Baaghi TV

Category: لاہور

  • سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بنگلادیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے سرفراز احمد کو موجودہ عبوری کوچ اظہر محمود کی مدتِ ملازمت ختم ہونے پر عہدہ دیا جارہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کردے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بطور مینجر اور مینٹور فرائض انجام دے رہے ہیں-

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

  • اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے خصوصی ملاقات

    اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے خصوصی ملاقات

    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پمز (PIMS) اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی میڈیکل ٹیم نے ان کی متاثرہ آنکھ کا طبی معائنہ کیا۔ اس ٹیم میں ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی کے ساتھ ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔ اس ٹیم نے جدید طبی آلات اور ضروری سہولیات سے لیس گاڑی کے ساتھ جیل کا دورہ کیا، جہاں جیل اسپتال کے عملے نے بھی ان کی معاونت کی۔ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا تفصیلی فالو اپ چیک اپ مکمل کیا اور جانچ کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔
    طبی معائنے کے عمل کے ساتھ ساتھ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی ملاقات بھی کرائی۔ یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں منعقد کی گئی، جو جیل مینوئل کے طے شدہ ضوابط کے عین مطابق تھی۔ یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس کے دوران بشریٰ بی بی نے ان کی طبیعت اور آنکھ کے طبی معائنے کے بارے میں دریافت کیا۔ اس تمام عمل کے دوران جیل انتظامیہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کرتی رہی۔

  • پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات  جاری

    پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری

    پاکستان سپر لیگ 11 کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں-

    پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا،پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل کا حصہ بننا خوش آئند ہے، ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سلمان نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے سوال پر بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔

    لاہور: انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

  • لاہور:  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ  گرفتار

    لاہور: انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

    لاہور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سے کھلی کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی،ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح، اسد اور احمد کرفتار کر لیا گیا –

    ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی،ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں،ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے در جنو ں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔

    ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں، نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں۔ شہری ذاتی تصاویر اور معلومات کسی سے شیئر نہ کریںہ بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں،ڈی آئی جی آپریشنز نے گینگ گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباشی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

    امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

  • سیالکوٹ اسٹالینز باضابطہ طور پرملتان سلطانز میں تبدیل

    سیالکوٹ اسٹالینز باضابطہ طور پرملتان سلطانز میں تبدیل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کو باضابطہ طور پر ‘ملتان سلطانز’ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    منگل کو لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر، فرنچائز کے مالک حمزہ مجید اور سی ڈی وینچرز کے سربراہ گوہر شاہ نے شرکت کی، سی ڈی وینچرز نے اس فرنچائز میں اکثریتی حصص حاصل کیے ہیں، جسے ابتدائی طور پر جنوری میں ہونے والی پی ایس ایل نیلامی میں او زی ڈیولپرز نے 1.85 ارب روپے میں خریدا تھا۔

    سلمان نصیر کے مطابق نئی سرمایہ کاری کے بعد فرنچائز کی سالانہ مالیت اب 2 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے،گوہر شاہ کی درخواست پر فرنچائز کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اب ٹیم ‘ملتان سلطانز’ کے نام سے مقابلے کرے گی حمزہ مجید نے اس معاہدے کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی منظوری کے بعد حتمی قرار دیا۔

    ایف سی بلوچستان نارتھ نے دشمن کی ابو طاہر پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

    گوہر شاہ نے کہا کہ ‘ملتان کی شناخت کو بحال کرنا ان کی اولین ترجیح ہے’ اور انہوں نے ایک وسیع کرکٹ فلسفہ ‘ٹوٹل کرکٹ’ متعارف کرایا ہے تاکہ فرنچائز کی کامیابی پاکستان کرکٹ کے مفادات سے ہم آہنگ ہو،اگرچہ ٹیم دوبارہ برانڈ کی گئی ہے، حمزہ مجید نے سیالکوٹ کے مداحوں کو یقین دلایا کہ فرنچائز اپنے جڑوں کو تسلیم کرے گی اور مداحوں کے لیے ملتان میں میچز کے دوران ٹرانسپورٹ کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

  • مائیکل ہیسن کی غیر معمولی مداخلت، علیم ڈارقومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

    مائیکل ہیسن کی غیر معمولی مداخلت، علیم ڈارقومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

    سابق بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے پاکستان کی قومی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    مستعفیٰ ہونے کے بعد علیم ڈار ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مستعفی ہونے والے پہلے رکن بن گئے ہیں،ذرائع کے مطابق علیم ڈار نے قومی ٹیم کے گرتے ہوئے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے،ان کی رخصتی کو سلیکشن سیٹ اپ میں پہلی بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امپائر علیم ڈار سلیکشن کمیٹی میں کوچ مائیکل ہیسن کی غیر معمولی مداخلت اور سلیکشن کمیٹی کے بااثر رکن عاقب جاوید کی خاموشی پر مستعفی ہوئے ہیں علیم ڈار کا شکوہ ہے کہ سلیکٹرز پاکستان کے بہترین 20 کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہیں، پھر کپتان اور کوچ غلط 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر پلیئنگ الیون میں بھی غلط سلیکشن ہو جاتی ہے، سلیکٹرز تو صرف تنقید کے لیے رہ جاتے ہیں۔

    برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں علیم ڈار نے سابق کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کی بغیر پرفارمنس اسکواڈ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن کپتان سلمان علی آغا جن کی بطور کپتان علیم ڈار کی نظر میں اسکواڈ میں جگہ ہی نہیں بنتی، انہوں نے اور بالخصوص عاقب جاوید نے کوئی مزاحمت نہیں دکھائی اور کوچ مائیک ہیسن نے کھلم کھلا سلیکشن کے معاملات میں صرف اپنی چلائی۔

    علیم ڈار نے وکٹ کیپر عثمان خان کی جگہ تجربے کار وکٹ کیپر محمد رضوان کو نمبر 6 پر کھلانے کی تجویز پیش کی تھی، ان کا مؤقف تھا کہ اگر شاداب اور بابر بغیر کسی پرفارمنس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں تو محمد رضوان کو بھی ایک اور موقع ملنا چاہیےموجودہ حالات میں علیم ڈار نے مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کرکٹ سے بہت عزت دی ہے، میں کٹھ پتلی بن کر کام نہیں کرنا چاہتا، بہتر ہے کہ مستعفی ہو جاؤں۔

    آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی میں ننگرہار خوگانی بیس تباہ

    پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ مہم ٹیم کی حکمتِ عملی، قیادت اور تیاری کے حوالے سے شدید تنقید کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکی ہے،تاحال علیم ڈار کے متبادل یا کمیٹی میں مزید تبدیلیوں کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا،تاہم ان کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں احتساب، سلیکشن پالیسی اور ٹیم کی آئندہ سمت کے حوالے سے وسیع تر بحث متوقع ہے۔

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

  • لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا تنازع، خاتون اور مرد وکلا میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

    لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا تنازع، خاتون اور مرد وکلا میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

    لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج پر پیدا ہونے والے تنازع کے دوران وکلا کے دو گروپوں میں ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔

    آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد کیانی ہال میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کیا گیا اجلاس کے دوران دونوں گروپوں کے رہنما اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

    صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب چند وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی وکلا نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کیا اسی دوران ایک خاتون وکیل اور ایک سینئر وکیل رہنما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر موقع پر موجود ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کو تھپڑ مارے،اس دوران سینئر وکلا منع کرتے رہے بعد ازاں سینئر وکلا کی مزاحمت سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

    اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • پنجاب:  تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں کےایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس 24/7 مکمل فعال رہیں گے۔

    ماہر ڈاکٹروں، خاص طور پر فزیشن، سرجن، آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ ساتھ نرسوں، پیرامیڈیکس اور الائیڈ اسٹاف کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ادویات، آئی وی فلوئیڈز اور سرجیکل سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی مزید برآں ٹراما اور سرجیکل ایمرجنسی انتظامات فوری مکمل رکھنے اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے قریبی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام عملے کے شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عملدرآمد کا حکماحکامات و ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

  • افغان طالبان فیصلہ کر لیں وہ دہشت گردی کا ساتھ دیں گے یا پاکستان کا ،خالد مسعودسندھو

    افغان طالبان فیصلہ کر لیں وہ دہشت گردی کا ساتھ دیں گے یا پاکستان کا ،خالد مسعودسندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ افغان طالبان فیصلہ کر لیں وہ دہشت گردی کا ساتھ دیں گے یا پاکستان کا ، فتنہ الخوارج ملک و ملت کے دشمن، قیام امن کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہماری لڑائی افغان عوام کے ساتھ نہیں بلکہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی ترجمان تابش قیوم ، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ لاہور مزمل اقبال ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست خدمت کی سیاست ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کام صرف الیکشن لڑنا نہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کی خدمت کی سیاست صحافیوں نے خود دیکھی۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے امام بارگاہ پر حملہ سازش تھی ۔ افغانستان سے ہمارے ملک میں دہشت گردی ہوئی ان 5 سالوں میں دس ہزار کے قریب شہری شہید ہوئے۔برداشت کی ایک حد ہوتی یے ۔ پاکستان نے افغانوں کی میزبانی کی لیکن انہوں نے بھلائی کا بدلہ بھلائی میں نہ دیا ۔مسلح افواج عوام پر حملے قابل برداشت نہیں۔ اب افغان انڈیا کی گود میں جا کر بیٹھ گئے۔ ایک بار پھر کہتا ہوں اسرائیل و انڈیا کی لڑائی افغانستان میں نہ لڑیں ۔ آج وقت ہے ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہو کر اس ملک کے لیے سوچنا ہو گا مسلح افواج کے ساتھ قوم بھر پور طریقے سے کھڑی یے ۔ پاکستان وہ ملک ہے جس کی طرف امت مسلمہ دیکھتی ہے۔ ہماری افغان عوام کے ساتھ لڑائی نہیں ہماری جنگ ان دہشت گردوں کے ساتھ ہے جو ہمارے عوام پر حملہ کرتے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔ جو بھی ملک کا امن برباد کرنے کی کوشش کرے گا اس کو پاش پاش کریں گے ہماری شناخت پاکستان ہے ۔ یہ قائم دائم رہے گا

    مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔ عوام کو قیادت کا حق دینا چاہتے ہیں لاہور کی 274 یونین میں سے 148 یونین کونسل میں انٹرا پارٹی انتخابات کروا چکے ہیں۔ رمضان کے بعد باقی یونین کونسل میں انتخابات کروائیں گے۔۔

  • افغانستان نےپاکستان پر حملہ اسرائیل اور ہندوستان کے ایما پر کیا  ،خالد مسعود سندھو

    افغانستان نےپاکستان پر حملہ اسرائیل اور ہندوستان کے ایما پر کیا ،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے افغا ن طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وطنِ عزیز کی حرمت اور سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی افغانستان میں پناہ گزین دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور افواج کا خون بہایا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے اپنے دفاع کا بھرپور حق استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس تناظر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ فتنۃ الخوارج کی حمایت میں سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کے خلاف ‘آپریشن غضب للحق’ کی بھرپور تائید و حمایت کرتی ہے۔

    خالد مسعود سندھو نے کہا کہ آج ایک طرف تو ہماری فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں اور جوان شہید ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے حالات بھی واضح ہیں،روزانہ کہیں نہ کہیں حملے ہو رہے ہیں، جن میں جہاں فورسز کے لوگ شہید ہوتے ہیں وہاں ہمارے عام شہری بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ افغان طالبان کی بیرونی قوتوں سے آزادی کے لیے دعائیں کیں اور لاکھوں افغان مہاجرین کو دہائیوں تک اپنے سینے سے لگائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بہت افسوس سے بات کرنی پڑتی ہے کہ افغانی جو ہمارے بھائی تھے، جن کا ہم نے ایک لمبے عرصے تک بوجھ اٹھایا، آج پتہ نہیں وہ کیوں گمراہ ہو گئے ہیں اور آج وہ ان کی جھولی میں جا بیٹھے ہیں جنہوں نے ساری عمر ان کی مخالفت کی اور ان کے خلاف جنگ لڑی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج وہی افغان سرزمین پاکستان پر ان دہشت گردوں کو مسلط کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے جو اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، جن کا ایجنڈا صرف اور صرف پاکستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانا ہے۔ ایک طرف ہندوستان اور دوسری طرف سے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بات انتہائی لمحہ فکریہ ہے کہ اسلام کا نام لینے والے افغان حکمران آج ہندوتوا کی پیروکار بھارتی حکومت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ افغان طالبان کو چاہیے تھا کہ وہ اللہ کی دی ہوئی آزادی اور عزت کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے وقف کرتے، مگر افسوس کہ وہ اس وقت ظلم کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کا دشمن نہیں ہے اور نہ ہی ہماری لڑائی افغان بھائیوں سے ہے، بلکہ پاکستان کی یہ جنگ صرف فتنے کے خاتمے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ہے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہیں بلکہ سرحد پار بیٹھے دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر سبق سکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہے اور ملک کی حرمت پر کسی کو آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔