Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنمنٹ  ملی دارالاطفال  گرلزسکول راجگڑھ میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخاب مکمل

    گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلزسکول راجگڑھ میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخاب مکمل

    حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلزسکول راجگڑھ میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق وزارتِ تعلیم حکومت پنجاب نے اسٹوڈنٹس کونسل کے ضابطہ اخلاق اور انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات ہوئے،جس میں طلبہ و طالبات نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا، شیڈول کے مطابق ہر کلاس میں ایک ایک کلاس نمائندہ منتخب کیا گیا، اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا مقصد سکولوں کے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی میں طلبہ کی عملی شرکت یقینی بنانا ہے، جلد تمام سٹوڈنٹس کونسلز کے نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

    گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلزسکول راجگڑھ میں صدر کا انتخاب میرب فاطمہ نے جیت لیا، میرب فاطمہ جماعت دہم کی طالبہ ہیں جنہوں نے بھر پورانداز میں انتخابی مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی،عائشہ جاوید بطور نائب صدر کامیاب ہوئی ہیں، خدیجہ عمران نے سیکرٹری جنرل کی نشست پر کامیابی حاصل کی،فاطمہ گیلانی فنانس سیکرٹری کی نشست پر انتخاب جیتی ہیں، کامیابی پر پرنسپل و اساتذہ نے طالبات کو مبارکباد دی ہے.

    اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کے دوران گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلز سکول راجگڑھ میں برطانوی قونصل کے وفد نے بھی دورہ کیا اور طالبات کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کاجائزہ لیا، اس دوران برطانوی وفد نے سکول کی پرنسپل اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی، وفد کی قیادت رچرڈ بارلو کر رہے تھے، وفد کے دیگر اراکین میں پروگرام منیجر برٹس قونصل رخسانہ عاصم،ڈائریکٹر آف برٹس کونشل طلحہ چشتی شامل تھے، برطانوی وفد نے پولنگ کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے بات چیت کی، برطانوی وفد نے بھر پور طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر طالبات کے جذبے کو سراہا.

    گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلز سکول راجگڑھ میں اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کے لئے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، شیڈول کے مطابق انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے تا ہم دھاندلی و دیگر شکایات پر کل 17 مئی کو الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی جا سکتی ہے،انتخابات میں امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف نشانات جاری کئے گئے تھے، طالبات نے بھر پور انداز میں مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی.پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے، امیدواروں کی جانب سے پولنگ ایجنٹ بھی مقرر کئے گئے تھے، وہیں طالبات نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ ووٹنگ کا مرحلہ مکمل کیا.

    گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلز سکول راجگڑھ کی پرنسپل ڈاکٹر شوکت اقبال نے اسٹوڈنٹس کونسل میں کامیاب ہونے والی طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا اسٹوڈنٹس کونسل کے قیام کا مقصد طالبات کی تربیت ہے، طالبات کو بھی آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اسٹوڈنٹس کونسل کے قیام کا عمل انتہائی خوش آئند ہے، اسے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا .حکومت پنجاب کے اس اقدام سے بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر ہوں گی اور وہ اپنے ساتھی طلباء وطالبات کے ساتھ ملکر سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

  • سیاسی بنیادوں پر اب تقرریاں نہیں ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

    سیاسی بنیادوں پر اب تقرریاں نہیں ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر اب تقرریاں نہیں ہوں گی، سفارشیں نہیں چلیں گی، میرا بھی دل کرتا ہے کہ ایم پی اے کی اس حوالہ سے بات مانوں لیکن سیاسی مفاد کے لئے عوامی مفاد کو پس پشت نہیں ڈال سکتے

    پھول نگر میں رورل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا مجھے پنجاب کے 13 کروڑ عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے، میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کم کروں گی، پیاز کے بغیر کھانا نہیں پکتا، جب میری حکومت آئی تو پیاز 300 روپے کلو سے اوپر تھا آج 100 روپے کلو ہے، نواز شریف کی ہدایت ہے غریبوں کی فلاح کیلئے کام کریں، ہمارے 200 کلینکس آن وہیلز آپ کی دہلیز تک پہنچ کر علاج کریں گے، کلینکس آن وہیلز کی سہولت سے 30 ہزار لوگوں کا علاج ہو چکا ہے، غریب کے بچے کو وہی تعلیم اور علاج دینا ہے جو امیر کے بچے کے پاس ہے، آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی، روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی ہے، ہم نے پنجاب میں 590 سڑکیں بنانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی،آئندہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کرکے رکھ دیں گے، جہاں ڈاکٹرز اور نرسوں کی کمی ہے، وہاں یہ کمی دور کی جارہی ہے، جہاں دل کے علاج کی سہولت نہیں وہاں یہ سہولت فراہم کی جائے گی،کنٹینرز میں فیلڈ اسپتال بنا کر پنجاب کے تمام دیہی علاقوں میں بھیج دیے ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان کو ایک فصل کے لیے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے،جب کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے تو اسے آرھتی یا مڈل مین کے ہاتھوں ذلیل و خوارنہیں ہونا پڑے گا اور نہ ہی اسے کھاد، بیج وغیرہ خریدنے کے لیے قرض اور سود چکانا پڑے گا،جو پیکیج کسانوں کے لیے لایا جا رہا ہے پاکستان کی تاریخ میں کسانوں کو اتنا بڑا پیکیج نہیں ملا ،مشینری نہ ہونے کے باعث کسان کا نقصان ہوتا ہے کسانوں کو مشینری بھی آسان قرضوں پر فراہم کی جائے گی

    شہباز اور مریم ،نواز شریف کے سپاہی،حکومت نواز شریف کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت آتی ہے سازش کے ذریعے ختم کر دی جاتی ہے، اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اس کو رکنے نہیں دینا، شہباز شریف اور مریم، نوازشریف کے سپاہی ہیں، حکومت نوازشریف کی ہے،مریم نواز نے 2 ماہ میں پھولنگر میں نیا ہسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا ہسپتال کھڑا کر دیا ہے، آپ کے گاؤں میں ہسپتال چل کر آئے گا اور علاج کرے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا.وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو مراکز صحت کی ری ویمپنگ پر بریفننگ دی گئی،پھولنگر رورل ہیلتھ سنٹر میں ماہانہ تقریباً دس ہزار مریض علاج کی سہولت حاصلِ کرتے ہیں۔پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائےگا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے افتتاح کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے استقبالیہ کاؤنٹر پر ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پرچی کے اجرا کے عمل کا مشاہدہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فارمیسی ، ڈاکٹر افس ایمرجنسی وارڈ ،ڈینٹل روم ۔لیبارٹری، میڈیسن سٹور ایکسرے روم کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نے وویمن میڈیکل آفیسر ، فی میل وارڈ ،نرسری ،اپریشن تھیٹر کا بھی جائزہ لیا،ویل وویمن وارڈ،نرسنگ سٹیشن،ای پی آئی اور سکریننگ روم کا معائنہ بھی کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹروں اور عملے سے بات چیت کی،سینٹر پرویز رشید، سینیر منسٹر مریم اور رنگ زیب ، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق خواجہ عمران نزیر ، صہیب احمد بھرتھ ، رانا سکندر حیات ،ایم پی اے رانا ثانیہ عاشق, چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز ،اور دیگر موجود تھے

    دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل

    پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت

    ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

    محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت

    دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد

    عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

  • وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب گورنر پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اورشہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان، اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پربات چیت کی گئی،ملاقات میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتے ہیں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ ہے۔صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثربنایا جارہا ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کیلئے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے حکومت کو گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں۔ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔ ساہیوال میں فراہمی و نکاسی آب کا جدید ترین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔ سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ملاقات کرنے والے جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل ,سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے

  • اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج

    اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج

    لاہور ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے

    لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، آئین میں نائب وزیرِ اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے، آئین کے خلاف اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کی گئی ہے، عدالت ان کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

    گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ن لیگی سینیٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا تھا،کابینہ ڈویژن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی، عدالت نے رانا ارشد کا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، مؤقف کے مطابق فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا، الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

  • انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،بابر اعظم

    انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،بابر اعظم

    لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے،لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے،باؤلنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر باؤلرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے،کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں،انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،

    واضح رہے کہ پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف سیریز ایک دو سے جیتی ہے، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا –

  • وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول کیا طلب

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول کیا طلب

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول نیو ٹریش پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پرائمری سکول ہیڈز کو 32298 کمپوٹر ٹیب دینے کی منظوری دیدی۔1000- ایلیمنٹری سکولوں میں STEM آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا،ایشئین ڈویلپمنٹ بنک STEM لیب کے قیام کے لیے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گی۔سرکاری سکولوں کے 3 لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفیکیشن کے لیے معاہدے کی اصولی منظوری دی گئی،ڈیجیٹل سفر برائے ٹیک ویلی پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو گوگل سرٹیفیکیشن کے مواقع ملیں گے۔پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ 92 فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیو کی جاچکی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کوہر صورت بہترین کرنا ہے۔

    سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • لاہور پریس کلب نے  پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024  مسترد کر دیا

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری،سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کر دیا ہے۔

    لاہور پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم سچ کہنے، سچ دکھانے اور سچ چھاپنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن صحافیوں کی آنکھیں اور زبانیں بند کرنے کے لئے پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے۔ ہتک عزت قانون 2024کی برق رفتاری سے منظوری کرانے اور لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی کیونکہ ان سے پہلے پرویز الٰہی کے ماضی قریب کے مختصر سے دور اور اس سے قبل بھرپور آمرانہ ادوار میں بھی آزادی صحافت پر ایسا شب خون مارنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی تھی جو صحافیوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنائی تھی ۔

    اراکین گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ صحافت اور صحافیوں کا گلہ دبانے کی بجائے حکومت گورننس پر توجہ دے تو اضافی درآمدی گندم میں اربوں کے گھپلوں اور پھر کسانوں سے گندم نہ خرید سکنے کی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گورننگ باڈی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اب ہر وقت ہائیکورٹ ،ٹربیونل،جرمانے،گرفتاریوں کا خوف ڈال کر صحافیوں کی زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے اور افسوس ہے کہ مختلف ادوار میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی مسلم لیگ ن یہ بوجھ اپنے کندھے پر اٹھانے کو تیار ہے بظاہر اس نئے قانون کے تحت ڈان لیکس جاری کرنے والوں اور ڈان لیکس چھپوانے والوں کو بھی بچنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آزادی صحافت کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی بھی اس کے خلاف آواز اٹھائے گی ۔

    گورننگ باڈی مطالبہ کرتی ہے کہ آزاد صحافت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس سے رہنمائی لینے کا کام لیا جائے تو اس سے اصلاح ہو گی اور کوئی بھی قانون سازی تمام فریقین کی مشاورت سے کی جائے تو مثبت اور دیرپا نتائج حاصل ہوں گے لیکن صرف دو روز میں کمیٹی اور اسمبلی سے منظور ہونے والے کسی قانون کو صحافی برادری کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی اور ماضی کی روایات کے مطابق اس بل کو ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی۔

    پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے،ارشد انصاری
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور اس کام کو عجلت میں رات کی تاریکی میں کرنے کی کوشش نہ کرے۔لاہور پریس کلب اس سلسلے میں تمام صحافی تنظیموں، سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی سے رابطے میں ہے جلد ہی اس مجوزہ کالے قانون کے خلاف حکمت عملی طے کر لی جائے گی اور تمام صحافی تنظیموں کو لاہور پریس کلب کے متفقہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور حالات کی ذمے داری حکومت پنجاب پر ہو گی۔اس لئے اب بھی وقت ہے کہ دھونس اور جبر کی بجائے جمہوری انداز سے معاملات آگے بڑھائے جائیں تاکہ سسٹم کا پہیہ چلتا رہے۔

    ہتک عزت کے قانون کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے،عظمیٰ بخاری
    واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہتک عزت کے قانون میں جج تاریخ نہیں دیگا بلکہ جس پر الزام لگاہوگا اسے 21 روز میں خود ہی 3 تاریخیں دینے کیلئے کہا جائیگا جس میں جواب جمع کروانا ہوگا۔ الزام ثابت ہونے پر نہ پولیس کے پاس جانا ہوگا نہ ہی گرفتاری ہوگی بلکہ 30 لاکھ کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ہتک عزت کالا قانون ہے، بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،اسمبلی میں ہتک عزت کا نیا قانون لایاجارہا ہے،یہ ایک صوبے کا قانون ہے، میں چاہتی ہوں کوئی بھی وزیراعلیٰ آئے اس کی توہین جھوٹی خبر بناکرنہیں ہونی چاہیے، لوگ صحافی نہیں اپنے لئے یہ لفظ استعمال کرتے ہیں، کچھ لوگ ایک ایجنڈے کے تحت صبح اٹھتے ہیں،اب ایسا نہیں ہوگا، میری بہن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا،عزت اس وقت ہی ہوگی جب کرائیں گے ،ون سائیڈ عزت نہیں ہوگی، یہ اچھا ہوا کہ پہلا کیس میں خود لے کر جاؤں گی، نیا قانون سیاسی مقاصد کے لیے نہیں استعمال کرنا چاہتے,180 دن میں ہتک عزت کے کیس کو مکمل کرنا ہوگا، ہتک عزت کے قانون کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہتک عزت کا الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا، ملزم کی گرفتاری نہیں ہوگی لیکن اس کو ہرجانہ دینا ہوگا،اگر کسی کو لگے کہ اس کی ہتک 30 لاکھ سے زیادہ ہوئی یا اس کی ہتک کی نوعیت زیادہ تھی تو پھر اسے اپنا کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، اس پر تنقید کی جارہی ہے کہ صحافیوں کو عدالت میں زیر سماعت کیسز پر بولنے کی اجازت نہیں تو عدالتی معاملات کے حوالے سے بولنے کی اجازت پوری دنیا میں ہی نہیں ہوتی، ہتک عزت قانون کی کسی شق پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو اتوار تک تحریری جواب داخل کریں، اس پر ہم گفتگو کریں گے، یہ وزیر اعلی کی ہدایت ہے، لیکن مزے کیلئے کسی کی تضحیک کرنا غلط ہے

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • عمران کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا،پرویز الہیٰ

    عمران کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا،پرویز الہیٰ

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات عمران خان سے مذاکرات کرنے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تب ہی استحکام پیدا ہو گا

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن اور پھر ضمنی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا، فارم 47 والی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا،نااہل حکمران کب تک عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں بند رکھیں گے، انشاء اللہ بہت جلد سب عوام میں ہوں گے،ہر مسئلہ کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے لگتا ہے ن لیگ مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، ن لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں ایک مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسرا حکمران طبقہ مذاکرات سے فرار چاہتا ہے،عمران خان نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے مذاکرات کی حامی بھری ہے

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

    سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے ساتھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وفد کی قیادت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر سردار عبدالباسط ایڈووکیٹ نے کی، ملاقات میں عدلیہ اور بار کی مضبوطی کے لئے اکٹھے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں غریب عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے میں ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا گیا۔وفد نے چیف جسٹس کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے جلد از جلد دورہ کی دعوت دی، وکلاء نے چیف جسٹس کو بہاولپور ڈویژن کی بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔وفد کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے لئے نئے جوڈیشل کمپلیکس کے لئے فنڈز کے اجراء کی درخواست کی گئی، ملاقات کے دوران وفد نے لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں بہاولپور بار سے وکلاء کی نامزدگیوں کی بھی تجویز دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر سردار عبدالباسط ایڈووکیٹ نے کہا ہائی کورٹ بہاولپور بینچ پر ججز کی تعداد کم ہونے سے زیر التواء مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ پر ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کی کوئی بھی بار عدلیہ یا بار کو کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی، سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلاء ہڑتال کلچر کی حوصلہ شکنی کریں، جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی عدالت عالیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے، وکلاء انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کام کریں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ وکلا ء اور عدلیہ کو آپس میں لڑوانے کی ہر سازش کو عدلیہ اور وکلاء مل کر ناکام بنائیں گے، بینچ اور بار کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، نوجوان وکلاء کی فلاح کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔