وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرونے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ لیا گیا اور طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری ، باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔
Category: لاہور
-

وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، سرمایہ کاری، تجارتی امور پر تبادلہ خیال
-

ہتک عزت بل 2024 : صحافیوں کا پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج کا اعلان
لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔ اجلاس کی صدارت صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری نے کی ۔ مجوزہ ہتک عزت بل 2024 کو متفقہ طورپر مستردکردیاگیا۔اجلاس میں متفقہ طورپر مجوزہ ہتک عزت بل کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، ایپنک، ، فوٹوگرافرز اور کیمر ہ مین ایسوسی ایشن کے تمام دھڑوں کے نمائندوں،پنجاب اسمبلی پریس گیلری اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں وکلاعدیل عباس، خرم محمود، رانا ندیم اور بیرسٹر سہیل انصر کے پینل نے ہتک عزت کے مجوزہ بل کے خدوخال پر بریفنگ دی ۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ ہتک عزت بل 2024 مسلط کیاجارہاہے اسے قبول نہیں کریں گے ،حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو سوموار سے اسمبلی اجلاس سے پہلے بھرپور احتجاج ہوگا۔ احتجاج میں پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ، جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی احتجاج میں شریک ہو ں گے ۔ اس موقع پر سی پی این ای ، پی بی اے ، اے پی این ایس، ایمنڈ اورفیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن اور سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عار ف نے کہاکہ ان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پہلے ہی اس قانون کو مسترد کر چکی ہے اور ہم اس احتجاج کے حق میں ہیں،پیمرا، ہتک عزت اور پیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں ، نیاقانون بدنیتی پرمبنی ہے ، یہ قانون آزاد صحافت کو ٹارگٹ کرنے کے لئے بنایاجارہاہے ۔
سی پی این ای کے سابق صدر کاظم خان نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی مکمل حمایت کی۔لاہورپریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے کہاکہ صحافی کی جو تعریف کی گئی ہے یہ قانون صحافت پر شکنجہ بنایاجارہاہے ۔ سیکرٹری لاہورپریس کلب زاہد عابد نے کہاکہ ہم حکومت سے کوئی ٹکرانانہیں چاہتے لیکن اگر قانون اس طرح مسلط کیاگیا توپر امن احتجاج کا ہر راستہ اختیارکریں گے ۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے کہاکہ آرٹیکل 10 اے کو بھی روندا جارہاہے ، متفقہ طورپر احتجاج کے لئے تیار ہیں۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری راناعظیم کی جانب سے بھی اس عزم کا اظہارکیاگیا کہ اس قانون کے خلاف ہرسطح پر مزاحمت کریں گے ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد رفیق بھٹی نے کہاکہ سینئر وکلاسے مشاورت کر کے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے رہنماضیائاللہ خان نیازی نے کہاکہ اس کالے قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔
پی یوجے دستور کے مرکزی رہنما حامد ریاض ڈوگر نے کہاکہ اس قانون کا راستہ روکنے کے لئے متحد ہوکر احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ۔ سابق صدر لاہورپریس کلب معین اظہر نے کہاکہ ہم کسی کی پگڑیاں اچھالنے کے حق میں نہیں ، لیکن پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں خوف کی فضاکو برداشت نہیں کریں گے ۔ پریس گیلری کے سیکرٹری حسان احمد نے کہا فیک نیوزکی مجوزہ قانون میں کوئی واضح تعریف نہیں کی گئی کسی مخالف پر بھی الزام لگاکر کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ شاہد چودھری ، نعیم حنیف ، قمربھٹی ،ایپنک کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نواز طاہر ،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ،ممبر گورننگ باڈی فاطمہ مختار بھٹی، ممبر گورننگ باڈی اعجاز مرزا،کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن کے صدر عبادالحق ،پی یوجے کے جنرل سیکرٹری حسنین ترمذی ،وحید بٹ ، رضوان انور ، صلا ح الدین بٹ ، پرویز الطاف نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سالک نواز ، ممبران گورننگ باڈی راناشہزاد،عابد حسین ، سید بدر سعید ، سینئر صحافی منور بٹ خاوربیگ ، فرازفاروقی ، رفیق خان ، اعجاز لاہوری، خالد امین ، احسان بھٹی ، شکیل سعید ، تنویر ہاشمی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-

پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی کمرشل لانچنگ کر دی ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آفیشل ”لوگو“ کی رونمائی کی، نوازشریف آئی ٹی سٹی کے بارے میں معلوماتی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے سی بی ڈی اور 15 آئی ٹی اور ایجوکیشن کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے سی بی ڈی کے سی او او منصور جنجوعہ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان نے ایم او یوز پر دستخط کئے، انفار میشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی عمران امین نے این ایس آئی ٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیاسی ای او عمران امین نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ڈیٹا سنٹرنواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ چین، امریکہ، ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سفیروں، صوبائی وزراء اور دیگر شرکاء کو تقریب خوش آمدید کہا۔
نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ صرف اڑھائی ماہ کی مختصر عرصے میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد سے آج نئی تاریخ لکھی جا رہی ہےمیرا دل خوشی سےمعمور ہےآئی ٹی سٹی نواز شریف کے نام سے منسوب ہے،جنہوں نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، ہمیشہ ترقی کی راہ ہموار کی، نواز شریف نے تھری جی،فورجی کی بنیاد رکھی، موٹر ویز، ایٹمی دھماکے سب نواز شریف نے کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں عمران امین کو شاباش دیتی ہوں،انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے،اب آئی ٹی سٹی جلد از جلد مکمل کر کے دکھا دیں،نواز شریف سٹی میں متعدد انٹرنیشنل ٹیک جائنٹس آ رہے ہیں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں۔
بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، دس سال کے لیے اسے ٹیکس فری کردیا ہے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اینڈ ٹیک دسٹرکٹ، نالج سٹی اور فلم سٹی ہوگا، نالج میں انٹرنیشنل یونیورسٹیاں اپنے کیمپس بنائیں گی فلم کی ترقی کے لئے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی بنے گا جس میں جدید ساز و سامان اور ٹیکنالوجی ہوگی، کمپنیوں کو بزنس میں مراعات دینے کے لیے این ایس آئی ٹی کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری کر دیا ہےکمپنیوں کو لینڈ چاہیے تو لینڈ دیں گے گرے اسٹرکچر چاہیئے تو وہ بنا کر دیں گے نوجوانوں کی آئی ٹی میں ترقی کے لیے انکیو بیٹرز بنا کردیں گے، نوجوان 3 ماہ میں اپنا کام شروع کریں، چند دن پہلے 4 ہزار بچوں کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس میں مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی کے کورسز کرانے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے ایکسپرٹ ٹرینرز بلائے کہ وہ بچوں ٹریننگ کی تکمیل کے ساتھ ہی جاب ملے، نواز شریف آئی ٹی سٹی ہمارے نوجوانوں کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کا موقع دے گا بچوں کو آئی ٹی کورسز کے اختتام پر انٹر نیشنل سرٹیفیکیشن ملے گی تاکہ فری لانسنگ میں مزید آسانی ہوبھارت میں اتنا بڑا آئی ٹی انقلاب آیا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں آ سکتا؟مریم نواز نے ہدایت کی کہ ایک سال میں آئی ٹی کی سٹی کی 10بلدنگز بن جانی چاہئیں موٹر وے، لیپ ٹاپ، تھری جی، فور جی یہ سب مسلم لیگ(ن) کی نشانیاں ہیں، فری وائی فائی پورے پنجاب میں دیں گے جلد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم شروع کر رہے ہیں، انشاء اللہ جلد ای بائیکس مہیا کریں گے،درخواست دینے والی 10 ہزار کے قریب بچیوں کو ای بائیکس دینے کی ہدایت کی ہے۔
میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ …
-

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے،نواز شریف نے کہا کہ آڈیو میں ثاقب نثار کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے، نواز شریف اور مریم کو جیل میں رکھنا ہے،جس پرثاقب نثار کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی : نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے نجی خبررساں ادارے سے کہا کہ اپنی آڈیو کے حوالے سے کہا کہ میری تو ایک ہی آڈیو آئی تھی، اس آڈیو کے فرانزک سے ثابت ہوگیا کہ وہ جوڑ کر بنائی گئی تھی کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھو عمران خان کو لانا ہے، اگر میاں نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں۔
افغانستان :غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب نے تباہی مچادی
واضح رہے مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے، اور مطالبہ کیا تھا کہ ا یک چیف جسٹس ایسی بات کرے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے،مظاہر نقوی نے اتنی جائیدادیں بنائیں، انہیں بھی نیب میں ڈالنا چاہیے، آپ بھی نیب کو بھگتیں، ہم نے بھی بھگتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج بنایا گیا، اعجاز الا حسن چیف جسٹس بننے والے تھے، کیوں بھاگ گئے؟، پاکستان کو جنہوں نے تباہ برباد کیا، کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟سیاستدانوں کا تو احتساب ہو باقی لوگوں اور ان ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نا انصافی کی، دنیا میں صدر اور وزیراعظم کو ججز نہیں نکال سکتے، 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟-
بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان
-

بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا-
باغی ٹی وی : ابتدائی تفیصلات کے مطابق پہلی پرواز آدھے گھنٹے کی تاخیر سے 11 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گی،پہلی پرواز میں 30 پاکستانی طلبہ ہیں جو ہاسٹل سے باآسانی ائیرپورٹ پہنچ گئے جبکہ فلائٹ میں جگہ ہونے کے باعث انہیں باآسانی ٹکٹس مل گئے پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر ساڑھے 10 بجے لینڈ کرنا تھی لیکن اب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے لینڈ کرے گی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور ائیرپورٹ پر طلبہ کو ریسیو کریں گے۔
ادھر ایئر پورٹ مینجر نے بتایا کہ مسافروں کیلئے بین الاقوامی آمد لاونج میں الگ کاونٹرز بنا دیے گئے ہیں اور طلبا کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ایف آئی اے کو بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کا وفاقی وزیر امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم
واضح رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں اورانہیں ہراساں کیے جانے سے متعلق ویڈیوز مںظرعام پر آنے کے بعد پاکستان میں موجود طلبہ کے والدین نے اپنے بچوں کی بحفاطت واپسی کا مطالبہ شروع کردیا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو طلبہ واپس آنا چاہیں، حکومتی خرچ پر فوری واپسی یقینی بنائیں گے اور طلبہ اور والدین کے مابین روابط کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔
میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ …
-

ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی
کرغزستان میں پاکستان طلبا مشکل میں، پاکستانی طلبا کے ہاسٹل میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،متعدد طلبا زخمی ہیں، سوشل میڈیا پر اموات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تا ہم پاکستانی سفارتخانے نے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین نے حکومت سے بچوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے،کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علم جس کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولنگر سے ہے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے زیر تعلیم ہیں ہم رات جو کچھ ہوا اس سے بہت پریشان ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کرے اور واپس لایا جائے، بہاولنگر کے بہت سارے بچے زیر تعلیم ہیں
میرا بیٹا اور دو بھانجیاں بشکیک میں،گھر میں بند،رات سے کچھ نہیں کھایا،دیپالپور کی والدہ کی دہائی
دیپالپور:کرغستان میں زیر تعلیم طالب علم کی والدہ نے حکومت سے فوری طور پہ اسکے بیٹے کو محفوظ مقام پہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے،کیف الہادی کی والدہ کے جاری بیان کے مطابق اسکے بیٹے کے ہمراہ اسکی دو بھانجیاں بھی کرغستان میں زیرتعلیم ہیں۔کیف الہادی چوتھے سال کا طالب علم ہے، میری دو بھانجیاں بھی وہاں پڑھ رہی ہیں، ہمارے بچے گھروں میں بند ہو کر رہے گئے، کچھ کھا پی نہٰیں سکے، ہماری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہمارے بچوں کی حفاظت کی جائے، جو بچے پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں انکو واپس لایا جائے، حکومت اس کے لئے کردار ادا کرے، بشکیک میں موجود طلبا کی واپسی کے لئے انتظامات کیے جائیں.سوشل میڈیا پر بشکیک میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو رات گئے سے وائرل ہو رہی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے مقامی طلبا اور مصری طلبا کا آپس میں تصادم ہوا لیکن الزام پاکستانی طلبا پر لگا دیا گیا جس پر مقامی طلبا نے پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کر دیا، اس حملے میں درجنوں طلبا زخمی ہیں، حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں،واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے ہیں،ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
بشکیک،پاکستانی طلبا کی مشکلات میں اضافہ، لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں
بشکیک میں میں ہنگامہ آرائی جاری، طلبا کی مشکلات بڑھ گئیں، ہاسٹلز میں محصور، پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں ہاسٹلز سے باہر پانی اور کھانا لینے بھی نہیں جاسکتے، پاکستانی لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں، طالب علموں کا کہنا ہے کہ، سفارتخانہ مدد نہیں کر رہا، حکومت سے بحفاظت واپسی کی اپیل کرتے ہیں،ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا گیا،لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں،مناس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شرپسند کرغز نوجوان بڑی تعداد میں موجود ہیں، ہمیں ہاسٹل اور رہائش گاہوں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے،پاکستان واپس جانے کے لئے ایئر پورٹ جانے والے غیرملکی طلبہ پر بھی حملے کیےجارہے ہیں۔ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہوسٹل خالی کردو۔ ہمارے ساتھی زخمی ہیں باہر بارش ہو رہی ہے ہم کہاں جائیں گے؟ ایمبیسی والے بھی تعاون نہیں کررہے۔دوسری جانب کرغزستان کے شہر بشکیک میں پاکستانی طلبا و طالبات سے ہاسٹل خالی کرا لئیے گئے ہیں، پاکستانی طلبا سامان اٹھائے کھلے آسمان کے نیچے حکومت کی مدد کے منتظر ہیں،طلبا کا کہنا ہے کہ ہم بے یارو مدد گار ہیں ہماری جلد ا ز جلد مدد کی جائے یہاں کے حالات نارمل نہیں ہیں، 24 گھنٹے سے اوپر ہو گیا حالات نارمل نہیں، ہماری مدد کی جائے تا ہم بحفاظت پاکستان پہنچیں،اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ
طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان
-

دبئی لیکس کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سے کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہو ر ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔
دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل
پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت
ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک
محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت
دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد
-

عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، جو ممنوعہ چیز ہے وہ بھی مل رہی ہے،
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، گنڈا پور ویسے ہی ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اور تیس مار خان بن رہا ہے تابعدار بچہ ہے جیسے وفاقی حکومت چاہے گی ویسے ہی کام کرے گا ، جس طرح باقی حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ ویسے نہیں چلنا چاہتے، اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں،جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر ہیں میر صادق ہیں ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے۔
پی ٹی آئی والے فضول بات کریں گے تو اس کا جواب ان کو ضرور دیں گے، رانا تنویر
دوسری جانب وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور جب وزیر اعلیٰ نہیں تھے تو اس وقت بھی کوئی عقل کی بات نہیں کی تھی، علی امین گنڈا پور نے ایک بار دھمکی دی تھی اس کے بعد جب بھی مجھے دیکھتا تو ادھر ادھر ہوجاتا تھا، جب پی ٹی آئی والے فضول بات کریں گے تو اس کا جواب ان کو ضرور دیں گے، سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا، اب الحمداللہ شہبازشریف کی قیادت میں بہت اچھے فیصلے ہورہے ہیں، پوری اتحاد و اتفاق کے ساتھ کابینہ فیصلے کررہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں، -

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیوریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیوریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس ہوا
پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی،وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اورمینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کے بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی گئی،پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی-پارٹیشن آف لینڈاور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا-گورنمنٹ ہر طرح سے کلیر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیر کرے گی -ایشو ز والی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیر کیاجائے گا -مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا-ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی-فرد ملکیت اور انتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن،ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایس ایم یو کے ہیڈ اور دیگر حکام نےاجلاس میں شرکت کی
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
-

ادویات کی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، خواجہ عمران نذیر
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹیٹنس ویکسین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔تین دن کے اندر کمپنیاں ادویات کا ریکارڈ، ڈسٹری بیوٹرز کا ڈیٹا فراہم کریں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اگر ڈسٹری بیوٹر ٹیٹنس سمیت کسی دوا کی قلت، ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے 280 واں صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ (PQCB) اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میڈیسن کمپنیوں کے زیر التوا 117 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیٹنس سمیت دیگر جان بچانی والی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کمپنیوں سے ڈسٹری بیوٹرز کو سپلائی کی جانیوالی ادویات کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں جان بچانی والی ادویات کی بلاتعطل دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، قلت پیدا کرنے والا مافیا کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات سمیت بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ
بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل
کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد