Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا

    سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا

    لاہور : انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پوری میں سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتا ہوا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے بچے کو کچلا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا، والدین اکلوتے بیٹے ریحان کی اچانک ناگہانی موت پر شدت غم سے نڈھال ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو گاڑی کے نیچے روند کر ڈرائیور نے کچھ دیر کے لیے موبائل روکی اور پھر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،مری کے علاقے باڑی ساملی میں باپ نے غیر ت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد پڑوسیوں کے لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد دونو ں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی دیں ہدایات

    ملزم فائرنگ کے بعد پسٹل سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مری میں ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق ملزم نزاکت نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیٹی رابعہ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد میں پڑوسیوں کے لڑکے زعفران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

  • اسٹیڈیمز   کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی-

    باغی ٹی وی : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیاچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے لہذااب اپ گریڈیشن کے کام کو بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس ضمن میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

    کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گااسٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا،قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

  • پی سی بی  کی پی ایس ایل کے چار  پلے آف نیوٹرل وینیو پر  منعقد کرنے کی تجویز

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

    فرنچائز مالکان نے 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد دی،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کی کچھ اہم باتیں یہ ہیں چھ ٹیموں میں سے چار نے اپنے ہوم وینیوز پر کم از کم پانچ میچ کھیلے،
    پہلی اننگز میں ٹیم کا اوسط اسکور 167 تھا، ٹورنامنٹ میں دوسو سے زائد کے 10 اسکور تھے فائنل سمیت آٹھ میچوں کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، میڈیا حقوق میں پچھلے میڈیا حقوق سائیکل کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوا،لائیو اسٹریمنگ کے حقوق میں پچھلے رائٹس سائیکل کے مقابلے میں 113 فیصد اضافہ ہوا، بین الاقوامی میڈیا حقوق میں پچھلے حقوق کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا، 350 ملین سے زائد لائیو ناظرین تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ڈیجیٹل میڈیا میں1.5 بلین تک رسائی حاصل ہوئی جو غیرمعمولی بات ہے۔

    دریں اثناپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2025 کے سلسلے میں گورننگ کونسل میں مزید بات چیت کے لیے مندرجہ ذیل تجویز پیش کی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی، کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی، پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز دی گئی،ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے، پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گاپی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی، پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے فرنچائزز کے کردار کی تعریف کی جن کی حمایت ۔ دلچسپی اور جذبے نے اس لیگ کی ساکھ کو اجاگر کرنے اور اسے ایک چیلنجنگ مسابقتی اور دلچسپ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان کرانے کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کو مزید ُپرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے، اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے "ہمیشہ کی طرح ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے ونڈو پر فرنچائز مالکان کے ساتھ ہماری مفیدگفتگو ہوئی ہے۔ ُپرجوش فرنچائز مالکان نے پی سی بی کی تجویز کردہ ونڈو اور پلے آف کے مقامات کے بارے میں اپنی تجاویز اور آرا دیں، اس میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی موزوں ترین ونڈو کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مزید ڈیٹا فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ وہ آپس میں بات چیت کر سکیں۔ زیادہ باخبر فیصلہ کر سکیں اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

    ہم پاکستان کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک کے مستقبل کے لیے بروقت فیصلے کرنے کے لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے میں فرنچائز مالکان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ان کے عزم کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، ہمیں بات چیت جاری رکھنے اور اپنے آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اجتماعی طور پر اپنے اہم مقاصد کو حاصل کر سکیں یہاں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کمشنر نائیلہ بھٹی کو ان کے رول ، وژن اور قیادت کے لیے مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے لیگ کو درست سمت میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

  • ٹرین میں خاتون پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار کی ضمانت منسوخ

    ٹرین میں خاتون پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار کی ضمانت منسوخ

    دوران سفیر ٹرین میں خاتون پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار کی ضمانت منسوخ کر دی گئی،

    کیس کی سماعت سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی،عدالت نے میر حسن کی ضمانت منسوخی کی پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے میر حسن کی ضمانت منسوخ کر کے ریلوے پولیس کو گرفتاری کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو میرٹ کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر ضمانت دی گئی،ضمانت کے وقت ججز عید کی چھٹیوں پر تھے، اسپشل جج نے ریلوے پرایسکیوٹر کے دلائل سنے بغیر ضمانت دی

    ملزم میر حسن گرفتاری کے ڈر سے عدالت میں پیش نہیں ہوا،ریلوے پولیس نے میر حسن کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست تفتیش میں تعاون نہ کرنے اور میڈیکل کرانے کی غرض سے دائر کی تھی،عدالت نے گزشتہ ہفتے ضمانت کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ہے اور ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی ہے.

    خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،تشدد کا شکار خاتون کی موت پر ترجمان ریلوے کا ردعمل
    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی،دورانِ سفر خاتون نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں نے پولیس کانسٹیبل کو بلایا،کانسٹیبل نے خاتون پر ہاتھ اٹھایا اور اسے دوسرے ڈبہ میں شفٹ کر دیا،کانسٹیبل کی ڈیوٹی کراچی سے حیدرآباد تک تھی،خاتون نے چلتی ٹرین سے چنی گوٹھ میں چھلانگ لگائی،خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے بیان کے مطابق خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی،خاتون کے لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے،پولیس کانسٹیبل کو انتہائی غیر مناسب رویے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج ہے

    ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

    گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

    ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر قتل کر دی گئی،7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا،8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔ میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ ورثاء نےخاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.خاتون کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی اور عید منانے کیلئے کراچی سے جڑانوالہ آ رہی تھی

  • خیبرپختونخوا سے بذریعہ ٹرین منشیات پنجاب سمگل کرنے  کی کوشش ناکام

    خیبرپختونخوا سے بذریعہ ٹرین منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ریلویز پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    منشیات کی ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ ناکام بنادی،ریلوے اسٹیشن پشاور سٹی اور نوشہرہ میں 2 ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی،ملزمان کے سامان کی ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے داخلی راستے پر شک کی بنیاد پر تلاشی لی،تلاشی لینے پر ملزمان کے سامان کے اندر خفیہ طریقے سے چھپائی ہوئی 4 کلو منشیات برآمد ہوئی،منشیات میں 2.1 کلو چرس، 1.1 کلو ہیروئن اور 900 گرام آئس شامل ہے،دونوں ملزمان ٹرین جعفر اور خیبر میل میں سوار ہونے کی نیت سے ریلوے اسٹیشنوں میں داخل ہوئے۔ملزمان جانس خان اور افتخار احمد منشیات کو خیبر پختونخوا سے پنجاب سمگل کرنا چاہتے تھے۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات کا کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا منصوبہ،  مفت ادویات گھروں تک فراہمی پر عمل ہو گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منصوبہ، مفت ادویات گھروں تک فراہمی پر عمل ہو گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ دیا ہے،ہیپاٹائٹس، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے، دو لاکھ مریضوں کوان کے گھرتک مفت ادویات پہنچائیں گے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے حفاظتی کٹ کو لازم قرار دیاہے، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹ لیب موجود ہیں، مفت ادویات کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں، فری ادویات میں دل کے امراض، ٹی بی اور ہیپٹائٹس کے مریضوں کیلئے فری ادویات کی فراہمی شروع ہورہی ہے اور اسکی فراہمی کیلئے میں خود آج سے ہی کچھ گھروں میں ادویات لیکر جارہی ہوں، اپنے دورحکومت میں پنجاب کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرینگے، 200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال بنانے جارہے ہیں، عوام کیلئے 32فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں موجود ہیں، غریب مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس چند ہفتوں میں شروع کرنے جارہے ہیں، سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گے ،لاہور میں پہلے کینسر ہسپتال کا آؤٹ ڈور 1 سال بعد کھول دیا جائے گا،مسلم لیگ ن کی جب حکومت آتی منصوبے شروع کرتی،پھر فتنے آجاتے اور ملک پیچھے چلا جاتا ہے.

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی،رسولاں بی بی مریم نواز کو دیکھ کر نہال
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں، وزیرا علیٰ مریم نواز کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش، جذباتی ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں، حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی،رسولاں بی بی نے خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں۔ مریم نواز نے ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے منور ملک سے بات چیت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا،مریض منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ، اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا،انہوں نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔

    فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا: عظمی بخاری
    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ 72 مریضوں نے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کروائے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال بہاولپور جھنگ اوکاڑہ،ملتان، مظفرگڑھ،فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فنگشنل ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے اور وہ کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

  • خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

    خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

    عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست ہارنے والے ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے،

    مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہو گا، اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف دوبارہ ن لیگ کی صدارت کے عہدے پر فائز ہوں گے تو وہیں خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے،اب تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ احسن اقبال کے پاس ہے، احسن اقبال کے پاس وفاقی وزارت بھی ہے، احسن اقبال نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ خواجہ سعد رفیق پارٹی سیکرٹری جنرل بنیں گے.

    مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز پیش کی جائے گی اور اجلاس میں اس ضمن میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا،خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں لطیف کھوسہ الیکشن جیت گئے تھے، سعد رفیق نے لطیف کھوسہ کو فون کر کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور نتائج کو تسلیم کیا تھا، خواجہ سعد رفیق کے اس عمل کو سراہا گیا تھا،

    واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • نامور عالم دین مفتی مبشر احمد ربانی وفات پا گئے

    نامور عالم دین مفتی مبشر احمد ربانی وفات پا گئے

    معروف عالم دین مفتی مبشر احمد ربانی وفات پا گئے

    مفتی مبشر احمد ربانی،کافی عرصے سے علیل تھے، آج انکی موت ہو گئی ہے،مفتی مبشر احمد ربانی کئی کتابوں کے مصنف تھے، آپ کے مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں۔ (تین جلد)، تفھیم دین۔ مقالات ربانیہ۔احکام و مسائل۔ (دو جلد) انکی مشہور تصانیف میں شامل ہیں،

    سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے عظیم عالمِ دین مفتی مبشر احمد ربانی رحمہ اللہ
    انتقال فرما گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون،عالِم کی موت گویا عالَم کی موت ہے ہماری جماعت کے علماء میں سے مفتی مبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کا شمار ان لوگوں میں سے تھا جن کو راسخ علماء کہا جاتا ہے ،مفتی صاحب رحمہ اللہ علمی میدان کے عظیم شہسوار تھے کئی کتابوں کے مصنف اور محقق عالم دین تھے ہمیشہ حق گوئی ان کا شعار تھا
    طویل عرصہ علیل رہے اور آج اچانک ہارٹ اٹیک کے بعد اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انکی شایانِ شان میزبانی فرمائے۔غم کی اس گھڑی میں مفتی صاحب کے لواحقین اور دنیا بھر میں ہزاروں شاگردان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ صبرِ جمیل عطاء فرمائے

    علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کہتے ہیں کہ برادر عزیز عالم کبیر خطیب بے بدل اور عظیم فقیہ مفتی مبشر احمد ربانی وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون،وہ عظیم انسان جو ساری زندگی خدمت دین کے لیے وقف رہا آج ہم میں نہیں رہا۔ ربانی صاحب کی وفات انکے تلامذہ، دوست احباب، معتقدین اور خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرما کر درجات کو بلند فرمادے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمادے آمین

    مفتی مبشر احمد ربانی یکم اکتوبر 1968 ء کو ھیلاں تحصیل پھالیاں ضلع منڈی بہاء الدین میں پیدا ہوئے تنے، چار بھائیوں اور چھ بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ والد کانام محمدبشیر تھا،1984 ء میں میٹرک پاس کیا تھا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پہلی سے دسویں تک ہرسال آپ پہلی پوزیشن حاصل کرتے رہے،والد نے انجینئر کے لئے داخل کروایا تا ہم دین کا کام کرتے رہے، والد کو پتہ چلا تو مدرسے میں داخل کروا دیا، مختلف مدارس سے ہو کرجامعہ سلفیہ پہنچ گئے اور تعلیم حاصل کی،1987 میں علامہ احسان الہی ظہیر شہید ہوئے تو اس وقت آپ جامعہ سلفیہ میں زیرتعلیم تھے۔ جامعہ اثریہ جہلم سے بھی تعلیم حاصل کی،بعد ازاں حافظ سیف اللہ منصور سے ملاقات ہوئی تو جماعۃ الدعوۃ کے ساتھ منسلک ہو گئے، و فتاویٰ سیکشن میں فتوی نویسی پر انکو تعینات کیا گیا تھا،1991 ء میں مفتی مبشر احمد ربانی فتویٰ نویسی کا کام شروع کیا تھا،جماعۃ الدعوۃ کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد وہ مرکزی جمعیت اہلحدیث میں شامل ہو گئے، سبزہ زار لاہور میں ایک بہت بڑا دینی ادارہ مرکز الحسن کے نام سے بنایا تھا .

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں،محمود خان اچکزئی

    سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں،محمود خان اچکزئی

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی ہے، نواز شریف سے امید تھی کہ وہ کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو رہا کیا جائے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ اتحاد آئین کی بالا دستی کیلئے بنا ہے، ہم غدار اور باغی نہیں ہیں، ہم وسائل کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، لوگوں کو اپنی پیداوار پر حق دیں، اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

  • نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم   اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔عظمیٰ بخاری

    نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 25 ہزار راشن بیگ پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث کے پی کے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ میں گلگت بلتستان کے واقعہ پر لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتی ہوں۔ خیبرپختونخواہ میں 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان بھجوا رہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نے ہمیشہ تمام صوبوں کیلئے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے۔ جب ڈینگی آیا تھا تب بھی خیبرپختونخواہ کے لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے۔ ڈینگی کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ ہسپتال خیبرپختونخواہ بھجوائے تھے۔کے پی کے انتظامیہ اور وزیراعلیٰ بس دھمکیاں دیتے ہیں۔ میں نے آج تک نہیں سنا کہ خیبر پختونخواہ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوا ہو۔ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دو ماہ کے 38 پراجیکٹ گنوا سکتی ہوں۔2 سے 3 پراجیکٹ خیبرپختونخوا والوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی مگر پورے نہ کر سکے۔ کاش خیبرپختونخواہ کی حکومت اڈیالہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ کے لوگوں کا بھی سوچیں۔ میں کوئی ایک بیان تک نہیں دیکھا جو متاثرہ خاندانوں کیلئے دیا گیا ہو۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔ وہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں تمام حکومتوں کو انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تمام فیصلے میاں نوازشریف کی مرضی سے ہورہی ہیں۔ گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کروارہے جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی۔ موجودہ حکومت کا گندم ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ