Baaghi TV

Category: لاہور

  • وفاقی وزیر داخلہ،ایوی ایشن کا لاہور ایئرپورٹ پر سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

    وفاقی وزیر داخلہ،ایوی ایشن کا لاہور ایئرپورٹ پر سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر ایوی ایشن خواجہ آصف نے لاہورائیرپورٹ کا دورہ کیا ، وفاقی وزرا نے لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا

    وفاقی وزرا کی زیر صدارت لاہور ائیرپورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس بھی ہوا جس میں وزرا نے اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کیا اور قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی، وفاقی وزرا کو ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس پر وفاقی وزرا نے متعلقہ حکام کو مسافروں کیلئے سہولیات بڑھانےکیلئے ضروری ہدایات دیں

    وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لاہورائیرپورٹ پر تجربے کے بعد سرچ کا عمل دیگر ائیرپورٹس پر شروع کرینگے، ائیرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کےکاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو انتظار سے بچانے کیلئے فوری امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں، 3 روز میں امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے، امیگریشن کاؤنٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی، مسافروں کی زیادہ سے زیادہ سہولیات کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات کیے جائیں

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضرار شہید روڈ کینٹ کے نادرا سنٹر کا دورہ

    پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم

    سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی سزا معطل کرنے سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم امجد کو بری کیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر 5 روز بعد درج ہوئی، متاثرہ سکول ٹیچر نے 3 روز تک کسی کو وقوعے کے بارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں کی، تاخیر سے مقدمہ درج کروانا شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے، لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا، گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد پایا گیا، پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی،ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ملزم امجد کی 14 سال سزا کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیتی ہے۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • یوم آزادی صحافت، پاکستان میں ایک سال میں 4 صحافی قتل،104 مقدمے

    یوم آزادی صحافت، پاکستان میں ایک سال میں 4 صحافی قتل،104 مقدمے

    عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر فریڈم نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایک برس میں چار صحافی قتل ہوئے جبکہ 104 سے زائد مقدمے صحافیوں پر درج کئے گئے

    تین مئی ، دنیا بھر میں عالمی یوم آزادی صحافت کے طور پر منایا جاتا ہے،تاہم پاکستان میں صحافت ، خطرناک ترین ہوتی جا رہی ہے، صحافیوں کو دھمکیاں، مقدمے، دباؤ، گرفتاریاں سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، ریاستی جبر اور غیر ریاستی عناصر کی مبینہ کارروائیوں کے سبب پاکستان میں آزادی صحافت اور رائے کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں

    پاکستان دنیا کے ان 3 ممالک میں شامل ہے جہاں پیکا کے کالے قانون کے تحت کسی آن لائن فورم پر رائے دینے پر بھی مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں جب کہ دنیا کے باقی ممالک میں ہتک کے قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، عالمی یوم صحافت پر پاکستانی صحافتی برادری اس بات کا عہد کرتی ہے کہ کسی بھی دباؤ کے باوجود آزاد انہ اور ذمہ دارانہ سچ عوام تک پہنچاتے رہیں گے ۔ غیر جانبدار اور آزاد صحافت کسی بھی ملک کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے،اسی لیے صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا جاتا ہے۔

    میڈیا کی ذمہ داری ہے وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے.صدر مملکت
    صدر مملکت آصف زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ صحافیوں کو ڈر اور خوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صحافیوں کی سیکورٹی اور سلامتی کیلئےموثر اقدامات کی ضرورت ہے.پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے.میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے. میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.میڈیا عالمی تشویش کے مسائل پر بیداری پیدا کرنے میں تعمیری کردار ادا کرے. موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بچانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے

    میڈیا اور تمام فریقین کو درست اطلاعات کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا.وزیراعظم
    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین.غزہ میں جان قربان کرنے والے مرد وخواتین صحافی انسانیت کے ہیروہیں.جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی اس دن کا پیغام ہے.صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے.میڈیا اور تمام فریقین کو درست اطلاعات کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا.میڈیا اور اظہار آزادی پر پختہ یقین رکھتے ہیں.میڈیا انڈسٹری کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،

    صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی نگہبانی اور نگرانی کی ،شرجیل میمن
    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آزادی صحافت کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لئے صحافیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی نگہبانی اور نگرانی کی ہے، شہید بی بی کے ویژن کے تحت حکومت سندھ نے ہمیشہ آزاد صحافت، تعمیری مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لئے سب سے پہلے پروٹیکشن آف جرنلسٹس کمیشن کا قیام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے،اظہار آزادی کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا ہے,صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے,حکومت سندھ اور صحافیوں کے درمیان تعاون اور اشتراک کی متعدد مثالیں موجود ہیں،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے عوامی مفادات اور جمہوری نظریات کے حصول کے لیے ہمیشہ آزاد صحافت کی وکالت کی ہے، حکومتوں کو جوابدہ بنانے اور احتساب و شفافیت کو یقینی بنانے میں صحافی بھائیوں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،

    آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت اور موثر انصاف کا تصور نا ممکن ہے، خالد مسعود سندھو
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یومِ صحافت کے دن کے موقع پر صحافی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافتی برادری ریاست کے چوتھا ستون کی اہمیت رکھتی ہے اور ملک میں مظلوم کی آواز کو حاکم تک پہنچانے کا سب سے معتبر طریقہ آزادی صحافت ہے ، آزادی صحافت ہی جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے اور انسانی حقوق کی جان ہے آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی جدوجہد اور بے شمار قربانیاں لائق تحسین ہیں،پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہیں جہاں آئے روز صحافیوں پر تشدد اور ان کو شہید کیا جاتا ہے آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت اور موثر انصاف کا تصور نا ممکن ہے، معاشرے کی اجتماعی اصلاح اور قوم کو اجتماعی شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار ہمیشہ سے بہترین رہا ہے صحافت کے اس اہم کردار کے پیش نظر پاکستان مرکزی مسلم لیگ میڈیا کی مکمل آزادی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس مقصد کے لئے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے دورِ حکومت میں صحافیوں کے لیے نٸی ہاٶسنگ سوساٸٹیوں و دیگر تمام سہولیات کو فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے تاکہ صحافی برادری کی معاشی پریشانیوں میں خاطر خواہ کمی ہو سکے

    آزادی صحافت کےلئے احساس ذمہ داری ضروری امرہے۔وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر آزاری اظہار کے لئے کوشاں صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےآزادی اظہار کیلئے شہید ہونے والے برصغیر کے پہلے صحافی مولوی محمد باقر کو سلام پیش کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےدور آمریت میں حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میڈیا نے اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔مثبت تبدیلی کے لئے آزادی صحافت کےلئے احساس زمہ داری ضروری امرہے۔ شفافیت ،صحت مند جمہوریت اور باشعور عوام کے لئے اذادی اظہار ضروری امر ہے۔حکومت پنجاب صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

    موجودہ دور صحافت اور صحافیوں کے لئے مشکل ترین دور ہے،جان محمد رمضان
    پی ایف یو جے آفیشل کے صدر جان محمد رمضان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل،زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے، صحافت آزادی رائے کا اظہار اور ریاست کے چار ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے،مگر آج ریاست کا یہی ستون نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، انقلابی رہنما نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے،خیالات و نظریات کا آزادانہ اظہار اور تنقید و اختلاف رائے کا حق کسی بھی جمہوری معاشرے کے بنیادی اصول ہوتے ہیں، صحافی اور صحافت کی ایک کٹھن تاریخ ہے لیکن موجودہ دور صحافت اور صحافیوں کے لئے مشکل ترین دور ہے جو تمام صحافیوں کو متحد ہوکر ان چیلنجز سے نمٹنا ہوگا

    حقوق کے ساتھ ساتھ صحافتی قدروں اور خبر کی تصدیق کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیئے،شازیہ مری
    آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آزادیِ صحافت کیلے جدوجہد پر تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،کٹھن اور مشکل مراحل کے باوجود پاکستان کے صحافیوں نے حق اور سچ کا علم بلند رکھا، سلام ہے ان صحافیوں کو جنہوں نے آمرانہ دور میں سچ لکھنے پر کوڑے کھائے، آمریت کے خلاف جدوجہد میں جیلیں کاٹنے اور کوڑے کھانے والے صحافیوں کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی، جن صحافیوں نے سچ کی تلاش میں اپنی جانیں گنوا دیں انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیئے صحافیوں نے ہمیشہ ہراول دستےکا کردار ادا کیا، آزادیِ اظہارِ رائے اور صحافیوں کے جائز حقوق پر پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ ایک رہا ہے، آزادیِ اظہارِ رائے پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں، آزادیِ اظہارِ رائے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے زمہ داری سے سچ کو سامنے لانے والے صحافی خراج کے مستحق ہیں، حقوق کے ساتھ ساتھ صحافتی قدروں اور خبر کی تصدیق کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیئے،پیپلز پارٹی مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے صحافی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی،

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صحافی اور صحافتی اداروں کو غیرقانونی دباؤ سے آزاد کریں، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز
    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافی اور صحافتی ادارے کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں، ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ٹیلی ویژن پروگراموں کو رکوانا نشریات بند کرانا، صحافیوں کی برطرفی کیلئے غیرضروری دباؤ غیر قانونی مطالبات سمیت انہیں متعدد پابندیوں اور چینلجز کا سامنا رہا ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صحافیوں بالخصوص خواتین صحافیوں کی کردار کشی بھی اسی مہم کا حصہ ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں، ان تمام چیزوں کا مقصد صحافیوں کو دباؤ میں لاکر اظہار رائے پر قدغن لگانا ہے،صحافیوں کو ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے نوٹسز کا اجرا اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی پابندیاں، اہم مواقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنا، متعدد سیاسی اور غیرسیاسی سرگرمیوں کی کوریج رکوانا، پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز سب کا مقصد عوام کو معلومات کے حق سے محروم رکھنا ہے جو جمہوری معاشروں کی روح کے صریحاً خلاف ہے، صحافیوں کے اغوا،جبری گمشدگیوں اور جھوٹے مقدمات کی بھی ایک طویل فہرست ہے جس سے ملک میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز کی عکاسی ہوتی ہے،پاکستان صحافیوں کیلئے ان خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے جہاں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران متعدد صحافی شہید اور تاحیات معذوری کا شکار ہوئے، ان تمام صحافیوں کی قربانیوں نے ہمارے ارادوں اور عزم کو مزید مستحکم کیا ہے، آزاد اور ذمہ دار میڈیا ریاست، اس کے تمام اداروں اور عوام کے مفاد میں ہے، میڈیا پر قدغنیں لگانے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور تاریخ کا یہ سبق سب کو یاد رکھنا چاہیے،ایمنڈ نے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پرنٹ، الیکٹرانک اور بالخصوص سوشل میڈیا سے متعلق کسی بھی قانون سازی سے قبل ایڈیٹرز، نیوز ڈائریکٹرز اور صحافتی تنظیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کا راستہ بند کریں، صحافی اور صحافتی اداروں کو غیرقانونی دباؤ سے آزاد کریں تاکہ وہ غیرجانب دارانہ اور شفاف ماحول میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

    صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ وزیر تعلیم
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کے تعلیمی و دیگر مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی و دیگر مافیا کے خطرات کے باوجود صحافی بے باک انداز میں مسائل اجاگر کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پریس فریڈم کے چیلنجز کے باوجود میڈیا ورکرز کی رپورٹنگ ارباب اختیار کیلئے معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر تعلیم نے میڈیا ورکرز سے تعلیمی و سماجی مسائل اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں صحافی برادری کی آراء کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کے حوالے سے تعلیمی رپورٹرز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ایجوکیشن رپورٹرز کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام میں درستی لائی جائے گی۔

    صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات عمل میں لائے جائیں،فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس
    فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل معراج ملک، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹسں ساجد خاں، جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید، سابق صدر غلام دستگیر، خاورشفیق رندھاوا نے کی۔اس موقع پر نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور، جوائنٹ سیکرٹری رباب چیمہ، انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان، ایگزیکٹو ممبران رانا راشدالعارفین، ظفراللہ خاں، سکندر بٹ، حمزہ شیخ، عدیل مان، ابرار اعوان، محمود احمد، ملک عرفان، شکیل جاوید، اخترعباس اختر، میاں رمضان، اشرف خاں، ملک ظہور، آصف سخی ممبران امنان راجپوت، رانا فیصل، شاہد بٹ، رانا عمران ودیگر نے شرکت کی۔ ریلی ایف یو جے کیمپ آفس سے شروع ہوکر چوک گھنٹہ گھر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر و مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے رانا حبیب الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 3 مئی عالمی یوم آزادی صحافت کا دن صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے منایا جاتا ہے مگر افسوس کہ ملک پاکستان میں ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو مکمل آزادی حاصل نہیں ہے صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے اور ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمات درج کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے صحافی بھائی تمام تر خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلیری اور بہادری کیساتھ حق، سچ کو بلند کررہے ہیں جبکہ حق کا ساتھ دینے پر آج تک فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں درجنوں صحافیوں کو ناحق قتل بھی کیا گیا ہے۔ ان تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائدین رانا عظیم اور جی ایم جمالی کی قیادت میں ایف یو جے نے ہمیشہ صحافت پر قدغن لگانے والوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جس کے باعث آج ہم ایک جگہ پر یکجا نظر آرہے ہیں۔ صدر ایف یو جے ساجد خاں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں صحافت دن بدن خطرات سے دوچار ہورہی ہے صحافیوں کیجانب سے کرپشن اور بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے پر کرپٹ عناصر اور مافیا کیطرف سے ان کی منشاء کے مطابق حقائق کو دکھانے اور بیان کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتاہے گزشتہ دنوں بھی ایف یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری عبد الباسط راجپوت نے تھانہ پیپلزکالونی کی ذیلی چوکی طارق آباد کے انچارج رانا ساجد کی خلاف قانون ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ رشوت وصول کرکے اسے چھوڑنے کی خبر نشر کی جس پر چوکی انچارج نے صحافی کو ہراساں کرنے کےلیے رپٹ درج کردی جس کی وجہ سے ایف یو جے کے ممبران سمیت صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے مگر ہم اپنے اتحاد اور اتفاق سے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے جبکہ صحافی برادری جرات کیساتھ عام آدمی کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی آزادی کےلیے حکومت کیطرف سے قانون سازی تو کی جاتی ہے مگر ان قوانین پر عمل در آمد نہیں کیاجاتا جس کے نتیجہ میں آئے روز صحافیوں پر تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور صحافیوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
    media fsd

  • وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم   کی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم کی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیرِاعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر بلخی کو مبارکباد دی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ سیکٹر خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی۔صحت کے شعبے میں اولین ترجیح ہے۔ دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتالوں فنکشنل کر دیے ہیں۔پانچ سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنانے کا ہدف پورا کرینگے۔

    ڈاکٹر حنان بلخی کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔ قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون فراہم کرے گا۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    چیف منسٹر پنک گیمز2024کے انعامات ڈبل،وزیراعلیٰ کا50لاکھ سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
    پنک گیمز میں حصہ لینے والی فی میل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی کا حکم، بچیوں کو دو بار آئی لویو کہا
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز2024کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلیئرز کے لئے”آل دی بیسٹ“کہتے ہوئے پنک گیمز کا آغاز کیا۔پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں 16یونیورسٹیوں کی کھلاڑی خواتین نے مارچ پاسٹ کیا۔والی بال پلیئر زینت وقار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مشعل پیش کی۔ افتتاحی تقریب میں لیزر لائٹ شو،کلچر ل شو اوربھنگڑے پیش کیے گئے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی آمد کا خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنک گیمز کی انعامی رقم میں سو فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز کو 50لاکھ کی بجائے1کروڑ روپے دیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر کھیل کو پنک گیمز میں حصہ لینے والی فی میل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے خطاب میں بچیوں کو دو بار آئی لویو کہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب سے کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے1300بچیاں آئی ہیں،یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ماشاء اللہ کھلاڑی بچیوں کی فٹنس دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کو شاباش دیتی ہوں کہ انہوں نے بچیاں پر اعتماد کیا اور انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجا۔بچیوں کی کامیابی میں اللہ تعالی کے بعد والدین کادست شفقت ہوتا ہے۔بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے،ان کی بیٹیوں کی پوٹینشل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔بیٹا کرکٹر بننا چاہتا ہے تو بن جاتا ہے،بیٹی کرکٹر بننا چاہے تو پوچھا جاتا ہے کہ کیوں؟بیٹا اتھلیٹ بننا چاہتا ہے تو اسے ٹریننگ دلوائی جاتی ہے،بیٹی اتھلیٹ بننا چاہے تو پوچھتے ہیں کہ یہ کیوں کررہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کا بیٹیوں پر اعتماد کرنے کی یہ مثبت تبدیلی دیکھ کر بہت خوش ہوں۔بیٹا چیف منسٹرپنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں بن سکتی۔نوجوان وزیرکھیل تعینات کیا ہے،بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے پنجاب بھر سے ٹیلنٹ اکٹھا کیا ہے۔وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کو کھلاڑیوں کی حفاظت اور خاطر داری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ انعامات کے لئے مختص50لاکھ روپے کو ڈبل کرکے ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتی ہوں۔میرا وزیراعلی بن جانا میری فتح نہیں بلکہ آپ سب خواتین کی فتح ہے،آپ وزیراعلی ہیں۔اللہ تعالی اتنی کامیابیاں عطا کرے کہ والدین آپ اپنا فخر سمجھیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میری والدہ دنیا میں نہیں ہیں،کہیں سے دیکھ رہی ہوں گی اور خوش ہورہی ہوں گی۔اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں،آج میں جہاں ہوں آپ کی بدولت ہوں۔بیٹیاں وہ پھول ہیں جو مرجھاتی نہیں،ان کی جتنی دیکھ بھال کی جائے اتنا مہکتی ہیں۔وزیراعلی بن کر وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی ہربیٹی کی کامیابی کے لئے راہ ہموار کروں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ بیٹیوں کی حفاظت کرنے کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن،پینک بٹن اور 15ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی یابری صورتحال کی صورت میں 15پر کال کریں،ہم فوری مدد کے لئے پہنچ جائیں گے۔ ورچوئل پولیس سٹیشن میں میں خواتین آپریٹرز کو خواتین اپنی شکایات یا صورتحال سے آگاہ کر سکتی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں فری وائی فری شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی حفاظت اور ترقی کے لئے جو بن پایا کروں گی۔آپ سب کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔اللہ کرے آپ خوب آگے بڑھو،نیک نام پیدا کرو،مجھے آپ سب سے محبت اور فخر ہے

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ  کاملزم گرفتار

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کاملزم گرفتار

    لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔ملزم کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول، پہنے کپڑے اور دستانے بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا اصل ملزم حراست میں لیے گئے نوجوان کا بھائی ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

    چھ لاکھ میں چھ پولیس اہلکاروں کی جان لینی تھی، ملزم کا انکشاف
    لاہور میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ملزم کی اصل شناخت اور اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں، گرفتار ملزم کا اصل نام محمد فیضان بٹ ولد فیاض احمد ہے،ملزم فیضان بادامی باغ کا رہائشی اور عمر 21سال ہے،ملزم کے پولیس کی حراست میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں،ملزم فیضا ن افغانستان کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے میں تھا،ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دہشتگردتنظیم سے ملا تھا،6لاکھ روپے میں 6پولیس والوں کو شہید کرنا تھا ۔

    واضح رہے کہ ٹکسالی گیٹ لاہور میں فائرنگ سے ایک اور کانسٹیبل جاں بحق ہوا، گزشتہ 10 روز میں لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 اہل کاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا جا چکا ہے،گزشتہ شب کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے مشکوک شخص کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے –

    پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا شوٹر بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوا تھا، کانسٹیبل ایک دکان پر کھڑا تھا کہ اچانک ملزم نے فائرنگ کردی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ، پولیس اہل اروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • احسان اللہ کی انجری کا معاملہ:پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی

    احسان اللہ کی انجری کا معاملہ:پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی

    لاہور:پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی درست تشخیص نہ کرنے اور انھیں مناسب علاج مہیا نہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    فاسٹ بولر احسان اللہ نے 2023 میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انھیں اپریل میں 2023 میں ہی پاکستانی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ بھی کھلایا گیا تھا لیکن انجری کے سبب وہ دوسرا میچ نہیں کھیل سکے، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ احسان اللہ کے ہاتھ میں فریکچر کی درست تشخیص نہیں کر سکا، جس کے سبب وہ صحت یاب نہ ہو سکے، پی سی بی نے انھیں علاج کے لیے گذشتہ مہینے برطانیہ بھی بھیجا تھا۔

    پی سی بی کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ پر لگنے والے الزامات کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈاکٹر رانا دلویز، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور پروفیسر جاوید اکرم شامل تھے کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے پاس جمع کروا دی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران احسان اللہ کی کیس ہسٹری، ٹیسٹ رپورٹس اور پی سی بی کے اراکین کے انٹرویوز کیے گئے ہیں احسان اللہ کو اپنی دائیں کہنی اور کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے فزیوتھراپی جاری رکھنی چاہیے، اگر وہ چھ سے 12 ماہ میں مکمل صحتیاب نہیں ہوتے تب ان کی سرجری کو آخری آپشن سمجھا جائے گا۔

    تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی سی بی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے احسان اللہ کی انجری کی تشخیص میں تاخیر کی اور انہیں نامناسب علاج تجویز کیا جبکہ فاسٹ بولر نے بھی اس معاملے میں بے احتیاطی سے کام لیاکمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ احسان اللہ کے کہنی میں درد کی صورتحال کا درست اندازہ نہیں لگایا گیا، نہ ان کا علاج اور آپریشن درست طریقے سے کیا گیا جبکہ فاسٹ بولر کے آپریشن میں جلدبازی سے بھی کام لیا گیا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احسان اللہ کے آپریشن کے لیے پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز نے جس سرجن کا نام تجویز کیا، ان کے پاس اس طرح کی انجری کو ٹھیک کرنے کا تجربہ بھی نہیں تھااحسان اللہ کی موجودہ حالت میں وہ ان کو ایک اور سرجری کروانے کا مشورہ نہیں دے سکتے۔

    جبکہ پی سی بی کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے تین مزید کھلاڑیوں ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور کرکٹر شوال ذوالفقار کی انجریز کا بھی جائزہ لیا کمیٹی نے ارشد اقبال کی صحتیابی کے لیے دو مہینے کا پروگرام تجویز کیا جبکہ ذیشان ضمیر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاؤں اور ٹخنے کے کسی ماہر ڈاکٹر سے اپنا طبی معائنہ کروائیں کمیٹی نے شوال ذوالفقار کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اپنے دائیں کندھے کا سی ٹی سکین کروائیں تاکہ ان کے لیے علاج تجویز کروایا جا سکے،اس تحقیقاتی رپورٹ کے منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • نان بائیوں کا  8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان

    نان بائیوں کا 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان

    لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی : صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں انصاف مانگا ہے،آٹا سستا ہوا ہے روٹی 16 روپے کی کردی، نان کیسے سستا کریں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت زمینی حقائق مد نظر رکھ کر ریٹ لسٹ جاری کرے،ایسوسی ایشن کے عہدیدار آفتاب گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ بڑی کمی ہوگئی 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1200 آگئی ہے اس سے قبل 10 کلو کا تھیلا 1ہزار 4 سو 70 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 1ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے 15 کلو تھیلا 2 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ جبکہ 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2ہزار 250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو ا ہے۔گزشتہ روز 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوئی تھی ۔

  • پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل

    پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل

    لاہور: پنجاب بار کونسل نے پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ آفتاب رئیس پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور جوڑوں کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہےوائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے وکیل کو ذاتی حثیت میں وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آفتاب رئیس 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، اگر وہ پنجاب بار کونسل کو مطمن نہیں کر سکے تو ان کا لائسنس مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا،علی امین گنڈا پور

  • ”ریاست ہوگی ماں کے جیسی” پنجاب کے تمام معذور افراد کی رجسٹریشن کا  آغاز

    ”ریاست ہوگی ماں کے جیسی” پنجاب کے تمام معذور افراد کی رجسٹریشن کا آغاز

    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر معذوری افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں میں 3 فیصد کوٹہ، فنی تعلیم و مالی معاونت، ماہانہ تعلیمی وظائف، بلا سود قرضہ جات کی فراہمی، پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بس، ٹرین، ہوائی جہاز کے کرایوں میں خصوصی رعایت جیسی تمام سہولیات بارعایت فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام معذور افراد کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے معذور افراد کی رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

    اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی رجسٹریشن مہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ”ریاست ہوگی ماں کے جیسی” کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود کیلئے جامع منصوبہ بندی اور سہولیات کی فراہمی کے عملی اقدام کا آغاز کر دیا۔ پہلے سے رجسٹرڈ افراد باہم معذوری دیے گئے پورٹل پر کلک کر کے اپنے کوائف کا درست اندراج یقینی بنوائیں

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    حکومتی نااہلی،سینکٹروں سماعت سے محروم بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا، ایم ڈی بیت المال سماعت سے معذور بچوں کے علاج لئے فائلوں پر دستخط نہ کر سکے، عمر پانچ سال سے زیادہ ہو گئی تو سینکڑوں بچے مستقل معذور ہو جائیں گے، پانچ سال کی عمر تک بچوں کا علاج ممکن ہے،

    سماعت سے معذور بچوں کا علاج اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں ہوتا ہے،علاج مہنگا، غریب شہری حکومت کے تعاون سے اپنے بچوں کا آپریشن کرواتے ہیں، کئی بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے، رپورٹس مکمل ہو چکیں تا ہم ایم ڈی بیت المال کی جانب سے فائل پر دستخط ہونا باقی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے، اگر فائل پر دستخط ہو بھی جاتے ہیں تو جن بچوں کی عمر اب چار برس ہو گئی ہے انکو آپریشن کا وقت تقریبا پانچ چھ ماہ بعد ملے گا کیونکہ باری آنے پر ہی آپریشن کیا جائے گا، اور جن بچوں کی عمر زیادہ ہو جائے گی وہ مستقل معذور ہو جائیں گے،

    بچوں کے والدین نے صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی کی جائے تا کہ انکے بچوں کا علاج ہو سکے،صرف خیبر پختونخواہ سے 150 کے قریب بچوں کا علاج ہونا ہے جن کی فائلز مکمل ہیں اور ایم ڈی بیت المال کی میز پر پڑی ہیں، والدین بیت المال آفس کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے مگر ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے فائل پر دستخط نہ ہوئے اور بچوں کے علاج کے لئے فنڈز جاری نہ ہو سکے،

    واضح رہے کہ سماعت سے محروم بچوں کا علاج کوکلیر امپلانٹ انتہائی مہنگا علاج ہے،نواز شریف دور حکومت میں کوکلیر امپلانٹ کے لئے فنڈ ڈائریکٹ وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم منظور کرتے تھے، تا ہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہ منصوبہ بیت المال منتقل کر دیا گیا، جو ابھی تک بیت المال کے پاس ہی ہے،

    بیت المال میں سینکٹروں درخواستیں اس علاج کے لئے جمع ہو چکی ہیں، متعدد درخواستوں پر ساری کاروائی مکمل ہو چکی ہے صرف فنڈز جاری ہونا باقی ہیں تا ہم ایم ڈی کے نہ ہونے کی وجہ سے دستخط نہیں ہو رہے،

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم