Baaghi TV

Category: لاہور

  • عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی ملی مشروط اجازت

    عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی ملی مشروط اجازت

    لاہور ہائیکورٹ ، عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار کو مشروط طور پر عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کردی ،عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ، وکیل عثمان ڈار نے کہا کہ درخواست گزار عمرہ کے لیے جانا چاہتا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی کیوں نہیں جمع کروا دیتے ،جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی ،عثمان ڈار نے نام پی این آئی ایل کی لسٹ سے نکلوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ،عثمان ڈار
    عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،اس ملک میں عدلیہ چاہے تو شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے،جی ایچ کیو کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ میں وہاں موجود نہیں تھا،کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے،عمرہ پر جا کر نفل ادا کروں گا، عدلیہ کا ریلیف دینا خوش آئند بات ہے، ہم ملک چھوڑ کر بھاگ کر کہیں نہیں جائیں گے،

    صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

  • صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

    صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

    بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں

    پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر چیئرمین پی بی اے کا عہدہ خالی ہوا تھا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا چیئرمین ظفرمسعود کو منتخب کیا گیا ہے،ظفر مسعود اب تک سینئر وائس چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے،

    صدر فیصل بینک یوسف حسین سینئر کو وائس چیئرمین پی بی اے مقرر کیا گیا ہے،ایم ڈی سٹی بینک پاکستان احمد خان بوزئی وائس چیئرمین پی بی اے مقرر ہو گئے ہیں، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق پی بی اے کو یقین ہے کہ نئی قیادت مؤثر انداز سے اپنا کام جاری رکھے گی، پی بی اے اسٹیٹ بینک سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز سے بینکوں کے روابط بنائے رکھےگی،نئی قیادت ٹیکنالوجی،کمپلائنس اور مالی شمولیت بڑھانا جاری رکھےگی، نئی قیادت ایس ایم ایز اورپاکستان کے لیے اہم منصوبوں کی فنانسنگ پر توجہ دےگی، پی بی اے محمد اورنگزیب کی بطورچیئرمین کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے

  • پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    لاہور: پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا نے گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈ یا پر جاری ویڈیو کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی، گورنر ہاؤس لاہور کے باہر والدین اور بچے جمع ہوئے،والدین نے واقعے کیخلاف اور پرنسپل کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے والدین نے ایچی سن کالج اور اسکول میں سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں سیاسی بنیادوں کی بجائے اصولوں پر فیصلے کرنے چاہئیں ، والدین کا کہناتھا کہ معاملے کی شفاف انکوائری ہونی چاہئے،گورنر کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے،پولیس کی بھاری نفری بھی واٹر کینن سمیت گورنر ہاؤس کے باہر موجود تھی-
    https://x.com/BaaghiTV/status/1772551325672194409?s=20
    واضح رہے کہ احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرانے لاہور میں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن، گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، معاملے پر گورنر پنجاب سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی، گورنر کے اسی اقدام پر پرنسپل نے کام جاری رکھنے سے انکار کیا۔

    ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی …

    پیر کے روز گورنر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس معافی کا نوٹیفکیشن سکول کے بورڈ کی منظوری سے جاری کیا گیا اور یہ کہ پرنسپل بورڈ کی بات ماننے سے انکاری تھےمعاملے پر ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ کا پرنسپل پر دباؤ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی اہلیہ نے جون 2022 کو اسلام آباد منتقلی کے لیے کالج کو مطلع کیا، صائمہ احد نے اسلام آباد تبادلہ ہونے پر پرنسپل کو فیس معافی کی درخواست کی، جس میں لکھا گیا کہ ایچی سن کالج چھٹیاں دیکر فیس معاف کرے پرنسپل تھامسن نےاسلام آباد شفٹنگ کے بعد بچوں کی غیر حاضری لگانا شروع کردی تھی، صائمہ احد نے تین سال کے لیے بچوں کی چھٹیاں اور فیس معافی کی درخواست کی۔

    گورنر پنجاب کا احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل مستعفی

    پرنسپل کے انکار کے بعد صائمہ گورنر ہاؤس میں فیس معافی کے لیے پیش ہوئیں۔ درخواست دی کہ پرنسپل خطوط اور ای میلز کا جواب دینے سے انکاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج کے پرنسپل نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں آنے سے انکار کیا، بورڈ آف گورنرز نے پرنسپل کے فیصلہ کی حمایت کی، احد چیمہ کے دونوں بیٹوں کو کالج سے نکالنے کا فیصلہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل کو کسی قسم کے منفی اقدام کرنے سے روکا۔

    جس ہر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا،مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط میں لکھا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا ہے اتنی زیادہ مداخلت کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی۔یاد رہے کہ سابق ادوار میں بھی ایچی سن کالج میں سیاسی مداخلت سے پرنسلز فارغ ہوچکے ہیں۔

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس …

  • آئی جی پنجاب کو ایوارڈ  ملنے پر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھ دیا

    آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھ دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد کی جانب سے لکھےگئے خط میں آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر طنزیہ مبارک باد دی اور کہا کہ جس طرح انھوں نے ن لیگ کے گھریلو ملازم ہونے کا کردار ادا کیا اس پر ایوارڈ تو بنتا تھا۔

    یاسمین راشد نے الزام لگایا کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں، گھروں کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا خواتین سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں رکھا گیا، جنگ، بغاوت، قتل، دہشت گردی کے جعلی پرچے کاٹےگئے ان خدمات پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دینا تو بنتا تھا چیف الیکشن کمیشن کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی مذمت کرنا چاہوں گی، درخواست ہے آئی جی پنجاب کے ساتھ چیف الیکشن کمیشن کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    واضح ہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ کی 14 تاریخ کو یاسمین راشد کا جیل سے خصوصی خط منظر عام پر آیاتھا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کی انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے خلاف جارج شیٹ پیش کی تھی ، انہوں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ جب الیکشن میں دھاندلی کروانے کے لئے عدالتی حکم کے باوجود انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کیا گیا لیکن بہانہ دہشت گردی کا بنایا گیا تا کہ مرضی کے نتائج تیار کیے جا سکیں، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات ہوئے جس پر سوشل میڈیا پر عوامی ردِ عمل کو روکنے کیلئے سروسز بند کی گئیں۔

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر …

    انہوں نے لکھا تھا کہ لکھا کہ ملک میں لا قانونیت کی انتہا ہے عدالتوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے، باربار عدالتی حکم کے باوجود موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال نہیں کی جا رہیں اور خان سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی، ایک بار پھر سے دہشت گردی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، لاقانونیت کی انہتا ہے، خان صاحب پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں، بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔

    ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

  • مریم نواز  کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا جائزہ اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں سی سی او، آئی ڈی اے پی نے افعال کار اور دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی، آئی ڈی اے پی کے نئے پراجیکٹ اور زیر تکمیل منصوبوں سے آگاہ کیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا-

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایچ کیو میانوالی نئی عمارت میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،محمد نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور کینسر ہسپتال لاہور کی مقررہ مدت میں تکمیل کا حکم دیا-
    https://x.com/PMLNDigital/status/1772506588802142494?s=20
    مریم نواز نے کہا کہ لیہ، بہاولنگر جنرل ہسپتال، نشتر ہسپتال ٹو کے پراجیکٹ کو جلد پوری طرح مکمل اور فنکشنل کیا جائےانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس صہیب احمد بھرتھ، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز خزانہ،سی اینڈ ڈبلیو،آئی اینڈ سی، آئی ڈی اے پی حکام اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

  • صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور: ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

    فیصلے میں لکھا گیا کہ الزام تھا اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، سال 2023 کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا، ان حالات و واقعات کا جائزہ ریٹرننگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا، صنم جاوید کو سینیٹ میں خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر امیدوا روں کی لسٹ میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرے-

    پاکستان ریلویز کا عید الفطر پر کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں …

    سیکورٹ فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا …

    مریم نواز کی دوروں کے دروان دوکانیں مارکیٹیں اور ٹریفک بند نہ کرنے …

  • مریم نواز  کی دوروں کے دروان دوکانیں مارکیٹیں اور ٹریفک بند  نہ کرنے کی ہدایت

    مریم نواز کی دوروں کے دروان دوکانیں مارکیٹیں اور ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا،جس میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی جب کہ وزیراعلیٰ کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ، وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا، تمام صوبائی وزراء ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گےصوبائی کابینہ کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا،کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر میں خوراک ، ٹیکسیشن ، سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا جائے گا۔

  • پاکستان کی نامور اداکارہ و گلوکارہ  آشا پوسلے

    پاکستان کی نامور اداکارہ و گلوکارہ آشا پوسلے

    آشا پوسلے \رفعت عائشہ

    (گلوکارہ اداکارہ)

    آشا پوسلے کا اصل نام صابرہ بیگم تھا اور وہ 1927ء میں ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1946ء میں انہوں نے فلم کملی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔آشا پوسلے نے ہیروئن کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں ویمپ کا کردار بھی ادا کیا بلکہ اس کردار میں وہ ہیروئن سے زیادہ پسند کی گئیں۔ آشا پوسلے کے والد ماسٹر عنایت علی ناتھ فلمی دنیا سے بطور موسیقار منسلک تھے اور ان کی ایک بہن رانی کرن بطور اداکارہ اور دوسری کوثر پروین بطور گلوکارہ فلمی دنیا سے منسلک رہی تھیں. معروف غزل گائیک اعجاز قیصر سات سال کی عمر میں جب اپنے استاد اختر حسین اکھیاں کے گھر پر رہنے لگے تو ان تینوں بہنوں یعنی رانی کرن۔ آشا پوسلے اور اختر حسین اکھیاں کی شریک حیات کوثر پروین نے ان کی پرورش کی اعجاز قیصر ان تینوں بہنوں کو بہت احترام و عقیدت سے دیکھتے تھے جس کا ذکر ہم اعجاز قیصر صاحب کی سوانح عمری میں تفصیل سے کریں۔

    آشاء پوسلےجو قیام پاکستان سے قبل لاہور میں بننے والی آخری فلم کی بھی ہیروئن تھیں شوکت علی چھینہ کی ایک تحریر میں انہوں نے آشاء پوسلے بارے تفصیلی معلومات لکھیں جن میں سے چند اقتباس پیش خدمت ہیں وہ لکھتے ہیں کہ وہ کہا کرتی تھیں کہ ”میرے جنازے میں پوری فلم انڈسٹری شریک ہواور مجھے پوری شان و شوکت سے قبر میں اتارا جائے تاکہ دُنیا کو پتہ چلے کے شہزادی آشا پوسلے مر گئی ہے“ یہ آخری حسرت تھی ماضی کی معروف اداکارہ اور پاکستان کی پہلی فلم کی ہیروئن آشا پوسلے کی، جو پوری نہ ہوسکی اور اس کی موت پر کوئی بھی فلمی شخصیت اس کے جنازے میں شریک نہ ہوئی۔

    جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا پے کہ آشا پوسلے کا اصل نام صابرہ بیگم تھا مگر وہ ریڈیو پر رفعت عائشہ کے نام سے گاتی رہیں لیکن فلمی دنیا میں آشا پوسلے نام اختیار کیا۔ ان کے والد عنایت علی ناتھ مشہور گرامو فون کمپنی ”ہز ماسٹر وائس“ (H.M.W)میں میوزک ڈائریکٹر تھے۔ بڑی بہن رانی کرن ریڈیو آرٹسٹ اور فلمی اداکارہ تھیں، چھوٹی بہن کوثر پروین نے گلوکاری میں نام پیدا کیا، ان کے بھائی شمشیر علی موسیقار تھے۔

    آشا نے اپنی فنی زندگی کا آغاز چار پانچ برس کی عمر میں دہلی ریڈیو میں بچوں کے پروگرام سے کیا۔جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا توپنجاب کے میلوں ٹھیلوں میں تھیٹرلگانے شروع کر دئیے۔ ا س زمانے میں ان کے تھیٹر بہت مقبول ہوئے، گلوکاری کا فن انہیں ورثے میں ملا تھا۔وہ غزل ، گیت ، ٹَپّے، ٹھمری، دادرا اور بہت سی دوسری اصناف گانے میں مہارت رکھتی تھیں۔ انہیں ایک ہی گیت کو 20مختلف انداز میں گانے میں مہارت حاصل تھی۔وہ اپنے تھیٹر میں ایک حاضرین کوایک ہی گیت سے دو دو گھنٹے تک محظوظ کیا کرتی تھیں۔

    تھیٹر کے علاوہ انہیں ٹی وی کے بھی ابتدائی فنکاروں میں شمار کیا جاتاتھا۔ انہوں نے چند ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی پر نامور گلوکار طفیل نیازی کی سنگت میں بھی کئی یادگار گیت پیش کئے۔

    1940ءکے لگ بھگ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ دہلی سے لاہور منتقل ہوگئیں۔ آشا پوسلے کا فلمی کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ اپنے والد کے ساتھ 1942ءمیں ریلیز ہونے والی ہدایت کار بی آر سیٹھی کی فلم ”گوانڈھی“ کی شوٹنگ دیکھنے سٹوڈیوز گئیں۔ اس دوران ہدایت کار برکت مہرہ نے انہیں اپنی فلم ”چمپا“ میں کام کرنے کی آفر کی، جو اس نے فوراً قبول کر لی۔

    اس فلم میں آشا کے علاوہ منورما، مجنوں، شیخ اقبال اور غلام قادر نے کام کیا۔ یہ فلم 1944ءمیں ریلیز ہوئی مگر کامیاب نہ ہوسکی۔ 1946ءمیں ہدائت کار پرکاش بخشی کی فلم ”کملی“ میں پہلی بار ہیروئن آئیں، یہ فلم بھی ناکام رہی ۔اس کے بعد آئی بہار، خاموش نگاہیں،آر سی اور ایک روز جیسی فلموں میں مرکزی اور ثانوی رول کیے۔قیام پاکستان سے قبل لاہور میں بن کر ریلیز ہونے والی فلم ”پرائے بس میں “بطور ہیروئن ان کی آخری فلم تھی۔

    اس طرح انہوں نے قیام پاکستان سے قبل بھی متعدد فلموں میں کام کیا۔ آشا جی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ متحدہ ہندوستان کی لاہور میں بننے والی سب سے آخری فلم ”پرائے بس میں“ اور قیام پاکستان میں بعد لاہور میں بننے والی پاکستانی کی پہلی فلم ”تیری یاد“ کی ہیروئن تھیں۔

    قیام پاکستان کے بعد 1948ء میں پاکستان کی پہلی فلم ”تیری یاد “ریلیز ہوئی ، اس میں بھی یہ ہیروئن تھیں۔ اس فلم کے ہیرو دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان تھے۔ یہ فلم لاہور کے پربھات (موجودہ امپائر)سینما میں ریلیز ہوئی اور صرف پانچ ہفتے تک چل سکی۔ پھر ”غلط فہمی “ اور ”بلبل“ میں ہیروئن آئیں،یہ بھی ناکام رہیں۔

    یوں اس کا فلمی کیرئیر شائد ختم ہی ہو جاتا کہ ہدائتکار داؤد چاند نے انہیں اپنی ایک فلم ”سسی“ (1954ء)میں ویمپ کے کردار میں کاسٹ کر لیا ، یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اور گولڈن جوبلی کی۔یوں اس نے بحیثیت ویمپ ایک نئے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں اس کی اداکاری واقعی لاجواب تھی۔

    اس کے بعد 1956ءمیں ہدائتکار نذیر اجمیر ی کی فلم ”قسمت “میں بھی ویمپ کا رول کیا ، یہ بھی کامیاب ہوئی۔ اس میں اس کا ایک رقص نہائت بے مثال تھا۔ اسی سال اس کی ایک اور فلم ”انتظار“ریلیز ہوئی، اس میں بھی اس نے نور جہاں کے مقابل ویمپ کا رول کیااور اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ فلم ”انارکلی“ شہنشاہ اکبر کی رانی اور شہزادہ سلیم کی ماں جودھا بائی کے کردار میں بھی انہوں نے لاجواب پرفارمنس دی۔

    وہ اپنے وقت کی بہترین ڈانسر بھی تھیں، ان کا ریکارڈ آج تک کوئی ہیروئن نہیں توڑ سکی۔ہدایت کار لقمان کی فلم ”پتن“ کیلئے انہوں نے پورا گانا صرف دو گھنٹے میں پکچرائز کروا دیا۔ رقص کی تربیت انہوں نے اس وقت کے نامور رقاص استاد عاشق حسین سمراٹ سے حاصل کی تھی۔

    اس کے بعد وہ مزاحیہ ٹریک پر آئیں تو کامیڈین نذر کے ساتھ اس کی جوڑی خوب بنی، اس سلسلے میں ”دلا بھٹی“اس کی یادگار فلم تھی، اس میں اس نے شیخ اقبال کی بیوی اور آصف جاہ کی محبوبہ کا رول کیا تھا۔ آشا پوسلے ایک کامیاب ہیروئن تو نہ بن سکی مگر ویمپ اور مزاحیہ کرداروں میں خوب نام کمایا ۔

    پاکستان میں ویمپ کے کردار کی ابتداءبھی آ شا پوسلے نے ہی کی۔انہوں نے کم و بیش سو سوا سو فلموں میں کام کیا۔اسکی یادگار فلموں میں طوفان، قسمت، آشیانہ، ہم ایک ہیں ،سسی ، پتن، حاتم، شعلہ برکھا، دُلّا بھٹی ،مورنی ،گڈی گڈا،مراد ، سات لاکھ، مکھڑا ، پردیسی، نغمہءدل ،انار کلی اور نوکری کے نام شامل ہیں۔ان کی آخری فلم ”راجو بن گیا جنٹلمین“تھی جو 1996ءمیں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے 20سال کے عرصہ کے بعد صرف ایک سین کیاتھا جس میں اداکار افضل خان ریمبو کو مشکل میں ڈال کے رکھ دیا۔

    آشا جی نے تمام عمر شادی نہیں کی۔ انہوں نے اپنی بہن کوثر پروین (جو جوانی ہی میں انتقال کر گئی تھیں) کا بیٹا شہزاد اختر گود لیا ہوا تھا۔وہ کہا کرتی تھیں یہ آرٹسٹ لوگوں کا ملک ہی نہیں، یہاں فن کار کی قدر نہیں کی جاتی، اور یہ اس بات کی زندہ مثال تھی کہ اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل ماضی کی یہ نامور فنکارہ قیام پاکستان کے موضوع پر بنائے گئے ایک ڈرامے میں درجن بھر فنکاروں کے پیچھے ایک ایکسٹرا کی حیثیت سے چپ چاپ کھڑی نظر آئی تھیں۔

    عمر کے آخری دنوں میں ان کا دماغی توازن بگڑ چکا تھااور وہ کچھ عرصہ سے دل کے عارضہ میں بھی مبتلا رہنے لگی تھیں۔ بالآخر 25مارچ 1998ءکی شام کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ان کے جنازہ میں کوئی فلمی شخصیت شریک نہ ہوئی اور یوں اس کی آخری حسرت بھی پوری نہ ہوسکی۔ انہیں دوہٹہ قبرستان گڑھی شاہو میں سپرد خاک کیا گیا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بی بی سی اردو سروس

  • گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں،چئیرمین اوگرا

    گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں،چئیرمین اوگرا

    لاہور: چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ورنہ گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی،جس میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی ایم ایف دباؤ پر گیس قیمت بڑھائی جارہی ہے، یہ درخواست کمپنیوں کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے آئی ہے اور اس پر ہمارے ماہرین غور کریں گے-

    انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں سارا اضافہ کریں تاہم جو بھی اضافہ ہوا وہ جولائی سے لاگو ہوگا، اسٹیک ہولڈرز اور صنعت کاروں نے مجوزہ اضافے کی سخت مخالفت کی، پہلے ہی گیس کئی سو گنا مہنگی کی جاچکی ہے، عام آدمی، کمرشل اور صنعتی صارفین موجودہ گیس بل دینے کے قابل نہیں رہے، گیس استعمال کرنے والے کنکشن کٹوا رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    واضح رہےکہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے جب کہ سوئی ناردرن حکام نے مزید 150 فیصد اضافے کے لیے درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے۔

    سیالکوٹ: مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی ہی عدالت لگا لی،حالت تشویشناک

    تنگوانی :شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ ادا،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

  • رواں سال بھی رمضان المبارک میں بھی فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،چئیرمین  الخیر فاؤنڈیشن

    رواں سال بھی رمضان المبارک میں بھی فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،چئیرمین الخیر فاؤنڈیشن

    لاہور: الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں پاکستان، فلیسطین، افریقی اور دیگر اسلامی ممالک میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: غزہ اور مغربی کنارہ کے مسلمان اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں خوراک اور ادویات کی کمی کے باعث مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسرائیلی جارحیت تاریخ کی بدترین سطح کو چھو رہی ہے الخیر فاونڈیشن ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لیے دن رات کوشاں ہے-

    سوشل میڈیا میں ہونے والی اپنے اوپر تنقید کے حوالے سے امام قاسم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی چیریٹی کے پیسوں کو ذاتی مقاصد یا سہولت کے لیے استعمال نہیں کیا، غزہ سے لندن کابزنس کلاس کا سفر ائیر لائن کی طرف سے ممبر شپ کا تحفہ تھا جس پر الخیر فاونڈیشن کا ایک پاونڈ بھی خرچ نہیں کیا گیا بعد ازا ں ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی سرور فاونڈیشن کے اشراک سے پاکستان میں صاف پانی کے پلانٹس کی تنصیب کا کام مزید تیز کیا جائے گا۔

    عظمیٰ بخاری کا اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کا الزام

    سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش

    یوکرین کا روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے …