Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست

    پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ،جو کہ لاہور پورا نہیں کرسکاور پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

    اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، صائم نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے، رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی-

    دوسری جانب حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز  اور  رانا آفتاب  کے کاغذات نامزدگی جمع

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں-

    باغی ٹی وی : مریم نواز کے کاغزات نامزدگی مسلم لیگ ن کے اراکین نے جمع کرائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے اپنے کاغذات خود جمع کرائے،عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، منشا اللّٰہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچے، اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، کرنل (ر) ایوب اور دیگر اراکین بھی پنجاب اسمبلی پہنچے۔

    ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائےاس موقع پر سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب نے اپنے چیمبر میں کاغذات وصول کیے۔

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کرائے،کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکریٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف

    معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اور پُرامن فضاء بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ ملک سے غربت، بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔
    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی معاشی ترقی و استحکام کی روشن مثال قائم کی اور اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے عملی و ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا بہادری اور محنت سے کرتی ہیں، ہم باہم متحد ہو کر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کی بچت کر کے کفایت اور بچت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، نواز شریف کا دور ترقی و خوشحالی کا سنہری دور تھا، قائد عوام کی مدبرانہ قیادت میں ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

  • پنجاب کابینہ  میں کون کونسے نام شامل کئے جائے گے؟

    پنجاب کابینہ میں کون کونسے نام شامل کئے جائے گے؟

    پنجاب اسمبلی کی 25 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) سے 20، پیپلز پارٹی سے 2، مسلم لیگ (ق) سے 2 اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کا مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ، عظمی بخاری کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سردار شیرعلی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھاء اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید اور شیخ سلمان نعیم کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سید علی حیدر گیلانی، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفرعباس چھینہ اور ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلے کی صوبائی کابینہ کوحتمی شکل دی جائے گی۔

  • ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

    ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

    لاہور:مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے 220 ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض 103 ووٹ حاصل کر سکے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں 323 ارکان نے ووٹ کا حق استعمال کیا ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نےاپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور اسپیکر ملک احمد خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیرکی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہو گا جبکہ کاغذات نامزدگی کل بروز اتوار شام 5 بجے تک جمع کروائے جائیں گے۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

  • ن لیگ کے  ملک احمد خان پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے،اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھیں گے اور ابھی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے،شہباز شریف

    پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے،شہباز شریف

    نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی ، این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر بھی وفد میں شامل تھے ،این اے 257 اور پی بی 22 سے جیتنے والے جام کمال ، نواب چنگیز خان مری بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،میاں خان مندرانی، پی بی 4 سے سردارعبدالرحمن کھیتران اور راحیلہ درانی وفد کا حصہ تھے ،پی بی 14 سے محمد خان لہڑی ، پی بی 15 سے میر سلیم احمد کھوسہ ، پی بی 3 سے میر شعیب نوشیروانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،پی بی 30سے آزاد جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے میر عاصم کرد گیلو ، پی بی 41 سے ولی محمد، پی بی 51 سے کیپٹن (ر) عبدالخالق، پی بی 27 سے برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے

    شہبازشریف نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے،پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے، سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے،

    اس موقع پر بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،بلوچستان سے رہنماﺅں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا ، اس موقع پر خواجہ محمد آصف، رانا ثناءاللہ ، سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑبھی ملاقات میں موجود تھے

    قومی اسمبلی اجلاس 26 سے 28 فروری تک بلانے کی تجویز

    پنجاب اسمبلی اجلاس، اراکین پہنچ گئے

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ دونوں شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

  • نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی مریم نواز سے ملاقات

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی مریم نواز سے ملاقات

    نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ایک روشن مثال ہےہ یقین ہے مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی

    ن لیگی رہنما مریم نواز نے محسن نقوی کی نگراں وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا،محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مریم نواز کو بریفنگ بھی دی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے

    قومی اسمبلی اجلاس 26 سے 28 فروری تک بلانے کی تجویز

    پنجاب اسمبلی اجلاس، اراکین پہنچ گئے

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ دونوں شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی ن لیگی رہنما مریم نواز سے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز نے صوبے کے حوالے سے میٹنگ کرنا شروع کر دی ہیں.۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی تھی، چیف سیکرٹری نے مریم نواز کو صوبے کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی اور مریم نواز کو منصب کے لیے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی،

    پنجاب میں واضح اکثریت ملنے کے بعد ن لیگ نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس آج ہو گا جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا، مریم نواز نے گزشتہ روز اجلاس میں حلف لیا تھا.

  • پنجاب اسمبلی اجلاس،مریم نواز ایوان میں پہنچ گئیں

    پنجاب اسمبلی اجلاس،مریم نواز ایوان میں پہنچ گئیں

    سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

    پنجاب اسمبلی اجلاس،اجلاس میں اراکین اسمبلی کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجائیں گئیں، اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان نے کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، چار نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا،پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم بادوزئی اور حافظ فرحت نے بھی حلف اٹھالیا۔سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب نے کہا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ، کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے، ایوان مکمل ہونے تک کارروائی چلانا غیرآئینی ہے،کہاں لکھا ہے کہ آپ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب دو روز کے لیے ملتوی نہیں کر سکتے،سپیکر صاحب آپ رولنگ دیں اور الیکشن دو دن آگے کر دیں،وزیراعلی کے نامزد امیدوار اسلم اقبال سمیت کئی ارکان ابھی تک اسمبلی نہیں پہنچ سکے،کئی ارکان آج اسمبلی پہنچے ہیں، ن لیگی رکن ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ آج آئین کے آرٹیکل 108 کے تحت صاف کہا گیا کوئی اور بزنس نہیں ہوسکتا سوائے الیکشن کے، نشستیں پوری نہیں تو کہوں گا الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہائی کورٹ کے برابر ہیں،آزاد نے ایک جماعت کو جوائن کیا اگر استعفے آتے ہیں تو سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہوگا، آئین کہتا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کروائیں،

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان میں داخل ہوئیں،مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھی ایوان میں داخل ہو گئے،دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے چور ہے چور ہے مریم کا پاپا چور ہے کے نعرے لگائے، وہیں ن لیگی اراکین کی جانب سے مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کون بچائے گا پاکستان، عمران خان کے نعرے بھی لگائے،

    قبل ازیں سپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے احاطہ سے اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو یہ نہیں ہونے دوں گا، مال روڈ اور چئیرنگ کراس پنجاب اسمبلی کی اتھارٹی ہے، کسی نے ابھی تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی،میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے، پی ٹی آئی کے امیدوا سنی اتحاد کونسل میں آئے انہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا،

    میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات، قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،ملک احمد خان
    قبل ازیں اراکین کی پنجاب اسمبلی آمد شروع ہو گئی ہے،مریم نواز ، امیدوار اسپیکر اور امید وارڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گۓ۔ن لیگی رہنما مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نزیر تارڑ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں،پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار ملک احمد خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میں خود تلاش میں ہوں کہ کہاں لکھا ہے کہ ہاؤس مکمل ہو تو اسپیکر کا انتخاب ہو یا سکتا ہے،قانون میں صرف نوٹیفائیڈ ہاؤس کی بات لکھی ہے، میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات ہیں،جو قانون کے معاملات ہیں، اس کا فیصلہ قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،اسپیکر ہاؤس کا کسٹوڈین ہوتا ہے اس کا رویہ ویسا ہی ہونا چاہیے

    آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟صحافی کا مریم نواز سے سوال
    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچیں تو صحافی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال کیا،پنجاب اسمبلی کے باہر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی،اس دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھ لیا کہ آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں بنی، وزیراعلیٰ بنوں گی تو پھر بتاؤں گی

    میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں،احمد خان بھچر
    سنی اتحاد کونسل کے سپیکر کے امیدوار احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں،میں اپنی جماعت کی طرف سے سپیکر کا امیدوار ہوں،ہمارے ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکا جارہا ہے،ہمارے 98ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ واضھ رہے کہ احمد خان بھچر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے اور اب وہ سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ایوان میں گئے ہیں،وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں.

    مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہم نے ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا اس سے بڑی بات ہو نہیں سکتی، وہ آج بھی پلاننگ کر رہا ہے، آج بھی اسکی پلاننگ ہے پاکستان کو ڈیفالٹ کروایا جائے، میاں اسلم اقبال کہاں ہیں انکا بہت انتظار کیا جا رہا ہے، ہمت کریں باہر بیٹھ کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں باہر نکلیں اور سامنے آئیں ، مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے ، ب وہ پنجاب اسمبلی آئیں گے ان کا استقبال کیا جائے گا ، صحافی نے سوال کیا کہ استقبال پولیس کرے گی یا آپ ، جس کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پتہ نہیں،

    پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ارکان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو ووٹ دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ کے منصب پر خاتون امیدوار نامزد کرنے پر خوشی ہوئی،ہمارے تمام 14 ارکان اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مین شریک تھے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ پیپلز پارٹی نے اس الیکشن میں 2018 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ووٹ لیے، حکومت میں شامل ہونےکافیصلہ قیادت کرے گی

    جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں،اعظم نذیر تارڑ
    سابق وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی سب کے جو ممبران ہیں ووٹ کریں گے اور کامیاب ہوں گے ، آئین کہ رہا ہے کہ حلف کے فوراََ بعد سپیکر کا انتخاب کرنا ہے ،آپ تاریخ میں جائیں 2022 کے اپریل میں اسپیکر رولنگ دے کر چلے گئے، یہاں 371 کے ہاؤس میں 26 نے نوٹیفائی ہونا ہے ،لوگ چار چار سال بعد بھی حلف لیتے ہیں، جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں،کسی کو نہیں روکا گیا آپ اجنبی لوگوں کو ممبر کہہ رہے ہیں، آئین یہ فرض کرتا ہے اسپیکر سبطین خان پر کہ صرف اسپیکر کے انتخاب کروائیں،

    میاں نواز شریف کے جو بھی فیصلے ہوں گے وہ سر آنکھوں پر، حنا پرویز بٹ
    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب ایک ایسی خاتون ہیں جن پر قائدین یقین رکھتے ہیں، مریم اورنگزیب سے ہم کو سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ملتی ہیں ، ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم مریم نواز کو پنجاب اسمبلی میں سپورٹ کریں ، میاں نواز شریف کے جو بھی فیصلے ہوں گے وہ سر آنکھوں پر،

    پنجاب اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان کے اکلوتے ممبر صوبائی اسمبلی احمد محمود سنگراں پارٹی ہدایات کے مطابق سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلی کا ووٹ کسی پارٹی کو نہیں دیں گے

    پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، قیدیوں والی وین پہنچا دی گئی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا آج انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ انتخاب کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

    پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی نشست کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار اقلیتی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 2 پر مسلم لیگ ق اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئی ہیں.

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مریم نواز سمیت نو منتخب اراکین نے حلف لیا تھا،

  • عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی،نوٹس جاری

    عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی،نوٹس جاری

    سینئر صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
    اینٹی کرپشن جج صفدر علی بھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت پیر تک کےلیے ملتوی کردی،درخواست میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،عمران ریاض خان کو سیاسی اور زاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عمران ریاض کیخلاف اینٹی کرپشن ایک بھی ثبوت عدالت پیش نہیں کر سکی،عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کر کہ رہا کرنے کا حکم دے،

    واضح رہے کہ دوروز قبل عمران ریاض خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، عمران ریاض کو نوٹس ایف آئی اےنے جاری کئے تھے تاہم انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،گزشتہ روز انہیں عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی جس کے بعد انہیں جیل بھجوا دیا گیا،

    تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

    بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن