہے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دشمن کے خلاف متحد اور ثابت قدم ہیں مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر استحکام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

    مزارِاقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب

    لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر مارچ پاسٹ کیا اور گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،مزار پر تعینات ستلج رینجرز کے اعزازی گارڈز سبکدوش ہوگئے تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل محمد شاہد افضال نے مہمان کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، مزار اقبال پر مارچ پاسٹ اور سلامی کے بعد دعا کی گئی۔

  • پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کرانے اور  افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کرانے اور افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائےگی پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹر نیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے،جب تک کرائسز چل رہا اس وقت تک اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی، حالات نارمل ہوئے تو کراوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی آجازت دے دی جائے گی، نہیں معلوم کہ موجودہ جنگ کب تک رہے گی،حکومت سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل 500 سے اوپر چلا جاتا۔

    بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

    شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا گیا

    نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،مریم نواز

  • نگہبان رمضان پیکیج  کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،مریم نواز

    نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو امدادی رقوم پہنچائی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں نگہبان رمضان پیکیج 2026 کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا اور خوشی کے ان لمحات میں کسی کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچائی گئیں جبکہ اس پیکیج کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیے گئے جبکہ صوبے بھر میں 40 لاکھ روزہ داروں نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا، 75 رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی۔

    ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

    شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئیں

    اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے،ایرانی صدر

  • فضا علی  نے دوسری شادی کر لی

    فضا علی نے دوسری شادی کر لی

    پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے-

    اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی شامل ہیں ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات نمایاں نظر آئے،انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا –

    شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی ہے جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ‘،اب وہ اپنی شناخت میں نیا نام شامل کر رہی ہیں اور اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز‘ بھی ہیں،اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہاہے اور شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

  • لاہور: عید کے روز پتنگ بازی ، 14 ملزمان گرفتار

    لاہور: عید کے روز پتنگ بازی ، 14 ملزمان گرفتار

    لاہور: کاہنہ میں پولیس نے عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق کاہنہ سرکل پولیس عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف ان ایکشن لیتے ہوئے خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ کارروائیاں کر کے 17 ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں 14 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروش شامل ہیں، کارروائیاں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر کی گئیں، پتنگ فروش آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے 200 سے زائد پتنگیں اور 30 سے زائد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کی کاہنہ سرکل ٹیموں کو شاباش دی۔

    عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی

    وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

    شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ،سعودی عرب کی شدید مذمت

  • کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تنازعہ،ادھوری ویڈیو،تحقیقاتی صحافت پر سوالات

    کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تنازعہ،ادھوری ویڈیو،تحقیقاتی صحافت پر سوالات

    کراچی میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے حالیہ تنازعے کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے جانے کے بعد حقیقت سامنے آ گئی ہے، جس نے نام نہاد تحقیقاتی صحافت پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ معاملہ دراصل دو کیفے کے کرایہ داروں کے درمیان ایک کھلے لان،میڈین کے غیر قانونی استعمال پر جھگڑے کا تھا۔ سوسائٹی قوانین کے تحت اس جگہ پر کسی قسم کی تعمیرات یا ذاتی استعمال کی اجازت نہیں ہے، جبکہ دونوں فریق اس اصول کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔سوسائٹی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں اطراف کو روک دیا اور واضح کیا کہ مذکورہ جگہ کسی کی ملکیت نہیں بلکہ مشترکہ اوپن ایریا ہے، جسے کسی بھی نجی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ادھوری ویڈیوز اور غیر مصدقہ دعوؤں نے اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دے دیا۔ بعض صارفین اور نام نہاد تحقیقاتی صحافیوں نے بغیر تصدیق کے صدر مملکت آصف علی زرداری، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا، حالانکہ اس واقعے کا سرکاری پالیسی یا حکومتی معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔کراچی کے ہر جھگڑے کاصدر مملکت آصف علی زرداری کا قصور نہیں۔ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہر دلیل سندھ حکومت کا مسئلہ نہیں ہے۔ہر وائرل کلپ تحقیقات نہیں ہوتا۔کبھی کبھی یہ صرف غیر قانونی تجاوزات ہے.

    یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر ادھوری معلومات اور سنسنی خیزی کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر تنازعے کو حکومتی ناکامی قرار دینا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ صحافتی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ معروف ناموں جیسے اعزاز سید اور احمد فرہاد سمیت مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی مکمل حقائق کی تصدیق کیے بغیر اس معاملے کو بڑھایا۔حالانکہ اعزاز سید خود کو تحقیقاتی صحافی کہتے ہیں اور بنا کسی تحقیق کے ویڈیو کو ایکس پر شیئر کر دیا اسی طرح احمد فرہاد اور دیگر نے بھی ویڈیو کو بنا کسی تحقیق کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور سندھ حکومت کو ٹیگ کیا،

    موجودہ دور میں "تحقیقاتی صحافت” کے نام پر آدھی ویڈیوز دیکھ کر رائے قائم کرنا، حکومت کو ٹیگ کرنا اور سیاستدانوں پر الزام لگانا ایک خطرناک رجحان بنتا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف عوامی رائے متاثر ہوتی ہے بلکہ اصل مسائل بھی پسِ پشت چلے جاتے ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس صرف تجاوزات کی لڑائی تھی،

  • اداکارہ نادیہ جمیل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کی اپیل

    اداکارہ نادیہ جمیل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کی اپیل

    معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبے میں جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے –

    اداکارہ نادیہ جمیل اور عظمیٰ حسن نے مشترکہ طور پر لکھے گئے خط میں کہا کہ جانوروں پر ظلم و زیادتی معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کی طرف لے جاتی ہے یہ دستاویز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے،نادیہ جمیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم اس پٹیشن پر دستخط کریں اسے شیئر کریں اور مریم نواز کو ٹیگ کریں تاکہ یہ چیف منسٹر کے دفتر تک پہنچ سکے۔

    انہوں نے خط میں کہا کہ معاشرت میں ظلم و زیادتی کبھی الگ نہیں رہتا جب تشدد معمول بن جاتا ہے، بچے بھی اسے نارمل سمجھنے لگتے ہیں جانوروں کے ساتھ سلوک یہ بتاتا ہے کہ ہم اگلی نسل کو کس قدر اقدار سکھا رہے ہیں،پاکستان نے بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کیے ہیں اور بچوں کو نفسیاتی نقصان سے محفوظ رکھنا اس کی ذمہ داری ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم بھی شامل ہے۔

    کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشیں،ہائی الرٹ جاری،چھٹیاں منسوخ

    2023 میں، اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ طفل نے بچوں کے حقوق اور ماحولیات کے تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ہر قسم کے جسمانی اور جذباتی نقصان سے محفوظ رکھنا ضروری ہے جس میں گھریلو سطح پر جانوروں کے ساتھ ظلم بھی شامل ہے۔

    خط میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے افراد ممکنہ طور پر حل طلب نفسیاتی مسائل کے شکار ہوتے ہیں جو بعد میں گھریلو تشدد میں بدل سکتے ہیں، ساتھ ہی پاکستان میں جنگلی اور نایاب جانوروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی زیادتی بھی ان کے ذہنی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

    خط میں وزیر اعلیٰ پر اعتماد ظاہر کیا گیا کہ وہ پنجاب کو محفوظ اور مہربان بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور کہا گیا کہ ایک معاشرہ جو اپنے سب سے کمزور افراد چاہے بچے ہوں یا جانور ان کی حفاظت کرتا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے مضبوط اخلاقی بنیادیں تعمیر کرتا ہے۔

    اسرائیلی فوج میں بنکرز کی کمی، اہلکاروں کا ڈیوٹی سے انکار

    نادیہ جمیل پہلی شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے مریم نواز سے جانوروں کے حقوق کے حوالے سے رابطہ کیا فروری میں اداکارہ اشنا شاہ نے بھی وزیر اعلیٰ کو خط لکھا اور جانوروں کی فلاح و بہبود پر مزید توجہ دینے کی اپیل کی تھی-

    اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ، خط کے آغاز میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا، ساتھ میں خط میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر پنجاب کی مرکزی سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا، کمنٹس میں لوگ لکھ رہے تھے کہ مریم نواز جانوروں کو مار رہی ہیں، چاہے یہ درست ہو یا غلط، یہ تصور پیدا ہو رہا ہے کیونکہ جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں اور اس پر کوئی مؤثر روک تھام نہیں ہے۔

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    اشنا نے دیگر جانوروں کے ساتھ ہونے والے برے واقعات کی نشاندہی کی، جس میں منظم ڈاگ فائٹس، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں جانوروں پر تشدد کرنا شامل ہیںانہوں نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔

    اداکارہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تو ناصرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دیگر صوبوں کے رہنما بھی اس کی پیروی کریں، آپ ہمارے دل بھی جیت سکتی ہیں۔

    امریکا کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور