Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    حکومتی نااہلی،سینکٹروں سماعت سے محروم بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا، ایم ڈی بیت المال سماعت سے معذور بچوں کے علاج لئے فائلوں پر دستخط نہ کر سکے، عمر پانچ سال سے زیادہ ہو گئی تو سینکڑوں بچے مستقل معذور ہو جائیں گے، پانچ سال کی عمر تک بچوں کا علاج ممکن ہے،

    سماعت سے معذور بچوں کا علاج اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں ہوتا ہے،علاج مہنگا، غریب شہری حکومت کے تعاون سے اپنے بچوں کا آپریشن کرواتے ہیں، کئی بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے، رپورٹس مکمل ہو چکیں تا ہم ایم ڈی بیت المال کی جانب سے فائل پر دستخط ہونا باقی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے، اگر فائل پر دستخط ہو بھی جاتے ہیں تو جن بچوں کی عمر اب چار برس ہو گئی ہے انکو آپریشن کا وقت تقریبا پانچ چھ ماہ بعد ملے گا کیونکہ باری آنے پر ہی آپریشن کیا جائے گا، اور جن بچوں کی عمر زیادہ ہو جائے گی وہ مستقل معذور ہو جائیں گے،

    بچوں کے والدین نے صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی کی جائے تا کہ انکے بچوں کا علاج ہو سکے،صرف خیبر پختونخواہ سے 150 کے قریب بچوں کا علاج ہونا ہے جن کی فائلز مکمل ہیں اور ایم ڈی بیت المال کی میز پر پڑی ہیں، والدین بیت المال آفس کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے مگر ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے فائل پر دستخط نہ ہوئے اور بچوں کے علاج کے لئے فنڈز جاری نہ ہو سکے،

    واضح رہے کہ سماعت سے محروم بچوں کا علاج کوکلیر امپلانٹ انتہائی مہنگا علاج ہے،نواز شریف دور حکومت میں کوکلیر امپلانٹ کے لئے فنڈ ڈائریکٹ وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم منظور کرتے تھے، تا ہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہ منصوبہ بیت المال منتقل کر دیا گیا، جو ابھی تک بیت المال کے پاس ہی ہے،

    بیت المال میں سینکٹروں درخواستیں اس علاج کے لئے جمع ہو چکی ہیں، متعدد درخواستوں پر ساری کاروائی مکمل ہو چکی ہے صرف فنڈز جاری ہونا باقی ہیں تا ہم ایم ڈی کے نہ ہونے کی وجہ سے دستخط نہیں ہو رہے،

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • قومی ویمن کرکٹرز کی  فٹنس  بہتر بنانے کیلئے   کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بای ٹی وی :پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے،ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

    پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہےاس لیے ہم نے ہر ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گےپہلے 15 دن جو 15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں کوچز کی نگرانی میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گے،دو ہفتے بعداسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں اسکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔

    تانیہ ملک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی،انگلینڈ کی سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی محسن نقوی خواتین کرکٹ کی کارکردگی میں بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

  • اکتوبر2023سے اب تک پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب

    اکتوبر2023سے اب تک پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پولیو اورسائٹ بورڈ کا اجلاس ہوا

    پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ موثر کاوشوں پر اتفاق کیا گیا،پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا،پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیاگیا،پنجاب میں دیگر علاقوں سے آنے والے بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا،پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی

    پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ اکتوبر2023سے اب تک پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔فوری ہنگامی رسپانس کے ذریعے ہی پولیو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ عوام کی صحت او رعلاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ دور دراز دیہات کے عوام کے لئے فیلڈ ہسپتال اور گنجان اربن ایریا کے لئے 200 کلینک آن ویل پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیفٹی او رسکیورٹی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیو کے حوالے سے کمزور انڈیکٹر والے اضلاع پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ دیگر صوبوں سے آنے والے بچوں کی ویکسینیشن پر خصوصی کی ضرورت ہے۔

    نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مثبت رسپانس کی توقع ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔بچوں میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کے لئے پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انسداد پولیو کے لئے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا عزم او رکاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    پنجاب حکومت پولیو ٹیموں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔بریفنگ
    وزیر اعلیٰ پنجاب کو مختلف اضلاع میں جاری پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں گزشتہ سات ماہ میں انسداد پولیو کے اہداف 85 فیصد تک حاصل کرلئے گئے ہیں۔ پنجاب کے 10 اضلاع میں 29 اپریل سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔افغان شہریوں کی پولیو امیونائزیشن کے لئے ٹرانزٹ پوانٹس پر کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت پولیو ٹیموں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹرحنان بلخی اور دیگر ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ،سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • امریکا پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ سے امریکی سفیر کی ملاقات

    امریکا پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ سے امریکی سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے

    امریکی سفیر نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی، امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے، ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے،حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے،عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے،

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • لاہور ہائیکورٹ کی پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت

    لاہور ہائیکورٹ کی پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت

    لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی گئی

    جسٹس شاہد کریم نے شہری سمیت دیگر کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، عدالت نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگ اکٹھے کرنے اور ان کو تلف کرنے کیلئے پالیسی بنائے، شہریوں پر جرمانہ عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے، پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کی جائے ، پنجاب بھر کی صنعتوں کو فضلہ اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ڈیوائسز لگانے کی ہدایت کی گئی

    عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے 4ہفتے میں رپورٹ مانگ لی ،عدالت نے کہا کہ وکیل کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے محکمہ ماحولیات کے افسران کے تبادلے ہوئے ،آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ،لاہورہائیکور ٹ نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا و طالبات نے جرمانوں اور زیاتیوں پر احتجاج کیا ہے

    طلبا و طالبات نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی نعرے لگا رہے تھے، بیدیاں روڈ پر نجی میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ طالبات کو نقاب کرنے کی اجازت نہیں ، لڑکے جینز نہیں پہن سکتے ، بات بات پر جرمانے کیے جاتے ہیں،کالج میں خوف وہراس کا ماحول ہے، طالبات نقاب نہیں پہن سکتیں لیکن دوپٹہ لازم ہے،بال کھلے رکھنے پر جرمانہ ہے،طالبات شدید تناؤ کا شکار ہیں، اسی ذہنی تشدد کی وجہ سے فورتھ ایئر کی طالبہ کی موت ہوئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالبہ جو کیمرے کے سامنے نہ آئیں کا کہنا تھا کہ کالج میں زیر تعلیم طالب علموں کو ہزاروں روپے جرمانے کی مد میں دینا پڑتے ہیں، 20 لاکھ سالانہ میڈیکل فیس کے ساتھ 5 لاکھ ہاسٹل کی فیس لی جاتی ہے

    دوسری جانب کالج کے مالک وحید شیخ کا کہنا ہے کہ کالج کا کوئی یونیفارم نہیں،لیکن لباس متعین ہے، قواعد پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانہ ہوتا ہے، بچوں کو ڈانتتا ہوں،اور جو آڈیو سامنے آئی ہے، وہ ایک طالب علم کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے پر ڈانٹا تھ، جو طالبہ جاں بحق ہوئی ہے،وہ دل اور شوگر کی مریضہ تھی،اس کی گھر پر طبعی موت ہوئی ہے

    کالج کے درجنوں طلبا نے طالبہ کی موت کے بعد کالج کے انتہائی سخت اور ظالمانہ ماحول کے خلاف احتجاج کیااور کہا کہ ایویسینا میڈیکل کالج میں گزشتہ چند برسوں میں کسی طالبعلم کی موت کا یہ پانچواں واقعہ ہے، طالبہ ایک ٹیچر اور انتظامیہ کے ذلت آمیز رویے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی،طالبہ کی موت کے حوالے سے مختلف رپورٹس ہیں، ان کے کچھ ساتھیوں نے اسے خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب سینئر انتظامیہ نے انہیں ریلیف دینے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا،طلبا نے ایک پروفیسر مسعود نظام تبسم کے خلاف الزام عائد کیا کہ وہ طالبعلموں کو ہراساں کرتے اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، طالبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور ان کی موت پراسرار طور پر ہوئی، اس کے علاوہ اس سے پہلے بھی ایک طالب علم نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی اور مزید 2 نے بھی اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے ایسا ہی کیا تھا

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کی لگن قابل تحسین ہے- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا ۔دیگر اکائیوں سے ملکر کام پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے ۔وزیراعلیٰ سے گورنر کے پی کے کی ملاقات میں سینٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    دعوت ولیمہ کا کارڈ موصول ہوا،کارڈ پر والدین کا نام لکھا تھا اور والد و والدہ کے نام کے سامنے مرحوم لکھا تھا، یعنی مرحوم والدین کی طرف سے بیٹے کے ولیمہ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، ولیمہ بھی کہاں…وہ بھی "آغوش” میں، یتیم خانے میں،ولیمے کا کارڈ دیکھ کر خوشی ہوتی لیکن یہاں منظر کچھ اور تھا…آںکھوں میں آنسو …سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ ولیمے کا کارڈ….مرحوم والدین کی طرف سے دعوت…آج ہمارے انتہائی پیارے دوست سید امجد حسین بخاری کے والدین اگر حیات ہوتے تو کتنے خوش ہوتے…بخاری صاحب نے زندگی کی تین دہائیاں گزار دیں، چوتھی دہائی میں آ کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ..دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکی نئی شروعات کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین

    سید امجد حسین بخاری کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، صحافی بننے کا جنون انہیں لاہور لے آیا، میدان صحافت میں وہ معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں، زیادتیوں کا مقابلہ کرنے اور حق کا علم بلند کرنے کے لئے آئے،غائبانہ تعارف تو تھا ہی لیکن گزشتہ برس لاہور سے سوات سفر ایک ساتھ کیا اور تین دن ہمسفر رہے، وہ تین دن کا سفر ایسی "یاری” میں بدلا کہ اب شاید کوئی ہفتہ ایسا نہیں گزرتا جب چائے،کھانے پر ان سے ملاقات نہ ہو، بیٹھ جائیں تو گھنٹوں بیٹھ کو گپ شپ کرتے ہیں،اور کئی بار تو چائے کے بھی تین چار دور چل جاتے ہیں، میری طرح میٹھا کم اور پتی تیز چائے پینے والے چائے کے”نشئی” بھی ہیں،ہماری ملاقات اکثر ایسے ہی ہوتی..سر چائے…اور اگلے چند منٹوں بعد ساتھ بیٹھ کر چائے پی رہے ہوتے.

    سید امجد حسین بخاری سے جب بھی ملاقات ہوئی، مسکراتے چہرے کے ساتھ…انتہائی نفیس انسان، ہمدرد،اور انتہائی شریف بھی،باصلاحیت بھی،کبھی انکو”غصے” میں نہیں دیکھا،پروقار شخصیت،عمدہ بات چیت، مشکلات کو بھی خاموشی سے سہنے والے، دوسروں کی ہمیشہ مدد میں سب سے آگے رہنا انکا شیوہ ہے،وہ جس سے بھی ملتے ہیں پہلی ملاقات میں ہی "دوستی” کا نہ ٹوٹنے والے رشتہ قائم ہو جاتا،میں حیران ہوں کہ ہاسٹل میں جب بھی انکے پاس گیا ہر بار اک نیا چہرہ، نیا دوست ملا اور یوں اپنی دوستیوں کا سلسلہ بھی سید امجد حسین بخاری کے توسط سے ہی وسیع تر ہوتا چلا گیا،وہ اپنے دوستوں کو دوست سے زیادہ بھائیوں جیسی اہمیت دیتے ہیں،انکے دل میں دوستوں کے لئے "غیر معمولی تڑپ” نظر آتی ہے،اپنی نوکری گئی لیکن پریشان نہ ہوئے البتہ دوسرے بے روزگار دوستوں کے لئے ہروقت پریشان نظر آئے،زندگی میں دوست کی اہمیت کا اندازہ مشکل میں ہی ہوتا ہے، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل میں جان چھڑانے کی بجائے اپنوں سے بھی آگے ہو کر مضبوط سہارا بن کر ساتھ دے، سید امجد حسین بخاری ایسے ہی دوست ہیں جن کو خود سے زیادہ دوستوں کی فکر ہی رہتی ہے، اسی فکر میں انہوں نے تین دہائیاں‌گزار دیں اور اب کہیں چوتھی دہائی میں بھی ہماری بھابھی محترمہ کو بھی "بخاری صاحب ” کا دیدار نصیب ہو گیا جس کا بڑی شدت سے سب کو انتظار تھا.

    ہمارے دوست سید امجد حسین بخاری کی شادی کیسے طے پائی؟ دوستوں کی دعائیں ہی رنگ لائیں،خصوصی طو رپر برہان کی جو ابھی بھی شادی کے انتہائی شدت سے شادی کا لڈو کھانے کے لئے بیتاب ہیں،نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی تو ولیمہ آغوش شیخوپورہ میں رکھا گیا، آغوش جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کا ادارہ ہے جس میں یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے ملک کے کئی شہروں میں "آغوش” موجود ہیں،جہاں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے،خوراک، صحت کی مفت سہولیات بھی انکے لئے میسر ہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن یہ پروگرام چلا رہی ہے، ملک بھر میں قائم الخدمت کے آغوش میں ہزاروں یتیم بچے مقیم ہیں، یتیم بچوں کی کفالت بلا شبہہ نیکی کا کام ہے اور اس خدمت کا بیڑہ الخدمت نے اپنے سر اٹھایا ہوا ہے، دعوت ولیمہ میں‌شرکت کے لئے لاہور سے دوستوں مخدوم اطہر صاحب، نوید شیخ، ندیم انجم کے ہمراہ نکلے اور شیخوپورہ میں قائم آغوش پہنچ گئے، آغوش شیخوپورہ کا رقبہ سترہ ایکڑ پر مشتمل ہےیہ جگہ شیخ افضل نے یتیم بچوں کے لئے وقف کی تھی،آغوش شیخوپورہ میں یتیم بچوں کے لئے رہائش کے ساتھ ساتھ تعلیم کا انتظام بھی کیا گیا ہے، سکول بھی آغوش میں ہی موجود ہے، جہاں دینی و دنیوی تعلیم دی جاتی ہے،آغوش مرکز میں مسجد بھی بنائی گئی ہے جہاں باجماعت نماز کی ادائیگی ہوتی ہے، بچوں کی جسمانی تربیت کے لئے پلے گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے جہاں انہیں کھیل کی سہولیات بھی میسر ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن سے ملنے والی معلومات کے مطابق آغوش ادارے میں پانچ سال سے لے کر چودہ سال تک کے بچے رہائش پزیر ہیں، صبح بچے نماز کے وقت اٹھتے ہیں، باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد ناشتا اور اسکول کی تیاری کا مرحلہ ہوتا ہے۔ بعد ازاں بچے اسکول جاتے ہیں، ہر بچے کو دوسرے روز کپڑے تبدیل کرائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہر بچے کو تولیہ، صابن، ٹوتھ پیسٹ، کنگھی، تیل اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں،اسکول کے بعد بچوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ دوپہر میں کچھ وقت آرام کے بعد بچے شام کی چائے پیتے اور کھیل کود میں وقت گزارتے ہیں جس کے بعد اساتذہ انھیں ہوم ورک کراتے ہیں،دن بھر کے اوقات میں پانچ باجماعت نمازیں پڑھائی جاتی ہیں جن میں درس قرآن اور درس حدیث بھی شامل ہوتے ہیں۔ رات کھانے کے بعد بچوں کو پینے کے لیے دودھ دیا جاتا ہے،بچوں کی حفظان صحت کے لیے ایک ڈاکٹر ہمہ وقت ادارہ میں موجود رہتا ہے جو بچوں کا باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کرتا ہے.کھانے کے لئے ابھی ہفتہ وار مینو بنایا گیا ہے جس میں بچوں کو ناشتے و کھانے میں گوشت، قیمہ، پلاؤ سمیت مختلف ڈشز دی جاتی ہیں.

    ولیمہ کی تقریب میں مہمانوں کی آمد جاری تھی، دولہا سید امجد حسین بخاری دلہن کے ہمراہ مہمانوں سے قبل ہی مہمانوں کا انتظار کر رہے تھے، دعوت ولیمہ میں ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، شمس الدین امجد، فرید رزاقی، کاشف بھٹی، خالد شہزاد فاروقی، سید بدر سعید، نورالہدیٰ، احمدبن ناصر، برہان ،شہزاد روشن گیلانی و دیگر بھی شریک ہوئے، دعوت ولیمہ میں خاص مہمان آغوش کے یتیم بچے تھے، ہال میں یتیم بچوں کو دیگر مہمانوں کے ہمراہ بٹھایا گیا، دولہا سید امجد حسین بخاری کالے رنگ کے پینٹ کورٹ میں ملبوس،چہرے پر مسکراہٹ سجائے مہمانوں سے مل رہے تھے وہیں کھانا شروع ہوا تو دولہا سید امجد حسین بخاری اٹھے اور بچوں کے میز پر جا کر دلہن کے ہمراہ انکو کھانا ڈال کر دینے لگے، چکن قورمہ، بریانی کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی، اسی دوران یتیم بچوں میں دولہا اور دلہن نے گفٹ بھی تقسیم کئے.

    عموما شادی کی تقریبات میں فضول خرچی، بے جا اخراجات اور خواہ مخواہ کی رسومات دیکھنے میں‌ملتیں لیکن یہاں ہمارے دوست کی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی، آغوش میں دعوت ولیمہ دے کر سید امجد حسین بخاری نے ایک عمدہ مثال قائم کر دی،تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کی شادی ہوئی تھی تو انہوں نے بھی اپنا ولیمہ یتیم خانے کے بچوں کے ہمراہ کیا تھا، سید امجد حسین بخاری نے بھی اپنا دعوت ولیمہ آغوش میں کر کے نہ صر ف ولیمے کے شرکا بلکہ سب کو پیغام دیا کہ اپنی خوشیوں میں انکو بھی شریک کرنا چاہئے جن کے والدین اس دنیا میں نہیں، سید امجد حسین بخاری کے والدین کی بھی رب تعالیٰ مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین.

    امجد بخاری صاحب تو اب شادی شدہ افراد کی صف میں شامل ہو گئے،اب برہان کی باری ہے، دعا ہے جلد وہ بھی اپنے مشن میں کامیاب ہوں اور جلد انہیں بھی "گھر” والی مل جائے، آمین.

    شادی کے بعد امجد بخاری نے دعوت ولیمہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 28اپریل کو میری اور سیدہ نجمہ گیلانی کی جانب سے دعوت ولیمہ کی سادہ مگر پروقار تقریب سجائی گئی، ہم دونوں نے اس تقریب میں کسی وی وی آئی پی شخصیت کو نہیں بلایا بلکہ ہمارے مہمان باہمت بچے تھے۔ ولیمہ کی تقریب کسی پرتعیش ہوٹل یا شادی ہال میں سجانے کی بجائے الخدمت کے آغوش ہال میں منعقد کی گئی۔ بیگم کی خواہش پر ہم دونوں نے بچوں کا استقبال خود کیا، ویٹر بن کر انہیں کھانا سرو کیا۔ یقین جانیں بچوں کی جانب سے ملنے والی دعائیں اور نیک خواہشات ہمیں ولی کامل کی مناجات سے زیادہ سکون دے رہی تھیں۔ انکی جانب سے ہمیں قرآن کا تحفہ اور پھول لاکھوں روپے کی سلامیوں سے زیادہ قیمتی لگے۔ اس تقریب کے دو ہی مقاصد تھے، پہلا مقصد باہمت بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا جبکہ دوسرا مقصد ان 2کروڑ سے زائد نوجوانوں کی ہمت بڑھانا جوکہ مہنگائی کے طوفان میں شادیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ اس تقریب کے انعقاد سے اگر کوئی ایک نوجوان جوڑا بھی فصول رسومات کیخلاف کھڑا ہو جاتا ہے تو یقینا یہ میری اور نجمہ کی کامیابی ہے۔

  • مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر ، ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے حوالے سے نہ بلایا کریں،مولانا صاحب قدم بڑھائیں اور جہاد کے لیے حکم دیں،میرے اس بیان کے بعد مولانا صاحب مجھے جیل میں کھانا ضرور بھیج دینا،جنرل ر باجوہ پر بیان دینے کی وجہ سے مجھے نااہل کروایا گیا اور سزا دلوائی گئی،

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس غوری ہے سب کچھ ہے، فلسطین کی طرح ہم کشمیر کو آزاد نہیں کروا سکے کیونکہ ہماری قیادت کشمیر آزاد کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی،آج جہاد کا حکم ہو گا، کبھی ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے کہا کہ ہر سال حج کرتے ہیں اس سال پیسہ فلسطینیوں کو بھجوا دیتے ہیں، اس سال قربانی نہیں کریں گے پیسہ فلسطین کو بھیجتے ہیں، کبھی ایسا ہوا؟ ہمارے گھروں میں ڈھول بج رہے ہیں، میوزک چل رہا ہے،بچوں کی برتھ ڈے ہو رہی، ولیمے ہو رہے، ہم ان فضول رسموں کا پیسہ فلسطین بھیج سکتے ہیں یا نہیں، اگر امت فلسطین کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی تو ہم مسلمان کیسے،سود ہم لے رہے ہیں دے رہے ہیں، سود اللہ سےجنگ ہے،ہم پر اللہ کا عذاب آ گیا ہے،قائد ملت اسلامیہ قدم بڑھائیں، امت آپ کے ساتھ ہے،جہاد کا اعلان کریں، لیاقت بلوچ کو کسی حلقے سے کھڑے کرتے ہیں کہتے ہیں دیندار کو ووٹ دو لیکن ووٹ نہیں ملتا،مولانا فضل الرحمان صاحب تشریف فرما ہیں،لوگ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا داماد ہوں، میں نے کہا مجھے مسلم لیگ ن کے حوالہ سے نہ بلایا کریں، میں صرف مسلمان ہوں،جہاں عقیدہ ختم نبوت کی بات ہو گی میں پہنچوں گاقربانی دوں گا،

  • پی ٹی آئی حکومت میں اہم فیصلے دوسری پارٹیوں سے آئے لوگ کرتے تھے، حافظ نعیم

    پی ٹی آئی حکومت میں اہم فیصلے دوسری پارٹیوں سے آئے لوگ کرتے تھے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور، کسان اور عوام کو ان سرمایہ داروں اور ان کے فرسودہ نظام کے خلاف ایک ہونا ہو گا، اس کے لیے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام کو حکومت کو حوالے نہیں کرسکتے، بجلی کا بل ہر مہینے غریب پر بم بن کر گرتا ہے۔الیکشن میں بجلی کے یونٹ معاف کرنے کے جھوٹے دعووں پر سوال کریں گے، مزدوروں کا حق کھا کر میڈیا پر بیان دینے والی حکومتیں سمجھتی ہیں مزدوروں کا حق ادا کر دیا، سچی بات یہ ہے کہ ان حکومتوں کو مزدوروں کے حقوق کا احساس ہی نہیں، مہذب دنیا میں مزدوروں کا حق دیا جاتا ہے ان کا تحفظ کیا جاتا ہے، موجودہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کہ مزدور بیمار پڑ جائے تو اس کے گھر کا کیا عالم ہو گا،موجودہ نظام لوگوں کو سہولتیں دینے کے بجائے منشیات کا عادی بنا دیتا ہے، مزدور کے ساتھ متوسط طبقہ بھی پس رہا ہے صرف ایک طبقہ فائدہ لے رہا ہے

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 پر بننے والی جعلی حکومت کو نہیں مانتے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے، پی ٹی آئی حکومت میں اہم فیصلے وہی کرتے تھے جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے آئے تھے،عمران خان جب جیل سے باہر آئیں گے تو ان سے سوال کیا جائے گا،اسحاق ڈار کو بھی نائب وزیراعظم بنا دیا گیا، کیونکہ وہ سمدھی تھے، اب بچوں اور بھائی کے بچوں کا نمبر ہے وہ حکومتی عہدوں پر بھی اور پارٹی عہدوں پر بھی ہوں گے،

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری