Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جامع ایکٹ کی منظوری

    پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جامع ایکٹ کی منظوری

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے (The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026) کی منظوری دے دی۔ یہ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لیے تیار کیا گیا جامع ایکٹ ہے۔

    وزیراعلیٰ نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام شہریوں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ناجائز اسلحہ جمع کرائیں،نئے ایکٹ کے تحت ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں، انٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

    ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں،یہ اقدام پنجاب میں اسلحہ کلچر کے خاتمے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    رمضان میں شیطان کی گدی سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہہ کے شوہر کی فضا علی پر سخت تنقید

    پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    ایران کے اربیل، تل ابیب اور بحرین میں امریکی و اسرائیلی مراکز پر حملے

  • رمضان میں شیطان کی گدی سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہہ  کے شوہر کی فضا علی پر سخت تنقید

    رمضان میں شیطان کی گدی سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہہ کے شوہر کی فضا علی پر سخت تنقید

    سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے شوہر حارث خان نے معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    حارث خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لیا تو انہوں نے جواب دینا ضروری سمجھا،رمضان کے مہینے میں فضا علی نے شیطان کی گدی سنبھال لی ہے،حارث خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلاق اور ازدواجی تنازعات تب شدت اختیار کرتے ہیں جب یہ عوامی بحث کا حصہ بن جاتے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا پر نجی مسائل لانے کا مقصد اکثر علیحدگی یا طلاق کی راہ ہموار کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات عموماً صرف انا کا معاملہ ہوتے ہیں اور انہیں باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں ملوث ہو جاتے ہیں تو معاملات مزید الجھ جاتے ہیں اور پورے خاندان کی انا کا مسئلہ بن جاتے ہیں جسے سلجھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

    پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ

    ایران کے اربیل، تل ابیب اور بحرین میں امریکی و اسرائیلی مراکز پر حملے

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے-

    پاکستان سپر لیگ کا یہ ایڈیشن اب روایتی وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی کے بعد فیصل آباد اور پشاور کی میزبانی میں کھیلا جائے گا لیگ میں 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد کل 8 ٹیمیں مقابلہ کریں گی،2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز اور راولپنڈی بھی ٹائٹل کے حصول کے لیے پہلی بار میدان میں اتریں گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اور ہر ٹیم لیگ کے مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی،پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔

    sports

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز کے شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد پہلی بار لیگ کے 7 میچز کی میزبانی کرے گاپشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرےگا جہاں ایک مقابلہ شیڈول ہے، اس کے علاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز طے ہیں، جن میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہر میچ میں حصہ لے گی، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 6 میچز شیڈول ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

  • 
پنجاب حکومت کے وی آئی پی طیارے کی ویانا آمد کی اطلاعات

    
پنجاب حکومت کے وی آئی پی طیارے کی ویانا آمد کی اطلاعات

    
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایک گلف اسٹریم جی 500 طیارہ جس کا رجسٹریشن نمبر N144S ہے، 8 مارچ کو لاہور سے روانہ ہو کر ویانا پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ صبح تقریباً 9 بج کر 7 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور تقریباً 7 گھنٹے 5 منٹ کی پرواز کے بعد ویانا میں لینڈ کیا۔
    اطلاعات کے مطابق یہی طیارہ اس سے قبل پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے وی آئی پی دوروں کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے اور بعض پروازوں میں اس کا کال سائن "پنجاب 2” دیکھا گیا تھا۔
    ‎تاہم اس پرواز میں کون سوار تھا اس حوالے سے کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی مسافروں کی فہرست سامنے آئی ہے۔
    ‎یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 321.17 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

  • 
بحرانی حالات میں پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے، سرکاری فیول بند اور تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

    
بحرانی حالات میں پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے، سرکاری فیول بند اور تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

    
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور ممکنہ معاشی دباؤ کے پیش نظر غیر معمولی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزرا کے لیے سرکاری فیول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    حکومتی فیصلوں کے مطابق سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل الاونس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ناگزیر سکیورٹی کے تحت صرف ایک گاڑی ہمراہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
    ‎حکومت نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صرف ضروری عملہ دفاتر میں حاضر ہوگا جبکہ باقی امور آن لائن طریقے سے انجام دیے جائیں گے۔ اسی طرح سرکاری اجلاس آن لائن اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔
    ‎تعلیمی اداروں کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور ادارے آن لائن کلاسز جاری رکھ سکیں گے۔
    ‎حکومت نے تمام سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے اور ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔
    ‎پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ٹی بی کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
    ‎وزیراعلیٰ نے نجی شعبے کو بھی ورک فرام ہوم اختیار کرنے، غیر ضروری تقریبات سے گریز کرنے اور صرف ضروری عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
    ‎مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ بحران کے دوران غیر ضروری خریداری، ذخیرہ اندوزی، لیٹ نائٹ شاپنگ اور غیر ضروری آؤٹ ڈور تقریبات سے گریز کیا جائے۔
    ‎انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشکل حالات میں جراتمندانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کو اتحاد، صبر اور دانشمندی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

  • پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا، راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے،پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    پنجاب حکومت نے امن و امان کے خدشات اور دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے، جو اب 14 مارچ تک جاری رہے گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر روک لگا دی ہے بغیر اجازت عوامی مقاما ت پر اجتماع منعقد کرنا بھی ممنوع ہوگا تاہم شادی، جنازہ، تدفین، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس، عدالتیں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس پابند ی سے مستثنیٰ ہیں۔

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی یا فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے پابندی کے نفاذ کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

  • رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

    رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

    معروف فیملی وی لاگراور یو ٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں ، شادی کے بعد دونوں کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام کیوان سلطان رکھا گیا،تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے گئے کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق تھا، اس حوالے سے سوشل میڈیا انفلوئنسر فاطمہ خان کا نام بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ مزید زیرِ بحث آ گیا، رجب بٹ نے اپنے ایک وی لاگ میں بھی اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے واقعی ایمان فاطمہ کو دھوکہ دیا تھا، وہ شادی سے پہلے ایک ریلیشن شپ میں تھے جو شادی کے بعد آہستہ آہستہ ختم ہوگیا۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

    یو ٹیوبر کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس غلطی پراپنی اہلیہ سےمعافی بھی مانگی تھی اور ایمان نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا اس معاملے کے بعد بھی کئی باتیں سامنے آئیں جنہوں نے دونوں کے تعلقات کو مزید خراب کر دیا،اس تمام صورتحال کے بعد رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اب اس شادی کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے،وہ اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے۔

    رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور اسے ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ساری دولت ان کے بیٹے کے نام ہوگی، کچھ معاملات خاص طور پر ان کے والدین کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات نے صورتحال کو اس نہج تک پہنچا دیا کہ اب اس رشتے کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا وہ ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے اس موقع پر انہوں نے ایمان بٹ کی فیملی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اسرائیل کا تہران میں آئل انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ

    رجب بٹ کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے کئی صارفین ایمان فاطمہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد رجب بٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • پیٹرولیم قیمتوں  کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب و رسد اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر غور آئی،ملاقات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا،حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں۔

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    سعودی عرب:سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قرآنِ کریم حفظ مقابلے کا اعلان

    سعودی ساحل کے قریب ایران کا بحری جہاز پر حملہ،اسرائیل میں بھی دھماکوں کی گونج

  • جی ایچ کیو حملہ کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل

    جی ایچ کیو حملہ کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے۔

    پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو منظم انداز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا، تحریک انصاف کے مطابق پارٹی بانی عمران خان سمیت قیادت اور کارکنان کو مقدمات میں الجھا کر سیاسی عمل کو محدود کیا جا رہا ہے کیس میں 47 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے اور پارٹی اس فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جن میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل ہیں سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، راشد شفیق، شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی شامل ہیں۔

    اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

    پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات

    ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج