Baaghi TV

Category: لاہور

  • علیم خان نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی،شہباز،حمزہ بھی صوبائی سیٹ سے دستبردار

    علیم خان نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی،شہباز،حمزہ بھی صوبائی سیٹ سے دستبردار

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی149چھوڑدی

    عبدالعلیم خان این اے117سے قومی اسمبلی کا حصہ ہوں گے،الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا،عبدالعلیم خان نے لاہور سے قومی و صوبائی سیٹوں پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، اب انہوں نے صوبائی کی سیٹ چھوڑ دی ہے،علیم خان کی صوبائی سیٹ پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہوں گے،لاہور سے شہباز شریف، حمزہ شہباز نے بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی ہے، ان پر بھی ضمنی انتخابات ہوں‌گے، مریم نواز نے قومی اسمبلی کی سیٹ بھی چھوڑی ہے اس پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 23 جتنے والے امیدواروں نے پنجاب اسمبلی میں تاحال حلف نہیں اٹھایا،پی پی 22 سے سرادر غلام عباس نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں لیا،وہ قومی و صوبائی کی سیٹ پرجیتے ہیں ن لیگ کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی کی سیٹ چھوڑ دیں اور قومی اسمبلی میں حلف لیں،چوہدری سالک حسین نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا،پی پی 36 سے کامیاب محمد احمد چھٹہ حلف کیلئے پنجاب اسمبلی نہیں آئے،پی پی 54 احسن اقبال نے حلف نہیں اٹھایا،احسن اقبال نے پی پی 54 کی سیسٹ چھوڑ دی ہے،پی پی 68 میں الیکشن ہی نہیں ہوئے ،تشکل عباس وڑائچ پی پی 70 نے اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا،فتح خالق پی پی 84 سے کامیاب ہوئےحلف کیلئے اسمبلی نہیں آئے،امان اللہ خان پی پی 86 نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا،پی پی 93 اور 133 سے حلف نہیں ہوا ہے۔رانا تنویر حسین پی پی 139 سے حلف نہیں اٹھایا،راناتنویر نے پی پی 139 کی سیٹ چھوڑ دی ہے۔حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں لیا صوبائی سیٹ پی پی 147 چھوڑ دی ہے۔عبدالعلیم خان نے حلف نہیں اٹھایا پی پی 149 کی سیٹ چھوڑ دی ہے

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • شاہد آفریدی مشکل میں پھنس گئے،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    شاہد آفریدی مشکل میں پھنس گئے،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی مشکل میں پھنس گئے ،راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ عابد بن عبدالقدوس قاضی کی مدعیت میں تھانہ روات راولپنڈی میں درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سائل اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نیسکام سے ریٹائرڈ ہے اوراب نیسکام میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت کر رہا ہے،مسمیان شیخ فواد، شہزاد کیانی، عمر بشیر، فاروق بشیر، کاشف، عثمان، ناصر ہ بشیر، افتخار الیاس، میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان، ائیر مارشل ملک سہیل احمد و غیر ہ نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سابق کر کٹر و غیرہ کے ذریعے اشتہار بازی کر کے مجھے ترغیب دی کہ انکے پراجیکٹ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس میں سرمایہ کاری کرے،جس پر میں دو عدد دکانیں شاپ نمبر,17 15 واقع میز نائن فلور بک کیں یہ کہ دکان نمبر 17 کی تمام رقم پلاٹ و نقد رقم مبلغ 55لاکھ روپے، جبکہ شاپ نمبر 15 کی رقم بصورت دکان و نقد مبلغ 40لاکھ روپے مذکورہ اشخاص کو بذریعہ کمپنی دی،اب میرے علم میں آیا کہ متذ کرہ بالا افراد نے باہم صلاح و مشورہ ہو کر بد دیانتی، فراڈو دھو کہ دہی سے بے وقوف بنایا اور جو ایگریمنٹس میرے ساتھ کیے انکے اشٹام پیپر ز سابقہ تاریخ میں نکالے ہوئے ہیں اور جو رینٹ ایگریمنٹ کیا اسکا اشٹام بھی سابقہ تاریخ میں نکلا ہوا ہے،کسی ایگریمنٹ میں تحریر کرنے والا شخص شیخ فواد ہے مگر اسکی جگہ دستخط کسی اور نے کیے ہیں، اب موقع پر دکانیں بھی نہیں بنی ہوئی ہیں اور ایک ایک دکان کی الا ٹمنٹ کئی کئی کوگوں کو دی ہوئی ہے،سائل کو سوشل میڈیا کے ذریعے الجھا کر رقم لوٹ لی گئی،ان سب حقائق کے گواہ ملک حمید حسن اور ایک شخص بھی ہے،ملزمان کے خلاف دعویدار ہوں، قانونی کاروائی کی جائے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا .

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    fir

  • چودھری شجاعت کی چارٹر آف اکانومی کی تجویز،اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ

    چودھری شجاعت کی چارٹر آف اکانومی کی تجویز،اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ

    سابق وزیراعظم، مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز دے دی۔

    ودھری شجاعت حسین نے چارٹر آف اکانومی کے لئے حکومتی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے، چودھری سالک حسین نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا،چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے، اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے، ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے، ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہر جماعت کا ہدف ہونا چاہیے مسلم لیگ ق پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی لاہور میں چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے،ایم کیو ایم اور ق لیگی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مرکز میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے،چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، سینیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • پی ایم ایل این اور سنی اتحاد کونسل نے   سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    پی ایم ایل این اور سنی اتحاد کونسل نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔چودھری عامر حبیب کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 24 فروری 2024ء کو سہ پہر 4 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • لاہور ہائیکورٹ  کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ کو حلف اٹھائے گے

    لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ کو حلف اٹھائے گے

    لاہور ہائیکورٹ کے سیینر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے متعدد تاریخی فیصلے جاری کیے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا شمار پاکستان کی عدلیہ میں طاقتور اور دلیر ججز میں ہوتا ہے جنہوں نے آئین اور قانون کے مطابق بلا خوف و خطر فیصلے جاری کیے۔پنجاب میں عدلیہ کے نئے دور آغاز 8 مارچ کو ہوگا جب جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان جب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے تو ان کے سامنے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 13 لاکھ اور لاہور ہائیکورٹ میں 2 لاکھ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانے کا چیلنج ہوگا یعنی 15 لاکھ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانا اور اس حوالے سے نئی پالیسیز مرتب کرنا ہوں گی۔

  • متحدہ قومی موومنٹ  کے وفد کا  نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

    متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کا نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں متحدہ وفد نے شہباز شریف کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو سراہا۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں، عوام کی خدمت کیلئے ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے وفد نے شہباز شریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو سراہا
    شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔ایم کیو ایم کے وفد نے کہا کہ شہباز شریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔ ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا جبکہ شہبازشریف کے ساتھ سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللّٰہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود اور عطا تارڑ شامل تھے۔

  • عمران نیازی سیاست کرنے کی بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے،حمزہ شہباز

    عمران نیازی سیاست کرنے کی بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے،حمزہ شہباز

    بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط پر نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا ردعمل سامنے آیا ہے

    حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سیاست کرنے کے بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کو خط کا مقصد معیشت اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھا گئی تھی۔ عوام دشمن اقدام کے پیچھے طاقت کا کسی بھی قیمت پر حصول کی ہوس ہے۔عمران نیازی کی سیاست فتنہ انگیزی اور انتشار پھیلانے تک محدود ہے۔ تحریک انصاف اس سے قبل بھی آئی ایم ایف پروگرام کی راہ میں روڑے اٹکاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا،راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی،جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے،

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

    دوسری جانب آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مطالبہ نظر انداز کر دیا،پی ٹی آئی کا قرض معاہدے سے قبل الیکشن آڈٹ کا مطالبہ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،جولی کوزیک نےپاکستانی سیاست پر تبصرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی،

  • لاہور ہائیکورٹ،جمشید چیمہ،مسرت جمشید چیمہ کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مسترد

    لاہور ہائیکورٹ،جمشید چیمہ،مسرت جمشید چیمہ کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: سابق پی ٹی آئی رہنماء جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمات کی رپورٹ مسترد کر دی،عدالت نے تمام درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار شازمہ جمشید کی جانب سے آصف شہزاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے،محکمہ اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی،وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ درخواست گزاروں کے والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،ایف آئی اے نے کہا کہ مسرت جمشید چیمہ کے خلاف ٹویٹ کرنے کا ایک مقدمہ درج ہے،درج مقدمہ میں مسرت جمشید چیمہ ضمانت پر ہیں،ڈی آئی جی لیگل نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ کے خلاف گیارہ مقدمات درج ہیں،ایڈوکیٹ آصف شہزاد نے کہا کہ پولیس کی جناب سے پیش کی گئی رپورٹ مکمل نہیں ہے،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں جمشید اقبال چیمہ ملزم بتایا گیا ہے،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس 96/23 میں مسرت جمشید چیمہ بھی ملزم ہے،گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 97/23 کی بھی تفصیلات نہیں دی گئیں،عدالت پنجاب پولیس کو حقائق چھپائے بغیر درست رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے،

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

  • اے این ایف کی کاروائیاں،331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کاروائیاں،331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    10 کاروائیوں میں 331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار کر لئے،کارگو آفس اسلام آباد میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10.5 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا،لاہور کوریئر آفس میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو آئس برآمد کر لی گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 68 آئس بھرے کیپسولز برآمدکر لئے گئے،پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.8 کلو چرس برآمد کر لی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر نائجیریا سے بھیجے گئے پارسل سے 330 گرام کوکین برآمد کر لی گئی،کلی کانک مستونگ سے 255 کلو افیون برآمد کی گئی،ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 29 کلو چرس برآمد کی گئی،لکپاس ٹول پلازہ مستنگ کے قریب 22 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا،شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی،محلہ عثمانیہ گلگت کے قریب 3 ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی،ترجمان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی کی پرواز پر سفر کے لیے پہنچے، مسافر محمد ارشاد نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیم راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی،اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران 592 گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی،ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • وزیر خزانہ کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، اسحاق ڈار

    وزیر خزانہ کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک ہے، عمران خان نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہو تو قابلِ مذمت ہے

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم بننے کی میری خواہش نہیں تھی، وزیرِ خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی نے کرنا ہے،نواز شریف وفاقی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی رہنمائی کر رہے ہیں، اگر مکمل مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہو رہا تو کوئی وجہ ہوگی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج غربت دور کرنا ہے، عوام کی مشکلات کم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں، آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا

    واضح رہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا،راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی،جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے،

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    دوران عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف عمران ،بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    دوسری جانب آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مطالبہ نظر انداز کر دیا،پی ٹی آئی کا قرض معاہدے سے قبل الیکشن آڈٹ کا مطالبہ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،جولی کوزیک نےپاکستانی سیاست پر تبصرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی،