Baaghi TV

Category: لاہور

  • عظمیٰ بخاری کا اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کا الزام

    عظمیٰ بخاری کا اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کا الزام

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ بخاری نے اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری اپوزیشن بینچز سے نازیبا اشارے کا الزام پر بطور احتجاج اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ اشارے اپوشین بینچز میں موجود اراکین کی جانب سے کیے گئے تھے۔
    https://x.com/suno_newshd/status/1772225231056171295?s=20
    دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، ڈپٹی اسپیکر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگرکسی نے نازیبا اشارے کئے ہیں تو کارروائی ہوگی، تمام کیمروں سے چیک کیا جائے گا۔

  • لیسکو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی

    لیسکو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی

    لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی۔

    باغی ٹی وی :لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے، لیسکو ترجمان کے مطابق فیکٹری کے میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، لیسکو نے ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی،ٹیم چیکنگ کے لیے پہنچی تو ملزمان نے سخت مزاحمت بھی کی، بجلی چوری سے متعلق 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر ایک کروڑ 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ایس ڈی او انار کلی محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ مال روڈ اور نیلہ گنبد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ترجمان لیسکو کے مطابق دوران آپریشن مال روڈ پر سٹی سینٹر الیکٹرونک شاپ میں بجلی چوری پکڑی گئی،ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا جس کاموقع پر کنکشن منقطع اور 3340یونٹس ڈٹیکشن بل کی مدمیں چارج کئے گئے ، آپریشن کے دوران نیلہ گنبد میں سٹار سائیکل ورکس شاپ پربھی بجلی چوری پکڑی گئی جو ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، محکمہ کی جانب سے3341یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج اوردونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی ہیں-

    پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

  • وزیر اعلیٰ پنجاب   سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب   کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی-

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے انہوں نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا-
    https://x.com/pmln_org/status/1772136814611922948?s=20
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے، مریم نواز شریف کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے-

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

  • نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: ‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، ہاؤسنگ،سیاحت،تعلیم،صحت اورووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-

    اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں ،جبکہ مریم نواز نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روزافزوں بلندی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار بڑھانے چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ،سیاحت، صحت،تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ترکیہ کی تیزرفتارترقی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔

    ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اورترکی کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

    ملاقات کے موقع پر کمرشل قونصلرنوریتین دیمیر(Nurettin Demir)، غضنفر محمودڈائریکٹر ایمبیسیڈورئل آفس،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

  • خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو  مہلت

    خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو مہلت

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خاتون بازیابی کیس میں پولیس کو17اپریل تک مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی،،جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی،دوان سماعت عدالتی حکم پر سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،جسٹس امجد رفیق نے خاتون کی بازیابی نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیا۔

    دوران سماعت سی سی پی او نے کہاکہ خاتون کی بازیابی کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ 3ماہ گزر چکے، بظاہر پولیس کی کوشش نظر نہیں آ رہی،سی سی پی او لاہور نے کہاکہ خاتون کی بازیابی کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو خاتون کی بازیابی کیلئے 17اپریل تک مہلت دے دی۔

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا …

    اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

  • اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا،تینوں ملزمان میں التمش ،ندیم اورعادل شامل ہیں جبکہ پولیس نے عبوری ضمانتوں کروانے والے 2ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو مقدمے سے بے گناہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے کُرتے پر عربی الفاظ درج تھے جس نے ہجوم کو مشتعل کیا تاہم یہ الفاظ قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی زبان کے الفاظ تھے،واقعے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کیا تھا-

    خاتون کو موقعے سے پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کیا اور بعدازاں انہوں نے ’ایسا لباس‘ پہننے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ کرتا ڈیزائن سمجھ کر خریدا اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہےمیری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔

    پاکستان میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کو دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کرتا بنانے والی کویت کی کمپنی ’سِمپلیچیتا‘ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی عوام! ہمارا حال ہی میں ایک معصوم لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم کویت کی کمپنی ہیں اور ہم دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی ترسیل نہیں کرتے مہربانی فرما کر ہمیں فالو اور میسج کرنا بند کر دیں کیونکہ یہ بہت پریشان کن ہےہم عربی حروف کو مختلف فونٹس میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری اپنی زبان ہے۔

  • پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک آرمی کے تعاون سے منگل سے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ان کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامرشامل ہیں۔

    تربیتی کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

    عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، …

    فٹنس کیمپ کاکول ایبٹ آباد میں 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں، کیمپ میں تجربہ کارٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹرز کیلیے پیسہ رہے گا، پیسہ ہے تو کوچز بھی اچھے آنے چاہیں، اگر کرکٹ کی بہتری ہوتی ہے تو رقم خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں، انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ بھی تو تنخواہ کیلئے کام کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی سمیت پی سی بی کا حصہ بننے والے اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔

    ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

  • عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، نامزد  خواتین کا الزام

    عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، نامزد خواتین کا الزام

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کے الزام پر لاہور پولیس نے نجی کلب کی خواتین ملازماؤں کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ کاردار کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ نجی کلب میں ان کے ہینڈ بیگ سے 4 سے 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات غائب ہوئے، ایف آئی آر میں عظمیٰ کاردار نے ہی کلب کی چار ملازماؤں پر شک کا اظہار کیا تھا عظمیٰ کاردار کا مؤقف تھا کہ انہیں کلب کی دو انسٹرکٹرز اور ملازمین پر شبہ ہے ان سے تفتیش کی جائے،جس کے بعد سے پولیس زیورات کی تلاشی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، کلب عملے کی 4 خواتین کو حراست لیا گیا ہے، چاروں خواتین سے ہر طرح کی پوچھ گچھ کی گئی پولیس نے کلب کی خواتین ملازماؤں کی تلاشی لی-

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    خواتین ملازماؤں کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے عظمیٰ کاردارکے سامنے انہیں برہنہ کرکے تلاشی لی، ڈنڈے مارے اور بازو مروڑے،دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے ملازماؤں کی جانب سے برہنہ کیے جانے اورپولیس تشدد کا الزام مسترد کردیا، ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ خواتین سے چوری بھی ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد عظمیٰ کاردار کے شوہر کو اعتماد میں لے کر چاروں خواتین کو رہا کر دیا گیا،کلب انتظامیہ نے بھی خواتین کی ضمانت دی ہے۔

    مزید برآں عظمی کاردار کا کہنا ہےکہ وہ زیورات کہیں نہیں بھولیں، چوری ہوئے ہیں اپنےمؤقف پر قائم ہیں برآمد کرائے جائيں۔

    ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

  • لاہور اے ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے   طیارے کی  ناروے میں ہنگامی  لینڈ نگ

    لاہور اے ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے طیارے کی ناروے میں ہنگامی لینڈ نگ

    لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ناروے میں بوڈو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا پڑا-

    باغی ٹی وی : فلائٹ ایمرجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر تصدیق کی کہ پراوز میں موجود مسافر کی طبعیت خرابی کی وجہ سے پرواز کی بوڈو ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،متاثرہ مسافر کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ، ایوی ایشن سورس کی طرف سے اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK797 لاہور اور ٹورنٹو کے درمیان معمول کے مطابق روانہ ہوئی گزشتہ روز سہ پہر مقامی وقت کے مطابق 1725 پر لاہور سے ابتدائی طور پر ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی مسافر کی طبعیت خرابی کے باعث ہوائی جہاز نے نیچے اترنا شروع کر دیا، اس ہنگامی صورتحال کے لیے بوڈو کے ڈائیورشن فیلڈ کا انتخاب کیا گیا، لاہور اور ٹورنٹو کے درمیان PK797 بغیر کسی حادثے کے بحفاظت بوڈو میں اتری۔

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    تنگوانی:پولیس موبائل پرنامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا حملہ ،پولیس اہلکارشہید

    گھوٹکی:بس کی موٹرسائیکل کوٹکر2جاں بحق، دکان کی چھت گرنے متعدد زخمی

  • گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    لاہور: اگلے مالی سال 2024-25ء کے دوران گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث حکومت کو گھریلو صارفین کی ضروریات مہنگی آر ایل این جی سے پوری کرنا پڑیں گی جس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی،تاہم مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام صارفین کیلئے آج گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے، گیس کتنی مہنگی ہوگی فیصلہ آج ہو گا-

    باغی ٹی وی : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی نادرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا،جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا، اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

    لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا، اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    سندھ کے تین اضلاع ڈاکوؤں کی ریاست بن گئے

    تیل اور گیس کے سرکاری ادارے پہلے ہی 710 ارب روپے کے سرکلرڈیٹ تلے دبے ہوئے ہیں جس کی بنیادی وجہ بھی RLNGسے گیس کی فراہمی ہے،پاکستان ایل این جی پر سرکلرڈیٹ کا بوجھ 142 ارب روپے ہوچکا ہے جبکہ پاکستان سٹیٹ آئل(PSO) 568 ارب روپے کے بوجھ تلے سسک رہی ہے۔

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشافات گیس کے بنیادی سٹیک ہولڈرز میں سے ایک آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نارتھ ریجن کی طرف سے سامنے آئے ہیں جس کا کہنا ہے کہ اگلے سال گھریلوصارفین کو 209 ملین کیوبک فیٹ یومیہ گیس درکار ہوگی جس کی لاگت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

    سیالکوٹ:ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسافروں کے لیے بوفے ڈنر دسترخوان لگا دیا

    سوئی ناردن کا اندازہ ہے کہ اگلے سال 80 ہزار 155 بی بی ٹی یوRLNG کے ذریعے گھریلوگیس صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی اور اس پر 297,913 ملین روپے لاگت آئیگی۔یہ رقم بھی ایک ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے منظوری کے بعد کا بینہ بھی اس کی توثیق کرچکی ہے۔

    سوئی ناردرن کی ملکی پیداوار میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے۔اس وقت ملک کی 28 فیصد آبادی گیس استعمال کر رہی ہے،اتنی آبادی کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کی آرایل این جی درکار ہوگی۔اپٹما کے مطابق پاکستان میں انرجی ٹیرف کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کرنے ہوں گے-

    گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک پٹرولنگ سنٹر پر ڈرائیونگ سکول کی منظوری