Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

    پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

    پنجاب بھر میں ڈرونز کے ذریعے سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں 30 دن کے لیے آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر فوری اور مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بڑھتے اور غیر منظم ڈرون استعمال سے عوامی سلامتی، سرکاری و نجی املاک کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو ممکنہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں مستند اطلاعات اور موجودہ حالات کے پیش نظر ڈرونز کا بے قابو استعمال سرکاری امور میں رکاوٹ، سیکیورٹی خدشات اور صوبے کے پرامن ماحول میں خلل کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا عوام کے جان و مال اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر تھے۔

    محکمہ داخلہ نے یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144(6) کے تحت نافذ کی ہے حکم کے مطابق یہ پابندی پنجاب کے تمام اضلاع میں فوری طور پر لاگو ہوگی اور 30 روز تک مؤثر رہے گی، یا اس سے پہلے واپس لیے جانے تک برقرار رہے گی۔

    سندھ ،ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد

    حکم نامے میں چند استثنائی نکات بھی واضح کیے گئے ہیں، ہالز یا مارکیز جیسے محدود اور بند مقامات میں تقریبات کی اندرونی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرون کے استعمال کی اجازت ہوگی تاہم اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ ان ڈرونز کا استعمال محفوظ طریقے سے ہو، جس کی مکمل ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی،اس کے علاوہ، انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈرون استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی، تاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کریں۔

    پیشے جو ملازمین کو خودکشی پر مجبور کردیتے ہیں ،ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات کی تحقیق میں انکشافات

    محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں، پولیس حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو حکم پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام اور صوبے میں امن و سکون کو یقینی بنانا ہے۔

  • میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے ہوائی جہاز خریدنے کے معاملے سے متعلق امور زیربحث آئے-

    پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد بولیں ،کیا وزیر اعلیٰ 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گی ؟ ساتھ ہی انہوں نے نے جہاز سفر کرنے کی اجازت مانگ لی،اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیاکہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے ان کی مرضی،جیسے مرضی استعمال کریں-

    اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پوچھا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی کیا ضرورت تھی، اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے ،اسپیکر نے کہا کہ میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا تاہم جواب دینا میرا کام نہیں۔

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید پر بات کی تو رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور پر بھی نظر ڈالنی چاہیے، حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا تو ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا، اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال قبول نہیں۔

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام  اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    اداکارہ اور میزبان فضا علی کے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق پروگرام کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی، جس کے بعد صارفین نے شو کو ’اسکرپٹڈ‘ قرار دینا شروع کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر فضا علی کو پروگرام کے موضوعات اور مہمانوں کے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،آڈیو میں ایک موقع پر فضا علی کہتی ہیں کہ موضوع ’ماں‘ رکھنے سے پروگرام زیادہ توجہ حاصل کرے گا اور اس پر زیادہ ردعمل آئے گا اسی دوران ایک اور آواز یہ بھی کہتی ہے کہ اس موضوع پر میمز بھی زیادہ بنیں گی اور پروگرام وائرل ہوگا جبکہ فضا علی کی جانب سے پروگرام میں شریک ڈاکٹر کو زبردستی ہمدردی کے لیے اٹھانے کا ذکر بھی کیا گیا تھا آڈیو کے ایک اور حصے میں مبینہ طور پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ پروگرام میں شریک ڈاکٹر کو ڈاکٹر نبیہا علی خان سے ایک روز قبل پہلی بار ملوایا گیا تھا اور وہ صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ نہیں تھے-

    ویڈیو وائرل ہونے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نےسے ریٹنگ یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا کچھ صارفین نے پروگرام کو مکمل طور پر اسکرپٹڈ قرار دیتے ہوئے اسے ناظرین کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کہا، اسی پروگرام میں بطور مہمان شریک ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کاشف فراز نے حال ہی میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو کسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی پلاننگ کا حصہ ہیں، اور نہ ہی پروگرام میں شریک افراد کو وہ ذاتی طور پر جانتے ہیں۔

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    ڈاکٹر کاشف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شرکت کے لیے معاوضہ نہیں لیتے اور صرف اپنے پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر گفتگو کرتے ہیں، وہ بغیر تحقیق کسی معاملے پر رائے دینے سے گریز کرتے ہیں اور ان کا مقصد کسی تنازع کا حصہ بننا یا ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ بننا نہیں تھا،انہوں نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے پھیلائی ہوئی باتوں کو سچا ماننے سے پہلے ان کی تحقیق کر نے کا حکم دیا گیا ہے-

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    دوسری جانب ڈاکٹر نبیہا علی خان نے بھی مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کلپس پرانی رمضان ٹرانسمیشن سے لیے گئے ہیں اور انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے مختلف ویڈیوز اور آڈیوز کو جوڑ کر ایک خاص تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے، جو حقیقت کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، فضا علی ایک مخلص اور ہمدرد انسان ہیں اور ان کے جذباتی ردعمل کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر نبیہا نے اس معاملے پر تنقید کرنے والوں کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

    دوسری جانب ابھی تک فضا علی کی جانب سے اس مبینہ آڈیو لیک پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا-

    کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

  • شہید مقدس اوراق کی حفاظت کا عہد کیا جائے،محمد ناظم الدین

    شہید مقدس اوراق کی حفاظت کا عہد کیا جائے،محمد ناظم الدین

    رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اس برکت والے مہینہ میں قرآن مجید کے ساتھ مضبوط کرنے عبادات بجا لانے کے ساتھ ساتھ شہید مقدس اوراق کی حفاظت کا بھی عہد کیا جائے ۔ شہید مقدس کی حفاظت میں اہل ایمان کیلئے عظیم اجر وثواب کی بشارت ہے ، یہ دل میں تقوی کی علامت ہے ، نیکی اور ثواب میں اضافہ ہوتا ہے ، ا للہ کی خشنودی اور ملائکہ کی قربت حاصل ہوتی ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار خادم قرآن اور پنجاب قرآن بورڈ کے سابق ممبر محمد ناظم الدین نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ شہید مقدس اوراق خصوصاََ قرآن مجید کی آیات اور احادیث پر مشتمل صفحات کی حفاظت اور احترام ایمان کا حصہ اوراجر عظیم کا باعث ہے ۔ شعائر الہیٰ کی تعظیم قلبی تقویٰ کی علامت ہے ۔ شہید مقدس اوراق کو ادب سے اٹھانا ، انھیں محفوظ جگہ پر منتقل کرنا صرف مذہبی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے اور باعث خیر ، رحمت اور برکت بھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بہت سے ناشران قرآن مجید کی طباعت اور اشاعت کیلئے غیر معیاری پیپر استعمال کرتے ہیں جس سے ہر ماہ بڑی تعداد میں قرآن مجید ، پارے اور قاعدے شہید ہوتے ہیں، جس سے ہر ماہ شہید مقدس اوراق کی ہزاروں ٹن بوریاں جمع ہوجاتی ہیں جنھیں محفوظ کرنا بذات خود ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے لہذا علما ء اساتذہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئی نسل میں کلام الہیٰ اور شہید مقدس اوراق کی حفاظت کا شعور پیدا کریں ۔ غیر معیاری اور ناقص پیپر پر طبع شدہ قرآن مجید اور سیپارے خریدنے کی بجائے معیاری پیپر پر شائع شدہ قرآن مجید اور سیپارے خریدیں تاکہ ان کے شہید ہونے کا احتمال کم سے کم ہو ۔ اسلئے کہ شہید مقدس اوراق کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہم کتاب الہیٰ کی عزت اور حفاظت کریں گے تو اللہ ہمیں عزت دے گا ۔ حکومت سے گزارش ہے کہ شہید مقدس اوراق کی حفاظت کا مضمون تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہوسکے ۔

  • 
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر علیمہ خان کی پارٹی قیادت پر سخت تنقید

    
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر علیمہ خان کی پارٹی قیادت پر سخت تنقید

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حالیہ پریس کانفرنس میں پارٹی کی سینئر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بانی کی صحت سے متعلق معاملات پر صرف خاندان کو بات کرنے کا حق ہے۔
    پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان کا کہنا تھا کہ “بھائی ہمارا ہے اور ان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہماری اجازت کے بغیر کوئی بھی اس معاملے پر بیان نہ دے۔”
    ‎انہوں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حامد خان، علی ظفر اور لطیف کھوسہ کہاں ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر واضح مؤقف کیوں سامنے نہیں آ رہا۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے بانی کی صحت کے معاملے کو نظر انداز کیا اور اب اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی جا رہی۔
    ‎علیمہ خان نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے علاج میں تاخیر کا ذکر کیا جا رہا ہے، حالانکہ ان کے مطابق بانی کا مناسب علاج ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پارٹی رہنماؤں کی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی تھی تو عوام کو اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتائی جا رہیں اور حکومت سے کیے گئے وعدوں کو سامنے کیوں نہیں لایا جا رہا۔
    ‎انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج اور صحت سے متعلق تمام معاملات شفاف انداز میں عوام کے سامنے رکھے جائیں۔

  • پنجاب ، مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

    پنجاب ، مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

    پنجاب کے مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلیں۔

    پنجاب کے مزید سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف اضلاع کے مزید 2735 اسکولز نجی افراد چلائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلیں، 31 مارچ تک نجی شعبے سے افراد اسکولز حاصل کرنے کیلئے اسکروٹنی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے 247، خانیوال کے 157، فیصل آباد 112، بہاولنگر کے 150، لاہور کے 42، چنیوٹ کے 82، لیہ کے 92، قصور کے 94، ملتان کے 128 اسکول نجی شعبے کو دیئے جائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایسے اسکولز نجی شعبے کو ملیں گے جن میں 100 سے زائد طلباء اور 2 ٹیچر موجود ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب 10 ہزار سے زائد اسکولز نجی شعبے کے حوالے کرچکا ہے۔

  • عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

    عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

    لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بزرگ خاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی حوالگی کے لیے شوہر کی جانب سے بیٹے کے خلاف دائر انوکھے کیس کا فیصلہ سنایا گیا،فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سنایا، سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین نے عدالت کو بتایا کہ ان کا بیٹا، جو ایس ایس پی سپیشل برانچ میں تعینات ہے، ان کی اہلیہ کو زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہے، عدالت میں بزرگ خاتون کو وہیل چیئر پر پیش کیا گیا تاکہ سماعت میں ان کی موجودگی یقینی بنائی جا سکے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے کو زبردستی ماں کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار نہیں، آئین ہر شہری کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیتا ہے۔

    مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    ایس ایس پی بیٹے نے مؤقف اختیار کیا کہ والدہ شدید بیمار ہیں اور وہ ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں عدالت نے بیلف کے ساتھ بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ علاج کس اسپتال سے کرایا جا رہا ہے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر گھر آ کر معائنہ کرتا ہے جبکہ 2 ملازمین ہمہ وقت موجود رہتے ہیں، تاہم ملازم ڈاکٹر کا نام نہ بتا سکے۔

    دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے واپس شوہر کے حوالے کر دیا تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں اور آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    قرض پروگرام کی چوتھی قسط ، آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا

  • لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع

    لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع

    لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات ہوئیں، رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی

    ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بسنت سے وانے والی اموات کی رپورٹ عدالت پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق بسنت کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے، درخت سے گر کر دو افراد ہلاک ہوئے۔بارہ افراد چھتوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نےبسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمیوں کا ڈیٹا نہیں دیا گیا۔

    جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست میں بسنت کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے

  • پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ انفرااسٹرکچر اور ڈیزائن اسٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا، "ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” کے تحت صوبے میں تعمیرات میں یکسانیت اور عالمی معیار کا نفاذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں انفرااسٹرکچر اسٹینڈرڈائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے کہا ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حُسن ہے، پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی، ہر شاہراہ، دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر اور روڈز کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں، صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

  • بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی شہری کرنیل سنگھ نے پاکستان آنے کے بعد اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی اپنی اہلیہ سربجیت کور (نور فاطمہ) کے پاکستانی شہری سے نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    کرنیل سنگھ نے اس قانونی چارہ جوئی کے لیے پاکستان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے اور ان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ان کی اہلیہ گزشتہ سال نومبر میں دس روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں۔

    درخواست گزار کا الزام ہے کہ ان کی اہلیہ کو چند قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کیا گیا اور پھر دباؤ ڈال کر زبردستی مذہب تبدیل کروایا گیا، جس کے بعد ان کا نکاح ایک پاکستانی شہری سے کر دیا گیا،ہندو میرج ایکٹ کے مطابق محض مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی۔

    بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

    کرنیل سنگھ کا دعویٰ ہے کہ نور فاطمہ نے نکاح نامے میں خود کو طلاق یافتہ ظاہر کیا ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ ان کے پاس طلاق کی کوئی عدالتی ڈگری موجود نہیں اس بنیاد پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سربجیت کور عرف نور فاطمہ کا نکاح کالعدم قرار دیا جائے اور ویزے کی مدت ختم ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کیا جائےاس کے ساتھ ہی ان کے پاکستانی شوہر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے ذریعے یہ شادی کی۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر کچھ قانونی اعتراضات بھی عائد کیے ہیں رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے جو پاور آف اٹارنی جمع کرایا ہے وہ محکمہ خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں ہے اور نکاح کی منسوخی کے لیے براہ راست ہائی کورٹ کے بجائے متعلقہ نچلے فورم سے رجوع نہیں کیا گیا ان اعتراضات کے باوجود جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا یہ درخوا ست مزید کارروائی کے لیے قابل قبول ہے یا نہیں۔

    دوستوں پراندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد دوسرے فریق نے بھی درخواست دے دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سربجیت کور4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے ایک جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں تاکہ گرو نانک دیو کے 555ویں جنم دن کی تقریب پراکاش پرَو میں شرکت کر سکیں ان کا ویزا 13 نومبر 2025 تک کارآمد تھا، لیکن ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ واپس بھارت نہیں گئیں اور اسی دوران ننکانہ صاحب کے رہائشی ناصر حسین سے شادی کر لی تھی،سربجیت کور پہلے سے طلاق یافتہ تھیں اور ان کے دو بیٹے ہیں، جن کے والد کرنیل سنگھ ہیں اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے انگلینڈ میں مقیم ہیں۔