Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان اور ان کی اہلیہ دونوں جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں،عظمٰی بخاری

    عمران خان اور ان کی اہلیہ دونوں جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں،عظمٰی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا شفٹ کریں؟ –

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ دونوں جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں، آپ پریشان نہ ہوں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں، ان کے کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں اور جیل انتظامیہ دونوں کے ٹیسٹ کروارہی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا شفٹ کریں؟ باقی قیدیوں کو بھی ان کے صوبوں میں شفٹ کردیں، آپ کی خواہشات کے مطابق عدالتی فیصلے ہوں تو واہ واہ کرتے ہیں، انتقامی سیاست ہم نے بھگتی ہے مگر آپ کی طرح رونا دھونا نہیں کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی،عطا تارڑ

    گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

  • پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد  نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں،کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہوجاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟-

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھےسول عدالت میں کیس چلتا تو مزید 5 سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے، 190ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنا پرائیوٹ پارٹی اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

  • ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار

    ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھنے کیلئے خط ارسال کر دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹر ار کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھنے کے لیے خط ارسال کر دیا گیا۔

    رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے خط میں لکھا گیا ہےکہ ہمیں بغیر کسی بیرونی دباؤ یا اثر و رسوخ کے سامنے جھکے قانون پر سختی سے عمل کرنا ہے، حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بار ممبران ہڑتال کے ذریعے عدالتی کام میں خلل ڈال رہے ہیں،اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ہڑتالوں کو غیر آئینی قرار دینے ہوئے مذمت کی گئی ہے، 9 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکلا کی ہڑتال پر ناراضی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا پر اتنے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے وہ یاد رکھیں گے، ہڑتال کے نام پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پنجاب کی عدلیہ وکلا کی غیر حاضری کے باوجود نہ صرف نئے کیسز کو سنے بلکہ کیسز پر فیصلے بھی جاری کرے۔

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام.مگر…تجزیہ: شہزاد قریشی

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

  • عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حیرانگی ہوتی ہے کہ عدالت کی جانب سے عوامی منصوبوں کو روکاجاتاہے،میٹرو بس جیسے منصوبے کوبھی روکاگیا جہاں لاکھوں لوگ سفر کرتےہیں، عدالت کو عوامی منصوبوں پر نظرثانی کرنی چاہیے،اگر ایسے فیصلوں میں مداخلت کی گئی تو پھر ملک کیسے چلےگا،کہا جاتاہے کہ لوگوں کو موٹرسائیکل دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے،ون ویلنگ کے لیے لوگوں کو سرکاری موٹرسائیکل کی ضرورت نہیں،یہ ایسے ہی کہ روٹی کی قیمت کم ہوگی تو لوگ ایک کی جگہ دو روٹی کھائیں گے اور ان کا پیٹ خراب ہوگا،لوگ دعوے کرتے ہیں کہ ہم 5 پانچ سال میں یہ کرینگے، ہم نے پروگرام پہلے شروع کیا اور افتتاح بعد میں کیا،مسلم لیگ ن نے بچوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے، غلیلیں نہیں دیں، نہ ہی ہم نے بچوں کو اپنے سکیورٹی اداروں پر حملہ کرنا سکھایا، جناح ہاوس کے دورے کے موقع پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج صاحب نے وہ منصوبہ روک دیا ہے حالانکہ کیس کوئی اور چل رہا تھا، جب بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم دئیے جاتے تھے تو اس وقت کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی تھی، جنہوں نے لڑکیوں کے سکول و کالج کے باہر جانا ہے تو وہ چلا ہی جائے گا، تھوڑی سی معلومات ہونی چاہیئں کہ الیکٹرک موٹر سائیکل پر ون ویلنگ نہیں ہوتی، یہ روکتے ہیں تو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو روکتے ہیں، عدلیہ ایگزیکٹیو کے کام میں مداخلت کرینگے تو ملک کیسے چلے گا، جج صاحب اس پر نظرثانی کریں، ہم لیپ ٹاپ پروگرام بھی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں،

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فاروویمن آمد ہوئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پہلے چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ہمراہ پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیوٹا طالبات کو سٹیج پر ساتھ کھڑا کرکے خطاب کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کو 1909 میں قائم ہونے والے ادارے سے متعلق بریفننگ بھی دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں سب سے پہلے طالبات سے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کو پیار کیا اور سراہا ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب میں طلبہ اور طالبات سے گفتگو کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا، کورسزپراجیکٹ کے طلبہ کی تعداد 4 سے بتدریج 40 ہزار بڑھانے کا اعلان کیا، اور کہا کہ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں،جس سے محروم رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈس پلے سنٹر میں دستکاریوں، پینٹگز، سرامک ورک کوسراہا،طالبہ نے وزیر اعلی مریم نوا زشریف کو ہاتھ سے بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریننگ پر بریفنگ لی،صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے پراجیکٹ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جاپان، یونان اور دیگر اداروں میں ٹیوٹا کے سکلڈ ورکر کی مانگ ہے۔ ٹیوٹا کے چیر مین ساجد کھوکھر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ٹیوٹا کے 15 اداروں کے طلبہ نے شرکت کی،20 ٹیوٹا اداروں کے طلبہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے واپسی پرکھڑی طالبہ کو دیکھ کر گاڑی روک کر سیلفی بنوائی،سینٹر پرویز رشید، سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، بلال اکبر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، میاں مرغوب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، اور دیگر حکام نے شرکت کی.

    رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر کمیونیکنیشن اینڈ ورکس صہیب احمد ملک کی ملاقات ہوئی ہے،صوبائی وزیر نے صوبے بھر میں روڈز کی مرمت، بحالی اور نئی سڑکو ں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب بھر کی 590روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا-صوبے بھر میں 11500کلو میٹر سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے-رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے-اجلاس میں 5ایکسپریس وے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کے لئے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا.

    کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب
    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس ، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔ واسا ، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے ۔تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری ،چیر مین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز ، کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر موجود تھے

    لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ سیکرٹری زراعت
    صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے زراعت ہاؤس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام ” کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے بارے پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ توانائی، آبپاشی اور شعبہ اصلاح آبپاشی و زراعت توسیع فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ زراعت توسیع فصلوں کی کاشت کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی زیر زمین پانی کی گہرائی بارے معلومات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے واضح کیا کہ زیادہ گہرائی میں پانی کی دستیابی والے اضلاع کو سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ صرف آبپاشی کے لیے موزوں پانی کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اصلاح ابپاشی شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے ٹیوب ویلز سے سیراب ہونے والی زمینوں کی لیزر لینڈ لیولنگ کرائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ توانائی سولر سسٹم فراہم کرنے والی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کرے گا۔ اچھی ٹیکنیکل اور فنانشل شہرت کی حامل کمپنیوں کو سکیم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی وصولی کرے گا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیر سہیل احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

  • بلاول سے ملاقات کے بعد منظور وٹو خاندان   ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل

    بلاول سے ملاقات کے بعد منظور وٹو خاندان ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل

    لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد منظور وٹو خاندان سمیت ایک بار پھر پی پی پی میں شامل ہو گیا ہے

    منظور وٹو کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر انہوں نے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،اس موقع پر راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن موجود تھے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے روبینہ خالد اور سعدیہ دانش کی ملاقات ہوئی ہے،فریال تالپور سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی سربراہ روبینہ خالد نے کراچی میں ملاقات کی،فریال تالپور سے روبینہ خالد نے اہم ذمہ داری کے لیے اعتماد پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ،فریال تالپور سے گلگت بلتستان قانونساز اسمبلی کی پہلی منتتخب خاتون ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے بھی ملاقات کی ،فریال تالپور سے ملاقات کے دوران سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی ،فریال تالپور کا کہنا تھا کہ خواتین کا قائدانہ عہدوں پر فائز ہونے سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب حقیقت میں بدلتا ہوا نظر آرہا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستانی خواتین کی معاشی خودمختاری اور بھبود و ترقی کے لیے پرعزم ہیں،صدر مملکت آصف علی زرداری کا ویژن خواتین کے حقوق کا تحفظ اور معاشرے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ ہے.

    لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    لاہور ہائیکورٹ موٹر سائیکلوں کی قرعہ اندازی کا معاملہ،درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل اسکیم بنانے کی ہدایت کردی،عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اظہار برہمی کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے معاملہ میں حکومت احتیاط سے کام لے، وزیر اطلاعات نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،انہیں کوئی اندازہ نہیں وہ کیا کہہ رہی ہیں، حکومتی وزراء کے پاس اور بولنے کو بہت کچھ ہے،طلباء کو موٹر سائیکل نہیں الیکٹرک بسیں دینے کی ضرورت ہے،جتنا خرچہ شہر میں لائٹس لگانے ہر کیا درخت لگائی ہوتے تو ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوتی، حکومت اپنی ترجیحات تبدیل کرئے،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق حکومت اپنی پالیسی میں شامل کرے،حکومت کے کرنے والے کام عدالتیں کر رہی ہیں،

    جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،لاہور ہائیکورٹ
    ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی وزیر عدالتی فیصلوں کے حوالے سے بیان جاری نہیں کرے گا،عدالت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،اس حوالے سے تحریری جواب جمع کروانا چاہتا ہوں،عدالت نے حکم دیا کہ جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پہلے ہی بہت بڑھی ہوئی ہے حکومت کو الیکٹرک بسوں کو فروغ دینا چاہئے،اسکول اور کالجز کو بسیں فراہم کرنے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ طلباء میں ایک ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانا ہیں، واٹر کمیشن نے کہا کہ حکومت نے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنا تھی ، اب 1 ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانی ہیں، موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی، عدالت نے موٹر سائیکل اور ماحولیاتی پالیسی جمعہ تک جمع کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکومت پنجاب کو طلباء میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی،عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ 13 مئی کو طلب کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار  قوم سےخیرخواہی نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار قوم سےخیرخواہی نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    تحریک انصاف کےرہنما ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر پرویز الہیٰ نے میڈیا سے بات چیت کی ہے

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی خاطر مذاکرات کیلئے رضا مند ہوئے،لیگی رہنما جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے اداروں اور پی ٹی آئی میں تصادم سے باز رہیں، ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے,عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے،پاک فوج سمیت آئینی اداروں کے خلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ن لیگ ہے،موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیرخواہی نہیں ہو گی ، ن لیگ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے،ن لیگ جانتی ہے، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے نتیجہ میں اسے پنجاب میں پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا،کسان گندم بیچنے کیلئے رل رہے ہیں، ٹک ٹاک حکومت لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے، بااختیار مقتدر حلقوں کو سابق صدر عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہئے

    صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقلی کا معاملہ، سیکرٹری داخلہ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو پرویز الہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی درخواست پر 2 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،دائر درخواست میں کہا گیا کہ سیکرٹری داخلہ اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 مئی کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پرویز الہی کی غیر قانونی طور پر کی گئی جلد بازی میں منتقلی سے ان کی صحت کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے، عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو پرویز الہی کے متواتر میڈیکل چیک اپس کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے تھے،

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • ناجائز تعلقات کا شک،بھابھی کی جان لینے والا دیور گرفتار

    ناجائز تعلقات کا شک،بھابھی کی جان لینے والا دیور گرفتار

    اپنی بھابھی ثناء کو قتل کرنے والا دیور بلال شاہ گرفتار، آلہ قتل چھری برآمد کر لیا گیا

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزم بلال شاہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا اور ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ رانا شرافت علی کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی ثناء کو چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا،ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے

    دوسری جانب لاہور تھانہ بھاٹی گیٹ ایس ایچ او زین اور ایس ایچ او لوہاری گیٹ حاجن آسیہ کی ٹیم نے مشترکہ کوشش کرکے گمشدہ بچی کو بازیاب کروا لیا ، مورخہ 2024-05-12 کو بوقت 05/00بجے شام ایک بچی زہرہ جہانگیر بعمر 6سال گم گئی تھی جس کی بابت مقدمہ نمبر 710/24بجرم 363ت پ تھانہ بھاٹی گیٹ لاہور درج رجسٹر کیا گیا تھا دونوں تھانہ کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد سے امروز زہرہ جہانگیر کو مقامی پولیس نے بازیاب کرواکر بچی کے لواحقین ے حوالے کیا گیا ، اس سلسلے میں اہل علاقہ بھاٹی گیٹ نے مقامی پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی اور پولیس افسران پر گل پاشی کی .

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • گندم سیکنڈل،تحقیقات کیلیے عدالت میں درخواست دائر

    گندم سیکنڈل،تحقیقات کیلیے عدالت میں درخواست دائر

    گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

    درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سابق نگران وزیراعظم، نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے دو ماہ میں 7.78 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، حکومت خود گندم سکینڈل کا حصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں،نیب کو گندم میگا سکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کو گندم کے میگا سیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے، گندم سکینڈل کے محرکات کا تعین کر کے رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

    گندم درآمد سیکنڈل، شہباز شریف کا نام بھی آنے لگا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا,

    نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا، گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کی، درآمدی گندم بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی، وزارت بحری امور کو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پر پہنچ کر ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا، گزشتہ سال صوبوں سے گندم کی خریداری کا ہدف 75 فیصد حاصل ہوا تھا، نگران حکومت کے دور میں 200 ارب روپےسے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی

  • ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ، بلاول بھٹو

    ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ، بلاول بھٹو

    لاہور میں “بھٹو ریفرنس اورتاریخ “کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیمینار میں آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے یہ تسلیم کیا کہ بھٹو کا ٹرائل فیئر نہیں تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا جبکہ مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑے گا، بھٹو ریفرنس پر تاریخی عدالتی فیصلہ آیا، ثابت ہوا کہ شہید بھٹو کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب سیاست میں وہ گنجائش ہی نہیں رہی کہ ایک دوسرے کی اختلاف رائے کا احترام کریں، پاکستان میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا اور ایک دوسرے کے اختلاف رائے کا احترام نہیں کیا جارہا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست ذاتی دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ نظام میں جمہوری بہتری لے کر آئیں، جب سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملاے کے لیے تیار نہیں ہوں گے تو پھر مسائل کیسے حل ہوں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں عدالتی اصلاحات بھی کرنا تھیں، ہم نے ایک ایسا فورم قائم کرنا تھا جو ججز کی تعیناتی کو بھی دیکھتا، ہم نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے عملدرآمد نہیں کیا، کوشش ہے کہ قانونی یا آئینی ترمیم لائیں اور عدالت کو طاقتور بنائیں، ایسی اصلاحت ہوں کہ شہید بھٹو جیسے عدالتی قتل پھر کبھی نہ ہوں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم 1973 کا آئین اور 18 ویں ترمیم مشاورت سے لائے، نظام درست کرنے کے لیے جو کرنا ہوگا ہم اس کے لیے تیار ہیں، مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑے گا، کچھ سیاستدان ذاتی مفاد کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے جو درست نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت جوڈیشل ریفامرز کے لیے آئینی ترمیم لے کر آئے، عدالت خود بھی ریفارمز لاسکتی ہے لیکن سب سے بڑی ذمہ داری پارلیمان کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے یکجہتی کا پیغام بھیجا لیکن ایک ایسا سیاستدان ہے جو اپنی ذات سے باہر نہیں دیکھتا، اس نے بات چیت کی پیشکش کے جواب میں گالی گلوچ کی، ہمیں گالم بلوچ کی سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا عوام کو یقین ہونا چاہیئے کہ دوبارہ عدالتی قتل نہیں ہوگا، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرنا چاہتیں، بات چیت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث پریشان ہیں، ہمیں عدلیہ سے متعلق اصلاحات کرنی چاہیئے۔