Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں ریپ کی سزا بڑھانے کی تجویزپر غور

    پنجاب میں ریپ کی سزا بڑھانے کی تجویزپر غور

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    پولیس اور پراسیکیوشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کے لئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریپ کی سزا دس سے پندرہ سال تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کو کوراڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے فنڈز کے اجرا کے لئے اصولی منظوری دی گئی۔ پولیس افسروں کے بارے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو پیش کر دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کرلی گئی۔ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کے لئے ٹریننگ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے،کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

  • پی سی بی کا پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ

    پی سی بی کا پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ

    پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کی ونڈو کو حتمی شکل دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس دوران پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں ہرفرنچائزکے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی بی پشاور اورکوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پرغور کرے گا، ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔اس موقع پر پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے، پی ایس ایل اورآئی پی ایل کے اپریل، مئی کی ایک ساتھ ونڈوز میں کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ ہوگا۔
    پی سی بی کا خیال ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے اپریل/ مئی ونڈوز میں ایک ساتھ رہنے سے کھیل، کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہر فرنچائز کے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،پی سی بی پشاور اور کوئٹہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پر غور کرے گا اور یہ دونوں شہروں کا ماحول سازگار اور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔

  • رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں ۔21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں ۔ موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں.

    گرمی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
    گرمی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہونگے،جمعہ والے دن اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہونگے، نوٹیفیکیشن کا اطلاق 18 مئی سے 31 مئی تک کےلیے ہوگا، یکم جون سے 14 اگست تک پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی

    گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کا خدشہ،وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے 1 بجے تک کھلیں گے، گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کر دیئے گئے ہیں، ساوقات کار میں تبدیلی کا مقصد سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا تحفظ ہے

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • ہمیں بھی عمران خان والی سہولیات دی جائیں، قیدیوں کا مطالبہ

    ہمیں بھی عمران خان والی سہولیات دی جائیں، قیدیوں کا مطالبہ

    جیل میں قید قیدیوں نے عمران خان کو ملنے والی سہولیات کا مطالبہ کر دیا ،کہا جو سہولیات عمران خان کو جیل میں دی گئی ہیں وہ ہمیں بھی دی جائیں، قیدیوں نے آئی جی جیل کو خط لکھ دیا ہے

    پنجاب کی جیلوں میں قید قیدیوں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو سہولیات عمران خان کو دی گئی ہیں،ہمیں بھی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل مراعات جیسی سہولیات فراہم کی جائیں،جیل قوانین کے مطابق اعلیٰ درجے کےقیدیوں کو ایک ہفتے میں 2ملاقاتوں کی اجازت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی سہولت دی،عمران خان کو ایک دن میں 6سے زائد ملاقاتیں کرنے کی اجازت دی گئی ہے،عمران خان کو جیل میں ایکسائز کرنے کیلئے مخصوص سائیکل بھی فراہم کی گئی ہے،عمران خان کو جیل میں مراعات کی فراہمی قیدیوں کیساتھ امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے،عمران خان کو آن لائن میٹنگ کی بھی سہولت حاصل ہے جو کہ جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے،جو سہولیات عمران خان کو دی گئی ہیں وہ دوسرے قیدیوں‌کو کیوں نہیں فراہم کی جا رہیں، ہمیں بھی دی جائیں اور امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے.

    عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

     اڈیالہ جیل راولپنڈی، میانوالی،اٹک اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر 

    سکیورٹی اہلکار اب عمران خان کی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگونہیں سن سکیں گے

    سیاسی معاملات اندرونی معاملہ ،مداخلت نہیں کرتے، عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

    واضح رہے کہ عمران خان گرفتار ہیں اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک سے گرفتار کیا گیا تھا، عمران خان کو پہلے اٹک جیل پھر اڈیالہ منتقل کیا گیا تھا، توشہ خانہ کیس کی سزا عدالت نے معطل کر دی ہے تا ہم سائفر کیس اور دوران عدت نکاح کیس میں بھی عدالت نے عمران خان کو سزا سنا رکھی ہے جس کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں.

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جس میں سے 2 سیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، باقی کے 5 سیل سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں، ان سیلز کے صحن کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں، بانی تحریک انصاف کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں تک نہیں پہنچ سکتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد معمور ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے، جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں، جن میں دو سیکیورٹی افسران بھی شامل ہیں، 3 اہلکار سابق وزیراعظم عمران کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، جبکہ کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیاہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے لیے اسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جوکہ ایک اسپیشل کچن میں بنتا ہے،بانی تحریک انصاف کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہےانہیں کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے، جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے تعینات ہیں، راولپنڈی کے ایک دوسرے ہسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ بھی کرتی ہے ، اسپیشلسٹ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر عمران خان کا چیک اپ کرتی ہے،عمران خان کو جیل میں ورزش کے لیے مشین اوردیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں، ملاقات کے لئے آنے والوں کے حوالے سے ب بھی اہم قوائد وضوابط بنائےگئےہیں، عمران خان کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہےاڈیالہ جیل کی حفاظت کے لیےپولیس، رینجرزسمیت مختلف محکمے فرضی مشقیں بھی کرتے ہیں اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جبکہ جیل کے ارد گرد رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت بھی کرتے ہیں۔

  • نومئی مقدمے میں یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت مںظور

    نومئی مقدمے میں یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت مںظور

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتیں منظور کیں ،عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کی ضمانت منظور کی ہے تا ہم ابھی تک وہ رہا نہیں ہو سکتے کیونکہ ان پر دیگر مقدمات بھی ہیں جن کی ضمانت ہونا باقی ہے

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے دبئی لیکس اور پانامہ لیکس کے سوا کچھ نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ اپ کی جائیدادیں ڈیکلیئر ہیں یا نہیں۔اگر آپ اس ملک کے ہمدرد ہیں تو اپ کی جائیدادیں باہر کیوں ہیں یہاں کیوں نہیں ۔اپ دنیا کو کس منہ سے انویسٹمنٹ کا کہہ سکتے ہیں ۔ آپ کا خود کا پیسہ باہر ہے اور آپ دنیا میں ایک ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کے گھوم رہے ہیں ۔خود کا 12 ارب ڈالر دبئی میں پڑا ہوا ہے ۔یہ پیسہ کب کیسے باہر گیا؟سرکاری ملازمین نے جائیدادیں بنا رکھی ہیں.

  • لاہور ہائیکورٹ،موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی اسکیم ماحولیاتی این او سی سے مشروط

    لاہور ہائیکورٹ،موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی اسکیم ماحولیاتی این او سی سے مشروط

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ بارے کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس کی سماعت کی،عدالت نے موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی اسکیم کو ماحولیاتی این او سی سے مشروط کردیا،عدالت نے کہا کہ منصوبے سے قبل ماحولیاتی این او سی نہ لینا فوجداری جرم ہے، ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے طلبہ میں الیکٹرانک بائیکس کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کےحکم امتناع میں توسیع کردی۔

    دوران سماعت عدالت نے شہر کے تمام پارکوں کو مکمل بحال اور محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں کی بحالی اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے جرمانے بھی کرنا پڑیں تو کیے جائیں،عدالت نے پرندوں کی خرید و فروخت کے لیے دوسری جگہ مختص کرنے کا حکم بھی دیا ہے،عدالت نے ایل ڈی اے کے7 اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی کا حکم دیا اور ایل ڈی اے کے کلبوں کی فیسوں میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں درختوں کی کٹائی اور روز گارڈن ختم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایل ڈی اے کو درختوں کی کٹائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ 27 مئی تک طلب کرلی۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • بلانے کا کوئی شوق نہیں، شوق ہوتا تو پہلے روز وزیراعلیٰ کو بلا لیتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    بلانے کا کوئی شوق نہیں، شوق ہوتا تو پہلے روز وزیراعلیٰ کو بلا لیتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کے ممبران مریم اورنگزیب، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر عدالت پیش ہوئے، وزیرقانون پنجاب بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئے،سرکاری وکیل نے کہاکہ حکومت نے راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں ججز تقرر کیلئے رجسٹرار کو خط لکھے،اے ٹی سی گوجرانوالہ، لیبرکورٹس میں ججز تقرری کیلئے تین تین نام بھجوائے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ قانون کی منشا کے مطابق ججوں کے پینل کے نام بھجوائے۔

    مریم اورنگزیب نےعدالت کو حکومتی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم شفاف طریقے سے ججوں کی تقرریاں کرنا چاہتے ہیں،وزیر قانون پنجاب صہیب احمد نے کہاکہ قانون کے تحت ججوں کی تقرریاں ہوں گی،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ججوں کی تقرریوں کی بابت بار بار کیوں یقین دہانی کرائی؟ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ پراسس مکمل کرنے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سیاستدان انتہائی قابل احترام ہیں،یہ سسٹم تو چلتا رہے گا،مریم اورنگزیب نےکہا کہ ہم بھی آپ کو محترم سمجھتے ہیں، پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شہزاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی مجھ سے مشاورت کیلئے کہا، ہم نے کیس میں نوٹس کئے اور کئی بار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بلایا،مجھے آپ لوگوں کو بلانے کا کوئی شوق نہیں، شوق ہوتا تو پہلے روز وزیراعلیٰ کو بلا لیتا،وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ ہم ججز کا بہت احترام کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی ججز تقرری کتنے دن میں ہونی ہے، فیصلے کتنے روز میں ہونے ہیں؟وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ 7 روز میں فیصلہ کرنا ضروری ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ ججز کا پینل دے دیں اس میں سے ججز کا تقرر کر دیں گے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا، آپ مجھ سے غیرقانونی مطالبہ نہ کریں

    سیکرٹری قانون نے عدالت میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار اور قانون پیش کیا، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل میں سب کا احترام ہے، سب اداروں کا احترام ہے،ہمارے دل میں آپ کا احترام ہے آپ کریں نہ کریں،پارلیمنٹ کا سب سے زیادہ احترام ہے،وزرا کو طلب کرکے اچھا نہیں لگا، ہم بھی کیا کریں لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں،ججز تعینات ہوں گے تو فیصلے ہوں گے،تین ہفتے میں ججز کی تعیناتی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی کمیٹی سے پیر کے روز تک پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت عملی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کرے،ہم کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ججوں کےتقرر پر ازسر نوغور کیلئے مہلت مانگی، عدالت نے بروقت ججوں کا تقرر نہ کرنے پر مایوسی کااظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کو حکومتی کمیٹی سے کنسلٹنٹ کی ضرورت نہیں،وزیر قانون نے کہاکہ آپ حکومت کو دو یا تین نام دے دیں اس میں سے ایک ایک کو جج لگا دیا جائے گا،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت ججوں کے ناموں کا پینل آپ کو دوں،اگر قانون کے مطابق ججوں کی تقرریاں کی جاتیں تو معاملہ یہاں تک نہ آتا،آپ ججوں کی تقرریاں کریں، بے شک میرے ساتھ تعاون نہ کریں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم یہاں آپ کے احترام کیلئے کھڑے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور: ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پنجاب ہتک عزت بل 2024 اور ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    جمعرات کو ایمنڈ کی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک میں آزادی صحافت کی موجودہ صورتحال اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

    ایمنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں حکومت پنجاب کی جانب سے تیار کئے گئے ہتک عزت کے مجوزہ بل اور وفاقی حکومت کے پیکا ترمیمی بل کو مسترد کیا گیا ہے،اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یوجے اور ایمنڈ کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے بیان جاری کیا ہے مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی پربھی صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے،جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر عجلت میں منظور کیا گیا کوئی بھی قانون آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہوگا۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا تنظیمیں ہتک عزت قوانین کی مضبوطی یا ڈیجیٹل میڈیا کی ریگولیشن کےخلاف نہیں، پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل موجودہ شکل میں کالا قانون لگتاہے ، ہتک عزت کےمجوزہ بل پرتمام فریقین سے مشاورت کی جائے، کوئی بھی قانون سازی انفرادی حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار میں توازن رکھ کر کی جانی چاہیے، مجوزہ بل کے اثرات کا جائزہ لیے جانےتک ہتک عزت کے قانون کی منظوری مؤخرکی جائے۔

  • حج انتظامات کےلیے   وزارت حج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    حج انتظامات کےلیے وزارت حج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا ہے کہ حج انتظامات کےلئے خادم الحرمین سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت ہر سال لاکھوں ضیوف الرحمان کے لیے خدمات کا معیار پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل صرف کرتی ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج نے دیگر محکمہ جات کیساتھ مل کر اس سال 1445ھ کے حج سیزن کے لیے اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 10 لاکھ عازمین حج کی آمد کے لیے تمام حفاظتی ، سروسز، حجاج کے گروپوں کو کنٹرول کرنے اور ان کی نقل و حمل کے منصوبے اور حجاج کرام کی مہمان نوازی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے منی، مزدلفہ اور عرفات کے عظیم ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ضیوف الرحمان کو مناسک حج کی ادائیگی میں بہت آسانیاں اور سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں ۔ ضیوف الرحمان اطمینان و سکون کے ساتھ حج ادا کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سعودی سفیر سعادت الاستاذ نواف بن سعید المالکی بھی خادم الحرمین الشریفین کے ہدایات کے مطابق پاکستانی حجاج ومعتمرین کے لیے ہر طرح کی سہولیات ا ور آسانیاں پیدا کرنے کےلئے کشاں رہتے ہی ااور حقیقی معنوں میں خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہیں، ہم پاکستانی عوام کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، سعودی حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوششوں کو تحسین کی نظر دیکھتے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی جہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ہیں اسی طرح وہ سعودی عرب میں بھی پاکستان کی سفارت کاری کا حق ادا کرتے ہیں جس پر پاکستانی قوم سعودی سفیر کی کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

  • خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے کامیابی کیخلاف درخواست منظور

    خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے کامیابی کیخلاف درخواست منظور

    ‏لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے بطور ایم پی اےکامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

    الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، ایم پی اے خواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار میاں اویس انجم نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کےخلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا،میاں اویس انجم نےخواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے.

    ‏لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹربیونل نے درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی ،سماعت کے دوران درخواست گزار خود اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے ناکام امیدوار جاوید عمر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،

    دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل

    پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت

    ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

    محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت

    دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد

    عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک